الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
15. يَدُ الْمُعْطِي الْعُلْيَا وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ
دینے والے کا ہاتھ اوپر ہوتا ہے اور خرچ کی ابتدا اپنے زیرِ کفالت افراد سے کرو
اطراف الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 4266 (کل: 11 مقامات، 11 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 4266
سنن ابوداود: 4734
سنن ترمذی: 2925
سنن ابن ماجہ: 201
سنن دارمی: 3386
مسند احمد: 15192
مصنف ابن ابی شیبہ: 39342
الفتح الربانی: 10601
الجامع الكامل: 8634
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9853
المعجم الاوسط: 6847
1 تا 10
حدیث نمبر: 4266
أخبرني محمد بن يعقوب الحافظ، حدثنا محمد بن إسحاق الثَّقَفي، حدثنا أبو كُريب، حدثنا مُصعَب بن المِقْدام، حدثنا إسرائيل، عن عُثمان بن المُغِيرة، عن سالم، عن جابر، قال: كانَ رسولُ الله ﷺ يَعرِضُ نفسَه على الناسِ بالمَوقِف، فيقول:"هَل مِن رجلٍ يَحمِلُني إلى قومِه، فإنَّ قريشًا قد مَنعُونِي أَن أُبَلِّغَ كلامَ رَبِّي؟" قال: فأتاهُ رجلٌ من بني هَمْدَان، فقال: أنا، فقال:"وهل عند قومِك مَنَعَةٌ؟" وسأله:"مِن أينَ هُو؟" فقال: من هَمْدَان، ثم إِنَّ الرجل الهَمْدَانيَّ خشيَ أن يُخفِرَه قومُه، فأتى رسولَ الله ﷺ فقال: آتِيْهم فأخبِرُهم، ثم ألْقاكَ من عامٍ قابِلٍ، قال:"نعم"، وانطلق، فجاء وَفْدُ الأنصارِ في رَجَب (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. آخر كتاب المبعث [كتاب المَسرى] حدثنا الحاكم أبو عبد الله محمد بن عبد الله الحافظ إملاءً في شوال سنة إحدى وأربع مئة: كتاب المَسْرى، وفيه أخبار بزيادات صحيحة الأسانيد، فلم أُخرجها؛ إذ الأصلُ في المِعراجِ قد خَرَّجاه بأسانيدَ كثيرة. [ [كتاب دلائل النبوة] ] ومن كتاب آياتِ رسول الله ﷺ التي هي دلائل النبوّة
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4220 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. آخر كتاب المبعث [كتاب المَسرى] حدثنا الحاكم أبو عبد الله محمد بن عبد الله الحافظ إملاءً في شوال سنة إحدى وأربع مئة: كتاب المَسْرى، وفيه أخبار بزيادات صحيحة الأسانيد، فلم أُخرجها؛ إذ الأصلُ في المِعراجِ قد خَرَّجاه بأسانيدَ كثيرة. [ [كتاب دلائل النبوة] ] ومن كتاب آياتِ رسول الله ﷺ التي هي دلائل النبوّة
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4220 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حج کے موقع پر موقف (میدانِ عرفات میں لوگوں کے ٹھہرنے کی جگہوں) پر اپنے آپ کو لوگوں پر پیش فرماتے تھے اور کہتے تھے: ”کیا کوئی ایسا شخص ہے جو مجھے اپنی قوم کی طرف لے جائے؟ کیونکہ قریش نے مجھے اپنے رب کا کلام پہنچانے سے روک دیا ہے“، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بنو ہمدان کا ایک شخص آیا اور اس نے عرض کیا: میں تیار ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تمہاری قوم کے پاس قوت و مدافعت موجود ہے؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے اس کے وطن کے بارے میں پوچھا تو اس نے بتایا کہ وہ ہمدان سے ہے، پھر اس ہمدانی شخص کو یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں اس کی قوم اس کا ساتھ نہ دے کر اسے شرمندہ نہ کر دے، چنانچہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دوبارہ حاضر ہوا اور عرض کیا: میں پہلے اپنی قوم کے پاس جا کر انہیں صورتحال سے آگاہ کرتا ہوں، پھر اگلے سال آپ سے ملوں گا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھیک ہے“، چنانچہ وہ چلا گیا، اور پھر رجب کے مہینے میں انصار کا وفد آ پہنچا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/ذكر أخبار سيد المرسلين صلى الله عليه وآله وسلم/حدیث: 4266]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/ذكر أخبار سيد المرسلين صلى الله عليه وآله وسلم/حدیث: 4266]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد قوي من أجل مصعب بن المقدام، فهو لا بأس به، وقد توبع. أبو كُريب: هو محمد بن العلاء الهَمْداني، وإسرائيل: هو ابن يونس السَّبيعي، وسالم: هو ابن أبي الجَعْد.» [ترقيم الرساله 4266] [ترقيم الشركة 4243] [ترقيم العلميه 4220]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 4734
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أنبأنا إِسْرَائِيلُ، أخبرنا عُثْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْرِضُ نَفْسَهُ عَلَى النَّاسِ فِي الْمَوْقِفِ، فَقَالَ: أَلَا رَجُلٌ يَحْمِلُنِي إِلَى قَوْمِهِ، فَإِنَّ قُرَيْشًا قَدْ مَنَعُونِي أَنْ أُبَلِّغَ كَلَامَ رَبِّي".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خود کو موقف (عرفات میں ٹھہرنے کی جگہ) میں لوگوں پر پیش کرتے تھے اور فرماتے: ”کیا کوئی ایسا شخص نہیں ہے جو مجھے اپنی قوم کے پاس لے چلے، قریش نے مجھے میرے رب کا کلام پہنچانے سے روک دیا ہے ۱؎“۔ [سنن ابي داود/كتاب السنة /حدیث: 4734]
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ (ابتدائی بعثت کے دنوں میں) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میدان عرفات میں اپنے آپ کو لوگوں کے سامنے پیش کرتے تھے اور کہتے تھے: ”سنو! کوئی مجھے اپنی قوم کی طرف لے جائے، بلاشبہ قریش نے مجھے اپنے رب کا کلام پہنچانے سے روک دیا ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب السنة /حدیث: 4734]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/فضائل القرآن 24 (2925)، سنن ابن ماجہ/المقدمة 13 (201)، (تحفة الأشراف: 2241)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/390)، دی/فضائل 5 (3397) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم موسم حج میں مختلف قبائل کے پاس جاتے اور ان میں دین اسلام کی تبلیغ کرتے تھے، اسی کی طرف اشارہ ہے، اس حدیث میں قرآن کو کلام اللہ فرمایا گیا ہے جس سے معتزلہ وغیرہ کی تردید ہوتی ہے جو کلام اللہ کو اللہ کی صفت نہ مان کر اس کو مخلوق کہتے تھے، سلف صالحین نے قرآن کو مخلوق کہنے والے گروہ کی تکفیر کی ہے، جب کہ قرآنی نصوص، احادیث شریفہ اور آثار سلف سے قرآن کا کلام اللہ ہونا، اور کلام اللہ کا صفت باری تعالیٰ ہونا ثابت ہے، اور اس پر سلف کا اجماع ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
أخرجه الترمذي (2925 وسنده صحيح)
أخرجه الترمذي (2925 وسنده صحيح)
حدیث نمبر: 2925
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيل، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: " كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْرِضُ نَفْسَهُ بِالْمَوْقِفِ، فَقَالَ: أَلَا رَجُلٌ يَحْمِلْنِي إِلَى قَوْمِهِ فَإِنَّ قُرَيْشًا قَدْ مَنَعُونِي أَنْ أُبَلِّغَ كَلَامَ رَبِّي "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ صَحِيحٌ.
جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم «موقف» (عرفات) میں اپنے آپ کو لوگوں کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہتے تھے: ”ہے کوئی جو مجھے اپنی قوم میں لے چلے، کیونکہ قریش نے مجھے اپنے رب کے کلام (قرآن) کی تبلیغ سے روک دیا ہے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث غریب صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب فضائل القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2925]
یہ حدیث غریب صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب فضائل القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2925]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/ السنة 22 (4734)، سنن ابن ماجہ/المقدمة 13 (201) (تحفة الأشراف: 2241) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (201)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
حدیث نمبر: 201
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ عُثْمَانَ يَعْنِي ابْنَ الْمُغِيرَةِ الثَّقَفِيَّ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْرِضُ نَفْسَهُ عَلَى النَّاسِ فِي الْمَوْسِمِ، فَيَقُولُ:" أَلَا رَجُلٌ يَحْمِلُنِي إِلَى قَوْمِهِ فَإِنَّ قُرَيْشًا قَدْ مَنَعُونِي أَنْ أُبَلِّغَ كَلَامَ رَبِّي".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حج کے دنوں میں اپنے آپ کو لوگوں کے سامنے پیش کرتے اور فرماتے: ”کیا کوئی ایسا شخص نہیں ہے جو مجھے اپنی قوم میں لے جائے؟ اس لیے کہ قریش نے مجھے اپنے رب کے کلام کی تبلیغ سے روک دیا ہے“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/(أبواب كتاب السنة)/حدیث: 201]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم حج کے ایام میں لوگوں سے ملاقاتیں کرتے تھے اور فرماتے تھے: ”کیا کوئی آدمی ہے جو مجھے اپنی قوم میں لے جائے؟ قریش تو مجھے اپنے رب کے کلام کی تبلیغ سے روکتے ہیں۔“ [سنن ابن ماجه/(أبواب كتاب السنة)/حدیث: 201]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/السنة 22 (4734)، سنن الترمذی/فضائل القرآن 24 (2925)، (تحفة الأشراف: 2241)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/322، 390)، سنن الدارمی/فضائل القرآن 5 (3397) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: حدیث سے ثابت ہوا کہ قرآن اللہ تعالیٰ کا کلام ہے، ناکہ جبریل علیہ السلام کا، کلام اللہ کو مخلوق کا کلام کہنا گمراہوں کا کام ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3386
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْرِضُ نَفْسَهُ فِي الْمَوْسِمِ عَلَى النَّاسِ فِي الْمَوْقِفِ، فَيَقُولُ: "هَلْ مِنْ رَجُلٍ يَحْمِلُنِي إِلَى قَوْمِهِ؟ فَإِنَّ قُرَيْشًا مَنَعُونِي أَنْ أُبَلِّغَ كَلَامَ رَبِّي؟".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حج کے زمانے میں عرفات میں اپنے کو حجاج کے سامنے پیش کرتے تھے اور فرماتے تھے: ”کوئی آدمی مجھے اپنی قوم کی پناہ میں لے سکتا ہے؟ کیوں کہ قریش نے مجھے اپنے پروردگار کے کلام کی تبلیغ سے روک دیا ہے۔“ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3386]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3397] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أحمد 390/3] ، [أبوداؤد 4734] ، [ترمذي 2926] ، [ابن ماجه 201] ، [بخاري فى خلق أفعال العباد، ص: 60] ، [ابن أبى شيبه 310/14، 18431] ، [البيهقي فى الاعتقاد، ص: 61] ، [أبونعيم دلائل النبوة 217] ، [الحاكم 613/2] ، [ابن كثير فى البداية والنهاية 146/3] و [البيهقي فى شعب الإيمان 118]
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أحمد 390/3] ، [أبوداؤد 4734] ، [ترمذي 2926] ، [ابن ماجه 201] ، [بخاري فى خلق أفعال العباد، ص: 60] ، [ابن أبى شيبه 310/14، 18431] ، [البيهقي فى الاعتقاد، ص: 61] ، [أبونعيم دلائل النبوة 217] ، [الحاكم 613/2] ، [ابن كثير فى البداية والنهاية 146/3] و [البيهقي فى شعب الإيمان 118]
وضاحت: (تشریح احادیث 3383 سے 3386)
اس حدیث سے معلوم ہوا قرآن پاک اللہ کا کلام ہے۔
اس حدیث سے معلوم ہوا قرآن پاک اللہ کا کلام ہے۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 15192
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ , عَنْ عُثْمَانَ يَعْنِي ابْنَ الْمُغِيرَةِ , عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ , عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْرِضُ نَفْسَهُ عَلَى النَّاسِ بِالْمَوْقِفِ , فَيَقُولُ:" هَلْ مِنْ رَجُلٍ يَحْمِلُنِي إِلَى قَوْمِهِ؟ فَإِنَّ قُرَيْشًا قَدْ مَنَعُونِي أَنْ أُبَلِّغَ كَلَامَ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ" فَأَتَاهُ رَجُلٌ مِنْ هَمْدَانَ , فَقَالَ:" مِمَّنْ أَنْتَ؟"، فَقَالَ الرَّجُلُ مِنْ هَمْدَانَ، قَالَ:" فَهَلْ عِنْدَ قَوْمِكَ مِنْ مَنَعَةٍ؟"، قَالَ: نَعَمْ، ثُمَّ إِنَّ الرَّجُلَ خَشِيَ أَنْ يَحْقِرَهُ قَوْمُهُ , فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ: آتِيهِمْ فَأُخْبِرُهُمْ ثُمَّ آتِيكَ مِنْ عَامٍ قَابِلٍ، قَالَ:" نَعَمْ"، فَانْطَلَقَ , وَجَاءَ وَفْدُ الْأَنْصَارِ فِي رَجَبٍ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم منیٰ اور عرفات کے میدانوں میں اپنے آپ کو لوگوں کے سامنے پیش فرماتے اور ان سے فرماتے کہ کیا کوئی ایسا آدمی ہے جو مجھے اپنی قوم میں لے جائے کیونکہ قریش نے مجھے اس بات سے روک رکھا ہے کہ میں اپنے رب کا کلام اور پیغام لوگوں تک پہنچا سکوں اس دوران ہمدان کا ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پوچھا کہ تمہارا تعلق کس قبیلے سے ہے اس نے کہا ہمدان سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا کہ کیا تمہاری قوم کے پاس (میری) حفاظت کی طاقت ہے اس نے کہا جی ہاں پھر اس کے دل میں کھٹکا پیدا ہوا کہ کہیں اس کی قوم اسے ذلیل ہی نہ کر دے اس لئے اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: پہلے میں اپنی قوم میں جا کر انہیں مطلع کرتا ہوں پھر آئندہ سال میں آپ کے پاس آؤں گا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بہت اچھا اس پر وہ چلا گیا اور اگلے سال سے پہلے رجب ہی میں انصار کا وفد پہنچ گیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15192]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم عوامۃ: 37737 ترقیم الشثری: -- 39342
حدثنا محمد بن عبد الله الاسدي عن إسرائيل عن عثمان بن المغيرة عن سالم بن ابي الجعد عن جابر بن عبد الله قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يعرض نفسه على الناس بالموقف يقول: الا رجل يعرضني على قومه؟ فإن قريشا قد منعوني ان ابلغ كلام ربي؟ قال: فاتاه رجل من همدان، فقال: وممن انت؟ قال: من همدان، قال: وعند قومك منعة؟ قال: نعم، قال: فذهب الرجل ثم إنه خشي ان يخفره قومه، فرجع إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: اذهب فاعرض على قومي ثم آتيك من قابل، ثم ذهب وجاءت وفود الانصار في رجب.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ق، ي].
(٢) في [أ، ب]: (قال).
(٣) في [جـ]: (ممن).
(٤) في [أ، ب]: (يحد أنه).
(٥) في [ب]: (قال).
(٦) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٥١٩٢)، وأبو داود (٤٧٣٤)، والترمذي (٢٩٢٥)، وابن ماجه (٢٠١)، والنسائي في الكبرى (٧٧٢٧)، والحاكم ٢/ ٦١٢، والبخاري في خلق أفعال العباد (٨٦)، والدارمي في الرد على الجهمية ص ٨٥، وأبو نعيم في الدلائل (٢١٧)، والبيهقي في دلائل النبوة ٢/ ٤١٣، والبزار (١٧٥٦/ كشف)، وابن حبان (٦٢٧٤)، وأبو يعلى (١٨٨٧).
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے آپ کو لوگوں کے سامنے موقف میں پیش فرماتے: اور کہتے: کیا کوئی ایسا شخص ہے جو مجھے اپنی قوم پر پیش کرے۔ کیونکہ قریش نے تو مجھے اس بات سے منع کیا ہے کہ میں اپنے رب کے کلام کی تبلیغ کروں۔ راوی کہتے ہیں: پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ہمدان کا ایک آدمی حاضر ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: تم کس سے ہو؟ اس نے جواب دیا۔ ہمدان سے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: تمہاری قوم کے پاس منعہ (قوت و شوکت) ہے؟ اس آدمی نے عرض کیا۔ جی ہاں! راوی کہتے ہیں: وہ آدمی چلا گیا پھر اس کو یہ خوف ہوا کہ اس کی قوم اس کے ساتھ عہد شکنی کرے گی۔ پس وہ آدمی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا۔ میں جاتا ہوں اور میں اپنی قوم پر (آپ کی ذات کو) پیش کروں گا پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئندہ سال آؤں گا۔ پھر وہ آدمی چلا گیا اور رجب کے مہینہ میں انصار کے وفد حاضر خدمت ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39342]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 4243، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7680، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4734، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2925، والدارمي فى «مسنده» برقم: 3397، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 201، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15424، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6847، ترقيم محمد عوامة: 37737»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 4243، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7680، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4734، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2925، والدارمي فى «مسنده» برقم: 3397، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 201، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15424، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6847، ترقيم محمد عوامة: 37737»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 10601
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَعْرِضُ نَفْسَهُ عَلَى النَّاسِ بِالْمَوْقِفِ فَيَقُولُ هَلْ مِنْ رَجُلٍ يَحْمِلُنِي إِلَى قَوْمِهِ فَإِنَّ قُرَيْشًا قَدْ مَنَعُونِي أَنْ أُبَلِّغَ كَلَامَ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ فَأَتَاهُ رَجُلٌ مِنْ هَمْدَانَ فَقَالَ مِمَّنْ أَنْتَ فَقَالَ الرَّجُلُ مِنْ هَمْدَانَ قَالَ فَهَلْ عِنْدَ قَوْمِكَ مِنْ مَنَعَةٍ قَالَ نَعَمْ ثُمَّ إِنَّ الرَّجُلَ خَشِيَ أَنْ يَحْقِرَهُ قَوْمُهُ فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ آتِيهِمْ فَأُخْبِرُهُمْ ثُمَّ آتِيكَ مِنْ عَامٍ قَابِلٍ قَالَ نَعَمْ فَانْطَلَقَ وَجَاءَ وَفْدُ الْأَنْصَارِ فِي رَجَبٍ
۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (عرفات کے) موقف میں اپنے آپ کو لوگوں پر پیش کرتے اور فرماتے: کیا کوئی ایسا آدمی ہے، جو مجھے اپنی قوم کے پاس لے جائے تاکہ میں اللہ تعالیٰ کا کلام لوگوں تک پہنچا سکوں، کیونکہ قریش نے مجھے ایسا کرنے سے روک دیا ہے؟ ہمدان سے ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے پوچھا: تو کس قبیلے سے ہے؟ اس نے کہا: جی میں ہمدان سے ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تیری قوم کے پاس طاقت و عزت ہے؟ اس نے کہا: جی ہاں، لیکن پھر وہ آدمی ڈر گیا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کی قوم اس کو حقیر قرار دے، پس وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا: میں اپنی قوم کے پاس جا رہا ہوں، ان کو یہ تفصیل بتاؤں گا اور پھر اگلے سال آپ کے پاس آؤں گا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے۔ پس وہ چلا گیا اور پھر رجب میں انصاریوں کا وفد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس پہنچ گیا تھا۔ [الفتح الربانی/كتاب سيرة أول النبيين وخاتم المرسلين نبينا محمد بن عبد الله صلى الله عليه وآله وسلم/حدیث: 10601]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط البخاري، أخرجه ابوداود: 4734، وابن ماجه: 201، والترمذي: 2925، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15192 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15260»
وضاحت: فوائد: … ہمدان، یمن کا ایک قبیلہ تھا۔
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط البخاري
حدیث نمبر: 8634
8634- عن جابر بن عبد الله قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم يعرض نفسه على الناس بالموقف. فيقول: هل من رجل يحملني إلى قومه؟ فإن قريشاً قد منعوني أن أبلّغ كلام ربي.
فأتاه رجل من همدان فقال:"ممن أنت؟" فقال الرجل: من همدان. قال:"فهل عند قومك من منعة؟" قال: نعم، ثم إن الرجل خشي أن يُخفره قومه. فأتى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: أيهم فأخبرهم، ثم آتيك من عام قابل. قال:"نعم" فانطلق، وجاء وفد الأنصار في رجب.
فأتاه رجل من همدان فقال:"ممن أنت؟" فقال الرجل: من همدان. قال:"فهل عند قومك من منعة؟" قال: نعم، ثم إن الرجل خشي أن يُخفره قومه. فأتى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: أيهم فأخبرهم، ثم آتيك من عام قابل. قال:"نعم" فانطلق، وجاء وفد الأنصار في رجب.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه الإمام أحمد (15192) واللفظ له، وأبو داود (4734) وابن ماجة (201) والترمذي (2925) والحاكم (2/612-613) كلهم من حديث إسرائيل، عن عثمان بن المغيرة، عن سالم بن أبي الجعد، عن جابر فذكره. وبعضهم اختصره. قال الترمذي: "حسن صحيح"»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 9853
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعْرِضُ نَفْسُهُ عَلَى النَّاسِ بِالْمَوْقِفِ، فَيَقُولُ:" هَلْ مِنْ رَجُلٍ يَحْمِلُنِي إِلَى قَوْمِهِ، فَإِنَّ قُرَيْشًا قَدْ مَنَعُونِي أَنْ أُبَلِّغَ كَلَامَ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ". فَأَتَاهُ رَجُلٌ مِنْ هَمْدَانَ، فَقَالَ:" مِمَّنْ أَنْتَ؟". فَقَالَ الرَّجُلُ: مِنْ هَمْدَانَ، فَقَالَ:" هَلْ عِنْدَ قَوْمِكَ مِنْ مَنْعَةٍ؟". قَالَ: نَعَمْ. ثُمَّ إِنَّ الرَّجُلَ خَشِيَ أَنْ يَخْفِرَهُ قَوْمُهُ، فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: آتِيهِمْ أُخْبِرُهُمْ ثُمَّ آتِيكَ مِنْ قَابِلٍ قَالَ:" نَعَمْ". فَانْطَلَقَ وَجَاءَ وَفْدُ الْأَنْصَارِ فِي رَجَبٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حج کے موقع پر، مختلف لوگوں کے پاس تشریف لے جاتے تھے اور یہ فرماتے تھے: کیا کوئی شخص مجھے اپنی قوم کے پاس لے جائے گا؟ کیونکہ قریش تو مجھے اس بات سے روکتے ہیں کہ میں اپنے پرودگار کے کلام کی تبلیغ کروں، ہمدان قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص آپ کے پاس آیا، آپ نے دریافت کیا: تمہارا تعلق کہاں سے ہے؟ اس نے جواب دیا: ہمدان سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہاری قوم کے پاس مضبوط حیثیت ہے؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں! پھر اس شخص کو یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں اس کی قوم اس کی عہد شکنی نہ کرے، تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بولا: میں اُن لوگوں کے پاس جا کر انہیں اس بارے میں بتاؤں گا، پھر میں اگلے سال آپ کے پاس آؤں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے پھر وہ شخص چلا گیا اور پھر رجب کے مہینے میں انصار کا وفد آ گیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9853]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9853]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (390/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14770، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 3354»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح