الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
131. باب صوم المسافر - ذكر الخبر الدال على أن الصوم في السفر إنما كره مخافة أن يضعف المرء دون أن يكون استعماله ضدا للبر
مسافر کے روزے کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی دلیل ہے کہ سفر میں روزہ رکھنا اس لیے ناپسند کیا گیا کہ کہیں آدمی کمزور نہ ہو جائے، نہ کہ اس کا استعمال نیکی کے خلاف ہو
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 3553 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 3553
مسند امام شافعی: 623
حدیث نمبر: 3553
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ يُوسُفَ، قَالَ: حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ غَزِيَّةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زُرَارَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزَاةِ تَبُوكَ، وَكَانَتْ تُدْعَى غَزُوَةُ الْعُسْرَةِ، فَبَيْنَمَا نَسِيرُ بَعْدَمَا أَضْحَى النَّهَارُ، فَإِذَا هُوَ بِجَمَاعَةٍ تَحْتَ ظِلِّ شَجَرَةٍ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَجُلٌ صَامَ، فَجَهَدَهُ الصَّوْمُ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَيْسَ الْبِرَّ أَنْ تَصُومُوا فِي السَّفَرِ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: غزوہ تبوک کے موقع پر ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ روانہ ہوئے، اس غزوہ کو غربت کی جنگ کا نام بھی دیا جاتا ہے۔ ابھی ہم دن چڑھنے کے بعد چل رہے تھے، ایک جگہ کچھ لوگ ملے جو ایک درخت کے سائے کے نیچے جمع تھے، ان لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اس شخص نے روزہ رکھا ہوا ہے، تو اس کا روزہ اس کے لیے دشواری پیدا کر رہا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ بات نیکی نہیں ہے کہ تم لوگ سفر کے دوران روزہ رکھو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3553]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1946، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1115، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2017، 2018، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 355، 3552، 3553، 3554، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2256، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2407، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14413» «رقم طبعة با وزير 3545»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط رجاله ثقات رجال الشيخين غير عمارة بن غزية فمن رجال مسلم
حدیث نمبر: 623
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ، قَالَ: قَالَ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَمَانَ غَزْوَةِ تَبُوكَ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسِيرُ بَعْدَ أَنْ أَضْحَى إِذْ هُوَ [ ص: 107 ] بِجَمَاعَةٍ فِي ظِلِّ شَجَرَةٍ، فَقَالَ:"مَا هَذِهِ الْجَمَاعَةُ؟". قَالُوا: رَجُلٌ صَائِمٌ، أَجْهَدَهُ الصَّوْمُ أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"لَيْسَ مِنَ الْبِرِّ الصَّوْمُ فِي السَّفَرِ" .
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم غزوہ تبوک کے زمانے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چاشت کے وقت چلتے، اچانک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے درخت کے سائے تلے ایک جماعت دیکھی تو پوچھا: ”یہ جماعت کیسی ہے؟“ لوگوں نے کہا: ایک روزہ دار ہے جسے روزے نے مشکل میں ڈال دیا ہے (یا اسی طرح کی کوئی بات کہی) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سفر میں روزہ رکھنا نیکی نہیں ہے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الصيام /حدیث: 623]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، الصوم، باب قول النبى صلی اللہ علیہ وسلم لمن ظلل عليه .... الخ (1946) ومسلم، الصيام، باب جواز الصوم والفطر في شهر رمضان للمسافر..... الخ (1115).»