🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4279. 11- باب ما جاء أن أحبّ الكلام إلى الله أربع: سبحان الله، والحمد لله، ولا إله إلا الله، والله أكبر
اس بیان میں کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب کلام چار کلمات ہیں: ”سبحان اللہ، اور الحمد للہ، اور لا الہ الا اللہ، اور اللہ اکبر“۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 10805 (کل: 46 مقامات، 16 کتب)
الجامع الكامل: 10805
صحیح مسلم: 6847
سنن ترمذی: 3509، 3597
سنن ابن ماجہ: 3807
سنن دارمی: 1036
معجم صغیر للطبرانی : 945
مشکوۃ المصابیح: 729، 2295
مسند احمد: 8012، 8093، 11304، 11327
صحیح ابن خزیمہ: 1142، 1143
مصنف ابن ابی شیبہ: 28226، 31278، 31384، 31389، 31815، 37757
الفتح الربانی: 5450، 9615
صحیح ابن حبان: 829، 834، 836، 1812، 5528
المستدرک علی الصحیحین: 54، 1871، 1907، 1908، 2008، 4141
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16837، 16848، 16849، 16862، 17061
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2613، 3214، 3284، 5037
المعجم الاوسط: 2958، 4027، 6745
31 تا 40
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1907
حدثنا أبو جعفر محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا السَّرِيّ بن خُزيمة، حدثنا أبو غسان مالك بن إسماعيل، حدثنا إسرائيل، عن أبي سِنَان، عن أبي صالح، عن أبي سعيد وأبي هريرة، قالا: قال رسول الله ﷺ:"إِنَّ الله اصطَفَى من الكلامِ: سبحانَ الله، والحمدُ لله، ولا إله إلَّا اللهُ، واللهُ أكبرُ، فإذا قال العبدُ: سبحانَ الله، كَتَبَ اللهُ له عشرين حسنةً، أو حَطَّ عنه عشرين سيئةً، وإذا قال: اللهُ أكبرُ، فمثلُ ذلك، وإذا قال: لا إلهَ إلَّا الله، فمثلُ ذلك، وإذا قال العبدُ: الحمدُ لله ربِّ العالمين، من قِبَل نفسِه، كُتبتْ له ثلاثون حسنةً، وحُطَّ عنه ثلاثون سيئةً" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
سیدنا ابوسعید اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے کلام میں سے چار کلمات کو منتخب فرمایا ہے: «سُبْحَانَ اللهِ، وَالْحَمْدُ للهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَاللهُ أَكْبَرُ»، جب بندہ «سُبْحَانَ اللهِ» کہتا ہے تو اس کے لیے بیس نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں یا بیس گناہ مٹا دیے جاتے ہیں، جب «اللهُ أَكْبَرُ» کہتا ہے تب بھی ایسا ہی ہوتا ہے، جب «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» کہتا ہے تب بھی یہی اجر ہے، اور جب بندہ اپنی طرف سے (خلوصِ دل کے ساتھ) ﴿الْحَمْدُ للهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ ”تمام تعریفیں اللہ رب العالمین کے لیے ہیں“ کہتا ہے تو اس کے لیے تیس نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور اس کے تیس گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 1907]
تخریج الحدیث: «رجاله ثقات، لكنه اختُلف في رفعه ووقفه على أبي سِنان» [ترقيم الرساله 1907] [ترقيم الشركة 1892]

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1908
حدثنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا أبو المُثنّى، حدثنا محمد بن عبد الله الخُزاعي، حدثنا حماد بن سَلَمة، عن أبي سِنَان، عن عثمان بن أبي سَوْدة، عن أبي هريرة: أنَّ رسول الله ﷺ مرَّ به وهو يَغرِسُ غَرْسًا، فقال:"ما تَصنعُ يا أبا هُريرة؟" قال: أغرِسُ غرسًا، فقال رسول الله ﷺ:"ألا أدلُّك على غَرْسٍ خيرٍ لك منه؟" قلت: ما هو؟ قال:"سبحانَ اللهِ، والحمدُ للهِ، ولا إلهَ إلَّا اللهُ، واللهُ أكبرُ، يُغرَسُ لك بكلِّ واحدةٍ شجرةٌ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وله شاهدٌ عن جابر:
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس سے گزرے جبکہ وہ پودا لگا رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”اے ابوہریرہ! کیا کر رہے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: پودا لگا رہا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس سے بہتر پودے کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ عرض کیا: کیوں نہیں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم کہو: «سُبْحَانَ اللهِ، وَالْحَمْدُ للهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَاللهُ أَكْبَرُ»، ان میں سے ہر ایک کلمے کے بدلے تمہارے لیے جنت میں ایک درخت لگا دیا جائے گا۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 1908]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف من أجل أبي سِنان» [ترقيم الرساله 1908] [ترقيم الشركة 1893]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2008
حدثنا محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا أبو عمر حفص بن عمر، حدثنا عبد العزيز بن مُسلم، حدثنا محمد بن عَجْلان، عن سعيد بن أبي سعيد المَقبُري، عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله ﷺ:"خُذُوا جُنَّتَكم" قلنا: يا رسول الله مِن عدوٍّ قد حَضَر؟ قال:"لا، بل جُنَّتَكم من النار؛ قَولُ: سُبحانَ الله، والحمدُ لله، ولا إلهَ إلَّا الله، واللهُ أكبر، فإنهنَّ يأتينَ يومَ القيامةِ مُنجِياتٍ ومُقدَّماتٍ، وهنَّ الباقياتُ الصالحاتُ" (1)
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی ڈھال لے لو۔“ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا کسی دشمن کی وجہ سے جو سامنے آ گیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ جہنم کی آگ سے بچاؤ کے لیے اپنی ڈھال لے لو؛ (اور وہ ڈھال یہ ہے) «سُبْحَانَ اللهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَاللهُ أَكْبَرُ» کہنا، کیونکہ یہ کلمات قیامت کے دن نجات دلانے والے اور آگے چلنے والے بن کر آئیں گے، اور یہی ﴿الْبَاقِيَاتُ الصَّالِحَاتُ﴾ ”باقی رہنے والی نیکیاں“ ہیں۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 2008]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وهذا إسناد رجاله لا بأس بهم، لكنه اختُلف فيه على محمد بن عجلان على أربعة وجوه: فقد رواه عنه عبد العزيز بن مسلم - وهو القَسْملي مولاهم - على الوجه الذي جاء عند المصنف.» [ترقيم الرساله 2008] [ترقيم الشركة 1992]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4141
حدثنا أبو سعيد أحمد بن يعقوب الثَّقَفي، حدثنا أحمد بن يحيى الحُلْواني، حدثنا محمد بن الصَّبّاح، حدثنا إسماعيل بن زكريا، عن عاصم الأحول، عن عِكْرمة، عن ابن عبّاس، قال: قال رسول الله ﷺ:"إنَّ الله اصطَفَى موسى بالكَلام، وإبراهيمَ بالخُلَّة" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4098 - على شرط البخاري
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کو (اپنے) کلام کے لیے اور حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو (اپنی) دوستی کے لیے چن لیا۔“
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : تواريخ المتقدمين من الأنبياء والمرسلين/حدیث: 4141]
تخریج الحدیث: «صحيح موقوفًا، وهذا سند رجاله لا بأس بهم، لكن رواه فضلُ بن سهل الأعرج عند ابن أبي عاصم في "السنة" (436)، وأبو حاتم الرازي عند ابن مَنْدَهْ في "التوحيد" (581)، وأبي القاسم الأصبهاني في "الحجة" 1/ 547، ومحمد بن سليمان الباغَنْدي عند ابن خُزَيمة في "التوحيد" 2/ 485، والدارقطني في ...» [ترقيم الرساله 4141] [ترقيم الشركة 4119] [ترقيم العلميه 4098]

الحكم على الحديث:
صحيح موقوفًا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16837
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى مِنَ الْكَلَامِ أَرْبَعًا: سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ. فَمَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ، كُتِبَ لَهُ عِشْرُونَ حَسَنَةً، وَحُطَّتْ عَنْهُ عِشْرُونَ سَيِّئَةً، وَمَنْ قَالَ: وَاللَّهُ أَكْبَرُ فَمِثْلُ ذَلِكَ، وَمَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَمِثْلُ ذَلِكَ، وَمَنْ قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ مِنْ قِبَلِ نَفْسِهِ، كُتِبَتْ لَهُ ثَلَاثُونَ حَسَنَةً، وَحُطَّتْ عَنْهُ ثَلَاثُونَ سَيِّئَةً".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے کلام میں سے، چار کلمات کو منتخب کیا ہے: ” «سُبحَانَ اللَّهِ - الحمد لله - لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ۔۔ اللَّهُ اكبر» “۔ تو جو شخص ” «سبحان الله» “ پڑھتا ہے، اس کے لئے بیس نیکیاں نوٹ کر لی جاتی ہیں اور اس کے بیس گناہوں کو مٹا دیا جاتا ہے، جو شخص ” «الله اكبر» “ پڑھتا ہے، اسے بھی اس کی مانند اجر و ثواب ملتا ہے، جو شخص ” «لا إله إلا الله» “ پڑھتا ہے، اسے بھی اس کی مانند اجر و ثواب ملتا ہے، اور جو شخص ” «الحمد لله رب العالمين» “ اپنی طرف سے پڑھتا ہے، اسے تیس نیکیاں دی جاتی ہیں، اور اس کے تیس گناہ مٹا دیئے جاتے ہیں۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16837]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7999)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7952»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16848
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" خُذُوا جَنَّتَكُمْ". قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مِنْ عَدُوٍّ حَضَرَ؟ فَقَالَ:" خُذُوا جَنَّتَكُمْ مِنَ النَّارِ. قُولُوا: سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ; فَإِنَّهُنَّ يَأْتِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُسْتَقْدِمَاتٍ، وَمُنْجِيَاتٍ، وَمُجَنِّبَاتٍ، وَهُنَّ الْبَاقِيَاتُ الصَّالِحَاتُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ فِي الصَّغِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ دَاوُدَ بْنِ بِلَالٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ اپنے بچاؤ کی تیاری کر لو! لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا دشمن آ گیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جہنم سے بچاؤ کی تیاری کر لو! تم لوگ۔ ”سُبْحَانَ اللهِ“ - اور الْحَمْدُ الله“”“”اور «لَا إِلَهَ إِلَّا الله» - اور «اللَّهُ أَكْبَر» اور «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بالله» پڑھو! کیونکہ یہ کلمات جب قیامت کے دن آئیں گے، تو یہ آگے آگے ہوں گے، نجات دلانے والے ہوں گے، الگ کرنے والے ہوں گے، اور یہ باقی رہ جانے والی نیکیاں ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، معجم صغیر میں اُن کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ داؤد بن بلال کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16848]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (407)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 381»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16849
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، [ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ] ، خَتَمَ عَلَيْهِنَّ مَلَكٌ بِجَنَاحِهِ، فَلَا يَنْتَهِي حَتَّى يَبْلُغَ بِهِنَّ الْعَرْشَ، فَلَا يَمُرُّ بِشَيْءٍ إِلَّا صَلَّى عَلَيْهِنَّ، وَعَلَى قَائِلِهِنَّ، وَالتَّسْبِيحُ تَنْزِيهٌ [ مِنَ ] اللَّهِ مِنْ كُلِّ [ سُوءٍ ] ، وَمَنْ قَالَ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ قَالَ: أَسْلَمَ عَبْدِي وَاسْتَسْلَمَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو شَيْبَةَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُثْمَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ اللہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ پڑھتا ہے: «سُبْحَانَ اللهِ، وَالْحَمْدُ لِلهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَاللهُ أَكْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» ”اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے، اور اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا۔“ تو ایک فرشتہ اپنے ”پر“ کے ذریعے اُن پر مہر لگا دیتا ہے، اور وہ اس وقت تک نہیں رکھتا، جب تک انہیں لے کر عرش کے پاس نہیں پہنچ جاتا، وہ جس بھی چیز کے پاس سے گزرتا ہے، وہ چیز ان کلمات اور انہیں پڑھنے والے کے لیے دعائے رحمت کرتی ہے ”تسبیح“ سے مراد یہ ہے: کہ اللہ تعالیٰ کو ہر اس چیز سے پاک قرار دیا جائے جو بری ہو (یعنی جو اُس کی شان کے لائق نہ ہو) اور جو شخص - «لا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ» -- پڑھتا ہے، تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے اطاعت و فرمانبرداری کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوشیبہ ابراہیم بن عثمان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16849]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5148»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16862
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِأَبِي بَكْرٍ - رَحِمَهُ اللَّهُ -:" أَلَا تَرْتَعُ فِي رَوْضَةِ الْجَنَّةِ وَتُرِيحُ فِيهَا؟". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا الرَّتْعُ؟ قَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ".
قَالَ سَلْمَانُ: إِنَّ لِكُلِّ شَيْءٍ غَرْسًا، فَمَا غِرَاسُ الْجَنَّةِ؟ قَالَ:" سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ".
قُلْتُ: رَوَى لَهُ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثًا بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ حُمَيْدٌ الْمَكِّيُّ، وَلَيْسَ هُوَ حُمَيْدَ بْنَ قَيْسٍ، هَذَا مَوْلَى ابْنِ عَلْقَمَةَ، لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ زَيْدِ بْنِ الْحُبَابِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم جنت کے باغوں میں سے کچھ کھاتے کیوں نہیں ہو؟ اس میں چلتے پھرتے کیوں نہیں ہو؟ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس میں سے کھانے سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «الحمد لله» اور «سبحان الله» اور «لَا إِلَهَ إِلَّا الله» اور «الله اكبر» پڑھنا۔“ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے کہا: ہر چیز کی کاشت ہوتی ہے، تو جنت کی کاشت کیا ہے؟ نبی اکرم نے ارشاد فرمایا: «سبحان الله» - اور «الْحَمْدُ الله» اور «لا اله الا الله» اور «الله اكبر» پڑھنا۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس صحابی کے حوالے سے ایک حدیث نقل کی ہے جو اس سیاق کے بغیر ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حمید مکی ہے، یہ حمید بن قیس نہیں ہے، یہ ابن علقمہ کا غلام ہے، زید بن حباب کے علاوہ اور کسی نے اس سے روایت نقل نہیں کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16862]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3078)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17061
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَتَعَارُّ مِنَ اللَّيْلِ فَيَقُولُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ. اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي. إِلَّا غَفَرَ لَهُ، فَإِنْ هُوَ عَزَمَ فَقَامَ فَتَوَضَّأَ فَدَعَا اللَّهَ اسْتَجَابَ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبَانُ بْنُ أَبِي عَيَّاشٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو مسلمان شخص رات کی نیند سے بیدار ہو کر یہ پڑھے:
«لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ۔ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي»
”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے، اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے، اے اللہ! تو میری مغفرت کر دے۔“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو اس شخص کی مغفرت ہو جائے گی، اگر وہ عزم کرے اور اُٹھ کر وضو کر لے اور اللہ تعالیٰ سے دعا مانگے تو اس کی دعا مستجاب ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابان بن ابوعیاش ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17061]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2613
«ألا أدلك على غراس هو خير من هذا؟ تقول: سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر يغرس لك بكل كلمة منها شجرة في الجنة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کیا میں تمہیں ایسے پودے کی رہنمائی نہ کروں جو اس (دنیا کے پودے) سے بہت بہتر ہے؟ تم «سُبْحَانَ اللَّهِ»، «الْحَمْدُ لِلَّهِ»، «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» اور «اللَّهُ أَكْبَرُ» کہو، ان میں سے ہر ایک کلمے کے بدلے تمہارے لیے جنت میں ایک درخت لگا دیا جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2613]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [هـ ك] عن أبي هريرة. الترغيب 2/244.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں