الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
168. باب ذكر الإخبار عن إباحة تعداد النعم للمنعم على المنعم عليه في الدنيا
اس بیان کا باب جس میں منعم کے لیے دنیا میں منعم علیہ پر اپنی نعمتوں کا ذکر کرنا جائز بتایا گیا ہے - اس بات کی اطلاع کہ دنیا میں نعمت دینے والے کے لیے نعمتوں کی گنتی کرنا جائز ہے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 3382 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
صحیح ابن حبان: 3382
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13922
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1380
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6504
حدیث نمبر: 3382
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ دَرَّاجًا حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" أَتَانِي جِبْرِيلُ، فَقَالَ: إِنَّ رَبِّي وَرَبَّكَ يَقُولُ لَكَ: " كَيْفَ رَفَعْتُ ذِكْرَكَ؟"، قَالَ: اللَّهُ أَعْلَمُ، قَالَ:" إِذَا ذُكِرْتُ ذُكِرْتَ مَعِي" .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جبریل علیہ السلام میرے پاس آئے اور بتایا کہ میرے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پروردگار نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ فرمایا ہے: میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذکر کو کیسا بلند کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ بہتر جانتا ہے، تو انہوں نے بتایا: (اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:) جب میرا ذکر کیا جائے گا، تو میرے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی ذکر کیا جائے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزكاة/حدیث: 3382]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3382، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 1380» «رقم طبعة با وزير 3373»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «الضعيفة» (1746). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 13922
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" أَتَانِي جِبْرِيلُ فَقَالَ: إِنَّ رَبِّي وَرَبَّكَ يَقُولُ: كَيْفَ رَفَعْتُ ذِكْرَكَ؟ قَالَ: اللَّهُ أَعْلَمُ، قَالَ: إِذَا ذُكِرْتُ ذُكِرْتَ مَعِي". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَإِسْنَادُهُ....
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جبرائیل میرے پاس آئے اور بولے: میرے اور آپ کے پروردگار نے یہ فرمایا ہے: کہ میں نے آپ کے ذکر کو کیسے بلند کیا ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: اللہ بہتر جانتا ہے، تو (سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے بتایا: اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:) ”جب میرا ذکر کیا جائے گا، تو میرے ساتھ آپ کا بھی ذکر کیا جائے گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند۔۔۔۔۔۔۔۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13922]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند۔۔۔۔۔۔۔۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13922]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1380)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6504»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 1380
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ: «أَتَانِي جِبْرِيلُ، فَقَالَ: إِنَّ رَبِّي وَرَبَّكَ يَقُولُ: كَيْفَ رَفَعْتُ ذِكْرَكَ؟ قَالَ: وَاللهُ أَعْلَمُ. قَالَ: إِذَا ذُكِرْتُ ذُكِرْتَ مَعِي» .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے پاس جبرائیل علیہ السلام آئے اور عرض کی کہ یقیناً میرا اور آپ کا رب فرماتا ہے: میں نے آپ کا ذکر کس طرح بلند کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ ہی بہتر جانتا ہے“، اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: ”(آپ کا ذکر اس طرح بلند کیا ہے کہ) جب میرا ذکر کیا جاتا ہے تو میرے ساتھ آپ کا بھی ذکر کیا جاتا ہے“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1380]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 13921، 13922، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6504، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1375»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 13921، 13922، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6504، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1375»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 6504
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، ثَنَا دَرَّاجٌ أَبُو السَّمْحِ أَنَّ أَبَا الْهَيْثَمِ حَدَّثَهُ: عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: "أَتَانِي جِبْرِيلُ فَقَالَ: إِنَّ رَبِّي وَرَبَّكَ يَقُولُ: كَيْفَ رَفَعْتُ ذِكْرَكَ؟ قَالَ: وَاللَّهُ أَعْلَمُ. قَالَ: إِذَا ذُكِرْتُ ذُكِرْتَ مَعِي".
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے پاس جبرئیل علیہ السلام حاضر ہوئے اور عرض کی: یقیناً میرا اور آپ کا رب فرماتا ہے کہ میں نے آپ کے تذکرے کو کس طرح بلند کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: (وہ اس طرح کہ) جب میرا ذکر کیا جاتا ہے تو میرے ساتھ آپ کا تذکرہ بھی کیا جاتا ہے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب علامات النبوة/حدیث: 6504]
تخریج الحدیث: «ابن لهيعة: صدوق خلط بعد احتراق كتبه (من الحفظ)؛ دراج أبو السمح: صدوق في حديثه عن أبي الهيثم ضعف (التقريب، من الحفظ)»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 13921، 13922»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 13921، 13922»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف ابن لهيعة، ورواية دراج عن أبي الهيثم ضعيفة