🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
471. باب وفاته صلى الله عليه وسلم - ذكر البيان بأن المصطفى صلى الله عليه وسلم لم ير منه في غسله ما يرى من سائر الموتى-
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال (وفات) کا بیان - ذکر بیان کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کے غسل میں وہ چیزیں نہیں دیکھی گئیں جو دوسرے مردوں میں دیکھی جاتی ہیں
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6628 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح ابن حبان: 6628
سنن ابوداود: 3141
المنتقى ابن الجارود: 517
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6628
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنِ ابْنِ إِِسْحَاقَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" لَمَّا اجْتَمَعُوا لِغُسْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اخْتَلَفُوا بَيْنَهُمْ، فَقَالُوا: وَاللَّهِ مَا نَدْرِي أَنُجَرِّدُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا نُجَرِّدُ مَوْتَانَا، أَوْ نُغَسِّلُهُ وَعَلَيْهِ ثِيَابُهُ؟! قَالَتْ: فَأَرْسَلَ اللَّهُ عَلَيْهِمُ النَّوْمَ، حَتَّى إِِنَّ مِنْهُمْ مِنْ رَجُلٍ إِِلا ذَقْنُهُ فِي صَدْرِهِ، ثُمَّ نَادَى مُنَادٍ مِنْ جَانِبِ الْبَيْتِ مَا يَدْرُونَ مَا هُوَ: أَنِ اغْسِلُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ قَمِيصُهُ، قَالَ: فَوَثَبُوا إِِلَيْهِ وَثْبَةَ رَجُلٍ وَاحِدٍ، فَغَسَّلُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ قَمِيصُهُ يَصُبُّونَ عَلَيْهِ الْمَاءَ، وَيُدْلُكُونَهُ مِنْ وَرَاءِ الْقَمِيصِ، وَكَانَ الَّذِي أَجْلَسَهُ فِي حِجْرِهِ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ أَسْنَدَهُ إِِلَى صَدْرِهِ، قَالَتْ: فَمَا رُئِيَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْءٌ مِمَّا يُرَى مِنَ الْمَيِّتِ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل دینے کے لیے اکٹھے ہوئے تو ان کا اختلاف ہو گیا، انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے بھی اسی طرح اتاریں جس طرح اپنے فوت شدگان کے کپڑے اتارتے ہیں یا پھر ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم پر کپڑے رہنے دیں اور اسی حالت میں آپ کو غسل دے دیں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ پھر اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں پر نیند طاری کر دی یہاں تک کہ ان میں سے موجود ہر شخص کی ٹھوڑی اس کے سینے سے جا لگی، پھر گھر کے کسی گوشے سے کسی منادی نے آواز دی، لوگوں کو پتا نہیں چل سکا کہ وہ کون ہے، اس نے کہا: تم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل دو یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قمیص آپ کے جسم پر موجود ہو۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ تو ان سب لوگوں کا اس بات پر اتفاق ہو گیا، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسی حالت میں غسل دیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قمیص آپ کے جسم پر موجود تھی، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر پانی انڈیلتے رہے اور قمیص کے نیچے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم کو ملتے رہے۔ سیدنا علی بن ابو طالب رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی گود میں بٹھایا ہوا تھا اور انہوں نے اپنے سینے کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ٹیک دی ہوئی تھی۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے کوئی ایسی چیز دکھائی نہیں دی جو میت کی طرف سے دکھائی دیتی ہے (یعنی آپ کے جسم سے کوئی بول یا براز خارج نہیں ہوا)۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6628]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 566، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6627، 6628، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4423، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3141، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1464، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6717، 6718، 6766، وأحمد فى (مسنده) برقم: 26947» «رقم طبعة با وزير 6594»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «الأحكام» - أيضاً -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3141
حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ عَبَّادٍ، عَنْ أَبِيهِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، قَالَ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ، تَقُولُ: لَمَّا أَرَادُوا غَسْلَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالُوا: وَاللَّهِ مَا نَدْرِي، أَنُجَرِّدُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ ثِيَابِهِ كَمَا نُجَرِّدُ مَوْتَانَا، أَمْ نَغْسِلُهُ وَعَلَيْهِ ثِيَابُهُ؟ فَلَمَّا اخْتَلَفُوا أَلْقَى اللَّهُ عَلَيْهِمُ النَّوْمَ. حتَّى مَا مِنْهُمْ رَجُلٌ إِلَّا وَذَقْنُهُ فِي صَدْرِهِ، ثُمَّ كَلَّمَهُمْ مُكَلِّمٌ مِنْ نَاحِيَةِ الْبَيْتِ، لَا يَدْرُونَ مَنْ هُوَ: أَنِ اغْسِلُوا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ ثِيَابُهُ، فَقَامُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَغَسَلُوهُ وَعَلَيْهِ قَمِيصُهُ، يَصُبُّونَ الْمَاءَ فَوْقَ الْقَمِيصِ، وَيُدَلِّكُونَهُ بِالْقَمِيصِ دُونَ أَيْدِيهِمْ، وَكَانَتْ عَائِشَةُ تَقُولُ: لَوِ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ، مَا غَسَلَهُ إِلَّا نِسَاؤُهُ.
عباد بن عبداللہ بن زبیر کہتے ہیں کہ میں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کو کہتے سنا کہ جب لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل دینے کا ارادہ کیا تو کہنے لگے: قسم اللہ کی! ہمیں نہیں معلوم کہ ہم جس طرح اپنے مردوں کے کپڑے اتارتے ہیں آپ کے بھی اتار دیں، یا اسے آپ کے بدن پر رہنے دیں اور اوپر سے غسل دے دیں، تو جب لوگوں میں اختلاف ہو گیا تو اللہ تعالیٰ نے ان پر نیند طاری کر دی یہاں تک کہ ان میں سے کوئی آدمی ایسا نہیں تھا جس کی ٹھڈی اس کے سینہ سے نہ لگ گئی ہو، اس وقت گھر کے ایک گوشے سے کسی آواز دینے والے کی آواز آئی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے اپنے پہنے ہوئے کپڑوں ہی میں غسل دو، آواز دینے والا کون تھا کوئی بھی نہ جان سکا، (یہ سن کر) لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اٹھ کر آئے اور آپ کو کرتے کے اوپر سے غسل دیا لوگ قمیص کے اوپر سے پانی ڈالتے تھے اور قمیص سمیت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا جسم مبارک ملتے تھے نہ کہ اپنے ہاتھوں سے۔ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی تھیں: اگر مجھے پہلے یاد آ جاتا جو بعد میں یاد آیا، تو آپ کی بیویاں ہی آپ کو غسل دیتیں۔ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3141]
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل دینا چاہا تو انہوں نے کہا: ”اللہ کی قسم! ہمیں معلوم نہیں کہ آیا ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے اتاریں جیسے کہ ہم اپنی میتوں کے اتار دیتے ہیں یا انہیں ان کے کپڑوں سمیت ہی غسل دیں۔“ پس جب ان کا اس بارے میں اختلاف ہوا، تو اللہ نے ان پر نیند طاری کر دی، ان میں سے کوئی بھی نہ بچا مگر اس کی ٹھوڑی اس کے سینے سے جا لگی۔ پھر گھر کی جانب سے ایک بات کرنے والے نے بات کی، کسی کو خبر نہیں کہ وہ کون تھا کہ: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے کپڑوں سمیت ہی غسل دو۔“ چنانچہ وہ اٹھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کی قمیص سمیت غسل دیا۔ وہ قمیص کے اوپر ہی سے پانی ڈالتے جاتے تھے اور آپ کی قمیص ہی سے آپ کو ملتے جاتے تھے بغیر اس کے کہ آپ کے جسم کو ان کے ہاتھ لگیں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہا کرتی تھیں: ”اگر مجھے اس معاملے کا پہلے علم ہو جاتا جس کا بعد میں ہوا ہے، تو آپ کو آپ کی ازواج ہی غسل دیتیں۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3141]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن ابن ماجہ/الجنائز 9 (1464)، (تحفة الأشراف: 16180)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/267) (حسن)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (5948)
أخرجه ابن ماجه (1464 وسنده حسن)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 517
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثَنَا النُّفَيْلِيُّ ، قَالَ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ: ثَنِي يَحْيَى بْنُ عَبَّادٍ ، عَنْ أَبِيهِ عَبَّادٍ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ:" لَمَّا أَرَادُوا غُسْلَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اخْتَلَفُوا فِيهِ، فَقَالُوا: وَاللَّهِ مَا نَدْرِي، أَنُجَرِّدُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ ثِيَابِهِ كَمَا نُجَرِّدُ مَوْتَانَا أَوْ نَغْسِلُهُ وَعَلَيْهِ ثِيَابُهُ؟ قَالَتْ: فَلَمَّا اخْتَلَفُوا أَلْقَى اللَّهُ عَلَيْهِمُ النَّوْمَ حَتَّى مَا مِنْهُمْ رَجُلٌ إِلا وَذَقْنُهُ فِي صَدْرِهِ، ثُمَّ كَلَّمَهُمْ مُكَلَّمٌ مِنْ نَاحِيَةِ الْبَيْتِ لا يَدْرُونَ مَنْ هُوَ أَنِ اغْسِلُوا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ قَمِيصُهُ، قَالَتْ: فَقَامُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْسِلُونَهُ وَعَلَيْهِ قَمِيصُهُ، يَصُبُّونَ الْمَاءَ فَوْقَ الْقَمِيصِ وَيُدَلِّكُونَهُ بِالْقَمِيصِ دُونَ أَيْدِيهِمْ، قَالَ: وَكَانَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، تَقُولُ: لَوِ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ مَا غَسَلَهُ إِلا نِسَاؤُهُ، فَلَمَّا فُرِغَ مِنْ غُسْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُفِّنَ فِي ثَلاثَةِ أَثْوَابٍ صَحَارِيِّينَ وَبُرْدِ حَبَرَةٍ أُدْرِجَ فِيهِنَّ إِدْرَاجًا"، كَمَا حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ ، وَالزُّهْرِيُّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب صحابہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل دینے کا ارادہ کیا تو ان میں اختلاف ہو گیا، کہنے لگے: اللہ کی قسم! ہم نہیں جانتے کہ کیا ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے اسی طرح اتار دیں جیسے اپنے فوت شدگان کے اتارتے ہیں، یا آپ کو کپڑوں سمیت غسل دیں؟ فرماتی ہیں: جب ان میں اختلاف ہوا تو اللہ تعالیٰ نے ان پر نیند طاری کر دی، یہاں تک کہ ان میں سے ہر آدمی کی ٹھوڑی اس کے سینے پر جا لگی، پھر گھر کے ایک کونے سے کسی کہنے والے نے، جسے وہ نہیں جانتے تھے کہ کون ہے، ان سے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کی قمیص سمیت غسل دو۔ فرماتی ہیں: چنانچہ وہ اٹھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قمیص سمیت غسل دینے لگے، وہ قمیص کے اوپر سے پانی ڈالتے اور ہاتھوں کے بجائے قمیص ہی سے آپ کا جسم ملتے تھے۔ راوی کہتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرمایا کرتی تھیں: اگر مجھے پہلے وہ بات معلوم ہوتی جو بعد میں معلوم ہوئی، تو آپ کو آپ کی بیویاں ہی غسل دیتیں۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غسل سے فراغت ہوئی تو آپ کو تین صحاری کپڑوں اور ایک دھاری دار یمنی چادر میں کفن دیا گیا، جن میں آپ کو اچھی طرح لپیٹ دیا گیا۔ (محمد بن اسحاق کہتے ہیں:) جیسا کہ مجھے جعفر بن محمد نے اپنے والد سے، انہوں نے اپنے دادا علی بن حسین سے، اور زہری نے علی بن حسین رحمہم اللہ سے بیان کیا۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الجنائز/حدیث: 517]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده حسن: السيرة لابن إسحاق: 178/4؛ مسند الإمام أحمد: 267/6؛ سنن أبي داود: 3141؛ سنن ابن ماجه: 1464 مختصراً، اس حدیث کو امام ابن حبان رحمہ اللہ (6627 - 6628) نے صحیح کہا ہے۔ امام حاکم رحمہ اللہ (59/3) نے امام مسلم رحمہ اللہ کی شرط پر صحیح کہا ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی موافقت کی ہے۔ امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ“ (دلائل النبوة: 242/7)۔ حافظ نووی رحمہ اللہ (خلاصة الأحکام: 2/935) اور حافظ ابن ملقن رحمہ اللہ (تحفة المحتاج: 768) نے اس کی سند کو "حسن" کہا ہے۔ حافظ بوصیری رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ“ (مصباح الزجاجة في زوائد ابن ماجه: 25/2، ح: 524)۔»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں