الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
12. ذكر وصف اشتمال الصماء والاحتباء في الثوب الواحد اللذين نهي عنهما-
- اس باب میں بیان ہے کہ اشتمالِ صمّاء اور ایک کپڑے میں بیٹھنے کی وہ صورت کیا ہے جس سے ممانعت کی گئی ہے۔
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 5427 (کل: 6 مقامات، 4 کتب)
صحیح ابن حبان: 5427
سنن ابن ماجہ: 3559
حدیث نمبر: 5427
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لُبْسَتَيْنِ: اشْتِمَالِ الصَّمَّاءِ: وَهُوَ أَنْ يَشْتَمِلَ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ، يَضَعُ طَرَفَيِ الثَّوْبِ عَلَى عَاتِقِهِ، وَيَبْدُو شِقُّهُ، وَالآخَرُ: أَنْ يَحْتَبِيَ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ لَيْسَ عَلَيْهِ غَيْرُهُ، يُفْضِي بِفَرْجِهِ إِلَى السَّمَاءِ" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”دو طرح کا لباس پہننے سے منع فرمایا ہے: «اِشْتِمَالُ الصَّمَّاءِ» سے مراد یہ ہے کہ آدمی ایک کپڑے کو اس طرح سے لپیٹ لے کہ اس کے دونوں کنارے اس کے کندھے پر ہوں اور اس کا پہلو ظاہر ہو رہا ہو، اور دوسرا یہ ہے کہ آدمی ایک کپڑے کو «اِحْتِبَاءٌ» کے طور پر اس طرح لپیٹ لے کہ اس کپڑے کا کوئی بھی حصہ اس کی شرمگاہ پر نہ ہو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب اللباس وآدابه/حدیث: 5427]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 367، 2144، 2147، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1512، وابن الجارود فى "المنتقى"، 645، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4976، 5427، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4522، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3377، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2170، 3559، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3256، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11179» «رقم طبعة با وزير 5403»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «أحاديث البيوع»: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
حدیث نمبر: 3559
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ , حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ , عَنْ الزُّهْرِيِّ , عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ , عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَى عَنْ لِبْسَتَيْنِ، فَأَمَّا اللِّبْسَتَانِ: فَاشْتِمَالُ الصَّمَّاءِ، وَالِاحْتِبَاءُ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ لَيْسَ عَلَى فَرْجِهِ مِنْهُ شَيْءٌ".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو طرح کے پہناوے سے منع فرمایا ہے، ایک «اشتمال صماء» ۱؎ سے، دوسرے ایک کپڑے میں «احتباء» ۲؎ سے کہ اس کی شرمگاہ پر کچھ نہ ہو۔ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3559]
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دو طرح لباس پہننے سے منع فرمایا ہے، لباس پہننے کے یہ دو ممنوع انداز یہ ہیں: ”چادر کو جسم پر اس انداز سے لپیٹنا کہ ہاتھوں اور بازوؤں کو حرکت دینا مشکل ہو جائے، اور ایک کپڑے میں اس طرح بیٹھنا کہ اعضائے مستورہ ظاہر ہونے کا اندیشہ ہو۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3559]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «(یہ حدیث مکرر ہے، دیکھئے: 2170)، (تحفة الأشراف: 4154) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: «اشتمال صماء» : ایک کپڑا سارے بدن پر لیپٹ لے، اور کپڑے کے دونوں کنارے اپنے دائیں کندھے پر ڈال لے، اور اس کا داہنا پہلو کھلا رہے۔
۲؎: «احتباء» : ایک کپڑا اوڑھ کے لوٹ مار کر اس طرح سے بیٹھے کہ شرم گاہ کھلی رہے یا شرم گاہ پر کوئی کپڑا نہ رہے۔
۲؎: «احتباء» : ایک کپڑا اوڑھ کے لوٹ مار کر اس طرح سے بیٹھے کہ شرم گاہ کھلی رہے یا شرم گاہ پر کوئی کپڑا نہ رہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 11022
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لِبْسَتَيْنِ وَعَنْ بَيْعَتَيْنِ"، أَمَّا الْبَيْعَتَانِ: الْمُلَامَسَةُ، وَالْمُنَابَذَةُ، وَاللِّبْسَتَانِ: اشْتِمَالُ الصَّمَّاءِ، وَالِاحْتِبَاءُ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ، لَيْسَ عَلَى فَرْجِهِ مِنْهُ شَيْءٌ.
حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دو قسم کے لباس اور دو قسم کی خریدو فروخت سے منع فرمایا ہے، خریدو فروخت سے مراد تو ملامسہ اور منابدہ ہے اور لباس سے مراد صرف ایک چادر میں لپٹنا ہے، یا ایک کپڑے میں اس طرح گوٹ مار کر بیٹھنا ہے کہ اس کی شرمگاہ پر کوئی کپڑا نہ ہو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11022]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6284، م: 1512
حدیث نمبر: 11904
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: حدثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لِبْسَتَيْنِ، وَعَنْ بَيْعَتَيْنِ"، أَمَّا اللِّبْسَتَانِ: فَاشْتِمَالُ الصَّمَّاءِ، أَنْ يَشْتَمِلَ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ، يَضَعَ طَرَفَيْ الثَّوْبِ عَلَى عَاتِقِهِ الْأَيْسَرِ، وَيَتَّزِرَ بِشِقِّهِ الْأَيْمَنِ، وَالْأُخْرَى أَنْ يَحْتَبِيَ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ، لَيْسَ عَلَيْهِ غَيْرُهُ، وَيُفْضِيَ بِفَرْجِهِ إِلَى السَّمَاءِ، وَأَمَّا الْبَيْعَتَانِ: فَالْمُنَابَذَةُ، وَالْمُلَامَسَةُ، وَالْمُنَابَذَةُ أَنْ يَقُولَ: إِذَا نَبَذْتَ هَذَا الثَّوْبَ، فَقَدْ وَجَبَ الْبَيْعُ , وَالْمُلَامَسَةُ: أَنْ يَمَسَّهُ بِيَدِهِ، وَلَا يَلْبَسَهُ، وَلَا يُقَلِّبَهُ، إِذَا مَسَّهُ وَجَبَ الْبَيْعُ.
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دو قسم کے لباس اور دو قسم کی تجارت سے منع فرمایا ہے، لباس کی تفصیل تو یہ ہے کہ ایک کپڑے میں اس طرح لپٹنا کہ کپڑے کا ایک کونا بائیں کندھے پر رکھے اور دائیں کونے سے تہبند بنائے اور دوسرا یہ کہ ایک کپڑے میں اس طرح گوٹ مار کر بیٹھے کہ اس کی شرمگاہ نظر آرہی ہو اور دو قسم کی تجارت سے مراد منابدہ اور ملامسہ ہے، منابدہ تو یہ ہے کہ آدمی یوں کہے کہ جب میں یہ کپڑا پھینک دوں تو بیع ہوگی اور ملامسہ یہ ہے کہ آدمی اسے ہاتھ سے چھولے لیکن پہن کر یا پلٹ کر نہ دیکھے، کہ جب چھوئے تو بیع ہوجائے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11904]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 367، م: 1512
حدیث نمبر: 976
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ «أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ بَيْعَتَيْنِ وَلِبْسَتَيْنِ، اللِّبْسَتَيْنِ: اشْتِمَالِ الصَّمَّاءِ، وَأَنْ يَحْتَبِيَ الرَّجُلُ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ لَيْسَ عَلَى فَرْجِهِ مِنْهُ شَيْءٌ، وَعَنِ الْمُلَامَسَةِ وَالْمُنَابَذَةِ» .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو قسم کی خرید و فروخت اور دو قسم کے لباس (کے طریقوں) سے منع فرمایا۔ دو لباس یہ ہیں: اشتمالِ صماء (یعنی کپڑے کو اس طرح لپیٹ لینا کہ ہاتھ باہر نہ نکل سکیں) اور یہ کہ آدمی ایک ہی کپڑے میں گوٹ مار کر اس طرح بیٹھے کہ اس کی شرمگاہ پر کپڑے کا کوئی حصہ نہ ہو۔ اور (دو بیع یہ ہیں:) ملامسہ اور منابذہ (یعنی محض چھونے یا کپڑا پھینک دینے سے سودا لازم کر دینا)۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 976]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 360، 1890، 2037، 2040، 5482، 5484، 5927، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4510، 4511، 4512، 4514، 4515، 5340، 5341، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3377، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2170، 3559، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10639، 10710، 11029، 11237، 11489، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2562، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 7882، 7884، 14987، 14990، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 115، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 11463، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 971»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 360، 1890، 2037، 2040، 5482، 5484، 5927، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4510، 4511، 4512، 4514، 4515، 5340، 5341، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3377، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2170، 3559، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10639، 10710، 11029، 11237، 11489، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2562، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 7882، 7884، 14987، 14990، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 115، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 11463، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 971»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1116
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ بَيْعَتَيْنِ، وَعَنْ لُبْسَتَيْنِ، فَأَمَّا الْبَيْعَتَيْنِ: فَالْمُلَامَسَةُ وَالْمُنَابَذَةُ، وَأَمَّا اللِّبْسَتَيْنِ: فَاشْتِمَالُ الصَّمَّاءِ، وَنَهَى عَنِ الَاحْتِبَاءِ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ لَيْسَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ السَّمَاءِ شَيْءٌ عَلَى فَرْجِهِ.
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو طرح کی خرید و فروخت اور دو طرح کے لباس سے منع فرمایا ہے؛ وہ دو بیوع ’ملامسہ‘ (بغیر دیکھے محض چھو کر سودا طے کر لینا) اور ’منابذہ‘ (بغیر دیکھے ایک دوسرے کی طرف کپڑا پھینک کر بیع کر لینا) ہیں، جبکہ لباس کی دو قسموں میں سے ایک ’اشتمالِ صماء‘ (پورے جسم پر ایک ہی چادر اس طرح لپیٹ لینا کہ ہاتھ باہر نہ نکل سکیں) ہے، نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ہی کپڑے میں ’احتباء‘ کرنے (یعنی سرین کے بل بیٹھ کر دونوں ٹانگیں پیٹ سے لگا لینے) سے بھی منع فرمایا ہے جبکہ اس کی شرمگاہ اور آسمان کے درمیان کوئی چیز (پردہ) نہ ہو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1116]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى (برقم 976)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 360، 1890، 2037، 2040، 5482، 5484، 5927، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4510، 4511، 4512، 4514، 4515، 5340، 5341، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3377، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2170، 3559، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10639، 10710، 11029، 11237، 11489، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2562، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 7882، 7884، 14987، 14990، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 115، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 11463، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1111»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى (برقم 976)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 360، 1890، 2037، 2040، 5482، 5484، 5927، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4510، 4511، 4512، 4514، 4515، 5340، 5341، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3377، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2170، 3559، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10639، 10710، 11029، 11237، 11489، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2562، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 7882، 7884، 14987، 14990، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 115، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 11463، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1111»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح