الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
669. باب إخباره صلى الله عليه وسلم عما يكون في أمته من الفتن والحوادث - ذكر الإخبار بأن يأجوج ومأجوج محاصرون إلى وقت يأذن الله جل وعلا بخروجهم-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر خبر کہ یاجوج و ماجوج محصور ہیں یہاں تک کہ اللہ جل وعلا ان کے خروج کی اجازت دے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6829 (کل: 8 مقامات، 7 کتب)
صحیح ابن حبان: 6829
سنن ابن ماجہ: 4080
الفتح الربانی: 13024
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2276
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6436
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7667
حدیث نمبر: 6829
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زُهَيْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ الْعِجْلِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِيَ يُحَدِّثُ عَنْ قَتَادَةَ ، أَنَّ أَبَا رَافِعٍ ، حَدَّثَهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " يَحْفِرُونَ فِي كُلِّ يَوْمٍ حَتَّى يَكَادُوا أَنْ يَرَوْا شُعَاعَ الشَّمْسِ، فَيَقُولُونَ: نَرْجِعُ إِِلَيْهِ غَدًا، فَيَرْجِعُونَ وَهُوَ أَشَدُّ مَا كَانَ، حَتَّى إِِذَا بَلَغَتْ مُدَّتُهُمْ وَأَرَادَ اللَّهُ أَنْ يَبْعَثَهُمْ عَلَى النَّاسِ، قَالُوا: نَرْجِعُ إِِلَيْهِ غَدًا إِِنْ شَاءَ اللَّهُ، فَيَرْجِعُونَ إِِلَيْهِ كَهَيْئَةِ مَا تَرَكُوهُ، فَيَحْفِرُونَهُ، فَيَخْرُجُونَ عَلَى النَّاسِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَيَفِرُّ النَّاسُ مِنْهُمْ إِِلَى حُصُونِهِمْ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”وہ لوگ روزانہ کھودتے ہیں، یہاں تک کہ قریب ہوتا ہے کہ وہ (دیوار کے پار) سورج کی شعاع کو دیکھ لیں تو وہ کہتے ہیں: کل ہم دوبارہ اس کی طرف آئیں گے، پھر وہ لوٹ جاتے ہیں، تو وہ (دیوار) پہلے سے زیادہ سخت ہو جاتی ہے۔ یہاں تک کہ جب ان کی مدت پوری ہو جائے گی اور اللہ تعالیٰ انہیں لوگوں پر بھیجنے کا ارادہ کرے گا تو وہ یہ کہیں گے کہ «إِنْ شَاءَ اللَّهُ» ”اگر اللہ نے چاہا“ تو کل ہم اس کی طرف واپس آئیں گے، پھر جب وہ اس کی طرف واپس آئیں گے تو وہ اسی حالت میں ہو گی جس حالت میں اسے چھوڑ کر گئے تھے، تو وہ اسے کھود دیں گے اور نکل کر لوگوں پر آ جائیں گے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تو لوگ ان سے ڈر کر بھاگتے ہوئے قلعوں کی طرف چلے جائیں گے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6829]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6829، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8596، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3153، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4080، وأحمد فى (مسنده) برقم: 10782» «رقم طبعة با وزير 6790»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (1735). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
حدیث نمبر: 4080
حَدَّثَنَا أَزْهَرُ بْنُ مَرْوَانَ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى , حَدَّثَنَا سَعِيدٌ , عَنْ قَتَادَةَ , قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو رَافِعٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ يَحْفِرُونَ كُلَّ يَوْمٍ , حَتَّى إِذَا كَادُوا يَرَوْنَ شُعَاعَ الشَّمْسِ , قَالَ الَّذِي عَلَيْهِمْ: ارْجِعُوا فَسَنَحْفِرُهُ غَدًا , فَيُعِيدُهُ اللَّهُ أَشَدَّ مَا كَانَ حَتَّى إِذَا بَلَغَتْ مُدَّتُهُمْ , وَأَرَادَ اللَّهُ أَنْ يَبْعَثَهُمْ عَلَى النَّاسِ , حَفَرُوا حَتَّى إِذَا كَادُوا يَرَوْنَ شُعَاعَ الشَّمْسِ , قَالَ الَّذِي عَلَيْهِمْ: ارْجِعُوا فَسَتَحْفِرُونَهُ غَدًا إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى , وَاسْتَثْنَوْا فَيَعُودُونَ إِلَيْهِ وَهُوَ كَهَيْئَتِهِ حِينَ تَرَكُوهُ , فَيَحْفِرُونَهُ وَيَخْرُجُونَ عَلَى النَّاسِ , فَيُنْشِفُونَ الْمَاءَ وَيَتَحَصَّنُ النَّاسُ مِنْهُمْ فِي حُصُونِهِمْ , فَيَرْمُونَ بِسِهَامِهِمْ إِلَى السَّمَاءِ , فَتَرْجِعُ عَلَيْهَا الدَّمُ الَّذِي اجْفَظَّ , فَيَقُولُونَ: قَهَرْنَا أَهْلَ الْأَرْضِ , وَعَلَوْنَا أَهْلَ السَّمَاءِ , فَيَبْعَثُ اللَّهُ نَغَفًا فِي أَقْفَائِهِمْ فَيَقْتُلُهُمْ بِهَا" , قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ , إِنَّ دَوَابَّ الْأَرْضِ لَتَسْمَنُ وَتَشْكَرُ شَكَرًا مِنْ لُحُومِهِمْ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یاجوج و ماجوج ہر روز (اپنی دیوار) کھودتے ہیں یہاں تک کہ جب قریب ہوتا ہے کہ سورج کی روشنی ان کو دکھائی دے تو جو شخص ان کا سردار ہوتا ہے وہ کہتا ہے: اب لوٹ چلو (باقی) کل کھودیں گے، پھر اللہ تعالیٰ اسے ویسی ہی مضبوط کر دیتا ہے جیسی وہ پہلے تھی، یہاں تک کہ جب ان کی مدت پوری ہو جائے گی، اور اللہ تعالیٰ کو ان کا خروج منظور ہو گا، تو وہ (عادت کے مطابق) دیوار کھودیں گے جب کھودتے کھودتے قریب ہو گا کہ سورج کی روشنی دیکھیں تو اس وقت ان کا سردار کہے گا کہ اب لوٹ چلو، ان شاءاللہ کل کھودیں گے، اور ان شاءاللہ کا لفظ کہیں گے، چنانچہ (اس دن) وہ لوٹ جائیں گے، اور دیوار اسی حال پر رہے گی، جیسے وہ چھوڑ گئے تھے، پھر وہ صبح آ کر اسے کھودیں گے اور اسے کھود کر باہر نکلیں گے، اور سارا پانی پی کر ختم کر دیں گے، اور لوگ (اس وقت) بھاگ کر اپنے قلعوں میں محصور ہو جائیں گے، یہ لوگ (زمین پر پھیل کر) آسمان کی جانب اپنے تیر ماریں گے، تو ان کے تیر خون میں لت پت ان کے پاس لوٹیں گے، وہ کہیں گے کہ ہم نے زمین والوں کو تو مغلوب کیا، اور آسمان والوں پر بھی غالب ہوئے، پھر اللہ تعالیٰ ان کی گدیوں (گردنوں) میں کیڑے پیدا فرمائے گا جو انہیں مار ڈالیں گے“، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! زمین کے جانور ان کا گوشت اور چربی کھا کر خوب موٹے ہوں گے“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 4080]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یاجوج ماجوج روزانہ (دیوار) کھودتے ہیں، حتیٰ کہ جب (اتنی کم موٹی رہ جاتی ہے کہ) انہیں سورج کی روشنی (اس کے آر پار) نظر آنے کے قریب ہوتی ہے تو ان کا افسر کہتا ہے: واپس چلو، اس (باقی دیوار) کو ہم کل کھود ڈالیں گے۔ اللہ تعالیٰ اسے پھر پہلے سے بھی انتہائی سخت کر دیتا ہے۔ جب ان کا مقرر وقت آئے گا اور اللہ تعالیٰ کی منشاء ہو گی کہ انہیں لوگوں تک پہنچنے دے تو وہ کھودیں گے، جب وہ سورج کی روشنی دیکھنے کے قریب ہوں گے تو ان کا افسر کہے گا: چلو، اس کو ہم کل کھود لیں گے «إِنْ شَاءَ اللّٰهُ» ”اگر اللہ نے چاہا“۔ وہ اللہ کی مرضی کا ذکر کریں گے تو (اس کی یہ برکت ہو گی کہ) جب (صبح کو) واپس آئیں گے تو اسے اسی حالت میں پائیں گے جیسی چھوڑ کر گئے تھے۔ وہ اسے کھود کر لوگوں کے سامنے نکل آئیں گے اور پانی پی کر ختم کر دیں گے۔ لوگ ان سے بچاؤ کے لیے قلعہ بند ہو جائیں گے۔ وہ آسمان کی طرف تیر پھینکیں گے تو تیر خون سے تر بتر واپس آئیں گے۔ تب وہ کہیں گے: ہم نے زمین والوں کو زیر کر لیا اور آسمان والوں پر غالب آ گئے۔ تب اللہ ان کی گدیوں میں کیڑے پیدا کر دے گا جن سے وہ ہلاک ہو جائیں گے۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! زمین کے جانور ان کا گوشت کھا کھا کر موٹے ہو جائیں گے اور ان پر چربی چڑھ جائے گی۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 4080]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/التفسیر 19 (3153)، (تحفة الأشراف: 14670)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/510، 511) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: حالانکہ گائے بیل بکری اونٹ وغیرہ چوپائے گوشت نہیں کھاتے مگر چارہ نہ ہونے کی وجہ سے یاجوج کا گوشت کھائیں گے اور کھا کر خوب موٹے ہو جائیں گے، اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ یاجوج قیامت تک اس سد (باندھ) سے رکے رہیں گے، جب ان کے چھوٹنے کا وقت آئے گا تو سد (باندھ) ٹوٹ جائے گا اور یہ بھی معلوم ہوا کہ یاجوج و ماجوج محض صحرائی اور وحشی ہوں گے جب تو تیر و کمان ان کا ہتھیار ہو گا، اور جہالت کی وجہ سے آسمان پر تیر ماریں گے وہ یہ نہیں جانیں گے کہ آسمان زمین سے اتنی دور ہے کہ برسوں تک بھی اگر تیر ان کا چلا جائے تو وہاں تک مشکل سے پہنچے گا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (3153)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 522
إسناده ضعيف
ترمذي (3153)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 522
حدیث نمبر: 13024
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ”إِنَّ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ لَيَحْفِرَنَّ السَّدَّ كُلَّ يَوْمٍ حَتَّى إِذَا كَادُوا يَرَوْنَ شُعَاعَ الشَّمْسِ قَالَ الَّذِي عَلَيْهِمْ: ارْجِعُوا فَسَتَحْفِرُونَهُ غَدًا، فَيَعُودُونَ إِلَيْهِ كَأَشَدِّ مَا كَانَ، حَتَّى إِذَا بَلَغَتْ مُدَّتُهُمْ وَأَرَادَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يَبْعَثَهُمْ عَلَى النَّاسِ (وَفِي رِوَايَةٍ: عَلَى النَّاسِ) حَفَرُوا حَتَّى إِذَا كَادُوا يَرَوْنَ شُعَاعَ الشَّمْسِ قَالَ الَّذِي عَلَيْهِمْ: ارْجِعُوا فَسَتَحْفِرُونَهُ غَدًا إِنْ شَاءَ اللَِّهُ وَيَسْتَثْنِي فَيَعُودُونَ إِلَيْهِ وَهُوَ كَهَيْئَتِهِ حِينَ تَرَكُوهُ، فَيَحْفِرُونَهُ وَيَخْرُجُونَ عَلَى النَّاسِ فَيَنْشِفُونَ الْمِيَاهَ وَيَتَحَصَّنَ النَّاسُ مِنْ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یاجوج ماجوج روزانہ دیوار کو کھودتے ہیں، جب سورج غروب ہونے لگتا ہے تو ان کا امیر کہتا ہے: واپس چلو، کل تم اسے کھود لو گے، لیکن جب وہ دوسرے دن آتے ہیں، تو وہ دیوارپہلے سے بھی زیادہ سخت ہوچکی ہوتی ہے، (ہر روز یہی کچھ ہوتا ہے) حتی کہ جب ان کا مقررہ وقت پورا ہوجائے گا اور اللہ تعالیٰ یہ ارادہ کر لے گا کہ وہ لوگوں کی طرف نکل آئیں، تو اسی طرح کھودنا شروع کریں گے، جب سورج غروب ہونے کے قریب ہوگا تو اس بار ان کا امیر ان سے کہے گا: واپس چلو، اگر اللہ نے چاہا تو باقی کل کھود لیں گے، اس دفعہ وہ ان شاء اللہ کہے گا، دوسرے دن جب وہ وہاں آئیں گے تو اسے اسی حالت میں پائیں گے، جس میں چھوڑ کر گئے ہیں، چنانچہ وہ اسے کھود لیں گے اور لوگوں کی طرف نکل جائیں گے، وہ سارے پانیوں کو چوس جائیں گے اور لوگ ان سے ڈر کر اپنے اپنے قلعوں میں بند ہوجائیں گے،(زمین پر قبضہ جما لینے کے بعد) یاجوج ماجوج آسمان کی طرف تیر پھینکیں گے، وہ تیر خون آلود ہو کر واپس آئیں گے، یہ دیکھ کروہ کہیں گے کہ ہم زمین والوں پر بھی اور آسمان والوں پر بھی غالب آگئے ہیں، پھر اللہ تعالیٰ ان کی گدیوں میں ایک کیڑا پیدا کرے گا، جس کی وجہ سے وہ مر جائیں گے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! ان کے گوشت اور خون کھا کھا کر زمین کے جانور خوب موٹے تازے ہوجائیں گے۔ [الفتح الربانی/ظهور يأجوج ومأجوج من علامات الساعة الكبرى/حدیث: 13024]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين، أخرجه الترمذي: 3153،و ابن ماجه: 4080، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 10632 ترقیم بيت الأفكار الدولية:0»
وضاحت: فوائد: … شیخ البانی رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں: حافظ ابن کثیر نے مسند احمد کے حوالے سے یہ حدیث ذو القرنین اور یاجوج و ماجوج کے قصے میں اس آیت کے ضمن میں ذکر کی ہے: {فَمَا اسْطَاعُوْٓا اَنْ یَّظْہَرُوْہُ وَ مَااسْتَطَاعُوْالَہٗ نَقْبًا} (سورۂ کہف: ۹۷) … پس نہ تو ان (یاجوج ماجوج) میں اس دیوار پر چڑھنے کی طاقت تھی اور نہ اس میں کوئی سوراخ کر سکتے تھے۔
پھر انھوں نے یہ قصہ ذکر کرنے کے بعد کہا: اس حدیث کی سند تو جیّد ہے، لیکن اس کے متن کو مرفوع بیان کرنا درست معلوم نہیں ہوتا، کیونکہ آیت کے ظاہری مفہوم سے معلوم ہوتا کہ وہ دیوار اتنی مضبوط اور سخت ہے کہ نہ وہ اس پر چڑھ سکتے ہیں اور نہ اس میں کوئی سوراخ کر سکتے ہیں۔
میں (البانی) کہتا ہوں: یہ آیت کسی طرح بھی اس مفہوم پر دلالت نہیں کرتی کہ ان میں ایسا کرنے کی طاقت نہیں ہو گی۔ آیت ِ مبارکہ میں ماضی کی خبر دی گئی ہے اور حدیث میں مسقبل کے بارے میں خبر دی جا رہی ہے۔ معلوم ہوا کہ آیت اور حدیث میں کوئی تضاد نہیں ہے، بلکہ یہ حدیث درج ذیل آیت کا مکمل مفہوم ادا کر رہی ہے: {حَتّٰٓی اِذَا فُتِحَتْ یَاْجُوْجُ وَ مَاْجُوْجُ وَ ہُمْ مِّنْ کُلِّ حَدَبٍ یَّنْسِلُوْنَ۔} (سورۂ انبیا: ۹۶) … یہاں تک کہ یاجوج اور ماجوج کھول دیے جائیں گے اور ہر بلندی سے دوڑتے ہوئے آئیں گے۔
میں نے اس تحریر کے بعد امام ابن کثیر کی (البدایۃ والنھایۃ: ۲/۱۲۲) میں اس قصے کا مراجعہ کیا، کیا دیکھتا ہوں کہ انھوں نے اِسی قسم کا جواب دیا، ہاں اس کے ساتھ ساتھ کچھ دوسرے امور بھی ذکر کیے۔ (صحیحہ: ۱۷۳۵)

اسناده صحيح علي شرط الشيخين
حدیث نمبر: 12692
12692- عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن يأجوج، ومأجوج يحفرون كل يوم، حتى إذا كادوا يرون شعاع الشمس، قال الذي عليهم: ارجعوا، فستحفرونه غدا، فيعودون إليه أشد ما كان، حتى إذا بلغت مدتهم، وأراد الله أن يبعثهم على الناس، حفروا، حتى إذا كادوا يرون شعاع الشمس، قال الذي عليهم: ارجعوا، فستحفرونه غدا إن شاء الله تعالى، ويستثني، فيعودون إليه، وهو كهيئته حين تركوه، فيحفرونه، ويخرجون على الناس، فينشِّفون المياه، ويتحصّن الناسُ منهم في حصونهم، فيرمون بسهامهم إلى السماء، فترجع عليها كهيئة الدم، فيقولون: قهرنا أهل الأرض، وعلونا أهل السماء، فيبعث الله نغفا في أقفائهم، فيقتلهم بها.قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: والذي نفسي بيده، إن دواب الأرض لتسمن، وتشكر شكرا من لحومهم ودمائهم.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه الترمذي (3153)، وابن ماجه (4080)، وأحمد (10632)، وصحّحه ابن حبان (6829)، والحاكم (4/488) كلهم من طريق قتادة، حدثنا أبو رافع، عن أبي هريرة، فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 16116
16116- عن أبي هريرة، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: إن يأجوج ومأجوج ليحفرون السد كل يوم، حتى إذا كادوا يرون شعاع الشمس، قال الذي عليهم: ارجعوا فستحفرونه غدا، فيعودون إليه كأشد ما كان، حتى إذا بلغت مدتهم، وأراد الله عز وجل أن يبعثهم إلى الناس، حفروا حتى إذا كادوا يرون شعاع الشمس، قال الذي عليهم: ارجعوا فستحفرونه غدا إن شاء الله، ويستثني، فيعودون إليه وهو كهيئته حين تركوه، فيحفرونه، ويخرجون على الناس، فينشفون المياه، ويتحصن الناس منهم في حصونهم، فيرمون بسهامهم إلى السماء، فترجع وعليها كهيئة الدم، فيقولون: قهرنا أهل الأرض، وعلونا أهل السماء، فيبعث الله عليهم نغفا في أقفائهم فيقتلهم بها، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: والذي نفس محمد بيده إن دواب الأرض لتسمن شكرا من لحومهم ودمائهم.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه الترمذي (3153)، وابن ماجه (4080)، وأحمد (10632)، وصحّحه ابن حبان (6829)، والحاكم (4/488) كلهم من طريق قتادة، حدثنا ابو رافع، عن أبي هريرة فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2276
«إن يأجوج ومأجوج ليحفرون السد كل يوم حتى إذا كادوا يرون شعاع الشمس قال الذي عليهم: ارجعوا فستحفرونه غدا فيعيده الله أشد ما كان حتى إذا بلغت مدتهم وأراد الله أن يبعثهم على الناس حضروا حتى إذا كادوا يرون شعاع الشمس قال الذي عليهم: ارجعوا فستحفرونه غدا إن شاء الله واستثنوا فيعودون إليه وهو كهيئته حين تركوه فيحفرونه ويخرجون على الناس فينشفون الماء ويتحصن الناس منهم في حصونهم فيرمون سهامهم إلى السماء فترجع وعليها كهيئة الدم الذي اجفظ فيقولون: قهرنا أهل الأرض وعلونا أهل السماء! فيبعث الله عليهم نغفا في أقفائهم فيقتلهم بها والذي نفسي بيده إن دواب الأرض لتسمن وتشكر شكرا من لحومهم ودمائهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بے شک یاجوج اور ماجوج ہر روز دیوار کھودتے ہیں، یہاں تک کہ جب وہ سورج کی شعاعیں دیکھنے کے قریب ہوتے ہیں تو ان کا نگران کہتا ہے: واپس چلو، کل اسے کھودیں گے۔ تو اللہ تعالیٰ اس (دیوار) کو پہلے سے بھی زیادہ مضبوط حالت میں لوٹا دیتا ہے۔ یہاں تک کہ جب ان کی مدت پوری ہو جائے گی اور اللہ ان کو لوگوں پر بھیجنے کا ارادہ فرمائے گا، تو وہ کھودنے آئیں گے، یہاں تک کہ جب سورج کی شعاعیں دیکھنے کے قریب ہوں گے تو ان کا نگران کہے گا: واپس چلو، ان شاء اللہ کل اسے کھودیں گے۔ (اس بار وہ ان شاء اللہ کہہ کر) استثنا کریں گے۔ چنانچہ وہ واپس آئیں گے تو وہ دیوار اسی حالت میں ہوگی جس پر وہ اسے چھوڑ کر گئے تھے۔ پھر وہ اسے کھودیں گے اور لوگوں پر نکل پڑیں گے، وہ سارا پانی پی جائیں گے اور لوگ ان سے بچنے کے لیے اپنے قلعوں میں محصور ہو جائیں گے۔ پھر وہ (یاجوج ماجوج) اپنے تیر آسمان کی طرف پھینکیں گے تو وہ تیر خون آلود ہو کر واپس لوٹیں گے۔ وہ کہیں گے: ہم نے زمین والوں کو مغلوب کر لیا اور آسمان والوں پر بھی غلبہ پا لیا! تب اللہ تعالیٰ ان کی گردنوں میں ایک قسم کا کیڑا پیدا کر دے گا جس سے وہ سب مر جائیں گے۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! بے شک زمین کے جانور ان کے گوشت اور خون کو کھا پی کر خوب موٹے تازے اور سیراب ہو جائیں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2276]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم د ك] عن أبي هريرة. الصحيحة 1735: حب.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 6436
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ عَنْ قَتَادَةَ ، أَنَّ أَبَا رَافِعٍ حَدَّثَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: يَحْفِرُونَ كُلَّ يَوْمٍ حَتَّى يَكَادُوا يَرَوْنَ شُعَاعَ الشَّمْسِ، فَيَقُولُونَ: نَرْجِعُ إِلَيْهِ غَدًا، فَيَرْجِعُونَ وَهُوَ أَشَدُّ مَا كَانَ، فَإِذَا بَلَغَتْ مُدَّتُهُمْ، وَأَرَادَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يَبْعَثَهُمْ عَلَى النَّاسِ، قَالُوا: نَرْجِعُ إِلَيْهِ إِنْ شَاءَ اللهُ غَدًا، فَيَرْجِعُونَ إِلَيْهِ كَهَيْئَةِ مَا تَرَكُوهُ فَيَحْفِرُونَهُ، أَوْ كَمَا قَالَ، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: فَيَفِرُّ النَّاسُ مِنْهُمْ فِي حُصُونِهِمْ، أَوْ كَمَا قَالَ.
قَالَ الْمُعْتَمِرُ : وَقَالَ أَبِي: عَنْ قَتَادَةَ : إِنَّهُمْ يَرْمُونَ فِي السَّمَاءِ سِهَامًا، فَتَرْجِعُ إِلَيْهِمْ فِيهَا دَمٌ فَيَقُولُونَ: ظَهَرْنَا عَلَى الْأَرْضِ وَقَهَرْنَا أَهْلَ السَّمَاءِ، أَوْ كَمَا قَالَ.
قَالَ: فَيَبْعَثُ اللهُ عَلَيْهِمُ النَّغَفَ فِي أَقْفَائِهِمْ فَيَقْتُلُونَهُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: حَتَّى إِنَّ دَوَابَّهُمْ تَسْمَنُ وَتَبْطَرُ مِمَّا تَأْكُلُ لُحُومَهُمْ، أَوْ كَمَا قَالَ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ (یاجوج و ماجوج) ہر روز (بند کو) کھودتے ہیں، یہاں تک کہ جب وہ سورج کی روشنی دیکھنے کے قریب پہنچ جاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں: اب واپس چلو، بقیہ کل کھودیں گے، چنانچہ وہ واپس چلے جاتے ہیں لیکن جب اگلے دن آتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اس دیوار کو پہلے سے بھی زیادہ مضبوط کر دیتا ہے، یہاں تک کہ جب ان کی (قید کی) مدت پوری ہو جائے گی اور اللہ عزوجل انہیں لوگوں پر نکالنے کا ارادہ فرمائے گا تو (دیوار کھودنے کے بعد) وہ کہیں گے: اب واپس چلو، ان شاء اللہ کل اسے مکمل کر لیں گے، پس وہ اگلے دن واپس آئیں گے تو دیوار کو اسی حالت میں پائیں گے جیسا اسے چھوڑ کر گئے تھے، چنانچہ وہ اسے کھود ڈالیں گے“، یا جیسا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، راوی کہتے ہیں کہ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگ ان کے ڈر سے اپنے قلعوں میں محصور ہو جائیں گے“، یا جیسا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، معتمر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میرے والد سلیمان رحمہ اللہ نے قتادہ رحمہ اللہ سے نقل کیا: ”وہ آسمان کی طرف اپنے تیر پھینکیں گے جو خون آلود ہو کر ان کی طرف پلٹیں گے، تو وہ (تکبر سے) کہیں گے: ہم زمین والوں پر غالب آ گئے اور ہم نے آسمان والوں کو بھی مغلوب کر دیا“، یا جیسا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پھر اللہ تعالیٰ ان کی گدیوں میں «النَّغَفَ» ”ایک خاص قسم کا کیڑا“ پیدا فرما دے گا جو انہیں ہلاک کر دے گا“، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حتیٰ کہ زمین کے جانور ان کا گوشت کھا کھا کر خوب موٹے تازہ ہو جائیں گے اور ان پر چربی چڑھ جائے گی“ یا جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6436]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3153، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4080، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10254، وأخرجه فتح الباري برقم: 6716، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8548، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6405»

إسناده صحيح
حدیث نمبر: 7667
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: "يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ يَحْفُرَانِ كُلَّ يَوْمٍ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ مَوْقُوفًا.
وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ مَرْفُوعًا وَلَفْظُهُ: عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ يَحْفِرُونَ فِي كُلِّ يَوْمٍ حَتَّى يَكَادُوا أَنْ يَرَوْا شُعَاعَ الشَّمْسِ، قَالُوا: نَرْجِعُ إِلَيْهِ غَدَا. فَيَرْجِعُونَ وَهُوَ أَشَدُّ مَا كَانَ، حَتَّى إِذَا بَلَغَتْ مُدَّتُهُمْ وَأَرَادَ اللَّهُ أَنْ يَبْعَثَهُمْ عَلَى النَّاسِ قَالُوا: نَرْجِعُ إِلَيْهِ غَدًا إِنْ شَاءَ اللَّهُ، فَيَرْجِعُونَ إِلَيْهِ كَهَيْئَةِ مَا تَرَكُوهُ، فَيَحْفِرُونَهُ فَيَخْرُجُونَ عَلَى النَّاسَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَيَفِرُّ النَّاسُ مِنْهُمْ إِلَى حُصُونِهِمْ ".
وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ وَلَفْظُهُ: عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي السَّدِّ قَالَ: "يَحْفِرُونَهُ كُلَّ يَوْمٍ حَتَّى إِذَا كَادُوا يَخْرِقُونَهُ، قَالَ الَّذِينَ عَلَيْهِمُ: ارْجِعُوا فَسَتَخْرِقُونَهُ غَدًا، فَيُعِيدُهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - كَأَشَدِّ مَا كَانَ حَتَّى إِذَا بَلَغُوا مُدَّتَهُمْ، وَأَرَادَ اللَّهُ، قَالَ الَّذِينَ عَلَيْهِمُ: ارْجِعُوا فَسَتَخْرِقُونَهُ غَدًا إِنْ شَاءَ اللَّهُ. وَاسْتَثْنَى، قَالَ: فَيَرْجِعُونَ وَهُوَ كَهَيْئَتِهِ حِينَ تَرَكُوهُ، فَيَخْرِقُونَهُ، وَيَخْرُجُونَ عَلَى النَّاسِ، فَيَسْقُونَ الْمِيَاهَ، وَيَفِرُّ النَّاسُ مِنْهُمْ، فَيَرْمُونَ سِهَامَهُمْ فِي السَّمَاءِ فَتَرْجِعُ مُخَضَّبَةً بِالدِّمَاءِ، فَيَقُولُونَ: قَهَرْنَا أَهْلَ الْأَرْضِ وَغَلَبْنَا مَنْ فِي السَّمَاءِ قُوَّةً وَعُلُوًّا. قَالَ: فَيَبْعَثُ اللَّهُ عَلَيْهِمْ نَغَفًا فِي أَقْفَائِهِمْ فَيُهْلِكَهُمْ. قَالَ: فَوَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، إِنَ دَوَابَّ الْأَرْضِ لَتَسْمَنُ وَتَبْطَرُ وَتَشْكُرُ شَكَرًا - (أَوْ) تَسْكَرُ سُكْرًا - مِنْ لُحُومِهِمْ ".

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”یاجوج و ماجوج ہر روز (دیوار کو) کھودتے ہیں“، اسے امام ابویعلیٰ موصلی نے موقوفاً روایت کیا ہے۔ جبکہ امام ابن حبان نے اپنی صحیح میں اسے مرفوعاً روایت کیا ہے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یاجوج و ماجوج ہر روز دیوار کھودتے ہیں، یہاں تک کہ جب وہ سورج کی شعاعیں دیکھنے کے قریب پہنچ جاتے ہیں تو (ان کا نگران) کہتا ہے: واپس چلو، ہم اسے کل کھودیں گے۔ پس جب وہ لوٹتے ہیں تو وہ دیوار پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہو چکی ہوتی ہے، یہاں تک کہ جب ان کی (قید کی) مدت پوری ہو جائے گی اور اللہ تعالیٰ انہیں لوگوں پر نکالنے کا ارادہ فرمائے گا تو وہ کہیں گے: ہم کل واپس آکر اسے کھودیں گے «إِنْ شَاءَ اللَّهُ» ”اگر اللہ نے چاہا“، پس وہ جب واپس آئیں گے تو وہ اسے اسی حالت میں پائیں گے جیسا وہ چھوڑ کر گئے تھے، پھر وہ اسے کھود کر لوگوں پر نکل آئیں گے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پس لوگ ان کے ڈر سے اپنے قلعوں میں پناہ لیں گے۔“ امام حاکم نے بھی اسے روایت کیا اور صحیح قرار دیا ہے، جس کے الفاظ یہ ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دیوارِ سد کے متعلق روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اسے ہر روز کھودتے ہیں یہاں تک کہ جب وہ اس میں سوراخ کرنے کے قریب پہنچ جاتے ہیں تو ان کا نگران کہتا ہے: واپس چلے جاؤ، تم اسے کل سوراخ کر لو گے، تو اللہ عزوجل اسے دوبارہ ویسا ہی مضبوط کر دیتا ہے جیسا وہ پہلے تھا، یہاں تک کہ جب ان کا وقت آ جائے گا اور اللہ کا ارادہ ہو گا تو ان کا نگران کہے گا: واپس چلو، تم اسے کل سوراخ کر لو گے «إِنْ شَاءَ اللَّهُ» ”اگر اللہ نے چاہا“، اور اس نے ان شاء اللہ کہہ کر استثناء کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر وہ واپس آئیں گے تو وہ دیوار اسی حال میں ہو گی جیسے وہ اسے چھوڑ کر گئے تھے، چنانچہ وہ اسے سوراخ کر لیں گے اور لوگوں پر نکل پڑیں گے، وہ تمام پانی پی جائیں گے اور لوگ ان کے خوف سے بھاگیں گے، پھر وہ اپنے تیر آسمان کی طرف چلائیں گے تو وہ خون آلود ہو کر واپس آئیں گے، جس پر وہ کہیں گے: ہم زمین والوں پر غالب آگئے اور اپنی قوت و بلندی سے آسمان والوں پر بھی فتح پا لی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر اللہ تعالیٰ ان کی گدیوں میں ایک قسم کے کیڑے پیدا کر دے گا جو انہیں ہلاک کر دیں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے! زمین کے جانور ان کا گوشت کھا کر خوب موٹے ہو جائیں گے اور ان پر سرکشی و نشہ کی سی کیفیت طاری ہو جائے گی۔“ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے موقوفاً جبکہ ابن حبان اور حاکم نے مرفوعاً نقل کی ہے اور امام حاکم نے اس کی تصحیح فرمائی ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الفتن/حدیث: 7667]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 3153، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4080، وأخرجه فتح الباري برقم: 6716، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8548، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6829»
الحكم على الحديث:
موقوف