🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
76. باب الفقر والزهد والقناعة - ذكر كتبة الله جل وعلا الحسنة للمسلم الفقير الصابر على ما أوتي من فقره بما منع من حطام هذه الزائلة
فقر، زہد اور قناعت کا بیان - اللہ جل وعلا کی طرف سے اس صابر فقیر مسلمان کے لیے نیکی لکھنے کا ذکر جو اپنے فقر پر صبر کرتا ہے اور اس فانی دنیا کے مال سے محروم رہتا ہے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 685 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح ابن حبان: 685
المستدرک علی الصحیحین: 8127
الجامع الكامل: 15071
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 685
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ أَتَرَى كَثْرَةَ الْمَالِ هُوَ الْغِنَى؟"، قُلْتُ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" فَتَرَى قِلَّةَ الْمَالِ هُوَ الْفَقْرُ؟"، قُلْتُ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" إِنَّمَا الْغِنَى غِنَى الْقَلْبِ، وَالْفَقْرُ فَقْرُ الْقَلْبِ" ثُمَّ سَأَلَنِي عَنْ رَجُلٍ مِنْ قُرَيْشٍ، فقَالَ:" هَلْ تَعْرِفُ فُلانًا"؟ قُلْتُ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" فَكَيْفَ تَرَاهُ وَتَرَاهُ؟" قُلْتُ: إِذَا سَأَلَ أُعْطِيَ، وَإِذَا حَضَرَ أُدْخِلَ، ثُمَّ سَأَلَنِي عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الصُّفَّةِ، فقَالَ:" هَلْ تَعْرِفُ فُلانًا؟" قُلْتُ: لا وَاللَّهِ مَا أَعْرِفُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" فَمَا زَالَ يُحَلِّيهِ وَيَنْعَتُهُ حَتَّى عَرَفْتُهُ"، فَقُلْتُ: قَدْ عَرَفْتُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" فَكَيْفَ تَرَاهُ أَوْ تَرَاهُ؟" قُلْتُ: رَجُلٌ مِسْكِينٌ مِنْ أَهْلِ الصُّفَّةِ، فقَالَ:" هُوَ خَيْرٌ مِنْ طِلاعِ الأَرْضِ مِنَ الآخَرِ"، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفَلا يُعْطَى مِنْ بَعْضِ مَا يُعْطَى الآخَرُ؟ فقَالَ:" إِذَا أُعْطِيَ خَيْرًا فَهُوَ أَهْلُهُ، وَإِنْ صُرِفَ عَنْهُ فَقَدْ أُعْطِيَ حَسَنَةً" .
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابوذر! کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ مال کا زیادہ ہونا خوشحالی ہے؟“ میں نے عرض کی: جی ہاں، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تو تم یہ سمجھتے ہو گے کہ مال کا کم ہونا غربت ہے؟“ میں نے عرض کی: جی ہاں، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اصل خوشحالی دل کا خوشحال ہونا ہے اور اصل غربت دل کا غریب ہونا ہے۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے بارے میں مجھ سے دریافت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم فلاں شخص کو جانتے ہو؟“ میں نے عرض کی: جی ہاں، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تمہاری اس کے بارے میں کیا رائے ہے اور اسے کیا سمجھا جاتا ہے؟“ میں نے عرض کی: جب وہ کوئی چیز مانگے، تو اسے دے دی جائے اور جب وہ کہیں آئے، تو اسے اندر آنے دیا جائے۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل صفہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے بارے میں مجھ سے دریافت کیا اور فرمایا: ”کیا تم فلاں کو جانتے ہو؟“ میں نے عرض کی: نہیں، اللہ کی قسم! یا رسول اللہ! میں اسے نہیں جانتا۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کا حلیہ اور اوصاف میرے سامنے بیان کرتے رہے، یہاں تک کہ میں نے اس کو پہچان لیا، تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے اس کی شناخت ہو گئی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری اس کے بارے میں کیا رائے ہے اور اسے کیا سمجھا جاتا ہے؟“ میں نے عرض کی: وہ صفہ سے تعلق رکھنے والا ایک غریب آدمی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ (غریب آدمی) اس دوسرے (امیر آدمی جیسے) زمین بھر لوگوں سے زیادہ بہتر ہے۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس شخص کو اس چیز میں سے کچھ حصہ عطا نہیں کیا گیا جو دوسرے کو دی گئی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر اس کو بھلائی دی گئی ہے، تو یہ اس کا زیادہ اہل ہے اور اگر اس کو اس سے پھیر لیا گیا ہے، تو اسے نیکی عطا کی گئی ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 685]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 685، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8024، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11785، والطبراني فى(الكبير) برقم: 1643» «رقم طبعة با وزير 684»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «التعليق الرغيب» (4/ 92 - 93). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8127
أخبرنا أبو الحسن محمد بن علي بن بكر العَدْل، حدثنا الفضل بن محمد الشَّعْراني، حدثنا عبد الله بن صالح المصري، حدثني معاوية بن صالح، أنَّ عبد الرحمن بن جُبَير حدَّثه عن أبيه، عن أبي ذرٍّ، عن النبيِّ ﷺ أنه قال:"يا أبا ذرّ، أترى كثرةَ المالِ هو الغِنَى؟" قلت: نعم يا رسولَ الله هو الغِني، قال:"وترى أنَّ قِلّةَ المال هو الفقرُ؟" قلت: نعم يا رسول الله، هو الفقرُ، قال:"ليس كذاكَ، إنما الغِنى غِنى القلب، والفقرُ فقرُ القلب". ثم سألني رسولُ الله ﷺ عن رجلٍ من قريش، فقال:"تعرفُ فلانًا؟" قلت: نعم يا رسول الله، فقال:"فكيف تراهُ؟" قلتُ: إذا سأل أعطي، وإذا حَضَر دَخَل. قال: ثم سألني عن رجل من أهل الصُّفّة، فقال:"هل تعرفُ فلانًا؟" قلتُ: لا يا رسول الله، قال: فما زال يُحلِّيه ويَنْعتُه حتى عرفتُه، قال: قلت: نعم يا رسولَ الله، قال:"فكيف تراهُ؟" قلت: رجلٌ مِسكينٌ من أهل المسجد، قال:"هو خيرٌ من طِلاعِ الأرض مثلَ الآخَر" قلت يا رسول الله، أفلا يُعطَى من بعض ما يُعطى الآخَر، قال:"إنْ يُعطَ فهو أهلُه، وإن يُصرَفْ عنه فقد أُعطيَ حسنةً" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة، إنما خرَّجاه من طريق الأعمش عن زيد بن وهب عن أبي ذرٍّ مختصرًا.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7929 - على شرط البخاري
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوذر! کیا تم کثرتِ مال کو غنا (مالداری) سمجھتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، یا رسول اللہ! یہی غنا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور کیا تم مال کی کمی کو فقر (تنگدستی) سمجھتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، یا رسول اللہ! یہی فقر ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسا نہیں ہے، بلکہ حقیقت میں غنا تو دل کی بے نیازی (غنائے قلب) ہے اور فقر دل کی محتاجی (فقرِ قلب) ہے۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے قریش کے ایک شخص کے بارے میں پوچھا: ”کیا تم فلاں کو جانتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”اسے کیسا پاتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: وہ جب مانگتا ہے تو اسے دیا جاتا ہے اور جب وہ (کسی مجلس میں) حاضر ہوتا ہے تو اسے داخلہ مل جاتا ہے۔ راوی کہتے ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے اہل صفہ کے ایک شخص کے بارے میں پوچھا: ”کیا تم فلاں کو جانتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: نہیں، یا رسول اللہ! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسلسل اس کا حلیہ اور اوصاف بیان فرماتے رہے یہاں تک کہ میں نے اسے پہچان لیا، میں نے عرض کیا: جی ہاں، یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تم اسے کیسا پاتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: وہ مسجد کے رہنے والے ایک مسکین آدمی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ (مومن مسکین) زمین بھر ایسے (امیر) لوگوں سے بہتر ہے۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا اسے بھی اس (امیر) کو دیے گئے مال میں سے کچھ نہیں دیا جانا چاہیے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اسے دے دیا جائے تو وہ اس کا اہل ہے، اور اگر اس سے روک لیا جائے تو یقیناً اسے (اس کے بدلے) نیکی عطا کر دی گئی ہے۔“
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے ان الفاظ کے ساتھ روایت نہیں کیا، انہوں نے اسے اعمش کے طریق سے زید بن وہب سے اور انہوں نے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے مختصراً روایت کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الرقاق/حدیث: 8127]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد حسن في المتابعات والشواهد من أجل عبد الله بن صالح، وقد توبع» [ترقيم الرساله 8127] [ترقيم الشركة 8028] [ترقيم العلميه 7929]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15071
15071-   عن أبي ذر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: يا أبا ذر، أترى كثرة المال هو الغنى؟ قلت: نعم يا رسول الله، قال: فترى قلّة المال هو الفقر؟ قلت: نعم يا رسول الله، قال: إنما الغنى غنى القلب، والفقر فقر القلب. ثم سألني عن رجل من قريش، فقال: هل تعرف فلانا؟ قلت: نعم يا رسول الله، قال: فكيف تَراه وتُراه؟ قلت: إذا سأل أُعطي، وإذا حضر أدخل، ثم سألني عن رجل من أهل الصفة فقال: هل تعرف فلانا؟ قلت: لا والله ما أعرفه يا رسول الله، قال: فما زال يحلّيه وينعته حتى عرفته، فقلت: قد عرفته يا رسول الله، قال: فكيف تَراه أو تُراه؟ قلت: رجل مسكين من أهل الصفة، فقال: هو خير من طلاع الأرض من الآخر. قلت: يا رسول الله، أفلا يعطى من بعض ما يعطى الآخر؟ فقال: إذا أعطي خيرا فهو أهله، وإن صرف عنه فقد أعطي حسنة.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه النسائي في الكبرى (11785)، وصحّحه ابن حبان (685)، والحاكم (4/327) كلهم من طريق معاوية بن صالح، عن عبد الرحمن بن جبير بن نفير، عن أبيه، عن أبي ذر قال: فذكره.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں