🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
352. 17- باب أن الله خلق للجنة أهلا وخلق للنار أهلا
اس بیان میں کہ اللہ تعالیٰ نے جنت کے لیے اہل پیدا فرمائے ہیں اور آگ کے لیے بھی اہل پیدا فرمائے ہیں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 1034 (کل: 19 مقامات، 12 کتب)
الجامع الكامل: 1034، 3765، 8249
صحیح مسلم: 6767، 6768
سنن ابوداود: 4713
سنن نسائی: 1949
سنن ابن ماجہ: 82
مشکوۃ المصابیح: 84
مسند احمد: 24132، 25742
مسند الحمیدی: 191، 267
الفتح الربانی: 10213، 13257
صحیح ابن حبان: 138
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1760، 7919
المعجم الاوسط: 4515
11 تا 19
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 267
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ عَمَّتِهِ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ ، عَنْ خَالَتِهَا عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَتْ: أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِصَبِيٍّ مِنْ صِبْيَانِ الأَنْصَارِ لِيُصَلِّي عَلَيْهِ، فَقُلْتُ: طُوبَى لَهُ عُصْفُورٌ مِنْ عَصَافِيرِ الْجَنَّةِ لَمْ يَعْمَلْ سُوءًا قَطُّ، وَلَمْ يُدْرِكْهُ ذَنْبٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَوْ غَيْرُ ذَلِكَ يَا عَائِشَةُ! إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ خَلَقَ الْجَنَّةَ وَخَلَقَ لَهَا أَهْلا، وَخَلَقَهُمْ وَهُمْ فِي أَصْلابِ آبَائِهِمْ، وَخَلَقَ النَّارَ وَخَلَقَ لَهَا أَهْلا، وَخَلَقَهُمْ وَهُمْ فِي أَصْلابِ آبَائِهِمْ" .
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک انصاری بچے کو لایا گیا، تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی نماز جنازہ ادا کریں، تو میں نے کہا: یہ کتنا خوش نصیب ہے، یہ جنت کی چڑیا ہے، جس نے کبھی کوئی برا عمل نہیں کیا اور اسے گناہ پہنچا ہی نہیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عائشہ! اس سے مختلف بھی تو ہو سکتا ہے، بے شک اللہ تعالیٰ نے جنت کو پیدا کیا ہے اور اس کے اہل پیدا کئے ہیں اس نے ان اہل کو اس وقت پیدا کیا جب وہ اپنے آباؤ اجداد کی پشتوں میں تھے اور اس نے جہنم کو پیدا کیا ہے اور اس کے اہل پیدا کئے ہیں اس نے ان کو اس وقت پیدا کیا ہے، جب وہ اپنے آباؤ اجداد کی پشتوں میں تھے۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 267]
تخریج الحدیث: «إسناده جيد، طلحة بن يحلى فصلنا القول فيه عند الحديث 6932 فى مسند الموصلي. وأخرجه أحمد 208/6، 241 ومسلم فى القدر 2662 وأبو داود فى السنة 4713 والنسائي فى الجنائز 57/3، وابن ماجه فى المقدمة 82، والبيهقي فى الاعتقاد والهداية ص108»

الحكم على الحديث:
إسناده جيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10213
عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ دُعِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِلَى جَنَازَةِ غُلَامٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ طُوبَى لِهَذَا عُصْفُورٌ مِنْ عَصَافِيرِ الْجَنَّةِ لَمْ يُدْرِكِ الشَّرَّ وَلَمْ يَعْمَلْهُ قَالَ ( (أَوْ غَيْرُ ذَلِكَ يَا عَائِشَةُ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ خَلَقَ لِلْجَنَّةِ أَهْلًا خَلَقَهُمْ لَهَا وَهُمْ فِي أَصْلَابِ آبَائِهِمْ وَخَلَقَ لِلنَّارِ أَهْلًا خَلَقَهُمْ لَهَا وَهُمْ فِي أَصْلَابِ آبَائِهِمْ) )
۔ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک انصاری بچے کی طرف بلایا گیا، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس کے لیے خوشخبری ہے، یہ جنت کی چڑیوں میں سے ایک چڑیا ہے، اس نے نہ شرّ کو پایا اور نہ اس پر عمل کیا۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عائشہ! اس کے علاوہ کوئی اور بات بھی کرنی ہے؟ بیشک اللہ تعالیٰ نے جنت کے لیے لوگوں کو اس وقت پیدا کیا، جب وہ اپنے باپوں کی پشتوں میں تھے، اسی طرح جہنم کے لیے لوگوں کا اس وقت تعین کر دیا، جب وہ اپنے باپوں کی پشتوں میں تھے۔ [الفتح الربانی/كتاب خلق العالم/حدیث: 10213]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2662، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 25742 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 26261»
وضاحت: فوائد: … دوسری نصوص سے ثابت ہوتا ہے کہ مسلمانوں کے فوت ہو جانے والے نابالغ بچے جنت میں جائیں گے۔

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2662
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13257
وَعَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ دُعِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِلَى جَنَازَةِ غُلَامٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ طُوبَى لِهَذَا عُصْفُورٌ مِنْ عَصَافِيرِ الْجَنَّةِ لَمْ يُدْرِكِ الشَّرَّ وَلَمْ يَعْمَلْهُ قَالَ ”أَوَغَيْرُ ذَلِكَ يَا عَائِشَةُ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ خَلَقَ لِلْجَنَّةِ أَهْلًا خَلَقَهَا لَهُمْ وَهُمْ فِي أَصْلَابِ آبَائِهِمْ وَخَلَقَ لِلنَّارِ أَهْلًا خَلَقَهَا لَهُمْ وَهُمْ فِي أَصْلَابِ آبَائِهِمْ“
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کابیان ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک انصاری بچے کے جنازے کے لیے بلایا گیا، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس بچے کے لیے تو خوشخبری ہے،یہ تو جنت کی چڑیوں میں سے ایک چڑیا ہے، اس نے نہ گناہ کو پایا اور نہ اس پر عمل کیا۔ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عائشہ! کوئی اور بات بھی ہے، حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے لوگوں کو جنت کے لیے اور جنت کو لوگوں کے لیے اس وقت پیدا کیا، جب کہ یہ لوگ ابھی تک اپنے باپوں کی پشتوں میں تھے، اور اس نے لوگوں کو جہنم کے لیے اور جہنم کو لوگوں کے لیے اس وقت پیدا کیا جبکہ یہ لوگ ابھی تک اپنے آباء کی پشتوں میں تھے۔ [الفتح الربانی/كتاب النار والجنة/حدیث: 13257]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2662، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 25742 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 26261»
وضاحت: فوائد: … یہ تو کہا جا سکتا ہے کہ مسلمانوں کے نابالغ بچے جنت میں داخل ہوں گے، لیکن تعیین کے ساتھ کسی بچے کو جنتی نہیں قرار دیا جا سکتا ہے، کیونکہ پہلے یہ بات ثابت کرنا ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں اس کے والدین کا اسلام کیسا ہے، وہ قبول بھی ہے یا نہیں، یا ان کا انجام کیا ہو گا؟ اور اس چیز کا علم آخرت میں ہو گا۔
یہ الگ بات ہے کہ مسلمان کے بارے میں حسن ظن تو یہی ہوتا ہے کہ وہ اسلام کی حالت میں فوت ہو گا اور اللہ تعالیٰ کے ہاں اس کی قدر ہو گی، لیکن شرعی قوانین کی بات اور ہے۔

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2662
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 138
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنِ الْعَلاءِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَتْ: تُوُفِّيَ صَبِيٌّ، فَقُلْتُ: طُوبَى لَهُ، عُصْفُورٌ مِنْ عَصَافِيرِ الْجَنَّةِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَوَلا تَدْرِينَ أَنَّ اللَّهَ خَلَقَ الْجَنَّةَ وَخَلَقَ النَّارَ، فَخَلَقَ لِهَذِهِ أَهْلا وَلِهَذِهِ أَهْلا" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: أَرَادَ النَّبِيُّ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَوْلِهِ هَذَا تَرْكَ التَّزْكِيَةِ لأَحَدٍ مَاتَ عَلَى الإِسْلامِ، وَلِئَلا يُشْهَدَ بِالْجَنَّةِ لأَحَدٍ وَإِنْ عُرِفَ مِنْهُ إِتْيَانُ الطَّاعَاتِ وَالانْتِهَاءُ عَنِ الْمَزْجُورَاتِ، لِيَكُونَ الْقَوْمُ أَحْرَصَ عَلَى الْخَيْرِ، وَأَخْوَفَ مِنَ الرَّبِّ، لا أَنَّ الصَّبِيَّ الطِّفْلَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ يُخَافُ عَلَيْهِ النَّارُ، وَهَذِهِ مَسْأَلَةٌ طَوِيلَةٌ قَدْ أَمْلَيْنَاهَا بِفُصُولِهَا، وَالْجَمْعُ بَيْنَ هَذِهِ الأَخْبَارِ فِي كِتَابِ" فُصُولُ السُّنَنِ"، وَسَنُمْلِيهَا إِنْ شَاءَ الِلَّهِ بَعْدَ هَذَا الْكِتَابِ فِي كِتَابِ، الْجَمْعُ بَيْنَ الأَخْبَارِ وَنَفْيُ التَّضَادِّ عَنِ الآثَارِ، إِنْ يَسَّرَ الِلَّهِ تَعَالَى ذَلِكَ وَشَاءَ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک بچے کا انتقال ہو گیا۔ میں نے کہا: یہ کتنا خوش نصیب ہے، جو جنت کی ایک چڑیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم یہ بات نہیں جانتی ہو کہ بے شک اللہ تعالیٰ نے جنت کو پیدا کیا ہے، اور جہنم کو پیدا کیا ہے، اور اس (جنت) کے لیے بھی اہل پیدا کر دیے ہیں اور اس (جہنم) کے لیے بھی اہل پیدا کر دیے ہیں۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس فرمان کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ ہے: اسلام کی حالت میں مرنے والے کسی بھی شخص کا تزکیہ نہ کیا جائے، یعنی اسے باقاعدہ جنتی قرار نہ دیا جائے، اگرچہ اس شخص کا نیکوکار ہونا اور برائیوں سے بچنا معروف ہو، تاکہ لوگ بھلائی کے بارے میں زیادہ حریص ہوں اور اپنے پروردگار سے زیادہ ڈریں۔ اس سے یہ مراد نہیں ہے: مسلمانوں کے فوت ہونے والے کم سن بچے کے جہنم میں جانے کا اندیشہ ہے۔ یہ ایک طویل مسئلہ ہے، جسے ہم نے اس سے متعلقہ فصول میں املا کروایا ہے اور ان روایات کے درمیان تطبیق کتاب «فُصُولُ السُّنَنِ» ”فصول السنن“ میں ہے۔ اگر اللہ نے چاہا تو اس کتاب کے بعد ہم (اپنی دوسری) کتاب «الْجَمْعُ بَيْنَ الْأَخْبَارِ وَنَفْيُ التَّضَادِّ عَنِ الْآثَارِ» ”الجمع بین الاخبار ونفی التضاد عن الآثار“ میں اسے املا کروائیں گے، اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا اور اسے ہمارے لیے آسان کیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الإيمان/حدیث: 138]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2662، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 138، 6173، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1946، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2085، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4713، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 82، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24766، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 1679، والحميدي فى (مسنده) برقم: 267»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «ابن ماجه» (82): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3765
3765. عن عائشة قالت: توفي صبي، فقلت: طوبى له، عُصفور من عَصافير الجنة، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أَوَ لا تدري أن الله خلق الجنة، وخلق النار، فخلق لهذه أهْلاً، ولهذه أهلاً.
وفي رواية: دُعي رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى جنازة صبي من الأنصار، فقلت: يا رسول الله! طوبى لهذا، عصفور من عصافير الجنة، لم يعمل السؤ ولم يُدركه، قال: أَوَ غير ذلك يا عائشة إن الله خلق للجنة أهْلاً، خلقهم لها وهم في أَصْلاب آبائهم، وخلق للنار أهْلاً، خلقهم لها وهم في أَصْلاب آبائهم.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في القدر (2662) عن زهير بن حرب، حدثنا جرير، عن العلاء بن المسيب، عن فُضيل بن عمرو، عن عائشة بنت طلحة، عن عائشة أم المؤمنين فذكرته.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8249
8249- عن عائشة أم المؤمنين قالت: توفى صبي فقلت: طوبى له عصفور من عصافير الجنة. فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أو لا تدرين أن الله خلق الجنة وخلق النار، فخلق لهذه أهلا، ولهذه أهلا.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في القدر (2662) عن زهير بن حرب، حدثنا جرير، عن العلاء بن المسيب، عن فضيل بن عمرو، عن عائشة بنت طلحة، عن عائشة أم المؤمنين فذكرته.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1760
«إن الله تعالى خلق الجنة وخلق النار فخلق لهذه أهلا ولهذه أهلا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بے شک اللہ تعالیٰ نے جنت کو پیدا فرمایا اور جہنم کو پیدا فرمایا، پھر اس نے جنت کے لیے بھی رہنے والے پیدا فرمائے اور جہنم کے لیے بھی رہنے والے پیدا فرمائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1760]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م] عن عائشة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7919
«يا عائشة! إن الله خلق للجنة أهلا خلقهم لها وهم في أصلاب آبائهم وخلق للنار أهلا خلقهم لها وهم في أصلاب آبائهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے عائشہ! اللہ نے جنت کے لیے کچھ لوگ پیدا کیے، انہیں اسی وقت جنت کے لیے پیدا کیا جب وہ اپنے آباء کی پشتوں میں تھے، اور جہنم کے لیے کچھ لوگ پیدا کیے، انہیں اسی وقت جہنم کے لیے پیدا کیا جب وہ اپنے آباء کی پشتوں میں تھے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7919]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م د هـ] عن عائشة. أحكام الجنائز 81.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4515
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ: نَا الْحُسَيْنُ بْنُ سَيَّارٍ الْحَرَّانِيُّ قَالَ: نَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنِ الْفُضَيْلِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ قَالَتْ: مَاتَ صَبِيٌّ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقِيلَ: عُصْفُورٌ مِنْ عَصَافِيرِ الْجَنَّةِ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ : طُوبَى لَهُ يَا رَسُولَ اللهِ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَوَلَا تَدْرِينَ أَنَّ اللهَ خَلَقَ الْجَنَّةَ، وَخَلَقَ النَّارَ، وَخَلَقَ لِهَذِهِ أَهْلًا وَلِهَذِهِ أَهْلًا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْفُضَيْلِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا الْعَلَاءُ بْنُ الْمُسَيِّبِ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدِ مبارک میں ایک بچے کا انتقال ہوا تو کہا گیا کہ یہ «عُصْفُورٌ مِنْ عَصَافِيرِ الْجَنَّةِ» ”جنت کی چڑیوں میں سے ایک چڑیا ہے“، اس پر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اسے مبارک ہو۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جنت بھی پیدا فرمائی ہے اور دوزخ بھی، اور اس (جنت) کے لیے بھی کچھ لوگوں کو پیدا کیا ہے اور اس (دوزخ) کے لیے بھی کچھ لوگوں کو پیدا کیا ہے۔“
اس حدیث کو فضیل بن عمرو سے علاء بن مسیب کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4515]
تخریج الحدیث: «قال ابن عبد البر: رواه طلحة بن يحيى وفضيل بن عمرو عن عائشة بنت طلحة عن عائشة وليس ممن يعتمد عليه عند بعض أهل الحديث «الاستذكار الجامع لمذاهب فقهاء الأمصار وعلماء الأقطار فيما تضمنه الموطأ من معاني الرأي والآثار، ج 8، ص 392» »
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2662، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 138، 6173، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1946 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2085، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4713، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 82، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24766، 26381، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1679، والحميدي فى «مسنده» برقم: 267، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4553، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20095، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2897»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں