الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
430. باب مرض النبي صلى الله عليه وسلم-
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کا بیان -
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6586 (کل: 8 مقامات، 8 کتب)
صحیح ابن حبان: 6586
سنن ابن ماجہ: 1465
سنن دارمی: 81
مسند احمد: 25908
سنن دارقطنی: 1827
الجامع الكامل: 3603
السنن الكبرى للبيهقي: 6659
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4579
حدیث نمبر: 6586
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ هِشَامٍ الْحَرَّانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِِسْحَاقَ ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنَ عُتْبَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: رَجَعَ إِِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ مِنْ جِنَازَةٍ بِالْبَقِيعِ، وَأَنَا أَجِدُ صُدَاعًا فِي رَأْسِي، وَأَنَا أَقُولُ: وَا رَأْسَاهْ، قَالَ:" بَلْ أَنَا يَا عَائِشَةُ، وَا رَأْسَاهْ"، ثُمَّ قَالَ: " وَمَا ضَرَّكِ لَوْ مِتِّ قَبْلِي، فَغَسَّلْتُكِ، وَكَفَّنْتُكِ، وَصَلَّيْتُ عَلَيْكِ، ثُمَّ دَفَنْتُكِ؟"، قُلْتُ: لَكَأَنِّي بِكَ أَنْ لَوْ فَعَلْتَ ذَلِكَ قَدْ رَجَعْتَ إِِلَى بَيْتِي، فَأَعْرَسْتَ فِيهِ بِبَعْضِ نِسَائِكَ، فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ بُدِئَ فِي وَجَعِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بقیع میں جنازے میں شریک ہونے کے بعد میرے ہاں واپس تشریف لائے۔ مجھے سر میں درد محسوس ہو رہا تھا۔ میں نے کہا: ہائے میرا سر! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بلکہ اے عائشہ! مجھے یہ کہنا چاہیے: ہائے میرا سر۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں تو کوئی نقصان نہیں ہے، اگر تم مجھ سے پہلے فوت ہو جاتی ہو تو میں تمہیں غسل دوں گا، میں تمہیں کفن دوں گا، میں تمہاری نمازِ جنازہ ادا کروں گا، پھر میں تمہیں دفن کروں گا۔“ میں نے عرض کی: جی ہاں، جب آپ ایسا کر لیں گے تو اس کے بعد آپ واپس میرے گھر تشریف لے جائیں گے اور وہاں اپنی نئی زوجہ محترمہ کے ساتھ رات گزاریں گے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیے۔ اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس بیماری کا آغاز ہوا جس میں آپ کا وصال ہوا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6586]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6586، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 7042، 7043، والدارمي فى (مسنده) برقم: 81، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1465، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6758، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1827، 1828، 1829، وأحمد فى (مسنده) برقم: 26548» «رقم طبعة با وزير 6552»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «أحكام الجنائز» (50)، «الإرواء» (700)، «دفاع عن الحديث» (53 - 54). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
حدیث نمبر: 1465
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: رَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْبَقِيعِ، فَوَجَدَنِي وَأَنَا أَجِدُ صُدَاعًا فِي رَأْسِي، وَأَنَا أَقُولُ وَا رَأْسَاهُ، فَقَالَ:" بَلْ أَنَا يَا عَائِشَةُ وَا رَأْسَاهُ، ثُمَّ قَالَ: مَا ضَرَّكِ لَوْ مِتِّ قَبْلِي، فَقُمْتُ عَلَيْكِ فَغَسَّلْتُكِ، وَكَفَّنْتُكِ، وَصَلَّيْتُ عَلَيْكِ، وَدَفَنْتُكِ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بقیع سے لوٹے تو مجھے اس حال میں پایا کہ میرے سر میں درد ہو رہا تھا، اور میں کہہ رہی تھی: ”ہائے سر!“، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلکہ اے عائشہ! میں ہائے سر کہتا ہوں“ ۱؎، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا کیا نقصان ہو گا اگر تم مجھ سے پہلے مرو گی تو تمہارے سارے کام میں انجام دوں گا، تمہیں غسل دلاؤں گا، تمہاری تکفین کروں گا، تمہاری نماز جنازہ پڑھاؤں گا، اور تمہیں دفن کروں گا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1465]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بقیع سے تشریف لائے تو دیکھا کہ میرے سر میں درد ہو رہا ہے اور میں کہہ رہی ہوں: ”ہائے میرا سر!“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلکہ اے عائشہ! میں (کہتا ہوں): ہائے میرا سر!“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا کیا نقصان ہے اگر تمہاری وفات مجھ سے پہلے ہو گئی؟ (اس صورت میں) میں خود تمہارے لیے (کفن دفن کا) اہتمام کروں گا، تمہیں خود غسل دوں گا، خود کفن پہناؤں گا، خود تمہارا جنازہ پڑھوں گا اور خود دفن کروں گا۔“” [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1465]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 16313، ومصباح الزجاجة: 520)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/228)، سنن الدارمی/المقدمة 14 (81) (حسن)»
وضاحت: ۱؎: یعنی اے عائشہ! بلکہ میرے سر میں درد ہو رہا ہے۔
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
الزھري مدلس وعنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 430
إسناده ضعيف
الزھري مدلس وعنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 430
حدیث نمبر: 81
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ الْمُبَارَكِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ابْنِ إِسْحَاق، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: رَجَعَ إِلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ مِنْ جَنَازَةٍ مِنْ الْبَقِيعِ، فَوَجَدَنِي وَأَنَا أَجِدُ صُدَاعًا وَأَنَا أَقُولُ: وَا رَأْسَاهُ!، قَالَ: "بَلْ أَنَا يَا عَائِشَةُ وَا رَأْسَاهُ"، قَالَ:"وَمَا ضَرَّكِ لَوْ مِتِّ قَبْلِي فَغَسَّلْتُكِ وَكَفَّنْتُكِ وَصَلَّيْتُ عَلَيْكِ وَدَفَنْتُكِ؟"، فَقُلْتُ: لَكَأَنّنِي بِكَ وَاللَّهِ لَوْ فَعَلْتُ ذَلِكَ لَرَجَعْتَ إِلَى بَيْتِي فَأَعْرَسْتَ فِيهِ بِبَعْضِ نِسَائِكَ، قَالَتْ:"فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ بُدِئَ فِي وَجَعِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ".
روایت کیا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ ایک دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم بقیع کے ایک جنازے سے واپس تشریف لائے، مجھے دیکھا کہ سر درد میں مبتلا ہوں اور ہائے رے سر پکار رہی ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ میرا سر اے عائشہ! تمہیں کیا پریشانی ہے، اگر تم مجھ سے پہلے فوت ہوئیں تو میں تمہیں غسل دوں، کفن پہناؤں اورتمہاری نماز پڑھوں اور میں تمہیں دفن کروں، میں نے کہا: اگر میں مر جاؤں تو آپ کو کیا، آپ تو میرے گھر میں کسی دوسری بیوی کے ساتھ ہوں گے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ مرض شروع ہو گیا جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 81]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «رجاله ثقات غير أن ابن إسحاق مدلس وقد عنعن ولكنه صرح بالتحديث في رواية البيهقي فانتفت شبه التدليس، [مكتبه الشامله نمبر: 81] »
اس حدیث کے رواة ثقات ہیں، اور [امام بخاري 5666] و [أحمد 228/6] ، [دارقطني 12،11، 13] ، [ابن ماجه 1465] وامام بیہقی نے [سنن 396/3] میں اسے ذکر کیا ہے۔
اس حدیث کے رواة ثقات ہیں، اور [امام بخاري 5666] و [أحمد 228/6] ، [دارقطني 12،11، 13] ، [ابن ماجه 1465] وامام بیہقی نے [سنن 396/3] میں اسے ذکر کیا ہے۔
وضاحت: (تشریح حدیث 80)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جنازے میں شریک ہونا ثابت ہوتا ہے۔
تکلیف کی شدت سے بلا گلے اور شکوے کے ایسا لفظ زبان سے نکل جانا باعثِ مواخذہ نہیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بیویوں کے ساتھ اخلاقِ کریمانہ کا پتہ چلتا ہے۔
نیز اس تنک مزاجی پر بجائے ناراض ہونے کے تبسم فرماتے ہیں، نیز یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ شوہر اپنی بیوی کی میت کو غسل دے سکتا ہے۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جنازے میں شریک ہونا ثابت ہوتا ہے۔
تکلیف کی شدت سے بلا گلے اور شکوے کے ایسا لفظ زبان سے نکل جانا باعثِ مواخذہ نہیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بیویوں کے ساتھ اخلاقِ کریمانہ کا پتہ چلتا ہے۔
نیز اس تنک مزاجی پر بجائے ناراض ہونے کے تبسم فرماتے ہیں، نیز یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ شوہر اپنی بیوی کی میت کو غسل دے سکتا ہے۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: رجاله ثقات غير أن ابن إسحاق مدلس وقد عنعن ولكنه صرح بالتحديث في رواية البيهقي فانتفت شبه التدليس
حدیث نمبر: 25908
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ , عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عُتْبَةَ , عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , عَنْ عَائِشَةَ , قَالَتْ: رَجَعَ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ مِنْ جَنَازَةٍ بِالْبَقِيعِ , وَأَنَا أَجِدُ صُدَاعًا فِي رَأْسِي , وَأَنَا أَقُولُ: وَا رَأْسَاهْ , قَالَ: " بَلْ أَنَا وَا رَأْسَاهْ" , قَالَ:" مَا ضَرَّكِ لَوْ مِتِّ قَبْلِي , فَغَسَّلْتُكِ وَكَفَّنْتُكِ , ثُمَّ صَلَّيْتُ عَلَيْكِ , وَدَفَنْتُكِ" , قُلْتُ: لَكِنِّي , أَوْ لَكَأَنِّي بِكَ وَاللَّهِ لَوْ فَعَلْتَ ذَلِكَ لَقَدْ رَجَعْتَ إِلَى بَيْتِي , فَأَعْرَسْتَ فِيهِ بِبَعْضِ نِسَائِكَ , قَالَتْ: فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ بُدِئَ بِوَجَعِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ جس دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مرض الوفات کی ابتداء ہوئی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم بقیع سے میرے یہاں تشریف لائے، میرے سر میں درد ہو رہا تھا اس لئے میں نے کہا ہائے میرا سر، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مذاق میں فرمایا میری خواہش ہے کہ جو ہونا ہے وہ میری زندگی میں ہوجائے تو میں اچھی طرح تمہیں تیار کر کے دفن کر دوں، میں نے کہا کہ آپ کا مقصد کچھ اور ہے، آپ اسی دن کسی اور عورت کے ساتھ دولہا بن کر شب باشی کریں گے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم مسکرانے لگے، پھر مرض الوفات شروع ہوگیا۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 25908]
الحكم على الحديث:
حديث حسن، محمد بن إسحاق صرح بالتحديث فى بعض الطرق فانتفت شبهة تدليسه
ترقیم العلمیہ : 1803 ترقیم الرسالہ : -- 1827
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عُتْبَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: رَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ مِنْ جِنَازَةٍ بِالْبَقِيعِ، وَأَنَا أَجِدُ صُدَاعًا فِي رَأْسِي وَأَنَا أَقُولُ: وَارَأْسَاهُ، فَقَالَ:" بَلْ أَنَا وَارَأْسَاهُ"، ثُمَّ قَالَ:" مَا ضَرَّكِ لَوْ مِتِّ قَبْلِي فَكَفَّنْتُكِ ثُمَّ صَلَّيْتُ عَلَيْكِ وَدَفَنْتُكِ"، قَالَتْ: كَأَنِّي بِكَ وَاللَّهِ لَوْ قَدْ فَعَلْتَ ذَلِكَ، رَجَعْتَ إِلَى بَيْتِي فَعَرَّسْتَ فِيهِ بِبَعْضِ نِسَائِكَ، فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ بَدَى فِي وَجَعِهِ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بقیع (کے میدان میں کسی شخص کے جنازے میں شریک ہو کر واپس آئے)، مجھے اپنے سر میں شدید درد محسوس ہو رہا تھا، میں یہ کہہ رہی تھی: ”ہائے میرا سر!“ (اس کا بامحاورہ ترجمہ یہ ہو گا: ہائے! میں مر گئی)، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلکہ ہائے میرا سر!“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم مجھ سے پہلے انتقال کر جاتی ہو، تو تمہیں کوئی نقصان نہیں ہو گا، کیونکہ میں تمہیں کفن دوں گا، تمہاری نماز جنازہ ادا کروں گا، تمہیں دفن کروں گا۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: ”اللہ کی قسم! جب آپ ایسا کر لیں گے، تو واپس میرے گھر میں آئیں گے اور یہاں اپنی کسی زوجہ محترمہ کے ساتھ رات گزاریں گے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیے۔ اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس تکلیف کا آغاز ہوا، جس میں آپ کا وصال ہوا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الجنائز/حدیث: 1827]
ترقیم العلمیہ: 1803
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه ابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 6586، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 7042، 7043، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 81، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1465، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 6758، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1827، 1828، 1829، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 26548»
«حديث ضعيف قال النووي فيه محمد بن إسحاق وهو مدلس وقد عنعن»
«نصب الراية لأحاديث الهداية: (2 / 249)»
«حديث ضعيف قال النووي فيه محمد بن إسحاق وهو مدلس وقد عنعن»
«نصب الراية لأحاديث الهداية: (2 / 249)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 3603
3603. عن عائشة قالت: رجع رسولُ الله صلى الله عليه وسلم من البقيع، فوجدني، وأنا أجد صُداعاً في رأسي، وأنا أقول: وا رأساه، فقال: بل أنا يا عائشة! وا رأساه ثم قال: ما ضَرَّكِ لو مِتِّ قبلي فقُمتُ عليكِ، فغسَلتكِ، وكفَّنْتُكِ، وصَليتُ عليك، ودفنتكِ.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه ابن ماجه (1465)، والنسائي في "الكبرى" (7074)، وأحمد (25908)، وابن حبان (6585)، والبيهقي (3/396) كلّهم من حديث محمد بن سلمة، عن محمد بن إسحاق، عن يعقوب بن عُتْبة، عن الزهري، عن عبيدالله بن عبدالله، عن عائشة فذكرته.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 6659
أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَرُوبَةَ الْحُسَيْنُ بْنُ أَبِي مَعْشَرٍ السُّلَمِيُّ، بِحَرَّانَ، ثنا عَمْرُو بْنُ هِشَامٍ، وَأَحْمَدُ بْنُ بَكَّارٍ قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عُتْبَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: رَجَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ مِنْ جِنَازَةٍ بِالْبَقِيعِ وَأَنَا أَجِدُ صُدَاعًا فِي رَأْسِي، وَأَنَا أَقُولُ: وَارَأْسَاهْ، قَالَ:" بَلْ أَنَا يَا عَائِشَةُ، وَارَأْسَاهْ" ثُمَّ قَالَ:" وَمَا ضَرَّكِ لَوْ مِتِّ قَبْلِي فَغَسَّلْتُكِ ⦗٥٥٦⦘ وَكَفَّنْتُكِ وَصَلَّيْتُ عَلَيْكِ ثُمَّ دَفَنْتُكِ؟" قُلْتُ: لَكَأَنِّي بِكَ وَاللهِ لَوْ فَعَلْتَ ذَلِكَ قَدْ رَجَعْتَ إِلَى بَيْتِي فَأَعْرَسْتَ فِيهِ بِبَعْضِ نِسَائِكَ، فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ بُدِئَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک دن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جنت البقیع سے جنازے کے بعد واپس آئے اور میں اپنے سر میں درد محسوس کر رہی تھی اور میں کہہ رہی تھی: ہائے میرا سر، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عائشہ! بلکہ میرا سر۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تجھے کیا پریشانی ہے اگر تو مجھ سے پہلے فوت ہو گئی تو میں تجھے غسل دوں گا اور کفن بھی، تیری نماز جنازہ بھی پڑھوں گا اور دفن بھی کروں گا۔“ تو میں نے کہا: گویا میں آپ کو دیکھ رہی ہوں، اللہ کی قسم! اگر آپ ایسا ہی کریں گے تو آپ پھر میرے گھر لوٹیں گے اور اس میں اپنی بعض ازواج کے ساتھ شب زفاف منائیں گے، تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس مرض کی ابتدا ہوئی جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6659]
تخریج الحدیث: «حسن۔ ابن ماجه»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 4579
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مِهْرَانَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: رَجَعَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْبَقِيعِ، فَدَخَلَ عَلَيَّ فَوَجَدَنِي وَأَنَا أَجِدُ صُدَاعًا فِي رَأْسِي، وَأَنَا أَقُولُ: وَارَأْسَاهُ قَالَ: بَلْ أَنَا وَاللهِ يَا عَائِشَةُ ، وَارَأْسَاهُ، ثُمَّ قَالَ: وَمَا يَضُرُّكِ لَوْ مُتِّ قَبْلِي، فَقُمْتُ عَلَيْكِ فَكَفَّنْتُكِ، ثُمَّ صَلَّيْتُ عَلَيْكِ، وَدَفَنْتُكِ؟ قَالَتْ: وَاللهِ لَكَأَنِّي بِكَ لَوْ فَعَلْتَ ذَلِكَ قَدْ رَجَعْتَ إِلَى بَيْتِي فَأَعْرَسْتَ فِيهِ بِبَعْضِ نِسَائِكَ قَالَ: فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: وَتَتَامَّ بِهِ وَجَعُهُ حَتَّى اسْتَعَرَّ بِهِ وَهُوَ فِي بَيْتِ مَيْمُونَةَ ، فَدَعَا نِسَاءَهُ، فَسَأَلَهُنَّ أَنْ يَأْذَنَّ لَهُ أَنْ يُمَرَّضَ فِي بَيْتِي، فَأَذِنَّ لَهُ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمْشِي بَيْنَ رَجُلَيْنِ مِنْ أَهْلِهِ أَحَدُهُمَا، الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ ، وَرَجُلٌ آخَرُ تَخُطُّ قَدَمَاهُ، عَاصِبًا رَأْسَهُ حَتَّى جَاءَ بَيْتِي.
قَالَ عُبَيْدُ اللهِ : فَحَدَّثْتُ هَذَا الْحَدِيثَ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَبَّاسٍ قَالَ: تَدْرِي مَنِ الرَّجُلُ الْآخَرُ؟ قَالَ: قُلْتُ: لَا. قَالَ: عَلِيٌّ ، ثُمَّ غُمِيَ عَلَى رَسُولِ اللهِ، وَاشْتَدَّ بِهِ وَجَعُهُ، ثُمَّ أَفَاقَ، قَالَ: أَهْرِيقُوا عَلَيَّ سَبْعَ قِرَبٍ مِنْ آبَارٍ شَتَّى حَتَّى أَخْرُجَ إِلَى النَّاسِ، فَأَعْهَدَ إِلَيْهِمْ. قَالَتْ: فَأَقْعَدْنَاهُ فِي مِخْضَبٍ لِحَفْصَةَ بِنْتِ عُمَرَ ، فَصَبَبْنَا عَلَيْهِ الْمَاءَ حَتَّى طَفِقَ يَقُولُ بِيَدِهِ: حَسْبُكُمْ، حَسْبُكُمْ.
قَالَ مُحَمَّدٌ : ثُمَّ خَرَجَ، كَمَا حَدَّثَنِي أَيُّوبُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَاصِبًا رَأْسَهُ فَجَلَسَ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَكَانَ أَوَّلَ مَا تَكَلَّمَ بِهِ، أَنْ صَلَّى عَلَى أَصْحَابِ أُحُدٍ، فَأَكْثَرَ الصَّلَاةَ عَلَيْهِمْ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ عَبْدًا مِنْ عِبَادِ اللهِ خَيَّرَهُ اللهُ بَيْنَ الدُّنْيَا وَبَيْنَ مَا عِنْدَ اللهِ، فَاخْتَارَ مَا عِنْدَ اللهِ قَالَ: فَفَهِمَهَا أَبُو بَكْرٍ ، فَبَكَى، وَعَرَفَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَفْسَهُ يُرِيدُ، قَالَ: عَلَى رِسْلِكَ يَا أَبَا بَكْرٍ ، انْظُرُوا هَذِهِ الْأَبْوَابَ اللَّاصِقَةَ فِي الْمَسْجِدِ، فَسُدُّوهَا، إِلَّا مَا كَانَ مِنْ بَيْتِ أَبِي بَكْرٍ ، فَإِنِّي لَا أَعْلَمُ أَحَدًا كَانَ أَفْضَلَ عِنْدِي فِي الصُّحْبَةِ مِنْهُ.
قَالَ عُبَيْدُ اللهِ : فَحَدَّثْتُ هَذَا الْحَدِيثَ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَبَّاسٍ قَالَ: تَدْرِي مَنِ الرَّجُلُ الْآخَرُ؟ قَالَ: قُلْتُ: لَا. قَالَ: عَلِيٌّ ، ثُمَّ غُمِيَ عَلَى رَسُولِ اللهِ، وَاشْتَدَّ بِهِ وَجَعُهُ، ثُمَّ أَفَاقَ، قَالَ: أَهْرِيقُوا عَلَيَّ سَبْعَ قِرَبٍ مِنْ آبَارٍ شَتَّى حَتَّى أَخْرُجَ إِلَى النَّاسِ، فَأَعْهَدَ إِلَيْهِمْ. قَالَتْ: فَأَقْعَدْنَاهُ فِي مِخْضَبٍ لِحَفْصَةَ بِنْتِ عُمَرَ ، فَصَبَبْنَا عَلَيْهِ الْمَاءَ حَتَّى طَفِقَ يَقُولُ بِيَدِهِ: حَسْبُكُمْ، حَسْبُكُمْ.
قَالَ مُحَمَّدٌ : ثُمَّ خَرَجَ، كَمَا حَدَّثَنِي أَيُّوبُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَاصِبًا رَأْسَهُ فَجَلَسَ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَكَانَ أَوَّلَ مَا تَكَلَّمَ بِهِ، أَنْ صَلَّى عَلَى أَصْحَابِ أُحُدٍ، فَأَكْثَرَ الصَّلَاةَ عَلَيْهِمْ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ عَبْدًا مِنْ عِبَادِ اللهِ خَيَّرَهُ اللهُ بَيْنَ الدُّنْيَا وَبَيْنَ مَا عِنْدَ اللهِ، فَاخْتَارَ مَا عِنْدَ اللهِ قَالَ: فَفَهِمَهَا أَبُو بَكْرٍ ، فَبَكَى، وَعَرَفَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَفْسَهُ يُرِيدُ، قَالَ: عَلَى رِسْلِكَ يَا أَبَا بَكْرٍ ، انْظُرُوا هَذِهِ الْأَبْوَابَ اللَّاصِقَةَ فِي الْمَسْجِدِ، فَسُدُّوهَا، إِلَّا مَا كَانَ مِنْ بَيْتِ أَبِي بَكْرٍ ، فَإِنِّي لَا أَعْلَمُ أَحَدًا كَانَ أَفْضَلَ عِنْدِي فِي الصُّحْبَةِ مِنْهُ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بقیع سے واپس تشریف لائے تو میرے پاس داخل ہوئے، اس وقت مجھے سر میں شدید درد محسوس ہو رہا تھا اور میں ”ہائے میرا سر!“ کہہ رہی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عائشہ! اللہ کی قسم (تکلیف کی شدت سے) میں بھی یہی کہہ رہا ہوں کہ ہائے میرا سر!“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا کیا نقصان ہے اگر تم مجھ سے پہلے وفات پا جاؤ، پھر میں تمہاری تجہیز و تکفین کروں، تم پر نمازِ جنازہ پڑھوں اور تمہیں دفن کروں؟“ میں نے عرض کیا: اللہ کی قسم! میرا خیال ہے اگر آپ ایسا کریں گے تو مجھے دفن کرنے کے بعد فوراً میرے گھر واپس آ کر اپنی کسی اور زوجہ کے ساتھ مصروف ہو جائیں گے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ سن کر مسکرا دیے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تکلیف بڑھتی گئی یہاں تک کہ مرض نے شدت اختیار کر لی جبکہ آپ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواجِ مطہرات کو بلایا اور ان سے اجازت مانگی کہ آپ کے ایامِ علالت میرے گھر میں گزارنے دیے جائیں، پس انہوں نے اجازت دے دی۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر کے دو افراد کے درمیان سہارا لے کر نکلے، جن میں سے ایک سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما تھے اور ایک دوسرے صاحب تھے، ضعف کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم زمین پر لکیریں ڈال رہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر مبارک پر پٹی باندھی ہوئی تھی، یہاں تک کہ آپ میرے گھر تشریف لے آئے۔ عبید اللہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو سنائی تو انہوں نے پوچھا: کیا تم جانتے ہو کہ وہ دوسرے صاحب کون تھے؟ میں نے عرض کیا: نہیں، انہوں نے فرمایا: وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر بے ہوشی طاری ہو گئی اور تکلیف بڑھ گئی، جب افاقہ ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ پر مختلف کنوؤں کے سات مشکیزے پانی بہاؤ تاکہ میں لوگوں کے پاس جا کر انہیں وصیت کروں۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدہ حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہما کے ایک لگن (ٹب) میں بٹھایا اور آپ پر پانی بہایا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہاتھ سے اشارہ کرنے لگے کہ ”بس کرو، بس کرو“۔ محمد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم —جیسا کہ ایوب بن بشیر رحمہ اللہ نے مجھے بیان کیا— سر پر پٹی باندھے ہوئے باہر تشریف لائے اور منبر پر جلوہ افروز ہوئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے پہلے جو کلام فرمایا وہ یہ تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شہدائے احد کے لیے دعا فرمائی اور کثرت سے ان کے لیے استغفار کیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے بندوں میں سے ایک بندے کو اللہ تعالیٰ نے دنیا اور اس کے ہاں جو (نعمتیں) ہیں، ان کے درمیان اختیار دیا، تو اس نے اس چیز کو پسند کر لیا جو اللہ کے پاس ہے۔“ راوی کہتے ہیں کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ یہ بات سمجھ گئے اور رونے لگے، وہ جان گئے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ہی ذاتِ مبارک مراد لے رہے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوبکر! ذرا ٹھہرو۔ تم لوگ دیکھو، مسجد میں کھلنے والے یہ تمام دروازے بند کر دو سوائے ابوبکر رضی اللہ عنہ کے گھر کے دروازے کے، کیونکہ میں اپنے صحابہ میں رفاقت و صحبت کے اعتبار سے ابوبکر سے زیادہ فضیلت والا کسی کو نہیں جانتا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4579]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: هذا حديث له إسنادان كلاهما يرويه محمد بن إسحاق عن الزهرى به»
«رواه عنه فقال: عن يعقوب بن عتبة عن ابن شهاب عن عبيد الله بن عبد الله بن عتبة عن عائشة به … نحوه باختصار، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4561»
«رواه عنه فقال: عن يعقوب بن عتبة عن ابن شهاب عن عبيد الله بن عبد الله بن عتبة عن عائشة به … نحوه باختصار، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4561»