الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
88. فصل في الأشربة - ذكر وصف الدباء والحنتم والنقير والمزفت الذي نهي عن الانتباذ فيها-
پانیوں (مشروبات) کے بیان میں ایک فصل - یہ وصف کہ دبّاء، حنتم، النقير اور المزفت وہ برتن ہیں جن میں ڈالنا منع کیا گیا
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 5407 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
صحیح ابن حبان: 5407
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8150
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1842
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3731
حدیث نمبر: 5407
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عُيَيْنَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ، قَالَ:" نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالنَّقِيرِ، وَالْمُزَفَّتِ، فَأَمَّا الدُّبَّاءُ، فَكَانَتْ تُخْرَطُ عَنَاقِيدُ الْعِنَبِ، فَنَجْعَلُهُ فِي الدُّبَّاءِ، ثُمَّ نَدْفِنُهَا حَتَّى تَمُوتَ، وَأَمَّا الْحَنْتَمُ، فَجِرَارٌ كُنَّا نُؤْتَى فِيهَا بِالْخَمْرِ مِنَ الشَّامِ، وَأَمَّا النَّقِيرُ، فَإِنَّ أَهْلَ الْمَدِينَةِ كَانُوا يَعْمِدُونَ إِلَى أُصُولِ النَّخْلَةِ فَيَنْقِرُونَهَا، وَيَجْعَلُونَ فِيهَا الرُّطَبَ وَالْبُسْرَ، فَيَدْفِنُونَهَا فِي الأَرْضِ حَتَّى تَمُوتَ، وَأَمَّا الْمُزَفَّتُ، فَهَذِهِ الزِّقَاقُ الَّتِي فِيهَا الزِّفْتُ" .
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ” «الدُّبَّاءُ» ”دباء“، «الْحَنْتَمُ» ”حنتم“، «النَّقِيرُ» ”نقیر“ اور «الْمُزَفَّتُ» ”مزفت“ سے منع فرمایا ہے“۔ (راوی بیان کرتے ہیں) جہاں تک دباء کا تعلق ہے تو انگور کے خوشوں کو توڑ کر ہم اسے دباء (نامی برتن میں) رکھ دیتے، پھر اسے دفن کر دیتے یہاں تک کہ وہ مر جاتی ہے۔ جہاں تک حنتم کا تعلق ہے تو یہ ایک گھڑا ہے جس میں ہم شام سے شراب لاتے تھے۔ جہاں تک نقیر کا تعلق ہے تو اہل مدینہ یہ کرتے تھے کہ کھجور کی جڑ لے کر اسے کھوکھلا کرتے تھے، اس میں تازہ اور خشک کھجوریں ڈالتے تھے، اسے زمین میں دفن کر دیتے تھے یہاں تک کہ وہ مر جاتی تھی۔ جہاں تک مزفت کا تعلق ہے تو اس سے مراد وہ برتن ہے جس میں زفت ہوتا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الأشربة/حدیث: 5407]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5407، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 17561، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 923» «رقم طبعة با وزير 5383»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «الإرواء». فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
حدیث نمبر: 8150
وَعَنِ أَبِي بَكْرَةَ أَنَّهُ كَانَ يُنْبَذُ لَهُ فِي جَرٍّ أَخْضَرَ، قَالَ: فَقَدِمَ أَبُو بَرْزَةَ مِنْ غَيْبَةٍ غَابَهَا فَبَدَأَ بِمَنْزِلِ أَبِي بَكْرَةَ، فَلَمْ يُصَادِفْهُ فِي الْمَنْزِلِ، فَوَقَفَ عَلَى امْرَأَتِهِ فَسَأَلَهَا عَنِ أَبِي بَكْرَةَ فَأَخْبَرَتْهُ، ثُمَّ أَبْصَرَ الْجَرَّ الْتِي كَانَتْ فِيهَا النَّبِيذُ فَقَالَ: مَا فِي هَذِهِ الْجَرَّةِ؟ قَالَتْ: نَبِيذٌ لِأَبِي بَكْرَةَ قَالَ: وَدِدْتُ أَنَّكِ جَعَلْتِيهِ فِي سِقَاءٍ، فَأَمَرَتْ بِذَلِكَ النَّبِيذِ فَجُعِلَ فِي سِقَاءٍ، ثُمَّ جَاءَ أَبُو بَكْرَةَ فَأَخْبَرَتْهُ عَنِ أَبِي بَرْزَةَ فَقَالَ: مَا فِي هَذَا السِّقَاءِ؟ قَالَتْ: أَمَرَنَا أَبُو بَرْزَةَ أَنْ نَجْعَلَ نَبِيذَكَ فِيهِ قَالَ: مَا أَنَا بِشَارِبٍ مِمَّا فِيهِ لَئِنْ جَعَلْتِ الْخَمْرَ فِي سِقَاءٍ لِيَحِلَّنَّ، وَلَئِنْ جَعَلْتِ الْعَسَلَ فِي جَرٍّ لِيَحْرُمَنَّ عَلَيَّ، إِنَّا قَدْ عَرَفْنَا الْذِي نُهِينَا عَنْهُ.
نُهِينَا عَنِ الدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالنَّقِيرِ، وَالْمُزَفَّتِ. فَأَمَّا الدُّبَّاءُ فَإِنَّا مَعْشَرَ ثَقِيفٍ كُنَّا نَأْخُذُ الدُّبَّاءَ فَنَخْرُطُ فِيهَا عَنَاقِدَ الْعِنَبِ، ثُمَّ نُدْفِئُهَا حَتَّى تُهْدَرَ، ثُمَّ تَمُوتُ.
وَأَمَّا النَّقِيرُ فَإِنَّ أَهْلَ الْيَمَامَةِ كَانُوا يَنْقُرُونَ أَصْلَ النَّخْلَةِ، ثُمَّ يَشْدَخُونَ فِيهَا الْرُطَبَ وَالْبُسْرَ، ثُمَّ يَدَعُونَهُ حَتَّى يُهْدَرَ، ثُمَّ يَمُوتُ. وَأَمَّا الْحَنْتَمُ فَجِرَارٌ حُمْرٌ كَانَتْ تُحْمَلُ إِلَيْنَا فِيهَا الْخَمْرُ، وَأَمَّا الْمُزَفَّتُ فَهَذِهِ الْأَوْعِيَةُ الْتِي فِيهَا الزِّفْتُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
نُهِينَا عَنِ الدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالنَّقِيرِ، وَالْمُزَفَّتِ. فَأَمَّا الدُّبَّاءُ فَإِنَّا مَعْشَرَ ثَقِيفٍ كُنَّا نَأْخُذُ الدُّبَّاءَ فَنَخْرُطُ فِيهَا عَنَاقِدَ الْعِنَبِ، ثُمَّ نُدْفِئُهَا حَتَّى تُهْدَرَ، ثُمَّ تَمُوتُ.
وَأَمَّا النَّقِيرُ فَإِنَّ أَهْلَ الْيَمَامَةِ كَانُوا يَنْقُرُونَ أَصْلَ النَّخْلَةِ، ثُمَّ يَشْدَخُونَ فِيهَا الْرُطَبَ وَالْبُسْرَ، ثُمَّ يَدَعُونَهُ حَتَّى يُهْدَرَ، ثُمَّ يَمُوتُ. وَأَمَّا الْحَنْتَمُ فَجِرَارٌ حُمْرٌ كَانَتْ تُحْمَلُ إِلَيْنَا فِيهَا الْخَمْرُ، وَأَمَّا الْمُزَفَّتُ فَهَذِهِ الْأَوْعِيَةُ الْتِي فِيهَا الزِّفْتُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ان کے لئے ایک سبز گھڑے میں نبیذ تیار کی جاتی تھی راوی کہتے ہیں: سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ طویل عرصے تک غیر موجود رہنے کے بعد تشریف لائے وہ پہلے سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، تو وہ انہیں گھر نہیں ملے، وہ ان کی اہلیہ کے پاس ٹھہرے اور ان سے سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں دریافت کیا، تو ان کی اہلیہ نے انہیں بتایا کہ وہ باہر گئے ہوئے ہیں) پھر سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ نے وہ گھڑا دیکھا جس میں ان کے لئے نبیذ تیار کی جاتی تھی، انہوں نے دریافت کیا: یہ گھڑا کس لئے ہے؟ اس خاتون نے کہا: سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے لئے نبیذ تیار کرنے کے لئے، تو سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میری یہ خواہش ہے کہ تم وہ نبیذ مشکیزے میں تیار کیا کرو تو اس خاتون نے ہدایت کی کہ ان کے لئے نبیذ مشکیزے میں تیار کی جائے، جب سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ تشریف لائے، تو اس خاتون نے انہیں سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں بتایا، سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: یہ مشکیزہ کس لئے ہے؟ اس خاتون نے کہا: سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں یہ ہدایت کی ہے کہ ہم آپ کی نبیذ مشکیزے میں تیار کیا کریں، تو سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس میں جو نبیذ ہے، وہ میں نہیں پیؤں گا، کیا ایسا ہو گا کہ اگر تم شراب کو مشکیزے میں تیار کر لو تو وہ حلال ہو جائے گی؟ اور اگر تم نے شہد کو گھڑے میں رکھا ہوا ہو، تو وہ مجھ پر حرام ہو جائے گا؟ ہمیں ان باتوں کا پتہ ہے، جن سے ہمیں منع کیا گیا ہے، ہمیں دباء، حنتم، نقیر اور مزفت سے منع کیا گیا ہے، جہاں تک دباء کا تعلق ہے، تو ہم ثقیف قبیلے کے لوگ دباء (یعنی کدو) لیتے تھے، پھر اس میں انگور کے گچھے ڈال دیتے تھے، پھر اس کو گرم رکھتے تھے، یہاں تک کہ (وہ مشروب) جوش میں آ جاتا، پھر وہ جوش ختم ہو جاتا۔ جہاں تک نقیر کا تعلق ہے، تو اہل یمامہ کھجور کی جڑ کو کھودتے تھے، پھر اس میں تازہ اور خشک کھجوریں ڈال دیتے تھے، پھر وہ اسے چھوڑ دیتے تھے“ یہاں تک کہ (وہ مشروب) جوش میں آ جاتا، پھر وہ جوش ختم ہو جاتا۔ جہاں تک حنتم کا تعلق ہے، تو یہ سرخ رنگ کے گھڑے ہوتے تھے، جنہیں اُٹھا کر ہماری طرف لایا جاتا تھا، ان میں شراب ہوتی تھی۔ جہاں تک مزفت کا تعلق ہے، تو اس سے مراد وہ برتن ہے، جن میں زفت (تارکول نمام چیز) ہوتی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8150]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8150]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2909)، أخرجه مسند البزار برقم: 3689، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5407»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 1842
قَالَ الطَّيَالِسِيُّ : حَدَّثَنَا عُيَيْنَةُ ، أَخْبَرَنِي أَبِي - هُوَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ جَوْشَنٍ - قَالَ: كَانَ أَبُو بَكْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، يُنْبَذُ لَهُ فِي جَرٍّ، فَقَدِمَ أَبُو بَرْزَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ مِنْ غَيْبَةٍ كَانَ غَابَهَا، فَنَزَلَ بِمَنْزِلِ أَبِي بَكْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَبْلَ أَنْ يَأْتِيَ مَنْزِلَهُ، فَوَقَفَ عَلَى امْرَأَةٍ، يُقَالُ لَهَا مَيَّةُ، فَسَأَلَهَا عَنْ أَبِي بَكْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَعَنْ حَالِهِ، وَنَظَرَ فَأَبْصَرَ الْجَرَّةَ الَّتِي فِيهَا النَّبِيذُ، فَقَالَ: مَا هَذِهِ الْجَرَّةُ؟ فَقَالَتْ: نَنْبِذُ لِأَبِي بَكْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَقَالَ: وَدِدْتُ لَوْ أَنَّكِ جَعَلْتِيهِ فِي سِقَاءٍ، ثُمَّ خَرَجَ فَأَمَرَتْ الْمَرْأَةُ بِالنَّبِيذِ فَحُوِّلَ فِي سِقَاءٍ، ثُمَّ عَلَّقَتْهُ، فَجَاءَ أَبُو بَكْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَأَخْبَرَتْهُ عَنْ أَبِي بَرْزَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَعَنْ قُدُومِهِ، ثُمَّ أَبْصَرَ السِّقَاءَ، فَقَالَ: مَا أَنَا بِالشَّارِبِ مِنْهُ، لَئِنْ جَعَلْتِ الْعَسَلَ فِي جَرٍّ لَيَحْرُمَنَّ عَلَيَّ، وَلَئِنْ جَعَلْتِ الْخَمْرَ فِي سِقَاءٍ لَيَحِلَّنَّ لِي...؟ إِنَّا قَدْ عَرَفْنَا الَّذِي قَدْ نُهِينَا عَنْهُ: نُهِينَا عَنِ الدُّبَّاءِ وَالنَّقِيرِ وَالْحَنْتَمِ وَالْمُزَفَّتِ، فَأَمَّا الدُّبَّاءُ فَإِنَّا كُنَّا مَعْشَرَ ثَقِيفَ بِالطَّائِفِ، نَأْخُذُ الدُّبَّاءَ فَنَخْرُطُ فِيهَا عَنَاقِيدَ الْعِنَبِ، ثُمَّ نَدْفِنُهَا ثُمَّ نَتْرُكُهَا حَتَّى تَهْدِرَ، ثُمَّ تَمُوتَ، وَأَمَّا النَّقِيرُ فَإِنَّ أَهْلَ الْيَمَامَةِ كَانُوا يَنْقُرُونَ أَصْلَ النَّخْلَةِ، فَيَشْدَخُونَ فِيهَا الرُّطَبَ وَالْبُسْرَ، ثُمَّ يَدَعُونَهُ حَتَّى يَهْدِرَ ثُمَّ يَمُوتَ، وَأَمَّا الْحَنْتَمُ فَجِرَارٌ كَانَتْ تُحْمَلُ إِلَيْنَا فِيهَا الْخَمْرُ، وَأَمَّا الْمُزَفَّتُ فَهَذِهِ الْأَوْعِيَةُ الَّتِي فِيهَا الزِّفْتُ.
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ .
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، قَالَا: أَنَا عُيَيْنَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بِهِ.
وَقَالَ الْبَزَّارُ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، ثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ عُيَيْنَةَ ، بِهِ.
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ .
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، قَالَا: أَنَا عُيَيْنَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بِهِ.
وَقَالَ الْبَزَّارُ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، ثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ عُيَيْنَةَ ، بِهِ.
عیینہ بن عبدالرحمن اپنے والد (عبدالرحمن بن جوشن) سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے لیے مٹی کے ایک بڑے گھڑے میں نبیذ تیار کی جاتی تھی، ایک مرتبہ سیدنا ابو برزہ رضی اللہ عنہ اپنے ایک طویل سفر سے واپس تشریف لائے تو اپنے گھر جانے سے پہلے سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے ہاں قیام فرمایا، وہاں ان کا سامنا مَیّہ نامی ایک خاتون سے ہوا جن سے انہوں نے سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کی خیریت دریافت کی، اس دوران ان کی نظر اس مٹی کے گھڑے پر پڑی جس میں نبیذ موجود تھی، تو انہوں نے پوچھا: "یہ کیسا گھڑا ہے؟" خاتون نے جواب دیا کہ ہم اس میں ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے لیے نبیذ تیار کرتے ہیں، انہوں نے مشورہ دیا: "میری خواہش ہے کہ کاش تم اسے چمڑے کے مشکیزے میں تیار کرتیں"، چنانچہ ان کے جانے کے بعد اس خاتون نے وہ نبیذ مشکیزے میں منتقل کر کے لٹکا دی، جب سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ تشریف لائے تو انہیں سیدنا ابو برزہ رضی اللہ عنہ کی آمد کی اطلاع دی گئی، پھر ان کی نظر مشکیزے پر پڑی تو دریافت کیا (کہ یہ تبدیلی کیسی ہے؟) جب انہیں حقیقت معلوم ہوئی تو انہوں نے اسے پینے سے انکار کرتے ہوئے فرمایا: "میں اسے ہرگز نہیں پیوں گا، اگر تم شہد کو مٹی کے گھڑے میں ڈال دو تو کیا وہ مجھ پر حرام ہو جائے گا؟ اور اگر تم شراب کو مشکیزے میں ڈال دو تو کیا وہ میرے لیے حلال ہو جائے گی؟" (یعنی اصل اعتبار برتن کا نہیں بلکہ اس کے اندر موجود مشروب کی حقیقت کا ہے)، پھر انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے فرمایا: ”ہم خوب جانتے ہیں کہ ہمیں کس چیز سے منع کیا گیا ہے: ہمیں دُبّاء (کدو کے برتن)، نقیر (لکڑی کا کھوکھلا برتن)، حنتم (سبز مٹکا) اور مزفت (تارکول یا قیر لگا برتن) کے استعمال سے منع کیا گیا ہے“، ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے مزید تشریح کرتے ہوئے بتایا کہ جہاں تک دُبّاء کا تعلق ہے تو ہم قبیلہ ثقیف کے لوگ طائف میں کدو لے کر اسے اندر سے صاف کرتے اور اس میں انگور کے خوشے بھر کر زمین میں دبا دیتے تھے یہاں تک کہ وہ جوش مارتا اور پھر ساکن ہو جاتا (یعنی شراب بن جاتی)، اور نقیر سے مراد یہ ہے کہ اہل یمامہ کھجور کے تنے کی جڑ کو کھوکھلا کر کے اس میں تازہ اور پختہ کھجوریں کچل کر ڈال دیتے اور اسے چھوڑ دیتے یہاں تک کہ وہ جوش مار کر تھم جاتی، حنتم وہ مٹی کے گھڑے تھے جن میں ہمارے ہاں شراب لائی جاتی تھی، اور مزفت سے مراد وہ برتن ہیں جن پر قیر (تارکول کی طرح کا مادہ) ملا جاتا تھا۔
امام مسدد، امام احمد بن منیع اور امام بزار نے بھی اس روایت کو عیینہ بن عبدالرحمن کے طریق سے اپنی اپنی اسناد کے ساتھ نقل کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الحدود/حدیث: 1842]
امام مسدد، امام احمد بن منیع اور امام بزار نے بھی اس روایت کو عیینہ بن عبدالرحمن کے طریق سے اپنی اپنی اسناد کے ساتھ نقل کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الحدود/حدیث: 1842]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 3689، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 8150، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5407»
حدیث نمبر: 3731
قَالَ الطَّيَالِسِيُّ: وَثَنَا عُيَيْنَةُ ، أَخْبَرَنِي أَبِي قَالَ: "كَانَ أَبُو بَكْرَةَ يُنْبَذُ لَهُ فِي جَرٍّ، فَقَدِمَ أَبُو بَرْزَةَ مِنْ غَيْبَةٍ كَانَ غَابَهَا فَنَزَلَ بِمَنْزِلِ أَبِي بَكْرَةَ قَبْلَ أَنْ يَأْتِيَ مَنْزِلَهُ، فَوَقَفَ عَلَى امْرَأَةٍ لَهُ يُقَالُ لَهَا: (مَيَّةُ) فَسَأَلَهَا عَنْ أَبِي بَكْرَةَ وَعَنْ حَالِهِ، وَنَظَرَ فَأْبَصَرَ الْجَرَّةَ الَّتِي فِيهَا النَّبِيذُ فَقَالَ: مَا فِي هَذِهِ الْجَرَّةِ؟ فَقَالَتْ: نَبِيذٌ لِأَبِي بَكْرَةَ. فَقَالَ: وَدِدْتُ لَوْ أَنَّكِ جَعَلْتِيهِ فِي سِقَاءٍ. ثُمَّ خَرَجَ فَأَمَرَتِ الْمَرْأَةُ بِالنَّبِيذِ فَحُوِّلَ فِي سِقَاءٍ ثُمَّ عَلَّقَتْهُ، فَجَاءَ أَبُو بَكْرَةَ فَأَخْبَرَتْهُ عَنْ أَبِي بَرْزَةَ وَعَنْ قُدُومِهِ، ثُمَّ أَبْصَرَ السِّقَاءَ فَقَالَ: مَا هَذَا السِّقَاءُ؟! فَقَالَتْ: قَالَ أَبُو بَرْزَةَ كَذَا وَكَذَا فَحَوَّلْتُ نَبِيذَكَ فِي السِّقَاءِ. فَقَالَ: مَا أَنَا بِشَارِبٍ مِنْهُ شَيْئًا، لَئِنْ جَعَلْتِ الْعَسَلَ فِي جَرٍّ لَيَحْرُمَنَّ عَلَيَّ، وَلَئِنْ جَعَلْتِ الْخَمْرَ فِي سِقَاءٍ لَيَحِلَّنَّ لِي، إِنَّا قَدْ عَرَفْنَا الَّذِي قَدْ نُهِينَا عَنْهُ، نُهِينَا عَنِ الدُّبَّاءِ وَالنَّقِيرِ وَالْحَنْتَمِ وَالْمُزَفَّتِ، فَأَمَّا الدُّبَّاءُ فَإِنَّا مَعْشَرَ ثَقِيفٍ بِالطَّائِفِ كُنَّا نَأْخُذُ الدُّبَّاءَ فَنَخْرِطُ فِيهَا عَنَاقِيدَ الْعِنَبِ ثُمَّ نَدْفِنُهَا ثُمَّ نَتْرُكُهَا حَتَّى تَهْدِرَ ثُمَّ تَمُوتَ، وَأَمَّا النَّقِيرُ فَإِنَّ أَهْلَ الْيَمَامَةِ كَانُوا يَنْقِرُونَ أَصْلَ النَّخْلَةِ فَيَشْدَخُونَ فِيهَا الرُّطَبَ وَالْبُسْرَ ثُمَّ يَدَعُونَهُ حَتَّى تَهْدِرَ ثُمَّ تَمُوتَ، وَأَمَّا الْحَنْتَمُ فَجِرَارٌ كَانَتْ تُحْمَلُ إِلَيْنَا فِيهَا الْخَمْرُ، وَأَمَّا الْمُزَفَّتُ فَهَذِهِ الْأَوْعِيَةُ الَّتِي فِيهَا هَذَا الزِّفْتُ ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ: ثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، أَبَنَا عُيَيْنَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: ثَنَا يَزِيدُ ، أَبَنَا عُيَيْنَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ أَبُو بَكَرَةَ: "نُهِينَا عَنِ الدُّبَّاءِ وَالْمُزَفَّتِ وَالنَّقِيرِ وَالْحَنْتَمِ... " فَذَكَرَهُ إِلَى آخِرِهِ دُونَ أَوَّلِهِ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ: ثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ، ثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ عُيَيْنَةَ ، عَنْ أَبِيهِ .
وَرَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ: أَبَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أَبَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثَنَا أَبُو دَاوُدَ، ثَنَا عُيَيْنَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جَوْشَنٍ ... فَذَكَرَهُ.
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ: ثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، أَبَنَا عُيَيْنَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: ثَنَا يَزِيدُ ، أَبَنَا عُيَيْنَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ أَبُو بَكَرَةَ: "نُهِينَا عَنِ الدُّبَّاءِ وَالْمُزَفَّتِ وَالنَّقِيرِ وَالْحَنْتَمِ... " فَذَكَرَهُ إِلَى آخِرِهِ دُونَ أَوَّلِهِ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ: ثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ، ثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ عُيَيْنَةَ ، عَنْ أَبِيهِ .
وَرَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ: أَبَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أَبَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثَنَا أَبُو دَاوُدَ، ثَنَا عُيَيْنَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جَوْشَنٍ ... فَذَكَرَهُ.
عبد الرحمن بن جوشن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابو بکرہ رضی اللہ عنہ کے لیے مٹی کے ایک برتن میں نبیذ تیار کی جاتی تھی، اسی دوران سیدنا ابو برزہ رضی اللہ عنہ اپنی ایک غیر حاضری کے بعد تشریف لائے اور اپنے گھر جانے سے پہلے سیدنا ابو بکرہ رضی اللہ عنہ کی منزل پر قیام کیا، وہ ان کی اہلیہ کے پاس رکے جنہیں ”میہ“ کہا جاتا تھا اور ان سے سیدنا ابو بکرہ رضی اللہ عنہ اور ان کے حال کے متعلق دریافت کیا، پھر انہوں نے وہ گھڑا دیکھا جس میں نبیذ تھی تو پوچھا: ”اس گھڑے میں کیا ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”سیدنا ابو بکرہ رضی اللہ عنہ کے لیے تیار کردہ نبیذ ہے“، تو سیدنا ابو برزہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میری یہ خواہش ہے کہ کاش تم اسے چمڑے کے مشکیزے میں منتقل کر دیتیں“، پھر وہ چلے گئے تو ان کی اہلیہ نے حکم دیا اور وہ نبیذ مشکیزے میں منتقل کر کے لٹکا دی گئی، جب سیدنا ابو بکرہ رضی اللہ عنہ تشریف لائے تو اہلیہ نے انہیں سیدنا ابو برزہ رضی اللہ عنہ کی آمد کی خبر دی، پھر انہوں نے مشکیزہ دیکھا تو پوچھا: ”یہ مشکیزہ کیسا ہے؟“ اہلیہ نے بتایا کہ: ”سیدنا ابو برزہ رضی اللہ عنہ نے ایسی ایسی بات کہی تھی، اس لیے میں نے آپ کی نبیذ اس مشکیزے میں منتقل کر دی“، سیدنا ابو بکرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں اس میں سے اب کچھ بھی نہیں پیوں گا، (سنو!) اگر تم شہد کو بھی مٹی کے گھڑے میں ڈال دو تو (بوجہ برتن) وہ مجھ پر حرام ہو جائے گا، اور اگر تم شراب کو مشکیزے میں ڈال دو تو وہ میرے لیے حلال ہو جائے گی؛ درحقیقت ہمیں اس بات کا علم ہے جس سے ہمیں منع کیا گیا تھا، ہمیں کدو کے برتن (دباء)، لکڑی کے کریدے ہوئے برتن (نقیر)، سبز گھڑے (حنتم) اور روغنِ قیر ملے برتن (مزفت) کے استعمال سے منع کیا گیا تھا؛ رہا 'دباء' تو ہم قبیلہ ثقیف کے لوگ طائف میں خشک کدو لیتے تھے، اس میں انگور کے خوشے بھر کر اسے زمین میں دبا دیتے تھے اور اسے چھوڑ دیتے یہاں تک کہ وہ جوش مار کر پھر پرسکون ہو جاتی (سخت نشہ آور بن جاتی)، 'نقیر' یہ ہے کہ اہل یمامہ کھجور کے تنے کی جڑ کو اندر سے کرید لیتے تھے اور اس میں کچی و پکی کھجوریں کچل کر ڈال دیتے، پھر اسے چھوڑ دیتے یہاں تک کہ وہ جوش مار کر ٹھہر جاتی، 'حنتم' وہ مٹی کے گھڑے تھے جن میں ہمارے پاس شراب لائی جاتی تھی، اور 'مزفت' وہ برتن ہیں جن پر یہ رال لگی ہوتی ہے“، اس روایت کو امام مسدد نے عیینہ بن عبدالرحمن عن ابیہ کی سند سے روایت کیا ہے، نیز امام احمد بن منیع نے بھی اسے عیینہ کی سند سے روایت کیا ہے جس میں سیدنا ابو بکرہ رضی اللہ عنہ کا قول ”ہمیں دباء، مزفت، نقیر اور حنتم سے منع کیا گیا ہے“ مذکور ہے، نیز امام بزار اور امام بیہقی نے بھی اپنی اسانید سے اس کی تخریج کی ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأشربة/حدیث: 3731]
تخریج الحدیث: «عيينة بن عبد الرحمن بن جوشن: صدوق، وأبوه ثقة (التقريب – من الحفظ)؛ وقول أبي بكرة «نهينا» له حكم الرفع»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده حسن