🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
445. باب الحجاز واليمن والشام وفارس وعمان - ذكر شهادة المصطفى صلى الله عليه وسلم لأهل عمان بالسمع والطاعة له-
حجاز، یمن، شام، فارس اور عمان کے متعلق بیان - ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اہل عمان کے لیے سماعت اور اطاعت کی گواہی کا
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 7310 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح ابن حبان: 7310
صحیح مسلم: 6495
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7435
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7310
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ الْقَيْسِيُّ ، حَدَّثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَازِعِ جَابِرُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي بَرْزَةَ الأَسْلَمِيِّ ، قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلا إِلَى حَيٍّ مِنْ أَحْيَاءِ الْعَرَبِ فِي شَيْءٍ، لا أَدْرِي مَا قَالَ، فَسَبُّوهُ وَضَرَبُوهُ، فَرَجَعَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَشَكَا إِلَيْهِ، فَقَالَ:" لَكِنْ أَهْلُ عُمَانَ لَوْ أَتَاهُمْ رَسُولِي مَا سَبُّوهُ وَلا ضَرَبُوهُ ".
سیدنا ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی ایک شخص کو عرب کے ایک قبیلے کی طرف بھیجا (مجھے نہیں پتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ارشاد فرمایا تھا)، ان لوگوں نے اس شخص کو برا بھلا کہا اور ان کی پٹائی کی، وہ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے شکایت کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اہل عمان کے پاس میرا پیغام رساں آتا، تو وہ اسے برا نہ کہتے اور نہ ہی اس کی پٹائی کرتے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7310]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2544، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7310، وأحمد فى (مسنده) برقم: 20085» «رقم طبعة با وزير 7266»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2720): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2544 ترقیم شاملہ: -- 6495
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ ، عَنْ أَبِي الْوَازِعِ جَابِرِ بْنِ عَمْرٍو الرَّاسِبِيِّ ، سَمِعْتُ أَبَا بَرْزَةَ ، يَقُولُ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا إِلَى حَيٍّ مِنْ أَحْيَاءِ الْعَرَبِ، فَسَبُّوهُ وَضَرَبُوهُ، فَجَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْ أَنَّ أَهْلَ عُمَانَ أَتَيْتَ مَا سَبُّوكَ وَلَا ضَرَبُوكَ ".
جابر بن عمرو راسبی نے کہا: میں نے حضرت ابوبرزہ رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو قبائل عرب میں سے ایک قبیلے کے پاس بھیجا تو ان لوگوں نے ان کو گالیاں دیں اور مارا، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کو خبر دی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم اہل عمان کے پاس جاتے تو وہ تمہیں گالیاں نہ دیتے نہ مارتے۔“ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6495]
حضرت ابو برزہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو قبائل عرب میں سے ایک قبیلے کے پاس بھیجا تو ان لوگوں نے ان کو گالیاں دیں اور مارا، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کو خبر دی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم اہل عمان کے پاس جاتے تو وہ تمہیں نہ گالیاں دیتے نہ مارتے۔“ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6495]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2544
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7435
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ ، حَدَّثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَازِعِ جَابِرُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا إِلَى حَيٍّ مِنْ أَحْيَاءِ الْعَرَبِ فِي شَيْءٍ لَا أَدْرِي مَا هُوَ، فَسَبُّوهُ وَضَرَبُوهُ، فَرَجَعَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشَكَا ذَلِكَ إِلَيْهِ، فَقَالَ: لَكِنَّ أَهْلَ عُمَانَ لَوْ أَتَاهُمْ رَسُولِي مَا سَبُّوهُ وَلَا ضَرَبُوهُ.
سیدنا ابو برزہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو عرب کے قبائل میں سے کسی قبیلے کی طرف کسی کام کے لیے روانہ فرمایا، راوی کہتے ہیں کہ مجھے معلوم نہیں کہ وہ کام کیا تھا، تو ان لوگوں نے اس قاصد کو برا بھلا کہا اور اسے مارا پیٹا، چنانچہ اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں واپس حاضر ہو کر اس کی شکایت کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لیکن عمان کے رہنے والے ایسے ہیں کہ اگر میرا قاصد ان کے پاس جاتا تو وہ نہ اسے گالیاں دیتے اور نہ ہی اسے مارتے پیٹتے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث أبي برزة الأسلمي، عن النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 7435]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى قريبًا (برقم 7432)»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2544، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19299، وأخرجه فتح الباري برقم: 4122، وأخرجه مسند البزار برقم: 3845، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7046، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7398»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں