🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4269. 1- باب ما جاء في فضل الذكر
ان روایات کے بیان میں جو ذکرِ الہی کی فضیلت و برتری کے متعلق وارد ہوئی ہیں۔“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 10773 (کل: 8 مقامات، 6 کتب)
الجامع الكامل: 10773، 13079
صحیح مسلم: 6808
مشکوۃ المصابیح: 2262
مسند احمد: 7158، 9332
صحیح ابن حبان: 858
المعجم الاوسط: 2773
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10773
10773- عن أبي هريرة قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يسير في طريق مكة، فمر على جبل يقال له: جُمدان فقال: سيروا، هذا جمدان، سبق المفردون.قالوا: وما المفردون يا رسول الله؟ قال: الذاكرون الله كثيرا والذاكرات.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الذكر والدعاء (2676) عن أمية بن بسطام العيشي، ثنا يزيد بن زريع، ثنا روح بن القاسم، عن العلاء، عن أبيه، عن أبي هريرة فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2676 ترقیم شاملہ: -- 6808
حَدَّثَنَا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامَ الْعَيْشِيُّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ الْعَلَاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسِيرُ فِي طَرِيقِ مَكَّةَ، فَمَرَّ عَلَى جَبَلٍ يُقَالُ لَهُ جُمْدَانُ، فَقَالَ: " سِيرُوا هَذَا جُمْدَانُ سَبَقَ الْمُفَرِّدُونَ "، قَالُوا: وَمَا الْمُفَرِّدُونَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: " الذَّاكِرُونَ اللَّهَ كَثِيرًا وَالذَّاكِرَاتُ ".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کے ایک راستے پر چلے جا رہے تھے کہ آپ کا ایک پہاڑ کے قریب سے گزر ہوا جس کو جمدان کہا جاتا ہے، آپ نے فرمایا: ”چلتے رہو، یہ جمدان ہے۔ مفردون (لوگوں سے الگ ہو کر تنہا ہو جانے والے) بازی لے گئے۔“ لوگوں نے پوچھا: اللہ کے رسول! مفردون سے کیا مراد ہے؟ فرمایا: ”کثرت سے اللہ کو یاد کرنے والے (مرد) اور اللہ کو یاد کرنے والی (عورتیں)۔“ [صحيح مسلم/كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار/حدیث: 6808]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کے راستہ پر چلے جا رہے تھے کہ آپ کا جُمدان نامی پہاڑ پر گزر ہوا تو آپ نے فرمایا: «سِيرُوا هَذَا جُمْدَانُ، سَبَقَ الْمُفَرِّدُونَ» ”چلتے رہو، یہ جُمدان ہے، الگ تھلگ رہ جانے والے «الْمُفَرِّدُونَ» سبقت لے گئے۔“ ساتھیوں نے پوچھا: «الْمُفَرِّدُونَ» سے کیا مراد ہے اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ؟ آپ نے فرمایا: «الذَّاكِرُونَ اللهَ كَثِيرًا وَالذَّاكِرَاتُ» ”اللہ کو بہت یاد کرنے والے مرد اور بہت یاد کرنے والی عورتیں۔“ [صحيح مسلم/كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار/حدیث: 6808]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2676
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2262
2262 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسِيرُ فِي طَرِيقِ مَكَّةَ، فَمَرَّ عَلَى جَبَلٍ يُقَالُ لَهُ: جُمْدَانُ، فَقَالَ:"سِيرُوا، هَذَا جُمْدَانُ، سَبَقَ الْمُفَرِّدُونَ"قَالُوا: وَمَا الْمُفَرِّدُونَ؟ يَا رَسُولَ اللَّهِ! قَالَ:"الذَّاكِرُونَ اللَّهَ كَثِيرًا وَالذَّاكِرَاتُ" (رَوَاهُ مُسْلِمٌ) .
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مکہ کی شاہ راہ پر محوِ سفر تھے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جُمدان نامی پہاڑ کے پاس سے گزرے تو فرمایا: «سِيرُوا هَذَا جُمْدَانُ» ”چلتے جاؤ یہ جمدان ہے“، پھر فرمایا: «سَبَقَ الْمُفَرِّدُونَ» ”مفردون سبقت لے گئے“، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مفردون کون لوگ ہیں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: «الذَّاكِرُونَ اللهَ كَثِيرًا وَالذَّاكِرَاتُ» ”اللہ کا کثرت سے ذکر کرنے والے مرد اور عورتیں“۔ (رواہ مسلم) [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2262]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1676/4)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7158
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، حَدَّثَنَا عُمَارَةُ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَالْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَالْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ"، قَالُوا وَالْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ:" وَالْمُقَصِّرِينَ".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اللہ! حلق کرانے والوں کی بخشش فرما۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! قصر کرانے والوں کے لئے بھی دعا کیجئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر یہی فرمایا: کہ اے اللہ! حلق کرانے والوں کی مغفرت فرما چوتھی مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قصر کرانے والوں کو بھی اپنی دعا میں شامل فرما لیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7158]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1728 ، م: 1302
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9332
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْعَلَاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَة ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسِيرُ فِي طَرِيقِ مَكَّةَ فَأَتَى عَلَى جُمْدَانَ، فَقَالَ: " هَذَا جُمْدَانُ , سِيرُوا , سَبَقَ الْمُفَرِّدُونَ"، قَالُوا: وَمَا الْمُفَرِّدُونَ؟، قَالَ:" الذَّاكِرُونَ اللَّهَ كَثِيرًا"، ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفَرْ لِلْمُحَلِّقِينَ"، قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ؟، قَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ" , قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ؟ , قَالَ:" وَالْمُقَصِّرِينَ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ مکہ مکرمہ کے کسی راستے میں چل رہے تھے حتیٰ کہ جمدان نامی جگہ پر پہنچ کر فرمایا یہ جمدان ہے روانہ ہوجاؤ اور " مفردون " سبقت لے گئے صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے پوچھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مفردون کون لوگ ہوتے ہیں؟ فرمایا جو اللہ کا ذکر کثرت سے کرتے رہتے ہیں۔ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے اللہ حلق کرانے والوں کی بخشش فرما صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ! قصر کرانے والوں کے لئے بھی دعا کیجئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر یہی فرمایا کہ اے اللہ! حلق کرانے والوں کی مغفرت فرما۔ تیسری مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قصر کرانے والوں کو بھی اپنی دعا میں شامل فرما لیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9332]

الحكم على الحديث:
حدیث صحیح ، وھذا سند حسن في المتابعات ، خ : 1728 ، م : 1302 ، 2676
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 858
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنِ الْعَلاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسِيرُ فِي طَرِيقِ مَكَّةَ، فَمَرَّ عَلَى جَبَلٍ يُقَالُ لَهُ: جُمْدَانَ، فَقَالَ: " سِيرُوا هَذَا جُمْدَانُ، سَبَقَ الْمُفَرِّدُونَ، سَبَقَ الْمُفَرِّدُونَ"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الْمُفَرِّدُونَ؟ قَالَ:" الذَّاكِرُونَ اللَّهَ كَثِيرًا وَالذَّاكِرَاتُ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کے راستے میں سفر کر رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک پہاڑ کے پاس سے ہوا جس کا نام «جُمْدَانُ» ”جمدان“ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چلتے رہو، یہ «جُمْدَانُ» ”جمدان“ ہے، «الْمُفَرِّدُونَ» ”مفردون“ سبقت لے گئے ہیں۔“ لوگوں نے عرض کی: وہ کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کا کثرت سے ذکر کرنے والے مرد اور کثرت سے ذکر کرنے والی خواتین۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 858]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1728، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1302،وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 858، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1829، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3596، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3043، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9677، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7279» «رقم طبعة با وزير 855»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» تحت (1317): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13079
13079- عن أبي هريرة قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يسير في طريق مكة، فمر على جبل يقال له: جُمدان، فقال: سيروا، هذا جمدان، سبق المفردون. قالوا: وما المفردون يا رسول الله؟ قال: الذاكرون الله كثيرا والذاكرات.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الذكر (2676) عن أمية بن بسطام العيشي، ثنا يزيد –يعني ابن زريع-، ثنا روح بن القاسم، عن العلاء، عن أبيه، عن أبي هريرة فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2773
وَعَنْ رَوْحٍ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي طَرِيقِ مَكَّةَ، فَمَرَّ عَلَى جَبَلٍ يُقَالُ لَهُ جُمْدَانُ، فَقَالَ: هَذَا جُمْدَانُ، سِيرُوا، سَبَقَ الْمُفَرِّدُونَ، مَرَّتَيْنِ، قَالُوا: وَمَا الْمُفَرِّدُونَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: I " الذَّاكِرُونَ اللهَ كَثِيرًا وَالذَّاكِرَاتُ، رَحِمَ اللهُ الْمُحَلِّقِينَ I "، قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: I " رَحِمَ اللهُ الْمُحَلِّقِينَ I "، قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: I " رَحِمَ اللهُ الْمُحَلِّقِينَ I "، قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: I " وَالْمُقَصِّرِينَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کے راستے میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک پہاڑ پر ہوا جسے جمدان کہا جاتا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ جمدان ہے، تم چلتے رہو، «الْمُفَرِّدُونَ» سبقت لے گئے“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات دو مرتبہ فرمائی۔ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مفردون کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کثرت سے اللہ کا ذکر کرنے والے مرد اور کثرت سے ذکر کرنے والی عورتیں۔“ (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) «رَحِمَ اللهُ الْمُحَلِّقِينَ» ”اللہ سر منڈوانے والوں پر رحم فرمائے۔“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اور بال کتروانے والوں کے لیے بھی (دعا فرمائیں)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «رَحِمَ اللهُ الْمُحَلِّقِينَ» ”اللہ سر منڈوانے والوں پر رحم فرمائے۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اور بال کتروانے والوں کے لیے بھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «رَحِمَ اللهُ الْمُحَلِّقِينَ» ”اللہ سر منڈوانے والوں پر رحم فرمائے۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اور بال کتروانے والوں کے لیے بھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «وَالْمُقَصِّرِينَ» ”اور بال کتروانے والوں کے لیے بھی۔““ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2773]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1728، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1302، 2676، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 858، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1829، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3596، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3043، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9677، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7279، 8406، 9456، والبزار فى «مسنده» برقم: 9779، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 13790، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1363»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں