🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. باب آداب الشرب - ذكر الزجر عن الشرب في أواني الذهب والفضة لمن يأمل الشرب منهما في الجنان-
پینے کے آداب کا بیان - یہ منع کہ سونے اور چاندی کے برتن سے نہ پیا جائے اگر امید ہو کہ جنت میں بھی پیا جائے گا
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 5339 (کل: 18 مقامات، 10 کتب)
صحیح ابن حبان: 5339
صحیح بخاری: 5426، 5632، 5633، 5831، 5837
صحیح مسلم: 5394، 5396، 5400
سنن نسائی: 5303
مسند احمد: 23314، 23364
مسند الحمیدی: 444
المنتقى ابن الجارود: 865
مصنف ابن ابی شیبہ: 26247
السنن الكبرى للبيهقي: 102، 4205
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7335
11 تا 18
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23314
حَدَّثَنَا يَحْيَى بنُ عَبدِ الْمَلِكِ بنِ أَبي غَنِيَّةَ , حَدَّثَنَا أَبي ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ عَبدِ الرَّحْمَنِ بنِ أَبي لَيْلَى ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " لَا تَشْرَبوا فِي الذَّهَب وَلَا فِي الْفِضَّةِ، وَلَا تَلْبسُوا الْحَرِيرَ وَالدِّيباجَ، فَإِنَّهَا لَهُمْ فِي الدُّنْيَا، وَهِيَ لَكُمْ فِي الْآخِرَةِ" .
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشم و دیبا پہننے سے اور سونے چاندی کے برتن استعمال کرنے سے منع کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ یہ چیزیں دنیا میں کافروں کے لئے ہیں اور آخرت میں ہمارے لئے ہیں۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23314]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5632، م: 2067
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23364
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بنُ أَبي عَدِيٍّ ، عَنِ ابنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابنِ أَبي لَيْلَى , قَالَ معاذ : حَدَّثَنَا ابنُ عَوْنٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَبدِ الرَّحْمَنِ بنِ أَبي لَيْلَى ، قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ حُذَيْفَةَ إِلَى بعْضِ هَذَا السَّوَادِ، فَاسْتَسْقَى، فَأَتَاهُ دِهْقَانٌ بإِنَاءٍ مِنْ فِضَّةٍ، قَالَ: فَرَمَاهُ بهِ فِي وَجْهِهِ، قَالَ: قُلْنَا: اسْكُتُوا اسْكُتُوا، وَإِنَّا إِنْ سَأَلْنَاهُ لَمْ يُحَدِّثْنَا، قَالَ: فَسَكَتْنَا، قَالَ: فَلَمَّا كَانَ بعْدَ ذَلِكَ، قَالَ: أَتَدْرُونَ لِمَ رَمَيْتُ بهِ فِي وَجْهِهِ؟ قَالَ: قُلْنَا: لَا، قَالَ: إِنِّي كُنْتُ نَهَيْتُهُ، قَالَ: فَذَكَرَ النَّبيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا تَشْرَبوا فِي آنِيَةِ الذَّهَب، قَالَ مُعَاذٌ: لَا تَشْرَبوا فِي الذَّهَب، وَلَا فِي الْفِضَّةِ، وَلَا تَلْبسُوا الْحَرِيرَ وَلَا الدِّيباجَ، فَإِنَّهُمَا لَهُمْ فِي الدُّنْيَا، وَلَكُمْ فِي الْآخِرَةِ" .
عبدالرحمن بن ابی لیلی کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ ایک دیہات کی طرف نکلا انہوں نے پانی منگوایا تو ایک کسان چاندی کے برتن میں پانی لے کر آیا حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے وہ برتن اس کے منہ پردے مارا ہم نے ایک دوسرے کو خاموش رہنے کا اشارہ کیا کیونکہ اگر ہم ان سے پوچھتے تو وہ کبھی اس کے متعلق ہم سے بیان نہ کرتے چناچہ ہم خاموش رہے کچھ دیر بعد انہوں نے خود ہی فرمایا کیا تم جانتے ہو کہ میں نے یہ برتن اس کے چہرے پر کیوں مارا؟ ہم نے عرض کیا نہیں۔ فرمایا کہ میں نے اسے پہلے بھی منع کیا تھا (لیکن یہ باز نہیں آیا) پھر انہوں نے بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سونے چاندی کے برتن میں کچھ نہ پیا کرو ریشم و دیبا مت پہنا کرو کیونکہ یہ چیزیں دنیا میں کافروں کے لئے ہیں اور آخرت میں تمہارے لئے ہیں۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23364]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5633، م: 2067
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 444
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا أَبُو فَرْوَةَ الْجُهَنِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُكَيْمٍ ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ حُذَيْفَةَ بِالْمَدَائِنِ، فَاسْتَسْقَى دَهْقَانًا، فَجَاءَهُ بِمَاءٍ فِي إِنَاءٍ مِنْ فِضَّةٍ فَحَذَفَهُ حُذَيْفَةُ وَكَانَ رَجُلا فِيهِ حِدَّةٌ، فَكَرِهُوا أَنْ يُكَلِّمُوهُ، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَى الْقَوْمِ، فَقَالَ: أَعْتَذِرُ إِلَيْكُمْ مِنْ هَذَا , إِنِّي كُنْتُ تَقَدَّمْتُ إِلَيْهِ أَنْ لا يَسْقِيَنِي فِي هَذَا، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ فِينَا، فَقَالَ: " لا تَشْرَبُوا فِي آنِيَةِ الْفِضَّةِ وَالذَّهَبِ، وَلا تَلْبَسُوا الدِّيبَاجَ وَالْحَرِيرَ , فَإِنَّهُ لَهُمْ فِي الدُّنْيَا وَلَكُمْ فِي الآخِرَةِ" .
عبداللہ بن عقیم بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے پاس مدائن میں موجود تھے، انہوں نے ایک دیہاتی سے پانی مانگا، وہ چاندی سے بنے ہوئے برتن میں پانی لے کر ان کے پاس آیا، تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اسے پھینک دیا۔ وہ ایک ایسے صاحب تھے، جن کے مزاج میں کچھ تیزی تھی۔ لوگوں نے یہ بات ناپسند کی کہ وہ ان سے اس بارے میں بات چیت کریں۔ پھر سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ لوگوں کی جانب متوجہ ہوئے اور ارشاد فرمایا: میں اپنے بارے میں تمہارے سامنے عذر بیان کرتا ہوں، میں نے اسے پہلے ہی یہ کہہ رکھا تھا کہ اس طرح کے (برتن میں) مجھے پینے کے لیے نہ دیا جائے، پھر انہوں نے بتایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”چاندی یا سونے سے بنے ہوئے برتنوں میں نہ پیو، دیباج اور حریر استعمال نہ کرو، کیونکہ یہ ان (کفار) کے لیے دنیا میں ہیں، تمہارے لیے آخرت میں ہوں گے۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 444]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري برقم: 5426، 5632، 5633، 5831، 5837، ومسلم برقم: 2067، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5339، 5343، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5303، والنسائي في «‏‏‏‏الكبرى» برقم: 6597، 6841، 6842، 9542، وأبو داود في «‏‏‏‏سننه» برقم: 3723، والترمذي فى «جامعه» ‏‏‏‏ برقم: 1878، والدارمي في «‏‏‏‏مسنده» برقم: 2176، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3414، 3590، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 23741، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» ، برقم: 24615»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 865
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِيِّ ، قَالَ: ثنا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نُجَيْحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، وَيَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، وَأَبِي فَرْوَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُكَيْمٍ ، قَالا: اسْتَسْقَى حُذَيْفَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَأَتَاهُ دِهْقَانُ بِمَاءٍ فِي إِنَاءٍ مِنْ فِضَّةٍ فَحَذَفَهُ، ثُمَّ اعْتَذَرَ إِلَيْهِمْ فِيمَا صَنَعَ، فَقَالَ: إِنِّي قَدْ نُهِيتُهُ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " لا تَشْرَبُوا فِي إِنَاءِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ، وَلا تَلْبَسُوا الدِّيبَاجَ وَلا الْحَرِيرَ، فَإِنَّهَا لَهُمْ فِي الدُّنْيَا وَلَنَا فِي الآخِرَةِ" .
ابن ابی لیلی اور ابو فروہ دونوں عبداللہ بن عکیم رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے پانی مانگا، تو دہقان (گاؤں کا چوہدری) چاندی کے برتن میں پانی لے آیا، آپ نے اسے گرا دیا، پھر اس پر ان لوگوں سے معذرت کرتے ہوئے فرمایا: مجھے اس سے منع کر دیا گیا تھا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: سونے اور چاندی کے برتنوں میں نہ پیو اور نہ ہی دیباج و حریر (ریشم کے کپڑے پہنو، کیونکہ دنیا میں یہ ان (کافروں) کے لیے ہیں اور ہمارے لیے آخرت میں ہیں۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 865]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحیح البخاری: 5837، صحیح مسلم: 2067»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25138 ترقیم الشثری: -- 26247
حدثنا عبد الرحيم ، عن يزيد بن ابي زياد ، عن عبد الرحمن بن ابي ليلى ، عن حذيفة : ان رسول الله - صلى الله عليه وسلم - نهانا ان نلبس الحرير والديباج، وقال: هو لهم في الدنيا، ولكم في الآخرة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [ز]: (نهى).
(٣) في [أ]: (الدنى).
(٤) ضعيف؛ لضعف يزيد بن أبي زياد، وأخرجه مسلم (٢٠٦٧)، ليبين تدليس ابن أبي نجيح، وأخرجه أيضًا النسائي (٨/ ١٩٨)، وابن عوانه (٨٤٨٥)، وأصل الحديث عند البخاري (٥٤٢٦) ومسلم (٢٠٦٧).

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں اس بات سے منع کیا کہ ہم دیباج اور ریشم پہنیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ چیزیں کفار کے لئے دنیا میں ہیں اور تمہارے لئے آخرت میں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26247]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لضعف يزيد بن أبي زياد .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5426، 5632، 5633، 5831، 5837، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2067، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 932، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5343، 5339، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5316 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6597، 6842، 6841، 9542، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3723، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1878، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2176، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3414، 3590، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 101، 102، 103، 4272، 6147، 6148، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4794، 4795، 4796، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23741، 23788، 23837، 23844، 23854، 23883، 23919، 23947، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 430، والحميدي فى «مسنده» برقم: 444، 445، والبزار فى «مسنده» برقم: 2789، 2809، 2876، 2877، 2878، 2902، 2951، 2949، 2950، 2952، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19928، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25710، 26250، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6661، 6662، 6663، 6664، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1418، 1419، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4275، 5489، 7365، ترقيم محمد عوامة: 25138»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 102
حَدَّثَنَا السَّيِّدُ أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِيُّ، إِمْلَاءً، أنا أَبُو نَصْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ حَمْدَوَيْهِ بْنِ سَهْلٍ الْمَرْوَزِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، ثنا أَبُو فَرْوَةَ الْجُهَنِيُّ، سَمِعَ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُكَيْمٍ يُحَدِّثُ عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ، أَنَّهُ اسْتَسْقَى بِالْمَدَائِنِ فَأَتَاهُ دِهْقَانٌ بِإِنَاءٍ مِنْ فِضَّةٍ فَحَذَفَهُ قَالَ. وَكَانَ حُذَيْفَةُ رَجُلًا فِيهِ حِدَّةٌ فَقَالَ: إِنِّي أَعْتَذِرُ إِلَيْكُمْ مِنْ هَذَا، إِنِّي كُنْتُ قَدْ تَقَدَّمْتُ إِلَيْهِ، وَأَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ فِينَا فَنَهَانَا أَنْ نَشْرَبَ فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ، وَأَنْ نَلْبَسَ الْحَرِيرَ وَالدِّيبَاجَ. وَقَالَ:" هُوَ لَهُمْ فِي الدُّنْيَا، وَهُوَ لَكُمْ فِي الْآخِرَةِ". ⦗٤٤⦘ أَخْرَجَهُ مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ فِي الصَّحِيحِ، عَنِ ابْنِ أَبِي عُمَرَ، وَغَيْرِهِ، عَنْ سُفْيَانَ.
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے مدائن میں پانی مانگا تو ان کے پاس ایک کسان چاندی کا برتن لے کر آیا، انہوں نے اسے ایک طرف پھینک دیا۔ راوی کہتا ہے کہ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہما سخت طبیعت کے مالک تھے۔ آپ نے فرمایا: میں تم سے اس (کے استعمال) سے معذرت خواہ ہوں، میں اسے پہلے ہی (منع) کر چکا تھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور ہمیں سونے چاندی کے برتنوں میں پینے سے منع کیا اور ہمیں ریشم پہننے سے، خواہ موٹا ہو یا باریک، منع کیا اور فرمایا: ”وہ ان (کافروں) کے لیے دنیا میں ہے اور تمہارے لیے آخرت میں ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 102]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه البخاري110 و مسلم 2067»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4205
أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، حَدَّثَنِي أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو مُسْلِمٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ هَارُونَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ الْجُرْجَانِيُّ، ثنا وَهْبُ بْنُ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ، ثنا أَبِي قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، أَنَّ حُذَيْفَةَ اسْتَسْقَى فَأَتَاهُ دِهْقَانٌ بِإِنَاءٍ مِنْ فِضَّةٍ، فَأَخَذَهُ فَرَمَا بِهِ وَقَالَ:" إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا أَنْ نَشْرَبَ فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ، وَالْفِضَّةِ، وَأَنْ نَأْكُلَ فِيهَا، وَعَنْ لُبْسِ الْحَرِيرِ وَالدِّيبَاجِ وَأَنْ نَجْلِسَ عَلَيْهِ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْمَدِينِيِّ، عَنْ وَهْبِ بْنِ جَرِيرٍ.
ابن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے پانی طلب کیا، دہقان چاندی کے برتن میں پانی لے کر آئے تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے برتن پھینک دیا اور فرمایا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو سونے اور چاندی کے برتن میں پینے اور کھانے سے منع فرمایا ہے اور باریک اور موٹا ریشم پہننے اور اس پر بیٹھنے سے بھی منع فرمایا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4205]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 5837»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7335
«لا تشربوا في آنية الذهب والفضة ولا تأكلوا في صحافها ولا تلبسوا الحرير ولا الديباج فإنه لهم في الدنيا وهو لكم في الآخرة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”سونے اور چاندی کے برتنوں میں مت پیو اور ان کی رکابیوں میں مت کھاؤ، اور ریشم اور دیبا مت پہنو، کیونکہ یہ ان (کافروں) کے لیے دنیا میں ہیں اور تمہارے لیے آخرت میں ہوں گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7335]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق 4] عن حذيفة. مختصر مسلم 1288، الإرواء 32.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں