🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
574. باب إخباره صلى الله عليه وسلم عما يكون في أمته من الفتن والحوادث - ذكر الإخبار عن خروج علي بن أبي طالب رضوان الله عليه إلى العراق-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر خبر کہ علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کا عراق کی طرف نکلنا
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6733 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
صحیح ابن حبان: 6733
المستدرک علی الصحیحین: 4729
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 14786
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 491
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6733
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَعْيَنَ ، عَنْ أَبِي حَرْبِ بْنِ أَبِي الأَسْوَدِ الدُّؤَلِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ: قَالَ لِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلامٍ، وَقَدْ وَضَعْتُ رِجْلَيَّ فِي الْغَرْزِ، وَأَنَا أُرِيدُ الْعِرَاقَ: " لا تَأْتِ أَهْلَ الْعِرَاقِ، فَإِِنَّكَ إِِنْ أَتَيْتَهُمْ أَصَابَكَ ذُبَابُ السَّيْفِ بِهَا" ، قَالَ عَلِيٌّ : وَأَيْمُ اللَّهِ، لَقَدْ قَالَهَا لِي رَسُولُ اللَّهِ، قَالَ أَبُو الأَسْوَدِ: فَقُلْتُ فِي نَفْسِي: مَا رَأَيْتُ كَالْيَوْمِ رَجُلا مُحَارِبًا يُحَدِّثُ النَّاسَ بِمِثْلِ هَذَا.
ابواسود دُؤَلی بیان کرتے ہیں: سیدنا علی بن ابو طالب رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی جب میں نے اپنا پاؤں رکاب میں رکھا، میں عراق جانا چاہتا تھا تو عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے مجھ سے کہا: آپ اہل عراق کے پاس نہ جائیں، کیونکہ اگر آپ ان کے پاس جائیں گے تو وہاں تلوار کی دھار آپ کو بھی لگ سکتی ہے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! یہی بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی مجھ سے ارشاد فرمائی تھی۔“ ابواسود کہتے ہیں: میں نے دل میں سوچا میں نے آج کے دن کی طرح کا ایسا کوئی شخص نہیں دیکھا جو جنگجو بھی ہو اور لوگوں کے ساتھ اس طرح بات چیت بھی کرتا ہو جس طرح یہ کرتے ہیں (ان کی مراد سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے)۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6733]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6733، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4703، والحميدي فى (مسنده) برقم: 53» «رقم طبعة با وزير 6698»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - انظر التعليق. * [عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَعْيَنَ] قال الشيخ: وَثَّقَة المُؤلِّف والعِجْلِيُّ، وضعَّفه ابن معين، وقال الذهبي والعسقلاني: «شيعيٌّ صدوقٌ، أخرجا له متابعة»، قلت: فالإسنادُ حسنٌ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4729
حدثنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا أبو مسلم، حدثنا إبراهيم بن بشّار، حدثنا سفيان، عن عبد الملك بن أَعْيَن، عن أبي حرب بن أبي الأسود الدِّيْلي، عن أبيه، عن علي، قال: أتاني عبدُ الله بن سَلَام وقد وَضَعتُ رِجْلي في الغَرْزِ وأنا أُريد العراقَ، فقال: لا تأتي (1) العراقَ، فإنك إن أتيتَه أصابكَ به ذُبابُ السَّيف، قال عليُّ: وايْمُ اللهِ، لقد قالها لي رسولُ الله ﷺ قَبلَك. قال أبو الأسود: فقلتُ في نفسي: يا للهِ! ما رأيتُ كاليوم، رجلٌ محاربٌ يُحدِّث الناسَ بمثلِ هذا (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4678 - ابن بشار ذو مناكير وابن أعين غير مرضي
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: جب میں نے عراق جانے کے ارادے سے اپنا پاؤں رکاب میں رکھا تو سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ میرے پاس آئے اور کہا: ”عراق نہ جائیں، کیونکہ اگر آپ وہاں گئے تو آپ کو تلوار کی دھار کا سامنا کرنا پڑے گا۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! یہ بات مجھ سے تم سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی تھی۔“ ابوالاسود کہتے ہیں کہ میں نے اپنے جی میں کہا: سبحان اللہ! میں نے آج کے دن جیسا منظر نہیں دیکھا کہ ایک جنگجو شخص لوگوں کو اس طرح کی (اپنی شہادت کی) باتیں بتا رہا ہے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4729]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن من أجل عبد الملك بن أعْيَن.» [ترقيم الرساله 4729] [ترقيم الشركة 4704] [ترقيم العلميه 4678]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14786
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: أَتَانِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَامٍ وَقَدْ وَضَعْتُ قَدَمِي فِي الْغَرْزِ، فَقَالَ لِي: لَا تَقْدَمِ الْعِرَاقَ فَإِنِّي أَخْشَى أَنْ يُصِيبَكَ بِهَا ذُبَابُ السَّيْفِ. قَالَ عَلِيٌّ: وَايْمُ اللَّهِ لَقَدْ أَخْبَرَنِي بِهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ أَبُو الْأَسْوَدِ: فَمَا رَأَيْتُ كَالْيَوْمِ قَطُّ مُحَارِبًا يُخْبِرُ بِذَا عَنْ نَفْسِهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ إِسْحَاقَ بْنِ أَبِي إِسْرَائِيلَ، وَهُوَ ثِقَةٌ مَأْمُونٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عبداللہ بن سلام میرے پاس آئے، میں اس وقت اپنا پاؤں رکاب میں رکھ چکا تھا، انہوں نے مجھ سے کہا: آپ عراق نہ جائیں کیونکہ مجھے یہ اندیشہ ہے کہ تلوار کی نوک آپ کو نقصان پہنچا دے گی، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! اس کے بارے میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بتایا ہے۔ ابواسود کہتے ہیں: میں نے آج جیسا دن نہیں دیکھا، ایک جنگجو شخص اپنی ذات کے بارے میں اس طرح کی بات بیان کر رہا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف اسحاق بن ابواسرائیل کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ اور مامون ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14786]
تخریج الحدیث: «الخرجه أبو يعلى فى المسند (491)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 491
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَعْيَنَ ، عَنْ أَبِي حَرْبِ بْنِ أَبِي الْأَسْوَدِ الدِّيلِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: أَتَانِي عَبْدُ اللهِ بْنُ سَلَامٍ ، وَقَدْ وَضَعْتُ قَدَمِي فِي الْغَرْزِ، فَقَالَ لِي: لَا تَقْدَمِ الْعِرَاقَ، فَإِنِّي أَخْشَى أَنْ يُصِيبَكَ بِهَا ذُبَابُ السَّيْفِ، قَالَ عَلِيٌّ : وَايْمُ اللهِ، لَقَدْ أَخْبَرَنِي بِهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ أَبُو الْأَسْوَدِ : فَمَا رَأَيْتُ كَالْيَوْمِ قَطُّ مُحَارِبًا يُخْبِرُ بِذِي عَنْ نَفْسِهِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے بیان کیا کہ ”سیدنا عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ میرے پاس اس وقت تشریف لائے جب میں (سفرِ عراق کے لیے) اپنے قدم رکاب میں رکھ چکا تھا، انہوں نے مجھ سے کہا: آپ عراق نہ جائیں، کیونکہ مجھے اندیشہ ہے کہ وہاں آپ کو تلوار کی دھار پہنچے گی (یعنی آپ شہید کر دیے جائیں گے)، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! مجھے اس بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے ہی باخبر فرما دیا تھا“، ابو الاسود رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے آج کے دن جیسا کوئی جنگجو نہیں دیکھا جو خود اپنے متعلق ایسی (جان لیوا انجام کی) خبر دے رہا ہو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 491]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر»
«أخرجه الحميدى (53)، و، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 486»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں