الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
283. باب من صفته صلى الله عليه وسلم وأخباره - ذكر ما يستعمل المصطفى صلى الله عليه وسلم من حسن التأني في العشرة مع أمته-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کے ساتھ عشرت میں حسن تانی استعمال کرتے تھے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6435 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
صحیح ابن حبان: 6435
سنن ابوداود: 4794
الجامع الكامل: 14269
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3471
حدیث نمبر: 6435
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَذْرَمِيُّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا أَبُو قَطَنٍ ، حَدَّثَنَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: " مَا رَأَيْتُ رَجُلا قَطُّ أَخَذَ بِيَدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَتْرُكُ يَدَهُ، حَتَّى يَكُونَ الرَّجُلُ هُوَ الَّذِي يَتْرُكُ يَدَهُ" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے کبھی کسی شخص کو نہیں دیکھا کہ اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا دست مبارک پکڑا ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ہاتھ چھوڑ دیا ہو، یہاں تک کہ وہ شخص ہی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا دست مبارک (پہلے چھوڑتا تھا)۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6435]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6435، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4794، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2490، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3716، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 20847، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 3471» «رقم طبعة با وزير 6401»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح بطرقه - «الصحيحة» (2485). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
حدیث نمبر: 4794
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا أَبُو قَطَنٍ، أَخْبَرَنَا مُبَارَكٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: مَا رَأَيْتُ رَجُلًا الْتَقَمَ أُذُنَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيُنَحِّي رَأْسَهُ، حَتَّى يَكُونَ الرَّجُلُ هُوَ الَّذِي يُنَحِّي رَأَسَهُ، وَمَا رَأَيْتُ رَجُلًا أَخَذَ بِيَدِهِ فَتَرَكَ يَدَهُ حَتَّى يَكُونَ الرَّجُلُ هُوَ الَّذِي يَدَعُ يَدَهُ".
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے کسی شخص کو نہیں دیکھا جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کان پر منہ رکھا ہو (کچھ کہنے کے لیے) تو آپ نے اپنا سر ہٹا لیا ہو یہاں تک کہ خود وہی شخص نہ ہٹا لے، اور میں نے ایسا بھی کوئی شخص نہیں دیکھا، جس نے آپ کا ہاتھ پکڑا ہو، تو آپ نے اس سے ہاتھ چھڑا لیا ہو، یہاں تک کہ خود اس شخص نے آپ کا ہاتھ نہ چھوڑ دیا ہو۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4794]
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے نہیں دیکھا کہ کسی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کان میں سرگوشی کرنا چاہی ہو تو آپ نے اس سے اپنا سر دور کر لیا ہو، حتیٰ کہ وہ آدمی خود ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنا سر دور کرتا تھا۔ اور میں نے نہیں دیکھا کہ کسی نے آپ کا ہاتھ پکڑا ہو، تو آپ نے اس کا ہاتھ جھٹک دیا ہو، حتیٰ کہ وہ از خود آپ کا ہاتھ چھوڑتا تھا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4794]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 463) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
مبارك بن فضالة مدلس وعنعن
ولبعض الحديث شواهد ضعيفة
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 167
إسناده ضعيف
مبارك بن فضالة مدلس وعنعن
ولبعض الحديث شواهد ضعيفة
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 167
حدیث نمبر: 14269
14269- عن أنس بن مالك قـال: ما رأيت رجلا التقـم أذن رسول الله صلى الله عليه وسلم فينحي رأسه، حتى يكون الرجل هو الذي ينحي رأسه، وما رأيت رجلا أخذ بيده فترك يده، حتى يكون الرجل هو الذي يدع يده.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (4794)، والترمذي (2490)، وابن ماجه (3716)، وابن حبان (6435) كلهم من طرقٍ عن أنس بن مالك فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 3471
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَذْرَمِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو قَطَنٍ ، حَدَّثَنَا مُبَارَكٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: مَا رَأَيْتُ رَجُلًا قَطُّ الْتَقَمَ أُذُنَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَيُنَحِّي رَأْسَهُ، حَتَّى يُنَحِّيَ الرَّجُلُ رَأْسَهُ، وَمَا رَأَيْتُ أَحَدًا قَطُّ أَخَذَ بِيَدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَتْرُكَ يَدَهُ، حَتَّى يَكُونَ الرَّجُلُ هُوَ الَّذِي يَتْرُكُ يَدَهُ، وَمَا مَسِسْتُ قَطُّ أَلْيَنَ مِنْ جِلْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَا وَجَدْتُ رَائِحَةً قَطُّ أَطْيَبَ مِنْ رَائِحَةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ کسی شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کان مبارک کے قریب اپنا منہ (سرگوشی کے لیے) کیا ہو اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر مبارک اس وقت تک پیچھے ہٹایا ہو جب تک کہ وہ شخص خود اپنا سر پیچھے نہ ہٹا لے، اور میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ کسی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دستِ مبارک تھاما ہو اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ اس وقت تک چھوڑا ہو جب تک کہ وہ شخص خود اپنا ہاتھ نہ چھوڑ دے، اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسمِ اطہر کی جلد سے زیادہ نرم و ملائم کسی چیز کو کبھی مس نہیں کیا، اور نہ ہی میں نے کبھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مہک سے بڑھ کر کوئی پاکیزہ و معطر خوشبو پائی۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3471]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات .»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا السياق»
«أخرجه فتح الباري برقم: 3368، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6304، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3458»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا السياق»
«أخرجه فتح الباري برقم: 3368، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6304، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3458»
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات