الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
137. باب الديون - ذكر قضاء الله جل وعلا في الدنيا دين من نوى الأداء فيه-
قرض و ادائیگی کا بیان - جس نے نیت کی ہو کہ وہ قرض ادا کرے گا، اللہ تعالیٰ دنیا میں اس کا قرض ادا فرما دیتا ہے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 5041 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
صحیح ابن حبان: 5041
سنن ابن ماجہ: 2408
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5677
المعجم الکبیر للطبرانی: 20432
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7083
حدیث نمبر: 5041
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عَمْرِو بْنِ هِنْدٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: كَانَتْ مَيْمُونَةُ تَدَّانُ، فَقَالَ: لَهَا أَهْلُهَا فِي ذَلِكَ وَوَجَدُوا عَلَيْهَا، فَقَالَتْ: لا أَتْرُكُ، وَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَا مِنْ أَحَدٍ يَدَّانُ دَيْنًا يَعْلَمُ اللَّهُ أَنَّهُ يُرِيدُ قَضَاءَهُ إِلا أَدَّاهُ اللَّهُ عَنْهُ فِي الدُّنْيَا" .
عمران بن حذیفہ نامی راوی بیان کرتے ہیں کہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا اکثر قرض لیا کرتی تھیں، ان کے گھر والوں نے ان کے ساتھ اس بارے میں بات چیت کی اور ناراضگی کا اظہار کیا، تو سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں اسے ترک نہیں کروں گی کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص کوئی قرض لیتا ہے اور اللہ تعالیٰ کو اس بات کا علم ہو کہ وہ اسے ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، تو اللہ تعالیٰ دنیا میں اس کا وہ قرض ادا کروا دیتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب البيوع/حدیث: 5041]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5041، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2217، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4700، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2408، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 11068، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27458» «رقم طبعة با وزير 5019»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره دون قوله: «في الدنيا» - «التعليق الرغيب» (3/ 33). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
حدیث نمبر: 4690
أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عَمْرِو بْنِ هِنْدٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُذَيْفَةَ، قَالَ: كَانَتْ مَيْمُونَةُ تَدَّانُ وَتُكْثِرُ، فَقَالَ لَهَا أَهْلُهَا فِي ذَلِكَ وَلَامُوهَا وَوَجَدُوا عَلَيْهَا، فَقَالَتْ: لَا أَتْرُكُ الدَّيْنَ، وَقَدْ سَمِعْتُ خَلِيلِي وَصَفِيِّي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" مَا مِنْ أَحَدٍ يَدَّانُ دَيْنًا فَعَلِمَ اللَّهُ أَنَّهُ يُرِيدُ قَضَاءَهُ إِلَّا أَدَّاهُ اللَّهُ عَنْهُ فِي الدُّنْيَا".
عمران بن حذیفہ کہتے ہیں کہ ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا قرض لیا کرتی تھیں اور کثرت سے لیا کرتی تھیں، تو ان کے گھر والوں نے اس سلسلے میں ان سے گفتگو کی اور ان کو برا بھلا کہا اور ان پر غصہ ہوئے تو وہ بولیں: میں قرض لینا نہیں چھوڑوں گی، میں نے اپنے خلیل اور محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو بھی کوئی قرض لیتا ہے اور اللہ کو معلوم ہوتا ہے کہ وہ قرض ادا کرنے کی فکر میں ہے تو اللہ تعالیٰ اس کا قرض دنیا میں ادا کر دیتا ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4690]
حضرت عمران بن حذیفہ سے روایت ہے کہ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا قرض لیا کرتی تھیں اور زیادہ لیا کرتی تھیں۔ ان کے رشتہ داروں نے اس بارے میں ان پر اعتراض کیا، ملامت کی اور وہ ان سے ناراض ہوئے۔ وہ فرمانے لگیں: میں قرض لینا نہیں چھوڑوں گی کیونکہ میں نے اپنے پیارے محبوب خاوند صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ”جو شخص بھی قرض لیتا ہے، جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ کو علم ہو کہ وہ ادائیگی کی نیت رکھتا ہے، تو اللہ تعالیٰ دنیا ہی میں اس کا قرض اس کی طرف سے ادا کرا دے گا۔“ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4690]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الصدقات 10(2408)، (تحفة الأشراف: 18077) (صحیح) (لیکن ’’فی الدنیا‘‘ کا لفظ صحیح نہیں ہے)»
قال الشيخ الألباني: صحيح دون قوله في الدنيا
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، ابن ماجه (2408) زياد بن عمرو وعمران بن حذيفة لم يوثقهما غير ابن حبان. وحديث ابن ماجه (الأصل: 2409) وسنده حسن يغني عنه. انوار الصحيفه، صفحه نمبر 355
حدیث نمبر: 4691
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، أَنَّ مَيْمُونَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَدَانَتْ، فَقِيلَ لَهَا: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ , تَسْتَدِينِينَ وَلَيْسَ عِنْدَكِ وَفَاءٌ، قَالَتْ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" مَنْ أَخَذَ دَيْنًا وَهُوَ يُرِيدُ أَنْ يُؤَدِّيَهُ أَعَانَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ".
عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ سے روایت ہے کہ ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا نے قرض لیا، ان سے کہا گیا: ام المؤمنین! آپ قرض لے رہی ہیں حالانکہ آپ کے پاس ادا کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے؟، عرض کیا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس نے کوئی قرض لیا اور وہ اسے ادا کرنے کی فکر میں ہو تو اللہ تعالیٰ اس کی مدد فرماتا ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4691]
حضرت عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ نے ایک دفعہ قرض لیا، ان سے کہا گیا: اے ام المؤمنین! آپ قرض لیتی ہیں جبکہ آپ کے پاس واپسی کے لیے کچھ بھی نہیں؟ وہ فرمانے لگیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جو شخص قرض لے جبکہ وہ ادائیگی کا ارادہ رکھتا ہو، اللہ تعالیٰ اس کی مدد فرماتا ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4691]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 18073)، مسند احمد (6/332، 335) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
حدیث نمبر: 2408
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عَمْرِو بْنِ هِنْدٍ ، عَنِ ابْنِ حُذَيْفَةَ هُوَ عِمْرَانُ ، عَنْ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ مَيْمُونَةَ ، قَالَت: كَانَتْ تَدَّانُ دَيْنًا، فَقَالَ لَهَا بَعْضُ أَهْلِهَا: لَا تَفْعَلِي وَأَنْكَرَ ذَلِكَ عَلَيْهَا، قَالَتْ: بَلَى، إِنِّي سَمِعْتُ نَبِيِّي وَخَلِيلِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَدَّانُ دَيْنًا يَعْلَمُ اللَّهُ مِنْهُ أَنَّهُ يُرِيدُ أَدَاءَهُ إِلَّا أَدَّاهُ اللَّهُ عَنْهُ فِي الدُّنْيَا".
ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ وہ قرض لیا کرتی تھیں تو ان کے گھر والوں میں سے کسی نے ان سے کہا: آپ ایسا نہ کریں، اور ان کے ایسا کرنے کو اس نے ناپسند کیا، تو وہ بولیں: کیوں ایسا نہ کریں، میں نے اپنے نبی اور خلیل صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ”کوئی بھی مسلمان ایسا نہیں جو قرض لیتا ہو اور اللہ جانتا ہو کہ وہ اس کو ادا کرنا چاہتا ہے مگر اللہ اس کو دنیا ہی میں اس سے ادا کرا دے گا“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الصدقات/حدیث: 2408]
حضرت عمران بن حذیفہ رضی اللہ عنہ ام المومنین حضرت میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ وہ قرض لیا کرتی تھیں۔ ان کے گھر کے کسی فرد نے اس کو نامناسب سمجھتے ہوئے عرض کیا: ”آپ ایسا نہ کیا کریں۔“ انہوں نے فرمایا: ”کیوں نہ لوں؟ میں نے اپنے نبی اور اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ فرمان سنا ہے: ”جو مسلمان قرض لیتا ہے اور اللہ کو اس کے بارے میں یہ علم ہوتا ہے کہ وہ اسے ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کا قرض دنیا ہی میں اتار دیتا ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الصدقات/حدیث: 2408]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن النسائی/البیوع 97 (4690)، (تحفة الأشراف: 18077) (صحیح)» (حدیث میں «فِي الدُّنْيَا» کا لفظ ثابت نہیں ہے، ملاحظہ ہو: تراجع الألبانی: رقم: 496)۔
وضاحت: ۱؎: یعنی اس کی ادائیگی کا راستہ پیدا کرے گا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح دون قوله في الدنيا
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
نسائي (4690)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 465
إسناده ضعيف
نسائي (4690)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 465
حدیث نمبر: 5677
«ما من أحد يدان دينا يعلم الله منه أنه يريد قضاءه إلا أداه الله عنه في الدنيا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص بھی قرض لیتا ہے اور اللہ کو معلوم ہو کہ وہ اسے ادا کرنا چاہتا ہے تو اللہ اسے دنیا ہی میں اس کی طرف سے ادا کروا دیتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5677]
”جو شخص بھی قرض لیتا ہے اور اللہ کو معلوم ہو کہ وہ اسے ادا کرنا چاہتا ہے تو اللہ اسے دنیا ہی میں اس کی طرف سے ادا کروا دیتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5677]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ن حب] عن ميمونة. الترغيب 3/32.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 20432
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عَمْرِو بْنِ هِنْدٍ ، عَنِ ابْنِ حُذَيْفَةَ ، عَنْ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ مَيْمُونَةَ أَنَّهَا كَانَتْ تَدَّانُ دَيْنًا، فَقَالَ لَهَا بَعْضُ أَهْلِهَا: لَا تَفْعَلِي وَأَنْكَرَ ذَلِكَ عَلَيْهَا، فَقَالَتْ: بَلَى، إِنِّي سَمِعْتُ نَبِيِّي وَخَلِيلِي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَا مِنْ مُسْلِمٍ تَدَايَنَ دَيْنًا يُرِيدُ أَدَاءَهُ إِلَّا أَدَّاهُ اللهُ عَنْهُ فِي الدُّنْيَا.
ابن حذیفہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ام المؤمنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا قرض لیا کرتی تھیں، تو ان کے کچھ گھر والوں نے ان سے کہا: ایسا مت کرو، اور اس پر اعتراض کیا، تو انہوں نے فرمایا: کیوں نہیں! میں نے اپنے نبی اور اپنے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جو مسلمان بھی قرض لے اور اسے ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہو، اللہ اسے دنیا ہی میں اس کی طرف سے ادا کر دیتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20432]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 24، حدیث 61»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5041، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2217، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4701 / 2، 4700 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6239، 6240، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2408، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11068، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27458، 27482، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7083، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1549، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4287، 4286، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1049، 1050، 62، 72، 73، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 829»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5041، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2217، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4701 / 2، 4700 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6239، 6240، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2408، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11068، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27458، 27482، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7083، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1549، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4287، 4286، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1049، 1050، 62، 72، 73، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 829»
حدیث نمبر: 7083
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عَمْرِو بْنِ هِنْدٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُذَيْفَةَ قَالَ: كَانَتْ مَيْمُونَةُ تَدَّانُ فَتُكْثِرُ، فَقَالَ لَهَا أَهْلُهَا فِي ذَلِكَ، وَوَجَدُوا عَلَيْهَا، فَقَالَتْ: لَا أَتْرُكُ وَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَا مِنْ أَحَدٍ يَدَّانُ دَيْنًا فَعَلِمَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ أَنَّهُ يُرِيدُ قَضَاءَهُ إِلَّا أَدَّاهُ عَنْهُ فِي الدُّنْيَا.
عمران بن حذیفہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کثرت سے قرض لیا کرتی تھیں، جس پر ان کے اہل خانہ نے انہیں ٹوکا اور اس بات پر ان سے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا تو انہوں نے فرمایا: ”میں اسے ترک نہیں کروں گی کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «مَا مِنْ أَحَدٍ يَدَّانُ دَيْنًا فَعَلِمَ اللَّهُ عز وجل أَنَّهُ يُرِيدُ قَضَاءَهُ إِلَّا أَدَّاهُ عَنْهُ فِي الدُّنْيَا» ”جس کسی شخص نے بھی کوئی قرض لیا اور اللہ عزوجل نے یہ جان لیا کہ وہ اسے ادا کرنے کی نیت رکھتا ہے، تو اللہ تعالیٰ دنیا ہی میں اس کی جانب سے وہ قرض ادا فرما دیتا ہے“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث ميمونة زوج النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 7083]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده جيد .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: لغيره دون قوله: "في الدنيا"»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 4686، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2408، وأخرجه فتح الباري برقم: 2257، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5041، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6527، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4284، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7047»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: لغيره دون قوله: "في الدنيا"»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 4686، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2408، وأخرجه فتح الباري برقم: 2257، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5041، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6527، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4284، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7047»
الحكم على الحديث:
إسناده جيد