🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
978. باب النوافل - ذكر البيان بأن صلاة المصطفى صلى الله عليه وسلم الركعتين بعد الجمعة في بيته لم يكن لشيء لا يركعهما إلا فيه
نفل نمازوں کا بیان - اس بات کا بیان کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی جمعہ کے بعد دو رکعتوں کی نماز گھر میں اس لیے تھی کہ وہ اسے صرف وہیں پڑھتے تھے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 2484 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح ابن حبان: 2484
صحیح ابن خزیمہ: 1872
المستدرک علی الصحیحین: 7366
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2484
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ سُوَيْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَى بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: أَتَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ يَوْمَ الأَرْبِعَاءِ، فَقَالَ: " لَوْ أَنَّكُمْ إِذَا جِئْتُمْ عِيدَكُمْ هَذَا مَكَثْتُمْ حَتَّى تَسْمَعُوا مِنْ قَوْلِي"، قَالُوا: نَعَمْ، بِآبَائِنَا أَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَأُمَّهَاتِنَا، قَالَ: فَلَمَّا حَضَرُوا الْجُمُعَةَ صَلَّى بِهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجُمُعَةَ، ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْجُمُعَةِ فِي الْمَسْجِدِ، وَلَمْ يُرَ يُصَلِّي بَعْدَ الْجُمُعَةِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ رَكْعَتَيْنِ فِي الْمَسْجِدِ، وَكَانَ يَنْصَرِفُ إِلَى بَيْتِهِ قَبْلَ ذَلِكَ الْيَوْمِ .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بدھ کے دن بنو عمرو کے ہاں تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم اپنی عید پر (یعنی جمعہ کے دن) آؤ تو تم اگر وہاں ٹھہرے رہو اور میری گفتگو سن لو (تو یہ مناسب ہو گا)۔“ ان لوگوں نے عرض کی: ٹھیک ہے، ہمارے ماں باپ آپ پر قربان ہوں یا رسول اللہ! راوی کہتے ہیں: جب وہ لوگ جمعہ میں شریک ہوئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں جمعہ کی نماز پڑھائی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے بعد دو رکعات مسجد میں ادا کیں، اس سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جمعہ کے دن جمعہ کے بعد مسجد میں دو رکعات ادا کرتے ہوئے نہیں دیکھا گیا تھا، اس دن سے پہلے (فرض ادا کرنے کے بعد) آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر تشریف لے جایا کرتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2484]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1872، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2484، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7276، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 2379» «رقم طبعة با وزير 2475»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «التعليق على ابن خزيمة» (1872)، «تيسير الانتفاع» / محمد بن موسى، «الضعيفة» (6934). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف لجهالة محمد بن موسى بن الحارث وأبيه، لم يوثقهما غيرالمؤلف 7/ 397 و8/ 450، وعاصم بن سويد: هو ابن عامر بن جارية الأنصاري القبائي روى عنه جمع، وذكر أبى زبالة في علماء المدينة، وقال أبو حاتم. شيخ محله الصدق، وذكره المؤلف في " الثقات "
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1872
نا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ سُوَيْدِ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَى بْنِ الْحَارِثِ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: أَتَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ يَوْمَ الأَرْبِعَاءِ، فَرَأَى أَشْيَاءَ لَمْ يَكُنْ رَآهَا قَبْلَ ذَلِكَ مِنْ حَضْنِهِ عَلَى النَّخِيلِ. فَقَالَ: " لَوْ أَنَّكُمْ إِذَا جِئْتُمْ عِيدَكُمْ هَذَا مَكَثْتُمْ حَتَّى تَسْمَعُوا مِنْ قَوْلِي". قَالُوا: نَعَمْ بِآبَائِنَا أَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَأُمَّهَاتِنَا. قَالَ: فَلَمَّا حَضَرُوا يَوْمَ الْجُمُعَةِ صَلَّى بِهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجُمُعَةَ، ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْجُمُعَةِ فِي الْمَسْجِدِ، وَلَمْ يُرَ يُصَلِّي بَعْدَ الْجُمُعَةِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ رَكْعَتَيْنِ فِي الْمَسْجِدِ ، كَانَ يَنْصَرِفُ إِلَى بَيْتِهِ قَبْلَ ذَلِكَ الْيَوْمِ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بدھ والے دن بنی عمرو بن عوف قبیلہ میں تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجوروں کی نگہداشت اور پرورش کے بارے میں ایسی چیزیں دیکھیں جو آپ نے اس سے پہلے نہیں دیکھی تھیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم اپنی اس عید پر آؤ اور میری بات سُننے تک ٹھہرو تو بہت اچھا ہو گا۔“ اُنہوں نے جواب دیا کہ جی ہاں (ضرور آئیں گے) اے اللہ کے رسول، ہمارے ماں باپ آپ پر قربان ہوں۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ پھر جب وہ جمعہ کے دن حاضر ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُنہیں نماز جمعہ پڑھائی پھر نماز جمعہ کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد ہی میں دو رکعات ادا کیں۔ حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جمعہ کے دن نماز جمعہ کے بعد دو رکعات نماز مسجد میں ادا کرتے ہوئے نہیں دیکھا گیا تھا۔ اس سے پہلے آپ (جمعہ کے بعد) گھر تشریف لے جاتے تھے (اور نفل گھر میں ادا کرتے تھے)۔ پھر مکمّل حدیث بیان کی۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1872]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1872، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2484، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7276، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 2379»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7366
أخبرنا السَّيَّاري، حدثنا أبو الموجِّه وعبد الله بن جعفر قالا: أخبرنا علي بن حُجْر السَّعدي، حدثنا عاصم بن سويد، عن محمد بن موسى بن الحارث، عن أبيه، عن جابر بن عبد الله قال: أتى رسولُ الله ﷺ بين عمرو بن عوف يومَ الأربعاء، فرأى أشياءَ لم يكن رآها قبلَ ذلك من حِصْنةٍ عن النخيل، فقال:"لو أنكم إذا جئتُم عيدَكم هذا مَكَثتُم حتى تسمعُوا من قَوْلي" قالوا: نَعَم بآبائنا أنتَ أي رسولَ الله وأمّهاتِنا، قال: فلما حضروا الجُمعةَ صلَّى بهم رسولُ الله ﷺ الجمعة، ثم صلَّى ركعتين في المسجد، وكان ينصرفُ إلى بيته قبلَ ذلك اليوم، ثم استوى فاستقبلَ الناسَ بوجهه، فتبِعَتْ له الأنصارُ أو من كان منهم حتى وفَّى بهم إليه، فقال:"يا معشرَ الأنصار"، قالوا: لبَّيكَ أيْ رسولَ الله، فقال:"كنتُم في الجاهلية إذ لا تَعبُدون الله تَحمِلونَ الكَلَّ، وتفعلون في أموالِكم المعروفَ، وتفعلون إلى ابن السَّبيل، حتى إذا مَنَّ الله عليكم بالإسلام، ومَنَّ عليكم بنبيِّه، إذا إنكم لتُحصِّنون أموالَكم، وفيما يأكل ابن آدمَ أَجْرٌ، وفيما يأكلُ السَّبُعُ أجرٌ، وفيما يأكل الطيرُ أجرٌ (1) "، فرجعَ القومَ، فما منهم أحدٌ إِلَّا هدم من حديقته ثلاثين بابًا (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرَّج. وفيه النهيُ الواضح عن تحصين الحيطان والنخيل والكُروم وغيرِها من أنواع الثِّمار عن المحتاجين والجائعين أن يأكلوا منها. وقد خرَّج الشيخانِ ﵄ حديثَ ابن عمر عن النبيِّ ﷺ:"إذا دخلّ أحدُكم حائطَ أخيه، فليأكُلْ منه ولا يَتَّخِذْ خُبْنَةً" (1) .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بدھ کے روز بنو عمرو بن عوف کے پاس تشریف لائے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں ایسی چیزیں (کھجوروں کے باغات کے گرد باڑیں اور حفاظتی دیواریں) دیکھیں جو اس سے پہلے نہیں دیکھی تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم لوگ اپنی اس عید (اجتماع) کے موقع پر آؤ تو میرا کلام سننے تک رکے رہنا“، انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہمارے ماں باپ آپ پر قربان، ہم ضرور رکیں گے؛ راوی کہتے ہیں کہ جب جمعہ کا وقت ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں جمعہ پڑھایا، پھر مسجد ہی میں دو رکعتیں ادا کیں جبکہ اس سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم (نماز کے فوراً بعد) گھر تشریف لے جایا کرتے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور لوگوں کی طرف رخ انور کیا، انصار یا ان میں سے جو لوگ موجود تھے وہ آپ کے گرد جمع ہو گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے گروہِ انصار!“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم حاضر ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم جاہلیت کے دور میں جب اللہ کی عبادت نہیں کرتے تھے، تب بھی دوسروں کا بوجھ اٹھاتے تھے، اپنے مالوں میں بھلائی (صدقہ و خیرات) کرتے تھے اور مسافروں کے ساتھ حسنِ سلوک کرتے تھے، لیکن اب جب اللہ نے تم پر اسلام اور اپنے نبی کے ذریعے احسان فرمایا ہے، تو کیا اب تم اپنے مالوں کو دوسروں سے چھپانے اور محفوظ کرنے لگے ہو؟ حالانکہ جو کچھ اس میں سے انسان کھائے اس میں بھی اجر ہے، جو درندہ کھائے اس میں بھی اجر ہے اور جو پرندہ کھائے اس میں بھی اجر ہے“، چنانچہ وہ لوگ واپس گئے اور ان میں سے ہر ایک نے اپنے باغ کے (بند) حصوں میں سے تیس تیس دروازے (یا راستے) توڑ دیے (تاکہ حاجت مند کھا سکیں)۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن اسے روایت نہیں کیا گیا، اس میں حاجت مندوں اور بھوکوں سے بچاؤ کے لیے باغات، کھجوروں اور انگور کے باغوں وغیرہ کے گرد باڑیں لگانے یا انہیں بند کرنے کی واضح ممانعت ہے تاکہ وہ ان میں سے کھا سکیں۔ اور شیخین نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث روایت کی ہے: ”جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی کے باغ میں داخل ہو تو اس میں سے کھا لے لیکن (کپڑے میں بھر کر) ساتھ نہ لے جائے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأطعمة/حدیث: 7366]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، عاصم بن سويد قال أبو حاتم: شيخ محله، الصدق، روي حديثين منكرين، وقال ابن معين: لا أعرفه قال ابن عدي: لم يعرفه لأنه قليل الرواية جدًّا، لعله لم يُرَو عنه غير خمسة أحاديث. وشيخه محمد بن موسى إن كان هو الرؤاسي، فقد قال عنه أبو حاتم: مجهول، وإن ...» [ترقيم الرساله 7366] [ترقيم الشركة 7279]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں