الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابُ : النَّهْيِ أَنْ يَسْتَلِجَّ الرَّجُلُ فِي يَمِينِهِ وَلاَ يُكَفِّرَ
باب: قسم پر اصرار کرنے اور کفارہ نہ دینے کی ممانعت۔
اطراف الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 2114 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
سنن ابن ماجہ: 2114
مسند احمد: 7743
المنتقى ابن الجارود: 930
المستدرک علی الصحیحین: 8022
الجامع الكامل: 7096
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 325
حدیث نمبر: 2114
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ الْمَعْمَرِيُّ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ هَمَّامٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا اسْتَلَجَّ أَحَدُكُمْ فِي الْيَمِينِ، فَإِنَّهُ آثَمُ لَهُ عِنْدَ اللَّهِ مِنَ الْكَفَّارَةِ الَّتِي أُمِرَ بِهَا".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے کہ اللہ کے رسول ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنی قسم پر اصرار کرے، تو وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس کفارے سے زیادہ گنہگار ہو گا، جس کی ادائیگی کا اسے حکم دیا گیا ہے“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الكفارات/حدیث: 2114]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: حضرت ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی شخص اپنی قسم پر اصرار کرتا ہے تو اللہ کے ہاں وہ اس کفارے سے زیادہ گناہ کا مرتکب ہے جس کا اسے حکم دیا گیا ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الكفارات/حدیث: 2114]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 14798)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الأیمان 1 (6625)، صحیح مسلم/الأیمان 6 (1655)، مسند احمد (2/278، 317) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: کفارہ ہمیشہ گناہ کا ہوتا ہے، تو قسم کا توڑنا بھی ایک گناہ ہے، اس لئے کہ اس میں اللہ کے نام کی بے حرمتی ہے، اسی کے نام پر کفارہ مقرر ہوا ہے، لیکن بری قسم کا نہ توڑنا، توڑنے سے زیادہ گناہ ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 7743
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هَمَّامٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا اسْتَلْجَجَ أَحَدُكُمْ بِالْيَمِينِ فِي أَهْلِهِ، فَإِنَّهُ آثَمُ لَهُ عِنْدَ اللَّهِ مِنَ الْكَفَّارَةِ الَّتِي أُمِرَ بِهَا" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص اپنے اہل خانہ کے متعلق اپنی قسم پر (غلط ہونے کے باوجود) اصرار کرے تو یہ اس کے لئے بارگاہ الٰہی میں اس کفارہ سے جس کا اسے حکم دیا گیا ہے زیادہ بڑے گناہ کی بات ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7743]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6625، م: 1655.
حدیث نمبر: 930
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثنا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، قَالَ: أنا مَعْمَرٌ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا اسْتَلْجَجَ أَحَدُكُمْ بِالْيَمِينِ فِي أَهْلِهِ فَإِنَّهُ آثَمٌ، لَهُ عِنْدَ اللَّهِ مِنَ الْكَفَّارَةِ الَّتِي أُمِرَ بِهَا" .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ابو القاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی اپنے گھر میں قسم پر اصرار کرے، تو وہ اسے اللہ کے نزدیک اس کفارے سے زیادہ گناہ کا مرتکب کرتا ہے، جس کے ادا کرنے کا اسے حکم دیا گیا ہے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 930]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاري: 6624-6625، صحيح مسلم: 1655۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
حدیث نمبر: 8022
وقد أخبرَناه أحمد بن جعفر القَطِيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي حدثنا عبد الرزاق، أخبرنا معمر، عن همام بن منبه، عن أبي هريرة، أنَّ سول الله ﷺ قال:"إذا استَلَجَّ أحدُكم باليمين في أهلِه، فإنَّه آثَمُ عند الله من الكفَّارة التي أُمِرَ بها" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7828 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7828 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنے گھر والوں کے بارے میں کھائی گئی قسم پر ضد کرے (حالانکہ قسم توڑنا بہتر ہو)، تو اللہ کے نزدیک اس کا یہ عمل اس کفارہ کی ادائیگی سے زیادہ گناہ والا ہے جس کا اسے حکم دیا گیا ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 8022]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 8022]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8022] [ترقيم الشركة 7927] [ترقيم العلميه 7828]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 7096
7096- عن أبي هريرة، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: والله لأنْ يلجّ أحدكم بيمينه في أهله، آثم له عند الله من أن يعطى كفارته التي فرض الله
وفي رواية: من استلجّ في أهله بيمين فهو أعظم إثماً ليبرّ يعني: الكفارة.
وفي رواية: من استلجّ في أهله بيمين فهو أعظم إثماً ليبرّ يعني: الكفارة.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الأيمان والنذور (6625)، ومسلم في الأيمان والنذور (1655) كلاهما من حديث عبد الرزاق، حدّثنا معمر، عن همام بن منبه قال: هذا ما حدّثنا أبو هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم فذكر أحاديث، منها، فذكره. والرواية الأخرى، رواها البخاري (6626) عن إسحاق بن إبراهيم، حدّثنا يحيى بن صالح، حدّثنا معاوية، عن يحيى، عن عكرمة، عن أبي هريرة، فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 325
«إذا استلج أحدكم في اليمين فإنه آثم له عند الله من الكفارة التي أمر بها» . واسلج كرر الأيمان وأكدها"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص اپنی قسم پر اصرار کرے (اور اسے توڑے نہیں حالانکہ توڑنا بہتر ہو) تو اللہ کے نزدیک اس کا یہ عمل اس کفارے سے زیادہ گناہ کا باعث ہے جس کا اسے حکم دیا گیا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 325]
”جب تم میں سے کوئی شخص اپنی قسم پر اصرار کرے (اور اسے توڑے نہیں حالانکہ توڑنا بہتر ہو) تو اللہ کے نزدیک اس کا یہ عمل اس کفارے سے زیادہ گناہ کا باعث ہے جس کا اسے حکم دیا گیا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 325]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [هـ] عن أبي هريرة. الصحيحة 1229: حم وأبو إسحاق الحربي.»
قال الشيخ الألباني: صحيح