الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
566. باب وصف الجنة وأهلها - ذكر الإخبار بأن أهل الجنة لا يكون لهم حالة نقص وتقذر إذ هي دار رفعة وعلاء-
جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس خبر کا کہ جنت کے اہل کے لیے نقص اور گندگی کی حالت نہیں ہوگی کیونکہ یہ عزت اور بلندی کی دار ہے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 7435 (کل: 19 مقامات، 10 کتب)
صحیح ابن حبان: 7435
سنن دارمی: 2862
مشکوۃ المصابیح: 5620
مصنف ابن ابی شیبہ: 36704
الفتح الربانی: 13322
المعجم الاوسط: 4866
1 تا 10
حدیث نمبر: 7435
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَهْلُ الْجَنَّةِ يَأْكُلُونَ، وَيَشْرَبُونَ، وَلا يَبُولُونَ، وَلا يَتَغَوَّطُونَ، وَلا يَتَمَخَّطُونَ، وَلا يَبْزُقُونَ، يُلْهَمُونَ الْحَمْدَ وَالتَّسْبِيحَ كَمَا يُلْهَمُونَ النَّفَسَ، طَعَامُهُمْ لَهُ جُشَاءٌ، وَرِيحُهُمُ الْمِسْكُ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اہلِ جنت کھائیں گے اور پیئیں گے لیکن وہ پیشاب اور پاخانہ نہیں کریں گے، بلغم نہیں نکالیں گے، تھوک نہیں پھینکیں گے۔ انہیں حمد اور تسبیح یوں الہام کی جائے گی جس طرح سانس لینا الہام کیا جاتا ہے اور ان کا کھانا ڈکار کی شکل میں (ختم ہو جائے گا) اس کی خوشبو مشک کی طرح ہو گی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7435]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2835، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7435، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4741، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2869، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14625» «رقم طبعة با وزير 7392»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح سنن أبي داود» (4741). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 2862
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ: أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا قِيلَ لِأَبِي عَاصِمٍ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟. قَالَ: نَعَمْ "أَهْلُ الْجَنَّةِ لَا يَبُولُونَ، وَلَا يَمْتَخِطُونَ، وَلَا يَتَغَوَّطُونَ، وَيَكُونُ ذَلِكَ مِنْهُمْ جُشَاءً، يَأْكُلُونَ، وَيَشْرَبُونَ، وَيُلْهَمُونَ التَّسْبِيحَ وَالْحَمْدَ، كَمَا يُلْهَمُونَ النَّفَسَ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، ابوعاصم سے پوچھا گیا: کیا انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا؟ کہا: ہاں، جنت کے لوگ نہ پیشاب کریں گے نہ ناک سنکیں گے نہ پاخانہ کریں گے، اس کے بجائے انہیں بس ڈکار آئے گی، کھائیں گے، پئیں گے اور تسبیح وتحمید کا انہیں الہام ہوگا جیسے سانس کا الہام ہوتا ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2862]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2869] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 2835] ، [أبوداؤد 4741] ، [أبويعلی 1906] ، [ابن حبان 7435] ، [العظمة 583]
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 2835] ، [أبوداؤد 4741] ، [أبويعلی 1906] ، [ابن حبان 7435] ، [العظمة 583]
وضاحت: (تشریح حدیث 2861)
بہشت وہ عالمِ پاک ہے جہاں کے کھانے کا فضلہ اس عالم کی طرح نہیں بلکہ وہاں کا فضلہ ڈکار اور خوشبودار پسینہ ہو کر نکل جایا کرے گا، اور جیسے اس عالم کی زندگی ہوا کھینچنے اور سانس لینے پر موقوف ہے اسی طرح اس عالمِ پاک میں سبحان اللہ اور الحمد للہ کہنا دم لینے کے قائم مقام ہو کر روح کا راحت افزا ہوگا۔
امام نووی رحمہ اللہ نے کہا: اہلِ سنت اور اکثر مسلمانوں کا مذہب یہ ہے کہ جنّت کے لوگ کھائیں گے اور پئیں گے اور تمام مزے اٹھائیں گے، اور جنّت میں یہ نعمتیں ہمیشہ رہیں گی، کبھی ختم نہ ہوں گی، اور جنت کی نعمتیں دنیا کی نعمتوں کے صرف مشابہ ہیں، حقیقت اس کے سوا ہے۔
(وحیدی)۔
بہشت وہ عالمِ پاک ہے جہاں کے کھانے کا فضلہ اس عالم کی طرح نہیں بلکہ وہاں کا فضلہ ڈکار اور خوشبودار پسینہ ہو کر نکل جایا کرے گا، اور جیسے اس عالم کی زندگی ہوا کھینچنے اور سانس لینے پر موقوف ہے اسی طرح اس عالمِ پاک میں سبحان اللہ اور الحمد للہ کہنا دم لینے کے قائم مقام ہو کر روح کا راحت افزا ہوگا۔
امام نووی رحمہ اللہ نے کہا: اہلِ سنت اور اکثر مسلمانوں کا مذہب یہ ہے کہ جنّت کے لوگ کھائیں گے اور پئیں گے اور تمام مزے اٹھائیں گے، اور جنّت میں یہ نعمتیں ہمیشہ رہیں گی، کبھی ختم نہ ہوں گی، اور جنت کی نعمتیں دنیا کی نعمتوں کے صرف مشابہ ہیں، حقیقت اس کے سوا ہے۔
(وحیدی)۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 5620
5620 - وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِنَّ أَهْلَ الْجَنَّةِ يَأْكُلُونَ فِيهَا وَيَشْرَبُونَ ، وَلَا يَتْفُلُونَ، وَلَا يَبُولُونَ، وَلَا يَتَغَوَّطُونَ، وَلَا يَتَمَخَّطُونَ"قَالُوا: فَمَا بَالُ الطَّعَامِ؟ قَالَ:"جُشَاءٌ وَرَشْحٌ كَرَشْحِ الْمِسْكِ، يُلْهَمُونَ التَّسْبِيحَ وَالتَّحْمِيدَ كَمَا تُلْهَمُونَ النَّفَسَ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جنتی جنت میں کھائیں پیئیں گے لیکن وہ تھوکیں گے نہ انہیں بول و براز کی حاجت ہو گی اور نہ ہی ان کی ناک سے آلائش نکلے گی۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: تو پھر کھانا کدھر جائے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ڈکار اور پسینہ، اور پسینہ کستوری کی طرح ہو گا، وہ اس طرح (آسانی اور تسلسل کے ساتھ) تسبیح و تحمید کریں گے جس طرح تم سانس لیتے ہو۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5620]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (18/ 2835)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 14401
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَهْلُ الْجَنَّةِ يَأْكُلُونَ فِيهَا وَيَشْرَبُونَ، وَلَا يَتَغَوَّطُونَ وَلَا يَبُولُونَ، وَلَا يَمْتَخِطُونَ وَلَا يَبْزُقُونَ، طَعَامُهُمْ جُشَاءٌ وَرَشْحٌ كَرَشْحِ الْمِسْكِ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جنت میں اہل جنت کھائیں پئیں گے، لیکن پاخانہ پیشاب کریں گے اور نہ ہی ناک صاف کریں گے، نہ تھوک پھینکیں گے، ان کا کھانا ایک ڈکار سے ہضم ہو جائے گا اور ان کا پسینہ مشک کی مہک کی طرح ہو گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14401]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، م: 2835، وهذا إسناد قوي
حدیث نمبر: 14769
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُوسَى ، أَخْبَرَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" يَأْكُلُ أَهْلُ الْجَنَّةِ فِيهَا وَيَشْرَبُونَ، وَلَا يَمْتَخِطُونَ، وَلَا يَتَغَوَّطُونَ، وَلَا يَبُولُونَ، إِنَّمَا طَعَامُهُمْ جُشَاءٌ، رَشْحٌ كَرَشْحِ الْمِسْكِ، وَيُلْهَمُونَ التَّسْبِيحَ وَالتَّحْمِيدَ، كَمَا يُلْهَمُونَ النَّفَسَ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جنت میں اہل جنت کھائیں پئیں گے لیکن پاخانہ پیشاب کر یں گے اور نہ ہی ناک صاف کر یں گے یا تھوک پھینکیں گے ان کا کھانا ایک ڈکار سے ہضم ہو جائے گا اور ان کا پسینہ مشک کی خوشبو کی طرح ہو گا اور وہ اس طرح تسبیح وتحمید کرتے ہوں گے جیسے بےاختیار سانس لیتے ہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14769]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، م: 2835، وهذا إسناد ضعيف من أجل ابن لهيعة، وقد توبع، وانظر: 15117
حدیث نمبر: 14815
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ ، حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ مَاعِزٍ التَّمِيمِيِّ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيَأْكُلُ أَهْلُ الْجَنَّةِ؟، قَالَ:" نَعَمْ، وَيَشْرَبُونَ، وَلَا يَبُولُونَ فِيهَا وَلَا يَتَغَوَّطُونَ، وَلَا يَتَنَخَّمُونَ، إِنَّمَا يَكُونُ ذَلِكَ جُشَاءً، وَرَشْحًا كَرَشْحِ الْمِسْكِ، وَيُلْهَمُونَ التَّسْبِيحَ وَالتَّحْمِيدَ كَمَا تُلْهَمُونَ النَّفَسَ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جنت میں اہل جنت کھائیں گے لیکن پاخانہ پیشاب کر یں اور نہ ہی ناک صاف کر یں گے یا تھوک پھینکیں گے ان کا کھانا ایک ڈکار سے ہضم ہو جائے اور ان کا پسینہ مشک کی مہک کی طرح ہو گا اور وہ اس طرح تسبیح وتحمید کرتے ہوں گے جیسے بےاختیار سانس لیتے ہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14815]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، م: 2835، وهذا إسناد ضعيف لجهالة ماعز التميمي
حدیث نمبر: 14922
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ مِهْرَانَ الْأَعْمَشُ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سُفْيَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ أَهْلَ الْجَنَّةِ يَأْكُلُونَ فِيهَا وَيَشْرَبُونَ، لَا يَبُولُونَ وَلَا يَتَغَوَّطُونَ، وَلَا يَتْفُلُونَ وَلَا يَمْتَخِطُونَ، طَعَامُهُمْ جُشَاءٌ، وَرَشْحٌ كَرَشْحِ الْمِسْكِ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے جنت میں اہل جنت کھائیں پئیں گے لیکن پاخانہ پیشاب نہ کر یں گے اور نہ ہی ناک صاف کر یں گے یا تھوک پھینکیں گے ان کا کھانا ایک ڈکار سے ہضم ہو جائے گا اور ان کا پسینہ مشک کی مہک کی طرح ہو گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14922]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، م: 2835، وهذا إسناد قوي
حدیث نمبر: 15117
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا رَوْحٌ , حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ , أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ , أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ , يَقُولُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" يَأْكُلُ أَهْلُ الْجَنَّةِ فِيهَا وَيَشْرَبُونَ , وَلَا يَتَمَخَّطُونَ , وَلَا يَتَغَوَّطُونَ , وَلَا يَبُولُونَ , وَيَكُونُ طَعَامُهُمْ ذَلِكَ جُشَاءً , وَيُلْهَمُونَ التَّسْبِيحَ وَالْحَمْدَ كَمَا يُلْهَمُونَ النَّفَسَ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جنت میں اہل جنت کھائیں پئیں گے لیکن پاخانہ پیشاب نہ کر یں گے اور نہ ہی ناک صاف کر یں گے یا تھوک پھینکیں گے ان کا کھانا ایک ڈکار سے ہضم ہو جائے گا اور ان کا پسینہ مشک کی مہک کی طرح ہو گا اور وہ اس طرح تسبیح وتحمید کرتے ہوں گے جیسے بےاختیار سانس لیتے ہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15117]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 2835
ترقیم عوامۃ: 35130 ترقیم الشثری: -- 36704
حدثنا ابو معاوية ، عن الاعمش ، عن ابي سفيان ، عن جابر ، قال النبي صلى الله عليه وسلم: اهل الجنة ياكلون فيها ويشربون ولا يتغوطون ولا يبولون ولا يبزقون ولا يتمخطون، طعامهم جشاء، ورشح كرشح المسك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (يمتخطون).
(٢) سقط الحديث من: [هـ].
(٣) حسن؛ أبو سفيان طلحة بن نافع صدوق، أخرجه مسلم (٢٨٣٥)، وأحمد (١٤٤٤١).
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جنتی لوگ جنت میں کھائیں گے اور پیئیں گے، نہ وہ قضائے حاجت کریں گے، نہ پیشاب کریں گے، نہ تھوکیں گے اور نہ ناک صاف کریں گے، ان کا کھانا ڈکار اور مشک جیسا پسینہ بن جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36704]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: والصحيح حديث جابر . قال سعد الشثري: حسن؛ أبو سفيان طلحة بن نافع صدوق .»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2835، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7435، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4741، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2869، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14625، 14997، 15043، 15152، 15349، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1885، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1906، 2052، 2270، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1030، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4866، ترقيم محمد عوامة: 35130»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2835، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7435، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4741، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2869، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14625، 14997، 15043، 15152، 15349، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1885، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1906، 2052، 2270، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1030، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4866، ترقيم محمد عوامة: 35130»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 13322
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”أَهْلُ الْجَنَّةِ يَأْكُلُونَ فِيهَا وَيَشْرَبُونَ وَلَا يَتَغَوَّطُونَ وَلَا يَبُولُونَ وَلَا يَتَمَخَّطُونَ وَلَا يَبْزُقُونَ طَعَامُهُمْ جُشَاءٌ وَرَشْحٌ كَرَشْحِ الْمِسْكِ“
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اہل جنت، جنت میں کھائیں گے اور پئیں گے، لیکن وہ پائخانہ کریں گے نہ پیشاب اور ان کے ناک سے فضلہ آئے گا نہ منہ سے تھوک، ان کا کھانا تو ایک ڈکار سے ہضم ہو جائے گا اور ان کا پسینہ کستوری کی خوشبو جیسا ہوگا۔ [الفتح الربانی/كتاب النار والجنة/حدیث: 13322]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2835، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14401 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14454»
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2835