🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. شَأْنُ نُزُولِ آيَةِ ( يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا ضَرَبْتُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَتَبَيَّنُوا ) الْآيَةَ
آیت «اے ایمان والو! جب تم اللہ کی راہ میں سفر کرو تو تحقیق کر لیا کرو» کے نزول کا سبب
اطراف الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 2980 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 2980، 723
سنن نسائی: 2440
صحیح ابن خزیمہ: 315
صحیح ابن حبان: 1748
السنن الكبرى للبيهقي: 20760
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2980
حدثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، حدثنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم المِصري، أخبرنا أبي وشعيبُ بن الليث قالا: أخبرنا الليث بن سعد، أخبرنا خالد بن يزيد، عن سعيد بن أبي هلال، عن أبي عبد الله نُعَيم بن عبد الله المُجمِر قال: أخبرني صهيب، أنه سمع أبا هريرة وأبا سعيد الخُدْري يقولان: خَطَبَنا رسولُ الله ﷺ وهو على المِنبر، فقال:"والَّذي نفسي بيده"، ثلاثَ مرات، ثم سكت، فأكَبَّ كلُّ رجل منا يبكي حزينًا ليمين رسول الله ﷺ، ثم قال:"ما من عبدٍ يأتي بالصلواتِ الخمس، ويصومُ رمضانَ، ويجتنبُ الكبائرَ السَّبْع، إلّا فُتِحَت له أبوابُ الجنة يومَ القيامة، حتى إنها لَتَصطَفِقُ" ثم تَلَا: ﴿إِنْ تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ﴾ [النساء: 31] (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يخُرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2943 - صحيح
سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں منبر پر خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار یہ کلمات کہے، پھر کچھ دیر خاموش رہے، ہم میں سے ہر شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس (سخت) قسم کی وجہ سے غم زدہ ہو کر رونے لگا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بھی بندہ پانچ وقت کی نمازیں پابندی سے ادا کرے، رمضان کے روزے رکھے اور سات بڑے گناہوں سے اجتناب کرے تو اس کے لیے قیامت کے دن جنت کے دروازے کھول دیے جائیں گے یہاں تک کہ وہ (خوشی و وسعت سے) ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿إِنْ تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ﴾ [سورة النساء: 31] ”اگر تم ان بڑے گناہوں سے بچتے رہو جن سے تمہیں روکا گیا ہے تو ہم تمہاری برائیاں تم سے دور کر دیں گے“۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 2980]
تخریج الحدیث: «إسناده محتمل للتحسين، وقد سلف برقم (723).» [ترقيم الرساله 2980] [ترقيم الشركة 2961] [ترقيم العلميه 2943]

الحكم على الحديث:
إسناده محتمل للتحسين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2440
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، عَنْ شُعَيْبٍ، عَنِ اللَّيْثِ، قَالَ: أَنْبَأَنَا خَالِدٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ نُعَيْمٍ الْمُجْمِرِ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: أَخْبَرَنِي صُهَيْبٌ، أَنَّهُ سَمِعَ مِنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَمِنْ أَبِي سَعِيدٍ، يَقُولَانِ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا , فَقَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ أَكَبَّ فَأَكَبَّ كُلُّ رَجُلٍ مِنَّا يَبْكِي، لَا نَدْرِي عَلَى مَاذَا حَلَفَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فِي وَجْهِهِ الْبُشْرَى، فَكَانَتْ أَحَبَّ إِلَيْنَا مِنْ حُمْرِ النَّعَمِ، ثُمَّ قَالَ:" مَا مِنْ عَبْدٍ يُصَلِّي الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ، وَيَصُومُ رَمَضَانَ، وَيُخْرِجُ الزَّكَاةَ، وَيَجْتَنِبُ الْكَبَائِرَ السَّبْعَ، إِلَّا فُتِّحَتْ لَهُ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ , فَقِيلَ لَهُ: ادْخُلْ بِسَلَامٍ".
ابوہریرہ اور ابوسعید رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک دن خطبہ دیا۔ آپ نے تین بار فرمایا: ”قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے“، پھر آپ نے سر جھکا لیا تو ہم سے ہر شخص سر جھکا کر رونے لگا، ہم نہیں جان سکے آپ نے کس بات پر قسم کھائی ہے، پھر آپ نے اپنا سر اٹھایا، آپ کے چہرے پر بشارت تھی جو ہمیں سرخ اونٹ پانے کی خوشی سے زیادہ محبوب تھی، پھر آپ نے فرمایا: ”جو بندہ بھی پانچوں وقت کی نماز پڑھے، روزے رمضان رکھے، اور زکاۃ ادا کرے، اور ساتوں کبائر ۱؎ سے بچے تو اس کے لیے جنت کے دروازے کھول دیے جائیں گے، اور اس سے کہا جائے گا: سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو جاؤ“۔ [سنن نسائي/كتاب الزكاة/حدیث: 2440]
حضرت ابوہریرہ اور حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن ہمیں خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے تین دفعہ فرمایا: ”قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے!“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر مبارک جھکا لیا، ہم میں سے ہر شخص بھی سر جھکا کر رونے لگا، اور ہم نہیں جانتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کس چیز پر قسم کھائی ہے؟ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر مبارک اٹھایا تو چہرے میں خوشی کے آثار تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشی ہمارے لیے سرخ اونٹوں سے بھی زیادہ محبوب تھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص پانچ فرض نمازیں پڑھے اور رمضان کے روزے رکھے، زکاۃ ادا کرے اور سات کبیرہ گناہوں سے پرہیز کرے، اس کے لیے جنت کے سب دروازے کھول دیے جائیں گے اور اسے کہا جائے گا: سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو جا۔“ [سنن نسائي/كتاب الزكاة/حدیث: 2440]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 4079، 13509)، مسند احمد 3/79 (ضعیف) (اس کے راوی صہیب عتواری لین الحدیث ہیں)»
وضاحت: ۱؎: ساتوں کبائر یہ ہیں: (۱) شراب پینا (۲) جادو کرنا (۳) ناحق خون بہانا (۴) سود کھانا (۵) یتیم کا مال کھانا (۶) جہاد سے بھاگنا (۷) پاک دامن عورتوں پر تہمت لگانا۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 315
نا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّدَفِيُّ ، أنا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ ابْنَ أَبِي هِلالٍ ، حَدَّثَهُ، أَنَّ نُعَيْمَ بْنَ الْمُجْمِرِ ، حَدَّثَهُ، أَنَّ صُهَيْبًا مَوْلَى الْعُتْوَارِيِّينَ، حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، وَأَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، يُخْبِرَانِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ جَلَسَ عَلَى الْمِنْبَرِ، ثُمَّ قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ"، ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ يَسْكُتُ، فَأَكَبَّ كُلُّ رَجُلٍ مِنَّا يَبْكِي حَزِينًا لِيَمِينِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ: " مَا مِنْ عَبْدٍ يَأْتِي بِالصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ، وَيَصُومُ رَمَضَانَ، وَيَجْتَنِبُ الْكَبَائِرَ السَّبْعَ، إِلا فُتِحَتْ لَهُ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، حَتَّى إِنَّهَا لَتَصْطَفِقُ، ثُمَّ تَلا: إِنْ تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ سورة النساء آية 31"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر رونق افروز ہوئے پھر فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے۔“ تین مرتبہ فرمایا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو گئے، ہم میں سے ہر شخص سرنگوں ہوکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قَسم کی وجہ سے غمگین ہوکر رونے لگا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص بھی پانچ فرض نمازیں ادا کرے، رمضان المبارک کے روزے رکھے، اور سات بڑے بڑے گناہوں سے اجتناب کرے، تو اُس کے لئے قیامت کے روز جنّت کے دروازے کھول دیے جائیں گے حتیٰ کہ وہ دروازے (خوشی سے) ہل رہے ہوں گے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: «‏‏‏‏إِن تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ» ‏‏‏‏ [ سورة النساء ] ”اگر تم کبیرہ گناہوں سے اجتناب کروجن سے تمہیں روکا گیا ہے، توہم تمہاری برائیاں معاف کر دیں گے۔“ [صحيح ابن خزيمه/كتاب‏:‏ الصلاة/حدیث: 315]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 315، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1748، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 716، 2961، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2437، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2230، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 20817»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1748
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، بِبَيْتِ الْمَقْدِسِ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ ابْنَ أَبِي هِلالٍ ، حَدَّثَهُ عَنْ نُعَيْمٍ الْمُجْمِرٍ ، أَنَّ صُهَيْبًا مَوْلَى الْعُتْوَارِيِّينَ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، وَأَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، يُخْبِرَانِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ جَلَسَ عَلَى الْمِنْبَرِ، ثُمَّ قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ"، ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ سَكَتَ، فَأَكَبَّ كُلُّ رَجُلٍ مِنَّا يَبْكِي حُزْنًا لِيَمِينِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ: " مَا مِنْ عَبْدٍ يُؤَدِّي الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ، وَيَصُومُ رَمَضَانَ، وَيَجْتَنِبُ الْكَبَائِرَ السَّبْعَ، إِلا فُتِحَتْ لَهُ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ الثَّمَانِيَةُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى إِنَّهَا لَتَصْطَفِقُ، ثُمَّ تَلا: إِنْ تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ سورة النساء آية 31" .
صہیب بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہما کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات بیان کرتے ہوئے سنا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف فرما ہوئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ» ”اس ذات کی قسم! جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے۔“ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو گئے۔ پھر ہم میں سے ہر ایک شخص سر جھکا کر رونے لگا، یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قسم اٹھانے پر غمگین ہونے کی وجہ سے تھا۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی بندہ پانچ نمازیں ادا کرے، رمضان کے روزے رکھے اور سات کبیرہ گناہوں سے اجتناب کرے، اس کے لیے قیامت کے دن جنت کے آٹھ دروازے کھول دیے جائیں گے، یہاں تک کہ وہ (دروازے) آپس میں ٹکرا رہے ہوں گے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ﴿إِنْ تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ﴾ [سورة النساء: 31] ”اگر تم ان کبیرہ گناہوں سے اجتناب کرو جن سے تمہیں منع کیا گیا ہے تو ہم تمہاری برائیوں کو ختم کر دیں گے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1748]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 315، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1748، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 716، 2961، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2437، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2230، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 20817» «رقم طبعة با وزير 1745»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف. * [صُهَيْبًا مَوْلَى الْعُتْوَارِيِّيِّنَ] قال الشيخ: مَجهولٌ، لَم يَذكُروا عنه راوياً غَيرَ نُعيم المُجْمِرِ، ولذا قال الذهبي في «الميزان»: «لا يَكادُ يُعرفُ، روى عنه نُعيم»، وقال الحافظ: «مقبول». وأما المؤلِّف؛ فأورده في «الثقات» (4/ 381) على قاعدته في توثيق المجهولين، ولذلك أشار الذهبي في «الكاشف» إلى تليين توثيقه بقوله فيه: «وُثِّق! ». وفي مَتنِه ما هو مُستغربٌ؛ كالبكاء، واصطفاف الأبواب، ونزول الآية، مِمَّا لم أجِد له شَاهِداً. أمَّا المُعَلِّقُ على الكتاب؛ فقد تَوَسَّعَ فِي الكلامِ عَلَى صُهيبٍ هذا دون طائلٍ، ولم يُقَدِّمْ رَأيَه الصَّريح في مَرتبةِ الحديث، بل أَوْهَم أَنَّهُ صَحيحٌ؛ لأنَّهُ عَزَاهُ لابن خُزيمة، وهو في «صحيحه» (1/ 163 / 315)، وسكت، عن سعيد بن أبي هلال، مع أنَّهُ قد رماهُ بَعضُ الأئمَّة بالاختلاط!! فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط صُهَيب: مولى العُتْوَارِيِّين: يُعد من أهل المدينة، ترجمه البخاري في «التاريخ الكبير» 4/ 316، وابن أبي حاتم 4/ 444، فلم يذكر فيه جرحا، وذكره المؤلف في «الثقات» 4/ 381، والعُتْواري: بضم العين وسكون التاء المثناة: نسبة إلى عُتْوَارة، بطن من كنانة، كما قال ابن الأثير، وباقي رجاله ثقات رجال الصحيح، ابن أبي هلال: هو سعيد بن أبي هلال الليثي مولاهم.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 723
حدّثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم، أخبرنا ابن وهب، أخبرني عمرو بن الحارث، أنَّ ابن أبي هلال حدَّثه، أنَّ نُعيمًا المُجمِر حدَّثه (1) ، أنَّ صهيبًا مولى العُتْوارِيِّين حدَّثه، أنه سمع أبا سعيد الخُدْري وأبا هريرة يُخبِران عن النبيّ ﷺ: أنه جَلَسَ على المِنبَر، ثم قال:"والذي نَفْسي بيده" ثلاث مراتٍ، ثم سَكَتَ، فأكَبَّ كلُّ رجل منا يبكي حزينًا ليمينِ رسول الله ﷺ، ثم قال:"ما من عبدٍ يأتي الصَّلَواتِ الخمسَ، ويصومُ رمضان، ويجتنِبُ الكبائرَ السَّبْع، إلّا فُتِحَت له أبواب الجنة يومَ القيامة حتى إنها لَتَصطَفِقُ" ثم تلا: ﴿إِنْ تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ﴾ [النساء: 31] (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه، والذي عندي أنهما أهمَلَاه لذِكْر صهيب مولى العُتْواريِّين بين نُعيم بن عبد الله وأبي هريرة، فإنهما قد اتَّفقا على صِحَّة رواية نُعيم عن الصحابة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 719 - صحيح
سیدنا ابو سعید خدری اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف فرما ہوئے اور تین بار فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے!“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو گئے، ہم میں سے ہر شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس قسم کی وجہ سے غم زدہ ہو کر رونے لگا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بھی بندہ پانچوں نمازیں ادا کرے گا، رمضان کے روزے رکھے گا اور سات بڑے گناہوں (کبیرہ) سے بچے گا، تو قیامت کے دن اس کے لیے جنت کے دروازے کھول دیے جائیں گے یہاں تک کہ وہ آپس میں بجنے لگیں گے،“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿اگر تم ان بڑے گناہوں سے بچتے رہو گے جن سے تمہیں روکا جاتا ہے تو ہم تمہاری برائیاں تم سے دور کر دیں گے﴾ [سورة النساء: 31] ۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أول كتاب الصلاة/حدیث: 723]
تخریج الحدیث: «إسناده محتمل للتحسين، رجاله ثقات مشهورون غير صهيب مولى العتواريين فقد تفرَّد بالرواية عنه نعيم المُجمِر، وذكره ابن حبان في "الثقات" ولم يَأثُر فيه البخاريّ ولا ابن أبي حاتم جرحًا، وصحَّح له ابن خزيمة وابن حبان هذا الخبر- ابن أبي هلال: هو سعيد-» [ترقيم الرساله 723] [ترقيم الشركة 716] [ترقيم العلميه 719]

الحكم على الحديث:
إسناده محتمل للتحسين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20760
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، أنبأ ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، أَنَّ ابْنَ أَبِي هِلَالٍ، حَدَّثَهُ أَنَّ نُعَيْمَ بْنَ عَبْدِ اللهِ الْمُجْمِرَ حَدَّثَهُ أَنَّ صُهَيْبًا مَوْلَى الْعُتْوَارِيِّينَ حَدَّثَهُ أَنَّهُ، سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ، وَأَبَا هُرَيْرَةَ يُخْبِرَانِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ جَلَسَ عَلَى الْمِنْبَرِ، ثُمَّ قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ"، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ سَكَتَ، فَأَكَبَّ كُلُّ رَجُلٍ مِنَّا يَبْكِي حَزِينًا لِيَمِينِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ ⦗٣١٦⦘ قَالَ:" مَا مِنْ عَبْدٍ يَأْتِي الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ، وَيَصُومُ رَمَضَانَ، وَيَجْتَنِبُ الْكَبَائِرَ السَّبْعَ إِلَّا فُتِحَتْ لَهُ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، حَتَّى إِنَّهَا لَتَصْفُقُ"، ثُمَّ تَلَا: {إِنْ تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ} [النساء: ٣١] . فَفِي هَذِهِ الْأَخْبَارِ وَمَا جَانَسَهَا مِنَ التَّغْلِيظِ فِي الْكَبَائِرِ وَالتَّكْفِيرِ عَنِ الصَّغَائِرِ مَا يُؤَكِّدُ قَوْلَ مَنْ فَرَّقَ بَيْنَهُمَا بِرَدِّ شَهَادَةِ مَنِ ارْتَكَبَ كَبِيرَةً دُونَ مَنِ ارْتَكَبَ صَغِيرَةً، وَمِنَ الْأَخْبَارِ الَّتِي تَدُلُّ عَلَى أَنَّ الصَّغَائِرَ إِذَا كَثُرَتْ بَلَغَتْ بِصَاحِبِهَا مَبْلَغَ مُرْتَكِبِ الْكَبِيرَةِ فِي رَدِّ الشَّهَادَةِ وَغَيْرِهِ مَا:.
سیدنا ابوسعید اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہما دونوں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر بیٹھے تھے، پھر فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے!“ تین مرتبہ فرمایا، پھر خاموش ہو گئے تو ہم میں سے ہر آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قسم کی وجہ سے غمگین ہو کر سر جھکائے رونے لگا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بندہ پانچ نمازیں، رمضان کے روزے اور سات کبیرہ گناہوں سے بچتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے جائیں گے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ﴿إِنْ تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ﴾ [سورة النساء: 31] ”اگر تم کبیرہ گناہوں سے بچتے رہو تو ہم تمہاری غلطیاں مٹا دیں گے۔“
(ان اخبار میں) ان احادیث میں کبیرہ گناہوں کی سختی بیان ہوتی ہے اور صغیرہ گناہوں کا کفارہ۔ بعض نے ان کے درمیان فرق کیا ہے کہ مرتکبِ کبیرہ کی شہادت قبول نہیں کرتے جبکہ مرتکبِ صغیرہ کی شہادت قبول ہے۔
ان احادیث میں یہ بھی بیان ہوا ہے کہ جب صغیرہ گناہ کی کثرت ہو جائے تو یہ کبیرہ کے درجہ تک پہنچ جاتے ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20760]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں