🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
613. باب فرض الجماعة والأعذار التي تبيح تركها - ذكر البيان بأن آكل هذه الأشياء إذا كانت مطبوخة لا حرج عليه في إتيان الجماعة وإن أكلها
جماعت کی فرضیت اور وہ عذر جو اسے چھوڑنے کی اجازت دیتے ہیں کا بیان - اس بات کا بیان کہ ان چیزوں کو پکانے کے بعد کھانے والے پر جماعت میں آنے میں کوئی حرج نہیں، چاہے وہ انہیں کھائے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 2092 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
صحیح ابن حبان: 2092
صحیح ابن خزیمہ: 1670
المستدرک علی الصحیحین: 7372
المعجم الکبیر للطبرانی: 4062
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2092
أَخْبَرَنَا ابْنُ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ ، أَنَّ سُفْيَانَ بْنَ وَهْبٍ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الأَنْصَارِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْسَلَ إِلَيْهِ بِطَعَامٍ مَعَ خُضَرٍ، فِيهِ بَصَلٌ أَوْ كُرَّاثٌ، فَلَمْ يَرَ فِيهِ أَثَرَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَبَى أَنْ يَأْكُلَهُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مَنَعَكَ أَنْ تَأْكُلَ؟" قَالَ: لَمْ أَرْ أَثَرَكَ فِيهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَسْتَحْيِي مِنْ مَلائِكَةِ اللَّهِ وَلَيْسَ بِمُحَرَّمٍ" .
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف کچھ کھانا واپس بھیجا جس میں کچھ سبزیاں تھیں جن میں پیاز اور گندنا بھی تھا۔ سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کھانے میں سے (اس کو) کھانے کا نشان نہیں دیکھا تو انہوں نے خود اسے کھانے سے انکار کر دیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت فرمایا: ”تم اسے کیوں نہیں کھاتے؟“ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے اس میں آپ کے کھانے کا نشان نظر نہیں آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے اللہ کے فرشتوں سے حیا آتی ہے، ویسے یہ حرام نہیں ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2092]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2053، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1670، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2092، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5993، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23987» «رقم طبعة با وزير 2089»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «التعليق على «صحيح ابن خزيمة»» (3/ 85 / 1670). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح، سفيان بن وهب: هو الخولاني، قال أبو حاتم فيما نقله عنه ابنه 4/ 217: له صحبة، وروى البخاري في «تاريخه» 4/ 87 - 88 من طريق غياث الحبراني، قال: مر بنا سفيان بن وهب، وكانت له صحبة، فسلم علينا، وقال ابن يونس: وفد على النبي صلى الله عليه وسلم، وشهد فتح مصر، وولي إمرة إفريقية في زمن عبد العزيز بن مروان، ومات سنة اثنين وثمانين، وذكره الحافظ في القسم الأول من «الإصابة» 2/ 506، وقال في «تعجيل المنفعة» ص 155: له صحبة ورواية عنه صلى الله عليه وسلم، وعن عمر بن الخطاب، والزبير بن العوام، وعمرو بن العاص، وأبي أيوب الأنصاري وغيرهم ... وروى عنه أبو عشانة المعافري، وأبو الخير اليزني، والمغيرة بن زياد، وبكر بن سوادة وغيرهم، وذكره المؤلف في ا «لثقات» 3/ 183 في قسم الصحابة، وجزم بصحبته، ثم تناقض، فقال في التابعين 4/ 319: من زعم أن له صحبة، فقد وهم.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1670
نا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرٌو ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ ، أَنَّ سُفْيَانَ بْنَ وَهْبٍ ، حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الأَنْصَارِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْسَلَ إِلَيْهِ بِطَعَامٍ مِنْ خَضِرَةٍ فِيهِ بَصَلٌ أَوْ كُرَّاثٌ، فَلَمْ يَرَ فِيهِ أَثَرَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَبَى أَنْ يَأْكُلَهُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مَنَعَكَ أَنْ تَأْكُلَ؟"، فَقَالَ: لَمْ أَرَ أَثَرَكَ فِيهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَسْتَحِي مِنْ مَلائِكَةِ اللَّهِ، وَلَيْسَ بِمُحَرَّمٍ"
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کی طرف ایک سبزی کا سالن بھیجا جس میں پیاز یا گندنا ڈالا گیا تھا - پس سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ نے اُس میں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کھانے کے آثار نہ دیکھے تو (خود بھی) اُسے کھانے سے انکار کردیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے پوچھا: ”تمہیں یہ کھانا کھانے سے کس چیز نے روکا ہے؟“ اُنہوں نے جواب دیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، مجھے آپ کے کھانے کے آثار دکھائی نہیں دیئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(میں نے تو اس لئے نہیں کھایا کیونکہ) میں اللہ کے فرشتوں سے حیا محسوس کرتا ہوں (کہ کہیں انہیں بو محسوس نہ ہو) اور یہ حرام نہیں ہے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب العذر الذى يجوز فيه ترك إتيان الجماعة/حدیث: 1670]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2053، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1670، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2092، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5993، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23987»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7372
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم، أخبرنا ابن وَهْب، أخبرني عمرو بن الحارث، عن بكر بن سَوَادة، أن سفيان بن وَهْب حدَّثه عن أبي أيوب الأنصاريِّ: أنه أرسلَ إلى رسول الله ﷺ بطعامٍ من خَضِرةٍ، فيه بصلٌ أو كُرَّاث، فلم يَرَ فيه أثرَ رسولِ الله ﷺ، فأَبى أن يأكلَه، فقال له رسول الله ﷺ:"ما يَمنُعك أن تأكلَ؟" قال: لم أرَ أثرَ رسولِ الله ﷺ، فقال رسول الله ﷺ: أستَحْيي من ملائكةِ الله تعالى وليس بمُحرَّمٍ" (3) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7189 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کچھ سبزیاں بھیجیں جن میں پیاز یا گندنا (لہسن کی مشابہت رکھنے والی سبزی) تھی، جب انہوں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے کچھ تناول نہیں فرمایا تو انہوں نے بھی اسے کھانے سے انکار کر دیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تمہیں اسے کھانے سے کیا چیز روک رہی ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: میں نے اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کھانے کا اثر نہیں پایا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اللہ کے فرشتوں سے حیا کرتا ہوں (جو میرے پاس وحی لے کر آتے ہیں) جبکہ یہ (پیاز وغیرہ کھانا) حرام نہیں ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأطعمة/حدیث: 7372]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، ابن وهب: هو عبد الله. وأخرجه ابن حبان (2092) من طريق حرملة بن يحيى، عن عبد الله بن وهب، بهذا الإسناد. وأخرجه أحمد (38/ (23525) و (23537)، ومسلم (2003) (170)، والنسائي (6596)، من طريق سماك، عن جابر بن سمرة، عن أبي أيوب بنحوه.» [ترقيم الرساله 7372] [ترقيم الشركة 7285] [ترقيم العلميه 7189]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4062
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ ، ثَنَا أَصْبَغُ بْنُ الْفَرَجِ ، (ح) وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ ، أَنَّ سُفْيَانَ بْنَ وَهْبٍ ، حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُرْسِلَ إِلَيْهِ بِطَعَامٍ مَعَ خَضِرَةٍ فِيهِ بَصَلٌ أَوْ كُرَّاثٌ لَمْ يَرَ فِيهِ أَثَرَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَبَى أَنْ يَأْكُلَهُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا مَنَعَكَ أَنْ تَأْكُلَ؟ قَالَ: لَمْ أَرَ فِيهِ أَثَرَكَ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَسْتَحْيِي مِنْ مَلَائِكَةِ اللهِ وَلَيْسَ بِمُحَرَّمٍ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ساگ کے ساتھ کھانا بھیجا گیا جس میں پیاز یا گندنا (لہسن جیسی ایک سبزی) تھا، (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ ابوایوب رضی اللہ عنہ کو بھیج دیا) تو انہیں اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اثر (یعنی آپ کے کھانے کا نشان) نظر نہ آیا، تو انہوں نے اسے کھانے سے انکار کر دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تمہیں کھانے سے کس چیز نے روکا؟“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے اس میں آپ کا اثر نہیں دیکھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اللہ کے فرشتوں سے حیا کرتا ہوں، ورنہ یہ حرام نہیں ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 4062]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 181، حدیث 4077»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2053، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1670، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2092، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 5993، 7282، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5996، 6595، 6596، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23987، 23990، 24008، 24009، 24000، 24020، 24053، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 590، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 229، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 24977، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6620، 6619، 6621، 6622، والطبراني فى «الكبير» برقم: 3855، 3874، 3878، 3984، 3996، 4050، 4054، 4091، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4136»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں