الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
690. باب إخباره صلى الله عليه وسلم عما يكون في أمته من الفتن والحوادث - ذكر الإخبار عن وصف من يكون قيام الساعة عليهم-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر خبر کہ ان لوگوں کی وصف جن پر قیامت قائم ہوگی
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6850 (کل: 10 مقامات، 9 کتب)
صحیح ابن حبان: 6850
صحیح مسلم: 7402
مشکوۃ المصابیح: 5517
مسند الشهاب: 902
الفتح الربانی: 12910
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7407
المعجم الکبیر للطبرانی: 10061
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5248
حدیث نمبر: 6850
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الأَقْمَرِ ، عَنْ أَبِي الأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لا تَقُومُ السَّاعَةُ إِِلا عَلَى شِرَارِ النَّاسِ" .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت صرف بدترین لوگوں پر قائم ہو گی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6850]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2949، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6850، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8685، 8763، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3812» «رقم طبعة با وزير 6811»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م (8/ 208). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم رجاله ثقات رجال الشيخين غير أبي الأحوص
ترقیم عبدالباقی: 2949 ترقیم شاملہ: -- 7402
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَا تَقُومُ السَّاعَةُ إِلَّا عَلَى شِرَارِ النَّاسِ ".
حضرت عبداللہ (بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا: ”قیامت صرف بدترین لوگوں پر ہی قائم ہو گی۔“ [صحيح مسلم/كتاب الفتن وأشراط الساعة/حدیث: 7402]
حضرت عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت صرف شریر لوگوں پر قائم ہوگی،“ (کیونکہ اہل ایمان فوت ہوجائیں گے)۔ [صحيح مسلم/كتاب الفتن وأشراط الساعة/حدیث: 7402]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2949
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 5517
5517 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"لَا تَقُومُ السَّاعَةُ إِلَّا عَلَى شِرَارِ الْخَلْقِ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت بدترین لوگوں پر قائم ہو گی۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفتن/حدیث: 5517]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (131/ 2949)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 3735
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا بَهْزٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْأَقْمَرِ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْأَحْوَصِ يُحَدِّثُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ إِلَّا عَلَى شِرَارِ النَّاسِ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ”قیامت کا قیام بدترین لوگوں پر ہی ہو گا۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 3735]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 2949.
حدیث نمبر: 4144
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" تَقُومُ السَّاعَةُ، أَوْ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ، إِلَّا عَلَى شِرَارِ النَّاسِ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ”قیامت کا قیام بدترین لوگوں پر ہی ہو گا۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4144]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 2949.
حدیث نمبر: 902
902 - وأنا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أنا أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، نا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، نا مُسْلِمٌ يَعْنِي ابْنَ إِبْرَاهِيمَ، نا شُعْبَةُ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا تَقُومُ السَّاعَةُ إِلَّا عَلَى شِرَارِ النَّاسِ»
سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت بدترین لوگوں پر ہی قائم ہوگی۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 902]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2949، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6850، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 8685، 8763، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3812، 4227، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 309»
وضاحت: تشریح: -
ان احادیث میں قرب قیامت کی سختیوں کا بیان ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے حالات بھی بگڑتے چلے جائیں گے۔ حدیث میں آتا ہے کہ: ”دنیا میں صرف آزمائش اور فتنے باقی رہ جائیں گے۔“ [ابن ماجه: 4035، وسند و صحيح]
ایک دوسری حدیث ہے، فرمایا: ”قیامت سے پہلے لوگوں پر ایسے سال آئیں گے جو دھو کے کے سال ہوں گے، ان میں جھوٹے کو سچا اور سچے کو جھوٹا سمجھا جائے گا، خائن کو امانت دار اور امانت دار کو خائن سمجھا جائے گا اور ان میں رو بیضہ کلام کرے گا، (یعنی نا اہل شخص لوگوں کے معاملات میں رائے دے گا)۔“ [أحمد: 2 338، وسند ه حسن]
حالات اس قدر بگڑ جائیں گے کہ آدمی کسی قبر کے پاس سے گزرے گا تو وہ اس پر لیٹ جائے گا اور کہے گا: کاش! اس قبر والے کی جگہ میں ہوتا۔ وہ نیکی اور دین داری کی وجہ سے یہ بات نہیں کہے گا بلکہ مشکلات و آزمائش کی وجہ سے (ایسی تمنا) کرے گا۔“ ( [مسلم: 157]
مال و دولت کی اس قدر فراوانی ہوگی کہ دولت مند سوچے گا کہ اس کا صدقہ کون قبول کرے؟ وہ کسی آدمی کو صدقہ لینے کے لیے بلائے گا لیکن آگے سے وہ کہے گا: مجھے اس کی ضرورت نہیں۔“ [مسلم: 157]
”قیامت بدترین لوگوں پر قائم ہوگی۔“ وہ لوگ کیسے ہوں گے؟ فرمایا: ”نیک لوگ ایک ایک کر کے اٹھ جائیں گے اور جو یا کھجور کے کچرے کی مانند (حقیر) لوگ باقی رہ جائیں گے، اللہ کو ان کی کچھ پروا نہ ہوگی۔“ [بخاري: 6434]
بدترین لوگ باقی رہ جائیں گے جو پرندوں کی طرح سبک اور تیز جبکہ درندوں کی طرح سخت (وحشی) ہوں گے وہ کسی نیکی کو نیکی سمجھیں گے نہ برائی کو برائی۔“ [مسلم: 2940]

صحيح
حدیث نمبر: 12910
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ”لَا تَقُومُ السَّاعَةُ إِلَّا عَلَى شِرَارِ النَّاسِ“
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قیامت صرف بد ترین لوگوں پر قائم ہوگی۔ [الفتح الربانی/بيان القيامة وأحوال الآخرة والفتن والعلامات التى تسبقها/حدیث: 12910]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2949، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3735 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3735»
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2949
حدیث نمبر: 7407
«لا تقوم الساعة إلا على شرار الناس»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”قیامت صرف بدترین لوگوں پر ہی قائم ہو گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7407]
”قیامت صرف بدترین لوگوں پر ہی قائم ہو گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7407]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م] عن ابن مسعود. مختصر مسلم 2022.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 10061
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا تَقُومُ السَّاعَةُ إِلَّا عَلَى شِرَارِ النَّاسِ ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت نہیں قائم ہوگی مگر بدترین لوگوں پر۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10061]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 103، حدیث 10097»
حدیث نمبر: 5248
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، قَالَ: لَا تَقُومُ السَّاعَةُ إِلَّا عَلَى شِرَارِ النَّاسِ.
سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت صرف بدترین لوگوں پر ہی قائم ہوگی۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5248]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2949، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3727، وأخرجه فتح الباري برقم: 6656، 6699، 6704، 6881، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5226»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2949، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3727، وأخرجه فتح الباري برقم: 6656، 6699، 6704، 6881، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5226»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح