الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
521. باب إخباره صلى الله عليه وسلم عما يكون في أمته من الفتن والحوادث - ذكر الإخبار عن فتح الله جل وعلا على المسلمين كثرة الأموال-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر خبر کہ اللہ جل وعلا نے مسلمانوں پر اموال کی کثرت کی فتح عطا کی
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6679 (کل: 8 مقامات، 5 کتب)
صحیح ابن حبان: 6679
مصنف ابن ابی شیبہ: 39366
سنن دارقطنی: 2439M
المستدرک علی الصحیحین: 8795
حدیث نمبر: 6679
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ الْمَرْوَزِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: كُنْتُ أَسْأَلُ عَنْ حَدِيثِ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ وَهُوَ إِِلَى جَنْبِي لا آتِيهِ فَأَسْأَلَهُ، فَأَتَيْتُهُ فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ: بُعِثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَيْثُ بُعِثَ، فَكَرِهْتُهُ أَشَدَّ مَا كَرِهْتُ شَيْئًا قَطُّ، فَانْطَلَقْتُ حَتَّى كُنْتُ فِي أَقْصَى الأَرْضِ مِمَّا يَلِيَ الرُّومَ، فَقُلْتُ: لَوْ أَتَيْتُ هَذَا الرَّجُلَ، فَإِِنْ كَانَ كَاذِبًا لَمْ يَخْفَ عَلَيَّ، وَإِِنْ كَانَ صَادِقًا اتَّبَعْتُهُ، فَأَقْبَلْتُ، فَلَمَّا قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ اسْتَشْرَفَ لِي النَّاسُ، وَقَالُوا: جَاءَ عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ، جَاءَ عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِي: يَا عَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ، أَسْلِمْ تَسْلَمْ، قَالَ: قُلْتُ: إِِنَّ لِي دِينًا، قَالَ: أَنَا أَعْلَمُ بِدِينِكَ مِنْكَ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلاثًا، أَلَسْتَ تَرْأَسُ قَوْمَكَ؟ قَالَ: قُلْتُ: بَلَى، قَالَ: أَلَسْتَ تَأْكُلُ الْمِرْبَاعَ؟ قَالَ: قُلْتُ: بَلَى، قَالَ: فَإِِنَّ ذَلِكَ لا يَحِلُّ لَكَ فِي دِينِكَ، قَالَ: فَتَضَعْضَعْتُ لِذَلِكَ، ثُمَّ قَالَ: يَا عَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ، أَسْلِمْ تَسْلَمْ، فَإِِنِّي قَدْ أَظُنُّ، أَوْ قَدْ أَرَى، أَوْ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ مَا يَمْنَعُكَ أَنْ تُسْلِمَ خَصَاصَةٌ تَرَاهَا مِنْ حَوْلِي،" وَتُوشِكُ الظَّعِينَةُ أَنْ تَرْحَلَ مِنَ الْحِيرَةِ بِغَيْرِ جِوَارٍ حَتَّى تَطُوفَ بِالْبَيْتِ، وَلَتُفْتَحَنَّ عَلَيْنَا كُنُوزُ كِسْرَى بْنِ هُرْمُزَ، وَلَيَفِيضَنَّ الْمَالُ أَوْ لَيَفِيضُ، حَتَّى يُهِمَّ الرَّجُلَ مَنْ يَقْبَلُ مِنْهُ مَالَهُ صَدَقَةً" ، قَالَ عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ: فَقَدْ رَأَيْتُ الظَّعِينَةَ تَرْحَلُ مِنَ الْحِيرَةِ بِغَيْرِ جِوَارٍ حَتَّى تَطُوفَ بِالْبَيْتِ، وَكُنْتُ فِي أَوَّلِ خَيْلٍ أَغَارَتْ عَلَى الْمَدَائِنِ عَلَى كُنُوزِ كِسْرَى بْنِ هُرْمُزَ، وَأَحْلِفُ بِاللَّهِ لَتَجِيئَنَّ الثَّالِثَةُ، إِِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِي.
ابو عبیدہ بن حذیفہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث کے بارے میں دریافت کر رہا تھا، وہ میرے پہلو میں موجود تھے، میں نے ان کے پاس جا کر ان سے دریافت نہیں کیا، پھر میں ان کے پاس گیا اور ان سے دریافت کیا، تو انہوں نے بتایا: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث کیا گیا تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے زیادہ ناپسند کرتا تھا، پھر میں روانہ ہوا یہاں تک کہ میں زمین کے دور دراز کے حصے میں چلا گیا جو اہل روم (کے علاقے) کے قریب تھا، میں نے سوچا: اگر میں ان صاحب کے پاس جاؤں، تو اگر یہ جھوٹے ہوئے تو یہ بات مجھ سے مخفی نہیں رہے گی اور اگر یہ سچے ہوئے تو میں ان کی پیروی کر لوں گا، تو میں آ گیا۔ جب میں مدینہ منورہ آیا تو لوگ میری طرف جھانک کر دیکھنے لگے، انہوں نے کہا: عدی بن حاتم آئے ہیں، عدی بن حاتم آئے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے عدی بن حاتم! تم اسلام قبول کر لو، تم سلامت رہو گے۔“ میں نے عرض کی: میرا اپنا دین ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہارے دین کے بارے میں تم سے زیادہ جانتا ہوں۔“ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو یا تین مرتبہ ارشاد فرمائی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اپنی قوم کے سردار نہیں ہو؟“ میں نے جواب دیا: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تم مالِ غنیمت میں سے چوتھائی حصہ نہیں کھاتے ہو؟“ میں نے جواب دیا: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو تمہارے دین میں تو یہ تمہارے لیے جائز نہیں ہے۔“ سیدنا عدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اس بات پر میں شرمندہ ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عدی بن حاتم! تم اسلام قبول کر لو، تم سلامت رہو گے۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرا یہ گمان ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) میں یہ سمجھتا ہوں — یا جیسا بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا — تم اس لیے اسلام قبول نہیں کر رہے کہ تم میرے اردگرد ایسے لوگوں کو دیکھ رہے ہو جو ضرورت مند ہیں۔ عنقریب کوئی عورت حیرہ سے کسی کی پناہ لیے بغیر سوار ہو کر جائے گی یہاں تک کہ بیت اللہ کا طواف کرے گی اور ہمارے لیے کسریٰ بن ہرمز کے خزانے کھول دیے جائیں گے اور مال عام ہو جائے گا، یہاں تک کہ ایک شخص یہ آرزو کرے گا کہ کوئی شخص اس سے اس کا مال صدقہ کے طور پر قبول کر لے۔“ سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: تو میں نے ایک عورت کو دیکھا کہ وہ حیرہ سے کسی کی پناہ کے بغیر سوار ہوئی، یہاں تک کہ اس نے بیت اللہ کا طواف کیا اور میں اس پہلے لشکر میں شامل تھا جس نے مدائن میں کسریٰ بن ہرمز کے خزانوں پر حملہ کیا تھا اور میں اللہ کے نام کی قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ وہ تیسری بات بھی ضرور درست ثابت ہو گی جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمائی تھی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6679]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1413، 1417، 3595، 6023، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1016، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2428، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 473، 666، 2804، 3311، 6246، 6679، 7206، 7365، 7373، 7374، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8677، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2551، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2415 م، 2953 م 2، 2954، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 185، 1843، وسعيد بن منصور فى (سننه) ترقيم الدرالسلفية برقم:، 179، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2437، 2438، 2439، 2463، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18535» «رقم طبعة با وزير 6644»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - انظر التعليق. * [أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ حُذَيْفَةَ] قال الشيخ: لم يُوَثِّقْهُ غير المؤلِّف، ولكن روى عنه جمع غير محمد - وهو ابنُ سيرين -؛ منهم: حصين ابن عبد الرحمن السُّلَميُّ، وهو ثقه؛ فحديثه حسن - إن شاء الله -. وقد صحَّحه الحاكم (4/ 519) على شرط الشيخين! ووافقه الذهبي! ولقوله: «أسلم تَسْلَم» طريق أخرى: عند ابن أبي عاصم (135). وقوله: «توشك الظعينة ... » إلخ له شاهد مِنْ طريق أُخرى لعديّ: في «البخاري» (3594). ثُمَّ تَبَيَّنَ لِي أَنَّ ذكر الشَّعْبِي بين المعقوفتين خطأ لا أصل له في شيء من المصادر، وأنَّهُ منقطع بين أبي عُبَيدة بن حُذيفةَ وعدي، بينهما رجل مجهولٌ في أكثر الطرق، عن مُحَمَّدٍ - وهو ابن سيرين -. قد خرَّجتها بأسلوب يَكْشِفُ عَن عِلَّةِ الحديث الَّتِي تجاهل المعلِّقُون على هذا الحديث هنا في «الموارد»، وفي «الضعيفة» (6488). * قال الناشر: ساقطة من الطبعتين واستدركها الشيخ - رحمه الله - من بعض مصادر التخريج؛ فانظر تعليقه على «ضعيف موارد الظمآن» (ص 187). * قال الناشر: انظر التعليق السابق. تنبيه!! ما بين المعقوفتين من «طبعة باوزير» وليس موجودا في «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي
حدیث نمبر: 18260
حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ رَجُلٍ ، قَالَ: قُلْتُ لِعَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ : حَدِيثٌ بَلَغَنِي عَنْكَ أُحِبُّ أَنْ أَسْمَعَهُ مِنْكَ، قَالَ: نَعَمْ، لَمَّا بَلَغَنِي خُرُوجُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَرِهْتُ خُرُوجَهُ كَرَاهَةً شَدِيدَةً، خَرَجْتُ حَتَّى وَقَعْتُ نَاحِيَةَ الرُّومِ، وَقَالَ، يَعْنِي يَزِيدَ: بِبَغْدَادَ حَتَّى قَدِمْتُ عَلَى قَيْصَرَ، قَالَ: فَكَرِهْتُ مَكَانِي ذَلِكَ أَشَدَّ مِنْ كَرَاهِيَتِي لِخُرُوجِهِ، قَالَ: فَقُلْتُ وَاللَّهِ لَوْلَا أَتَيْتُ هَذَا الرَّجُلَ، فَإِنْ كَانَ كَاذِبًا لَمْ يَضُرَّنِي، وَإِنْ كَانَ صَادِقًا عَلِمْتُ، قَالَ: فَقَدِمْتُ فَأَتَيْتُهُ، فَلَمَّا قَدِمْتُ قَالَ النَّاسُ: عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ، عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ، قَالَ: فَدَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لِي:" يَا عَدِيُّ بْنَ حَاتِمٍ، أَسْلِمْ تَسْلَمْ" ثَلَاثًا. قَالَ: قُلْتُ: إِنِّي عَلَى دِينٍ، قَالَ:" أَنَا أَعْلَمُ بِدِينِكَ مِنْكَ" فَقُلْتُ: أَنْتَ أَعْلَمُ بِدِينِي مِنِّي؟! قَالَ:" نَعَمْ، أَلَسْتَ مِنَ الرَّكُوسِيَّةِ، وَأَنْتَ تَأْكُلُ مِرْبَاعَ قَوْمِكَ؟" قُلْتُ: بَلَى. قَالَ:" فَإِنَّ هَذَا لَا يَحِلُّ لَكَ فِي دِينِكَ". قَالَ: فَلَمْ يَعْدُ أَنْ قَالَهَا، فَتَوَاضَعْتُ لَهَا، فَقَالَ:" أَمَا إِنِّي أَعْلَمُ مَا الَّذِي يَمْنَعُكَ مِنَ الْإِسْلَامِ، تَقُولُ إِنَّمَا اتَّبَعَهُ ضَعَفَةُ النَّاسِ، وَمَنْ لَا قُوَّةَ لَهُ، وَقَدْ رَمَتْهُمْ الْعَرَبُ، أَتَعْرِفُ الْحِيرَةَ؟" قُلْتُ: لَمْ أَرَهَا، وَقَدْ سَمِعْتُ بِهَا. قَالَ:" فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَيُتِمَّنَّ اللَّهُ هَذَا الْأَمْرَ حَتَّى تَخْرُجَ الظَّعِينَةُ مِنَ الْحِيرَةِ، حَتَّى تَطُوفَ بِالْبَيْتِ فِي غَيْرِ جِوَارِ أَحَدٍ، وَلَيَفْتَحَنَّ كُنُوزَ كِسْرَى بْنِ هُرْمُزَ" قَالَ: قُلْتُ: كِسْرَى بْنُ هُرْمُزَ؟! قَالَ:" نَعَمْ، كِسْرَى بْنُ هُرْمُزَ، وَلَيُبْذَلَنَّ الْمَالُ حَتَّى لَا يَقْبَلَهُ أَحَدٌ" . قَالَ عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ: فَهَذِهِ الظَّعِينَةُ تَخْرُجُ مِنَ الْحِيرَةِ، فَتَطُوفُ بِالْبَيْتِ فِي غَيْرِ جِوَارٍ، وَلَقَدْ كُنْتُ فِيمَنْ فَتَحَ كُنُوزَ كِسْرَى بْنِ هُرْمُزَ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَتَكُونَنَّ الثَّالِثَةُ لِأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ قَالَهَا.
ایک صاحب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عدی رضی اللہ عنہ سے عرض کیا کہ مجھے آپ کے حوالے سے ایک حدیث معلوم ہوئی ہے لیکن میں اسے خود آپ سے سننا چاہتا ہوں انہوں نے فرمایا بہت اچھا جب مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اعلان نبوت کی خبر ملی تو مجھے اس پر بڑی ناگواری ہوئی میں اپنے علاقے سے نکل کر روم کے ایک کنارے پہنچا اور قیصر کے پاس چلا گیا لیکن وہاں پہنچ کر مجھے اس سے زیادہ شدید ناگواری ہوئی جو بعثت نبوت کی اطلاع ملنے پر ہوئی تھی، میں نے سوچا کہ میں اس شخص کے پاس جاکر تو دیکھوں اگر وہ جھوٹا ہو تو مجھے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا اور اگر سچا ہوا تو مجھے معلوم ہوجائے گا۔ چناچہ میں واپس آکر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا وہاں پہنچا تو لوگوں نے " عدی بن حاتم، عدی بن حاتم " کہنا شروع کردیا میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا اے عدی! اسلام قبول کرلو سلامتی پاجاؤگے تین مرتبہ یہ جملہ دہرایا میں نے عرض کیا کہ میں تو پہلے سے ایک دین پر قائم ہوں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں تم سے زیادہ تمہارے دین کو جانتا ہوں میں نے عرض کیا کہ آپ مجھ سے زیادہ میرے دین کو جانتے ہیں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں! کیا تم " رکوسیہ " میں سے نہیں ہو جو اپنی قوم کا چوتھائی مال غنیمت کھا جاتے ہیں؟ میں نے کہا کیوں نہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا حالانکہ یہ تمہارے دین میں حلال نہیں ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے آگے جو بات فرمائی میں اس کے آگے جھک گیا۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں جانتا ہوں کہ تمہیں اسلام قبول کرنے میں کون سی چیز مانع لگ رہی ہے تم یہ سمجھتے ہو کہ اس دین کے پیروکار کمزور اور بےمایہ لوگ ہیں جنہیں عرب نے دھتکار دیا ہے یہ بتاؤ کہ تم شہر حیرہ کو جانتے ہو؟ میں نے عرض کیا کہ دیکھا تو نہیں ہے البتہ سناضرور ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے اللہ اس دین کو مکمل کرکے رہے گا یہاں تک کہ ایک عورت حیرہ سے نکلے گی اور کسی محافظ کے بغیر بیت اللہ کا طواف کر آئے گی اور عنقریب کسریٰ بن ہرمز کے خزانے فتح ہوں گے میں نے تعجب سے پوچھا کسریٰ بن ہرمز کے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں! کسریٰ بن ہرمز کے اور عنقریب اتنا مال خرچ کیا جائے گا کہ اسے قبول کرنے والا کوئی نہیں رہے گا۔ حضرت عدی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ واقعی اب ایک عورت حیرہ سے نکلتی ہے اور کسی محافظ کے بغیر بیت اللہ کا طواف کر جاتی ہے اور کسریٰ بن ہرمز کے خزانوں کو فتح کرنے والوں میں تو میں خود بھی شامل تھا اور اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے تیسری بات بھی وقوع پذیر ہو کر رہے گی کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی پیشین گوئی فرمائی ہے۔ [مسند احمد/أول مسند الكوفيين/حدیث: 18260]
الحكم على الحديث:
بعضه صحيح ، وهذا إسناد حسن
حدیث نمبر: 18269
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنِ ابْنِ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: كُنْتُ أُحَدِّثُ حَدِيثًا عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ، قَالَ: فَقُلْتُ: هَذَا عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ فِي نَاحِيَةِ الْكُوفَةِ، فَلَوْ أَتَيْتُهُ وَكُنْتُ أَنَا الَّذِي أَسْمَعُهُ مِنْهُ فَأَتَيْتُهُ، فَقُلْتُ: إِنِّي كُنْتُ أُحَدَّثُ عَنْكَ حَدِيثًا، فَأَرَدْتُ أَنْ أَكُونَ أَنَا الَّذِي أَسْمَعُهُ مِنْكَ، قَالَ: لَمَّا بُعِثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرَرْتُ حَتَّى كُنْتُ فِي أَقْصَى الرُّومِ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
ابن حذیفہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ مجھے حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک حدیث سنائی جاتی تھی، میں نے سوچا کہ عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ تو کوفہ کے ایک کنارے میں موجود ہیں، کیوں نہ میں ان کے پاس جا کر خود ان سے یہ حدیث سن لوں، چنانچہ میں ان کے پاس آیا اور عرض کیا کہ مجھے آپ کے حوالے سے ایک حدیث سنائی جاتی ہے، میں چاہتا ہوں کہ اسے خود آپ سے سنوں، انہوں نے فرمایا جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے تو میں بھاگ کر روم کے آخری کنارے تک جا پہنچا، پھر راوی نے پوری حدیث ذکر کی۔ [مسند احمد/أول مسند الكوفيين/حدیث: 18269]
الحكم على الحديث:
بعضه صحيح، وهذا اسناد حسن
حدیث نمبر: 19378
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ ، عَنِ ابْنِ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: كُنْتُ أُحَدَّثُ حَدِيثًا عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ، فَقُلْتُ: هَذَا عَدِيٌّ فِي نَاحِيَةِ الْكُوفَةِ، فَلَوْ أَتَيْتُهُ، فَكُنْتُ أَنَا الَّذِي أَسْمَعُهُ مِنْهُ، فَأَتَيْتُهُ، فَقُلْتُ: إِنِّي كُنْتُ أُحَدَّثُ عَنْكَ حَدِيثًا، فَأَرَدْتُ أَنْ أَكُونَ أَنَا الَّذِي أَسْمَعُهُ مِنْكَ، قَالَ: لَمَّا بَعَثَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرَرْتُ مِنْهُ حَتَّى كُنْتُ فِي أَقْصَى أَرْضِ الْمُسْلِمِينَ مِمَّا يَلِي الرُّومَ، قَالَ: فَكَرِهْتُ مَكَانِي الَّذِي أَنَا فِيهِ، حَتَّى كُنْتُ لَهُ أَشَدَّ كَرَاهِيَةً لَهُ مِنِّي مِنْ حَيْثُ جِئْتُ، قَالَ: قُلْتُ: لَآتِيَنَّ هَذَا الرَّجُلَ، فَوَاللَّهِ لَئِنْ كَانَ صَادِقًا، فَلَأَسْمَعَنَّ مِنْهُ، وَلَئِنْ كَانَ كَاذِبًا، مَا هُوَ بِضَائِرِي، قَالَ: فَأَتَيْتُهُ، وَاسْتَشْرَفَنِي النَّاسُ، وَقَالُوا: عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ، عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ! قَالَ: أَظُنُّهُ قَالَ ثَلَاثَ مِرَارٍ، قَالَ: فَقَالَ لِي:" يَا عَدِيُّ بْنَ حَاتِمٍ، أَسْلِمْ تَسْلَمْ"، قَالَ: قُلْتُ: إِنِّي مِنْ أَهْلِ دِينٍ، قَالَ:" يَا عَدِيُّ بْنَ حَاتِمٍ، أَسْلِمْ تَسْلَمْ"، قَالَ: قُلْتُ: إِنِّي مِنْ أَهْلِ دِينٍ، قَالَهَا ثَلَاثًا، قَالَ:" أَنَا أَعْلَمُ بِدِينِكَ مِنْكَ"، قَالَ: قُلْتُ: أَنْتَ أَعْلَمُ بِدِينِي مِنِّي؟! قَالَ:" نَعَمْ"، قَالَ:" أَلَيْسَ تَرْأَسُ قَوْمَكَ؟" قَالَ: قُلْتُ: بَلَى قَالَ: فَذَكَرَ مُحَمَّدٌ الرَّكُوسِيَّةَ، قَالَ كَلِمَةً الْتَمَسَهَا يُقِيمُهَا، فَتَرَكَهَا قَالَ:" فَإِنَّهُ لَا يَحِلُّ فِي دِينِكَ الْمِرْبَاعُ"، قَالَ: فَلَمَّا قَالَهَا، تَوَاضَعَتْ مِنِّي هُنَيَّةٌ، قَالَ: وَقَالَ:" إِنِّي قَدْ أَرَى أَنَّ مِمَّا يَمْنَعُكَ خَصَاصَةٌ تَرَاهَا بِمَّنْ حَوْلِي، وَأَنَّ النَّاسَ عَلَيْنَا أَلْبٌ وَاحِد، هَلْ تَعْلَمُ مَكَانَ الْحِيرَةِ؟" قَالَ: قُلْتُ: قَدْ سَمِعْتُ بِهَا،، وَلَمْ آتِهَا، قَالَ:" لَتُوشِكَنَّ الظَّعِينَةُ أَنْ تَخْرُجَ مِنْهَا بِغَيْرِ جِوَارٍ حَتَّى تَطُوفَ"، قَالَ يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ: جِوَار، وَقَالَ يُونُسُ، عَنْ حَمَّادٍ: جَوَازٍ، ثُمَّ رَجَعَ إِلَى حَدِيثِ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ" حَتَّى تَطُوفَ بِالْكَعْبَةِ، وَلَتُوشِكَنَّ كُنُوزُ كِسْرَى بْنِ هُرْمُزَ أَنْ تُفْتَحَ"، قَالَ: قُلْتُ: كِسْرَى بْنُ هُرْمُزَ؟! قَالَ:" كِسْرَى بْنُ هُرْمُزَ"، قَالَ: قُلْتُ: كِسْرَى بْنُ هُرْمُزَ؟! قَالَ:" كِسْرَى بْنُ هُرْمُزَ" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ،" وَلَيُوشِكَنَّ أَنْ يَبْتَغِيَ مَنْ يَقْبَلُ مَالَهُ مِنْهُ صَدَقَةً، فَلَا يَجِدُ"، قَالَ: فَلَقَدْ رَأَيْتُ ثِنْتَيْنِ قَدْ رَأَيْتُ الظَّعِينَةَ تَخْرُجُ مِنَ الْحِيرَةِ بِغَيْرِ جِوَارٍ حَتَّى تَطُوفَ بِالْكَعْبَةِ، وَكُنْتُ فِي الْخَيْلِ الَّتِي غَارَتْ وَقَالَ يُونُسُ، عَنْ حَمَّادٍ: أَغَارَتْ عَلَى الْمَدَائِنِ، وَايْمُ اللَّهِ، لَتَكُونَنَّ الثَّالِثَةُ، إِنَّهُ لَحَدِيثُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنِيهِ .
ابن حذیفہ کہتے ہیں کہ مجھے حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک حدیث معلوم ہوئی میں نے سوچا کہ وہ کوفہ میں آئے ہوئے ہیں میں ان کی خدمت میں حاضر ہو کر براہ راست ان سے اس کا سماع کرتا ہوں چناچہ میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے عرض کیا کہ مجھے آپ کے حوالے سے ایک حدیث معلوم ہوئی ہے لیکن میں اسے خود آپ سے سننا چاہتا ہوں انہوں نے فرمایا بہت اچھاجب مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اعلان نبوت کی خبرملی تو مجھے اس پر بڑی ناگواری ہوئی میں اپنے علاقے سے نکل کر روم کے ایک کنارے پہنچا اور قیصر کے پاس چلا گیا لیکن وہاں پہنچ کر مجھے اس سے زیادہ شدیدناگواری ہوئی جو بعثت نبوت کی اطلاع ملنے پر ہوئی تھی، میں نے سوچا کہ میں اس شخص کے پاس جاکرتودیکھوں اگر وہ جھوتاہو تو مجھے کوئی نقصان نہیں پہنچاسکے گا اور اگر سچا ہوا تو مجھے معلوم ہوجائے گا۔ چناچہ میں واپس آکر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا وہاں پہنچا تو لوگوں نے " عدی بن حاتم، عدی بن حاتم " کہنا شروع کردیا میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا اے عدی! اسلام قبول کرلو سلامتی پاجاؤگے تین مرتبہ یہ جملہ دہرایا میں نے عرض کیا کہ میں تو پہلے سے ایک دین پر قائم ہوں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں تم سے زیادہ تمہارے دین کو جانتاہوں میں نے عرض کیا کہ آپ مجھ سے زیادہ میرے دین کو جانتے ہیں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں! کیا تم " رکوسیہ " میں سے نہیں ہو جو اپنی قوم کا چوتھائی مال غنیمت کھاجاتے ہیں؟ میں نے کہا کیوں نہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا حالانکہ یہ تمہارے دین میں حلال نہیں ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے آگے جو بات فرمائی میں اس کے آگے جھک گیا۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں جانتاہوں کہ تمہیں اسلام قبول کرنے میں کون سی چیز مانع لگ رہی ہے تم یہ سمجھتے ہو کہ اس دین کے پیروکار کمزور اور بےمایہ لوگ ہیں جنہیں عرب نے دھتکاردیا ہے یہ بتاؤ کہ تم شہرحیرہ کو جانتے ہو؟ میں نے عرض کیا کہ دیکھاتو نہیں ہے البتہ سناضرور ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے اللہ اس دین کو مکمل کرکے رہے گا یہاں تک کہ ایک عورت حیرہ سے نکلے گی اور کسی محافظ کے بغیربیت اللہ کا طواف کر آئے گی اور عنقریب کسریٰ بن ہرمز کے خزانے فتح ہوں گے میں نے تعجب سے پوچھا کسریٰ بن ہرمز کے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں! کسریٰ بن ہرمز کے اور عنقریب اتنامال خرچ کیا جائے گا کہ اسے قبول کرنے والا کوئی نہیں رہے گا۔ حضرت عدی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ واقعی اب ایک عورت حیرہ سے نکلتی ہے اور کسی محافظ کے بغیربیت اللہ کا طواف کر جاتی ہے اور کسریٰ بن ہرمز کے خزانوں کو فتح کرنے والوں میں تو میں خود بھی شامل تھا اور اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے تیسری بات بھی وقوع پذیر ہو کررہے گی کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی پیشین گوئی فرمائی ہے۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 19378]
الحكم على الحديث:
بعضه صحيح، وهذا إسناد حسن
حدیث نمبر: 19384
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ حُذَيْفَةَ ، عَنْ رَجُلٍ. قَالَ حَمَّادٌ: وَهِشَامٌ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، وَلَمْ يَذْكُرْ عَنْ رَجُلٍ. قَالَ حَمَّادٌ يَعْنِي كُنْتُ أَسْأَلُ النَّاسَ عَنْ حَدِيثِ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. وَهُوَ إِلَى جَنْبِي لَا أَسْأَلُهُ عَنْهُ، فَأَتَيْتُهُ، فَسَأَلْتُهُ. فَقَالَ: نَعَمْ، بُعِثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ بُعِثَ، فَكَرِهْتُهُ أَشَدَّ مَا كَرِهْتُ شَيْئًا قَطُّ ..
ایک صاحب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عدی رضی اللہ عنہ سے عرض کیا کہ مجھے آپ کے حوالے سے ایک حدیث معلوم ہوئی ہے لیکن میں اسے خود آپ سے سننا چاہتا ہوں انہوں نے فرمایا بہت اچھاجب مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اعلان نبوت کی خبرملی تو مجھے اس پر بڑی ناگواری ہوئی۔۔۔۔۔ پھر راوی نے پوری حدیث ذکر کی۔ گزشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 19384]
الحكم على الحديث:
إسنادهما حسنان
ترقیم عوامۃ: 37761 ترقیم الشثری: -- 39366
حدثنا حسين بن محمد قال اخبرنا جرير بن حازم عن محمد بن سيرين عن ابي عبيدة بن حذيفة ان رجلا قال: قلت: اسال عن حديث عدي بن حاتم وانا في ناحية الكوفة، فاكون انا الذي اسمعه منه، فاتيته فقلت: اتعرفني؟ قال: نعم، انت فلان ابن فلان، وسماه باسمه، قلت: حدثني، قال: بعث النبي [صلى الله عليه وسلم] فكرهته اشد ما كرهت شيئا قط، فانطلقت حتى انزل اقصى اهل العرب مما يلي الروم، فكرهت مكاني اشد مما كرهت مكاني الاول، فقلت: لآتين هذا الرجل ؛ فإن كان كاذبا لا يضرني، وإن كان صادقا لا يخفى علي.
[2] - فقدمت المدينة فاستشرفني الناس، وقالوا: جاء عدي بن حاتم، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: يا عدي بن حاتم، اسلم تسلم، قلت: إني من اهل دين، قال: انا اعلم بدينك منك، قال: قلت: انت اعلم بديني مني؟ قال: نعم، انا اعلم بدينك منك، قلت: انت اعلم بديني مني؟ قال: نعم، قال: الست ركوسيا؟ قلت بلى، قال: اولست تراس قومك؟ قلت: بلى، قال: اولست تاخذ المرباع، قلت: بلى، قال: ذلك لا يحل لك في دينك! قال: فتواضعت من نفسي.
[3] - قال: يا عدي بن حاتم، اسلم تسلم، فإني ما اظن او احسب انه يمنعك من ان تسلم إلا خصاصة من ترى حولي، وانك ترى الناس علينا إلبا واحدا ويدا واحدة! فهل اتيت الحيرة؟ قلت: لا، وقد علمت مكانها، قال: يوشك الظعينة ان ترتحل من الحيرة حتى تطوف بالبيت بغير جوار، ولتفتحن عليكم كنوز كسرى بن هرمز - قالها ثلاثا - يوشك ان يهم الرجل من يقبل صدقته.
[4] - فلقد رايت الظعينة تخرج من الحيرة حتى تطوف بالبيت بغير جوار، ولقد كنت في اول خيل اغارت على المدائن، ولتحين الثالثة ؛ إنه لقول رسول الله صلى الله عليه وسلم قاله لي.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد
[2] - فقدمت المدينة فاستشرفني الناس، وقالوا: جاء عدي بن حاتم، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: يا عدي بن حاتم، اسلم تسلم، قلت: إني من اهل دين، قال: انا اعلم بدينك منك، قال: قلت: انت اعلم بديني مني؟ قال: نعم، انا اعلم بدينك منك، قلت: انت اعلم بديني مني؟ قال: نعم، قال: الست ركوسيا؟ قلت بلى، قال: اولست تراس قومك؟ قلت: بلى، قال: اولست تاخذ المرباع، قلت: بلى، قال: ذلك لا يحل لك في دينك! قال: فتواضعت من نفسي.
[3] - قال: يا عدي بن حاتم، اسلم تسلم، فإني ما اظن او احسب انه يمنعك من ان تسلم إلا خصاصة من ترى حولي، وانك ترى الناس علينا إلبا واحدا ويدا واحدة! فهل اتيت الحيرة؟ قلت: لا، وقد علمت مكانها، قال: يوشك الظعينة ان ترتحل من الحيرة حتى تطوف بالبيت بغير جوار، ولتفتحن عليكم كنوز كسرى بن هرمز - قالها ثلاثا - يوشك ان يهم الرجل من يقبل صدقته.
[4] - فلقد رايت الظعينة تخرج من الحيرة حتى تطوف بالبيت بغير جوار، ولقد كنت في اول خيل اغارت على المدائن، ولتحين الثالثة ؛ إنه لقول رسول الله صلى الله عليه وسلم قاله لي.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ق، ي].
(٢) في [أ، ب]: (حسن).
(٣) في [أ، ب، ي]: (أنبأنا).
(٤) في [ق، هـ]: زيادة (عن).
(٥) في [أ، ب]: (قال).
(٦) في [أ، ب، جـ، ي]: ﷺ.
(٧) سقط من: [س].
(٨) في [هـ]: (يعلي).
(٩) في [ب]: (مكان).
(١٠) سقط من: [ق].
(١١) في [جـ، س]: (برأس).
(١٢) في [جـ]: (لي).
(١٣) في [جـ]: (ترتحل).
(١٤) في [ب]: (وليفتحن).
(١٥) في [أ، ب، س، ق]: زيادة (قال: كسرى. .).
(١٦) في [أ، ب]: (ولقد).
(١٧) في [أ، ب، س]: (وليجين)، وفي [جـ]: (ولتحين).
(١٨) سقط من: [س].
(١٩) حسن؛ أبو عبيدة بن حذيفة صدوق، أخرجه أحمد (١٩٣٨٩)، وابن حبان (٦٦٧٩)، والحاكم ٤/ ٥١٨، والبيهقي في الدلائل ٥/ ٣٤٣، وابن الأثير ٤/ ٨، والدارقطني ٢/ ٢٢١، وأصله عند البخاري (٣٥٩٥).
حضرت ابو عبیدہ بن حذیفہ رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی کہتا ہے۔ میں نے کہا میں عدی بن حاتم کی خبر کے بارے میں پوچھتا ہوں اور میں کوفہ کی ایک بستی میں تھا تاکہ میں اس بات کو خود ان سے سننے والا ہو جاؤں۔ پس میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے عرض کیا۔ کیا آپ مجھے پہچانتے ہیں؟ انہوں نے جواب میں کہا: ہاں! تم فلاں بن فلاں ہو۔ اور نام لے کر بتایا۔ میں نے کہا: آپ مجھے بات بیان کریں۔ انہوں نے فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مبعوث کیا گیا تو مجھے یہ بات اس قدر ناپسند گزری کہ جتنا میں نے کسی چیز کو (کبھی) ناپسند کیا تھا۔ پس میں چل دیا۔ یہاں تک کہ میں اہل عرب کے آخری حصہ پر، جو روم سے ملحق ہے، جا کر اترا۔ پھر مجھے اپنی وہ جگہ پہلی جگہ سے بھی زیادہ ناپسند ہوگئی۔ تو میں نے کہا: میں ضرور بالضرور اس آدمی کے پاس جاؤں گا۔ پس اگر وہ جھوٹا ہے تو وہ مجھے نقصان نہیں پہنچا پائے گا۔ اور اگر وہ سچا ہے تو پھر مجھ پر واضح ہوجائے گا۔ 2۔ پس میں مدینہ میں حاضر ہوا۔ لوگوں نے میری طرف اہتمام سے دیکھا اور کہنے لگے۔ عدی بن حاتم آگیا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے عدی! اسلام لے آؤ، سلامتی پا جاؤ گے۔ میں نے عرض کیا۔ میں بھی ایک دین والا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں تیرے دین کا تجھ سے زیادہ عالم ہوں۔ فرماتے ہیں: میں نے کہا: آپ میرے دین کے مجھ سے (بھی) زیادہ جاننے والے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہاں! میں تیرے دین کا تجھ سے زیادہ جاننے والا ہوں۔ میں نے (دوبارہ) عرض کیا۔ آپ میرے دین کے مجھ سے بھی زیادہ جاننے والے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہاں! (پھر) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تم رکوسی (عیسائیت اور صائبیت کے مابین مذہب) نہیں ہو؟ میں نے کہا: کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اپنی قوم کے سردار نہیں ہو؟ میں نے کہا۔ کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تم ایک ربع نہیں وصول کرتے؟ میں نے کہا: کیوں نہیں! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ تمہارے دین میں تمہارے لئے حلال نہیں ہے۔ عدی کہتے ہیں: میں اندر ہی اندر خود کو گھٹیا سمجھتا رہا۔ 3۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے عدی بن حاتم! اسلام لے آؤ سلامتی پا جاؤ گے۔ میرا خیال یا میرا گمان یہی ہے کہ تمہیں اسلام لانے سے صرف یہ بات مانع ہے کہ تم میرے ارد گرد فقراء کو دیکھ رہے ہو۔ اور تم ہمارے خلاف لوگوں کو متحد اور متفق پاتے ہو۔ کیا تم حیرہ میں گئے ہو؟ میں نے عرض کیا: نہیں! لیکن مجھے اس کی جگہ معلوم ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قریب ہے وہ وقت کہ ایک مسافر عورت حیرہ سے بغیر کسی کی پناہ کے روانہ ہو کر بیت اللہ کا طواف کرے گی۔ اور البتہ ضرور بالضرور تم پر کسریٰ بن ہرمز کے خزانے کھول دیئے جائیں گے۔ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین مرتبہ دہرائی۔ قریب ہے وہ وقت کہ آدمی ایسے شخص کو ڈھونڈے گا جو اس کی زکوۃ قبول کرلے گا۔ 4۔ پس تحقیق میں (عدی) نے مسافر عورت کو دیکھا کہ وہ کسی کی پناہ کے بغیر حیرہ سے نکل کر بیت اللہ کا طواف کرنے کو آئی۔ اور تحقیق میں مدائن پر لشکر کشی کرنے والے پہلے گھڑ سواروں میں تھا۔ اور البتہ تیسری بات (بھی) ضرور پوری ہوگی۔ کیونکہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بات ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے ارشاد فرمائی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39366]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ أبو عبيدة بن حذيفة صدوق .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1413، 1417، 3595، 6023، 6539، 6540، 6563، 7443، 7512، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1016، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2428، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 473، 666، 2804، 3311، 6246، 6679، 7206، 7365، 7374، 7373، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8677، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2552 / 2، 2551 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2344، 2345، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2415 (م)، 2954، 2953 (م 2)، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1698، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 185، 1843، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 179، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7837، 7838، 7839، 10243، 10244، 18676، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2437، 2438، 2439، 2463، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18537، 18541، 18542، 18543، 18535، 18557، 18558، 18560، 18549، 18561، 18563، 19683، 19687، 19688، 19691، 19697، 19699، 19694، 19695، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1130، 1131، 1132، 1133، 1134، 1135، والحميدي فى «مسنده» برقم: 940، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 10069، 10070، والطبراني فى «الكبير» برقم: 169، 170، 187، 184، 185، 186، 188، 192، 193، 189، 190، 191، 194، 195، 208، 209، 207، 210، 211، 214، 212، 213، 215، 220، 221، 223، 224، 225، 237، 236، 238، 239، 252، 2، والطبراني فى «الصغير» برقم: 917، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 600، 3813، 6614، 7591، ترقيم محمد عوامة: 37761»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1413، 1417، 3595، 6023، 6539، 6540، 6563، 7443، 7512، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1016، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2428، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 473، 666، 2804، 3311، 6246، 6679، 7206، 7365، 7374، 7373، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8677، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2552 / 2، 2551 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2344، 2345، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2415 (م)، 2954، 2953 (م 2)، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1698، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 185، 1843، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 179، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7837، 7838، 7839، 10243، 10244، 18676، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2437، 2438، 2439، 2463، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18537، 18541، 18542، 18543، 18535، 18557، 18558، 18560، 18549، 18561، 18563، 19683، 19687، 19688، 19691، 19697، 19699، 19694، 19695، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1130، 1131، 1132، 1133، 1134، 1135، والحميدي فى «مسنده» برقم: 940، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 10069، 10070، والطبراني فى «الكبير» برقم: 169، 170، 187، 184، 185، 186، 188، 192، 193، 189، 190، 191، 194، 195، 208، 209، 207، 210، 211، 214، 212، 213، 215، 220، 221، 223، 224، 225، 237، 236، 238، 239، 252، 2، والطبراني فى «الصغير» برقم: 917، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 600، 3813، 6614، 7591، ترقيم محمد عوامة: 37761»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
ترقیم العلمیہ : 2407 ترقیم الرسالہ : -- 2439M
نا أحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ ، قَالا: نا إسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نا سلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، نا حمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: قَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ حُذَيْفَةَ : قَالَ رَجُلٌ: كُنْتُ أَسْأَلُ النَّاسَ عَنْ حَدِيثِ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ، وَهُوَ إِلَى جَنْبِي لا أَسْأَلُهُ فَأَتَيْتُهُ، فَقَالَ:" يَا عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ، أَسْلِمْ تَسْلَمْ" فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. وَقَالَ لِي:" فَإِنَّ الظَّعِينَةَ سَتَرْحَلُ مِنَ الْحِيرَةِ حَتَّى تَطُوفَ بِالْبَيْتِ بِغَيْرِ جِوَارٍ"، مُخْتَصَرٌ.
ابوعبیدہ بن حذیفہ بیان کرتے ہیں: ایک صاحب نے یہ بات بیان کی: میں لوگوں سے سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کی حدیث کے بارے میں دریافت کر رہا تھا، اور وہ میرے پہلو میں موجود تھے، لیکن میں نے ان سے اس بارے میں دریافت نہیں کیا، پھر میں ان کے پاس آیا، تو انہوں نے بتایا: (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا) ”اے عدی بن حاتم! اسلام قبول کر لو، سلامت رہو گے۔“ اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی، جس میں یہ الفاظ ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”ایک عورت عنقریب حیرہ سے سفر پر روانہ ہو گی، یہاں تک کہ کسی کی پناہ کے بغیر (مکہ پہنچ کر) بیت اللہ کا طواف کرے گی۔“ یہ روایت مختصر ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2439M]
ترقیم العلمیہ: 2407
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1413، 1417، 3595، 6023، 6539، 6540، 6563، 7443، 7512، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1016، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2428، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 473، 666، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8677، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2554، 2555، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2344، 2345، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2415 م، 2953 م 2، 2954، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1698، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 185، 1843،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2437، 2438، 2439، 2463، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18535»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 8795
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا موسى بن الحسن بن عبَّاد، حدثنا عبد الله بن بكر السَّهمي (3) ، حدثنا هشام بن حسَّان، عن محمد بن سِيرِين، عن أبي عُبيدة قال: كنت أسألُ الناسَ عن حديث عَدِيِّ بن حاتم وهو إلى جنبي بالكوفة، فأتيتُه، فقلت: حديثٌ حُدِّثتُه عنك، فحدِّثني به، قال: لما بُعِثَ النبيُّ ﷺ كرهتُه أشدَّ ما كرهتُ شيئًا قطُّ، فأتيتُ أقصى أرض العرب فكرهتُه، ثم أتيتُ أرضَ الرُّوم وكنت أكرهَ له من كراهيَتي لما قبلُ أو أشدَّ، فقلت: لآتيَنَّ هذا الرجلَ، فإن كان صادقًا فلأَسمعنَّ منه، وإن كان كاذبًا فما هو بضارِّي، فأتيتُه فسألته فقال:"إنك لَتسألُ عن شيءٍ لا يَحِلُّ لك في دِينَك" فكأني رأيت لها عليَّ غَضَاضةً، فقال:"يا عَدِيَّ بنَ حاتم، أسلِمْ تَسلَمٍ" مرتين، فقال:"قد أُراني - أو قد أظنُّ" أو كما قال رسول الله ﷺ (4) ، فقال رسول الله ﷺ:"فلعلَّه إنما يمنعُك عن الإسلام أنك تَرى بمن حَوْلي خَصَاصةً، وأنك ترى الناسَ علينا أَلْبًا" ثم قال:"هل رأيتَ الحِيرةَ؟ قلت: لم أرها، وقد عرفتُ مكانها، قال:"فَلَيُوشِكنَّ أنَّ الظَّعينةَ تَرحَلُ من الحِيرةِ بغير جوَارٍ حتى تطوفَ بالبيت، ولتُفتحَنَّ علينا كنوزُ كِسرى بن هُرمُز" قلت: كِسرى بنُ هُرمُز؟! قال:"كِسرى بنُ هُرمُز، ويوشكُ أن لا يجدَ الرجلُ صدقةً" (1) . [قال] : فرأيتُ الظَّعينةَ ترحلُ، وأَحلِفُ لتُفتحَنَّ الثالثةُ لقول رسول الله ﷺ، وهو الحقُّ (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8582 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8582 - على شرط البخاري ومسلم
ابو عبیدہ سے روایت ہے کہ میں لوگوں سے سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کی حدیث کے بارے میں پوچھتا تھا جبکہ وہ کوفہ میں میرے پہلو ہی میں تھے، پھر میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ مجھے آپ کے حوالے سے ایک حدیث پہنچی ہے، آپ وہ مجھے خود سنائیں، انہوں نے کہا: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے تو میں آپ سے اس قدر نفرت کرتا تھا کہ کسی چیز سے نہ کی ہوگی، چنانچہ میں عرب کی دور دراز زمین کی طرف چلا گیا لیکن وہاں بھی مجھے کراہت ہی رہی، پھر میں ملکِ روم چلا گیا اور وہاں مجھے پہلے سے بھی زیادہ یا اس سے بھی شدید نفرت محسوس ہوئی، پھر میں نے (دل میں) کہا کہ میں ضرور اس شخص کے پاس جاؤں گا، اگر وہ سچا ہوا تو میں اس کی بات سن لوں گا اور اگر وہ جھوٹا ہوا تو وہ میرا کچھ بگاڑ نہ سکے گا، چنانچہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ایک ایسی چیز کے متعلق سوال کر رہے ہو جو تمہارے دین میں تمہارے لیے حلال نہیں ہے“، مجھے ایسا لگا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری کسی بات پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مرتبہ فرمایا: ”اے عدی بن حاتم! اسلام لے آؤ، سلامتی پا جاؤ گے“، عدی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شاید تمہیں اسلام قبول کرنے سے یہ بات روک رہی ہے کہ تم میرے اردگرد موجود لوگوں میں فقر و فاقہ دیکھ رہے ہو اور یہ دیکھ رہے ہو کہ لوگ ہمارے خلاف ایک ہو چکے ہیں“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم نے حیرہ دیکھا ہے؟“ میں نے عرض کیا: میں نے اسے دیکھا تو نہیں لیکن مجھے اس کے مقام و جگہ کا علم ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عنقریب ایک ہودج نشین عورت حیرہ سے کسی محافظ کے بغیر اکیلے چلے گی یہاں تک کہ وہ بیت اللہ کا طواف کرے گی، اور عنقریب ہم پر کسریٰ بن ہرمز کے خزانے کھول دیے جائیں گے“، میں نے (تعجب سے) پوچھا: کسریٰ بن ہرمز؟! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں! کسریٰ بن ہرمز، اور وہ وقت بھی قریب ہے کہ آدمی اپنا صدقہ لے کر نکلے گا مگر اسے کوئی قبول کرنے والا نہیں ملے گا“، عدی کہتے ہیں: میں نے ہودج نشین عورت کو تنہا سفر کرتے دیکھ لیا ہے، اور میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کی سچائی کی وجہ سے قسم کھاتا ہوں کہ تیسری بات بھی ضرور پوری ہو کر رہے گی کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات برحق ہے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8795]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8795]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، من أجل أبي عبيدة: وهو ابن حذيفة بن اليمان، وقد توبع على أكثر حديثه هذا، فأصل الحديث صحيح» [ترقيم الرساله 8795] [ترقيم الشركة 8685] [ترقيم العلميه 8582]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن