الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابُ : مَثَلِ الدُّنْيَا
باب: دنیا کی مثال۔
اطراف الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 4109 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابن ماجہ: 4109
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5668
حدیث نمبر: 4109
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ , حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ , حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِيُّ , أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ , عَنْ إِبْرَاهِيمَ , عَنْ عَلْقَمَةَ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ , قَالَ: اضْطَجَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى حَصِيرٍ فَأَثَّرَ فِي جِلْدِهِ , فَقُلْتُ: بِأَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ , لَوْ كُنْتَ آذَنْتَنَا فَفَرَشْنَا لَكَ عَلَيْهِ شَيْئًا يَقِيكَ مِنْهُ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا أَنَا وَالدُّنْيَا , إِنَّمَا أَنَا وَالدُّنْيَا كَرَاكِبٍ اسْتَظَلَّ تَحْتَ شَجَرَةٍ , ثُمَّ رَاحَ وَتَرَكَهَا".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک چٹائی پر لیٹے تو آپ کے بدن مبارک پر اس کا نشان پڑ گیا، میں نے کہا: میرے ماں باپ آپ پر قربان، اللہ کے رسول! اگر آپ ہمیں حکم دیتے تو ہم آپ کے لیے اس پر کچھ بچھا دیتے، آپ اس تکلیف سے بچ جاتے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تو دنیا میں ایسے ہی ہوں جیسے کوئی مسافر درخت کے سائے میں آرام کرے، پھر اس کو چھوڑ کر وہاں سے چل دے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4109]
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چٹائی پر (آرام کرنے کے لئے) لیٹے تو اس کے نشان آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم مبارک پر ظاہر ہو گئے۔ میں نے عرض کیا: ”اللہ کے رسول! اگر آپ ہمیں فرماتے تو ہم آپ کے لئے کوئی چیز (بستر وغیرہ) بچھا دیتے جس کے ساتھ اس (چٹائی کی سختی) سے بچاؤ ہو جاتا۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرا دنیا سے کیا تعلق! میری اور دنیا کی مثال تو ایسے ہے، جیسے کوئی سوار (مسافر) سائے کے لئے درخت کے نیچے ٹھہرا، پھر اسے چھوڑ کر روانہ ہو گیا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4109]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الزہد 44 (2377)، (تحفة الأشراف: 9443)، وقد أخرجہ: (حم 1/391، 441) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
حدیث نمبر: 5668
«ما لي وللدنيا! ما أنا في الدنيا إلا كراكب استظل تحت شجرة ثم راح وتركها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مجھے دنیا سے کیا تعلق! میں دنیا میں تو بس اس مسافر کی طرح ہوں جو کسی درخت کے نیچے سایہ حاصل کرے، پھر چل پڑے اور اسے چھوڑ دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5668]
”مجھے دنیا سے کیا تعلق! میں دنیا میں تو بس اس مسافر کی طرح ہوں جو کسی درخت کے نیچے سایہ حاصل کرے، پھر چل پڑے اور اسے چھوڑ دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5668]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ت هـ ك الضياء] عن ابن مسعود. الصحيحة 438: فقه السيرة 478.»
قال الشيخ الألباني: صحيح