الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
4341. 3- باب التوسل إلى الله تعالى بدعاء الرجل الصالح الحي
”اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں کسی باحیات نیک شخص کی دعا کے ذریعے وسیلہ حاصل کرنے کے بیان میں۔“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 10974 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
صحیح بخاری: 1010
بلوغ المرام: 409
مشکوۃ المصابیح: 1509
السنن الكبرى للبيهقي: 6427
المعجم الکبیر للطبرانی: 83
حدیث نمبر: 10974
10974- عن أنس: أن عمرَ بنَ الخطّاب كان إذا قحطوا استسقى بالعبّاس بن عبدالمطلب، فقال اللّهم إنا كنّا نتوسّلُ إليك بنبيّنا فتَسْقينا، وإنا نتوسّلُ إليك بعمِّ نبيّنا فاسْقِنا، قال: فَيُسْقَوْنَ.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في الاستسقاء (1010) عن الحسن بن محمد، حدثنا محمد بن عبد الله الأنصاري، حدثني أبي عبد الله بن المثنى، عن ثمامة بن عبد الله بن أنس، عن أنس فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1010
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُثَنَّى، عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ كَانَ إِذَا قَحَطُوا اسْتَسْقَى بِالْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ إِنَّا كُنَّا نَتَوَسَّلُ إِلَيْكَ بِنَبِيِّنَا فَتَسْقِينَا، وَإِنَّا نَتَوَسَّلُ إِلَيْكَ بِعَمِّ نَبِيِّنَا فَاسْقِنَا، قَالَ: فَيُسْقَوْنَ".
ہم سے حسن بن محمد بن صباح نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے محمد بن عبداللہ بن مثنی انصاری نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے میرے باپ عبداللہ بن مثنی نے بیان کیا، ان سے ثمامہ بن عبداللہ بن انس رحمہ اللہ نے، ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہ جب کبھی عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں قحط پڑتا تو عمر رضی اللہ عنہ عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے وسیلہ سے دعا کرتے اور فرماتے کہ اے اللہ! پہلے ہم تیرے پاس اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا وسیلہ لایا کرتے تھے۔ تو، تو پانی برساتا تھا۔ اب ہم اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا کو وسیلہ بناتے ہیں تو، تو ہم پر پانی برسا۔ انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ چنانچہ بارش خوب ہی برسی۔ [صحيح البخاري/كتاب الاستسقاء/حدیث: 1010]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی یہ عادت تھی کہ جب لوگ قحط سالی میں مبتلا ہوتے تو وہ حضرت عباس بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ سے دعائے استسقاء کی اپیل کرتے اور اللہ کے حضور یوں دعا کرتے: «اللَّهُمَّ إِنَّا كُنَّا نَتَوَسَّلُ إِلَيْكَ بِنَبِيِّنَا فَتَسْقِينَا، وَإِنَّا نَتَوَسَّلُ إِلَيْكَ بِعَمِّ نَبِيِّنَا فَاسْقِنَا» ”اے اللہ! پہلے ہم اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے دعائے استسقاء کی اپیل کیا کرتے تھے تو (ان کی دعا کے نتیجے میں) تو بارش برسا دیتا تھا۔ اب ہم تیرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا (کی دعا) کے ذریعے سے بارش کی التجا کرتے ہیں، تو (اب بھی رحم فرما کر) بارش برسا دے۔“ راوی کہتا ہے کہ پھر بارش برسنے لگتی تھی۔ [صحيح البخاري/كتاب الاستسقاء/حدیث: 1010]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 409
وعنه رضي الله عنه أن عمر رضي الله عنه كان إذا قحطوا استسقى بالعباس بن عبد المطلب وقال: اللهم إنا كنا نتوسل إليك بنبينا فتسقينا وإنا نتوسل إليك بعم نبينا فاسقنا فيسقون. رواه البخاري.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جب لوگ قحط میں مبتلا ہو جاتے تو سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کو وسیلہ بنا کر بارش طلب فرماتے تھے اور یوں دعا کرتے کہ اے اللہ! ہم تجھ سے تیرے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطہ سے بارش طلب کرتے تھے تو ہمیں باران رحمت سے نواز دیتا تھا اور اب ہم تیرے حضور تیرے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے چچا کو بطور وسیلہ لائے ہیں لہٰذا تو ہمیں بارش سے سیراب فرما دے (اس دعا کی قبولیت کے نتیجہ میں) ان کو بارش سے سیراب کیا جاتا تھا۔ (بخاری) [بلوغ المرام/حدیث: 409]
«وَعَنْهُ» اور انہی سے – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «عُمَرَ» عمر – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «كَانَ إِذَا قَحَطُوا» جب لوگ قحط میں مبتلا ہوتے – «اسْتَسْقَى» تو بارش کی دعا کرتے – «بِالْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ» عباس بن عبدالمطلب کے ذریعے (ان سے دعا کروا کر) – «وَقَالَ» اور کہتے: – «اللَّهُمَّ» اے اللہ – «إِنَّا كُنَّا» بے شک ہم – «نَتَوَسَّلُ إِلَيْكَ» تیری طرف وسیلہ بناتے تھے – «بِنَبِيِّنَا» اپنے نبی (کی دعا) کو – «فَتَسْقِينَا» تو تو ہمیں بارش دیتا تھا – «وَإِنَّا نَتَوَسَّلُ إِلَيْكَ» اور اب ہم تیری طرف وسیلہ بناتے ہیں – «بِعَمِّ نَبِيِّنَا» اپنے نبی کے چچا (کی دعا) کو – «فَاسْقِنَا» پس ہمیں بارش دے – «فَيُسْقَوْنَ» تو انہیں بارش دی جاتی۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْبُخَارِيُّ» بخاری نے۔
اور انہی (سیدنا انس رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جب لوگ قحط میں مبتلا ہوتے تو سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ (سے دعا کروا کر ان) کے ذریعے بارش طلب کرتے اور کہتے: اے اللہ! ہم (پہلے) اپنے نبی (کی دعا) کو تیری طرف وسیلہ بناتے تھے تو تو ہمیں بارش عطا فرماتا تھا، اور اب ہم اپنے نبی کے چچا (کی دعا) کو تیری طرف وسیلہ بناتے ہیں، پس ہمیں بارش عطا فرما۔ چنانچہ انہیں بارش دی جاتی۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 409]
اور انہی (سیدنا انس رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جب لوگ قحط میں مبتلا ہوتے تو سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ (سے دعا کروا کر ان) کے ذریعے بارش طلب کرتے اور کہتے: اے اللہ! ہم (پہلے) اپنے نبی (کی دعا) کو تیری طرف وسیلہ بناتے تھے تو تو ہمیں بارش عطا فرماتا تھا، اور اب ہم اپنے نبی کے چچا (کی دعا) کو تیری طرف وسیلہ بناتے ہیں، پس ہمیں بارش عطا فرما۔ چنانچہ انہیں بارش دی جاتی۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 409]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الاستسقاء، باب سؤال الناس الإمام الاستسقاء إذا قحطوا، حديث:1010.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1509
1509 - وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - كَانَ إِذَا قُحِطُوا اسْتَسْقَى بِالْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَقَالَ: اللَّهُمَّ إِنَّا كُنَّا نَتَوَسَّلُ إِلَيْكَ بِنَبِيِّنَا فَتَسْقِينَا، وَإِنَّا نَتَوَسَّلُ إِلَيْكَ بِعَمِّ نَبِيِّنَا فَاسْقِنَا. قَالَ: فَيُسْقَوْنَ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ قحط سالی کا شکار ہوتے تو عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے ذریعے بارش طلب کرتے تھے اور یوں عرض کرتے: اے اللہ! ہم تیرے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعا کے ذریعے بارش طلب کرتے تھے تو تو ہم پر بارش برساتا تھا، اور اب ہم تیرے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا کی دعا کے وسیلہ سے بارش طلب کرتے ہیں، تو ہم پر بارش نازل فرما، چنانچہ بارش ہونے لگتی۔ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1509]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (1010)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 2970
2970. عن أنس أنَّ عمر بن الخطاب كان إذا قَحَطُوا استسقى بالعباس بن عبد المطلب فقال: اللهم إنا كنا نتوسَّل إليك بنبينا فتسقينا، وإنا نتوسل إليك بعم نبينا فاسقنا. قال: فيسقون.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في الاستسقاء (1010) عن الحسن بن محمد، حدثنا محمد بن عبدالله الأنصاري، قال: حدثني أبي عبدالله بن المثنَّى، عن ثُمامة بن عبدالله بن أنس، عن أنس قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 6427
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ إِمْلَاءً، أنبأ أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ الزَّعْفَرَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُثَنَّى، عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَنَسٍ يَعْنِي عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ كَانَ إِذَا قَحَطُوا اسْتَسْقَى بِالْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَقَالَ:" اللهُمَّ إِنَّا كُنَّا نَتَوَسَّلُ إِلَيْكَ بِنَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَسْقِينَا، وَإِنَّا نَتَوَسَّلُ إِلَيْكَ الْيَوْمَ بِعَمِّ نَبِيِّنَا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْقِنَا، فَيُسْقَوْنَ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيِّ. وَقَالَ: عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ مِنْ غَيْرِ شَكٍّ، وَكَأَنَّ ذِكْرَ أَنَسٍ سَقَطَ مِنْ كِتَابِ شَيْخِنَا أَبِي مُحَمَّدٍ رَحِمَهُ اللهُ، وَقَدْ رَوَاهُ يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ وَغَيْرُهُ عَنِ الْأَنْصَارِيِّ مَوْصُولًا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ جب قحط زدہ ہو جاتے تو وہ سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے ساتھ دعا کرتے اور کہتے: «اللَّهُمَّ إِنَّا كُنَّا نَتَوَسَّلُ إِلَيْكَ بِنَبِيِّنَا فَتَسْقِينَا، وَإِنَّا نَتَوَسَّلُ إِلَيْكَ بِعَمِّ نَبِيِّنَا فَاسْقِنَا» ”اے اللہ! ہم تیری طرف تیرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا وسیلہ لے کر آتے تھے تو تو ہمیں بارش دے دیتا تھا، آج ہم تیری طرف تیرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا کو وسیلہ لے کر آئے ہیں، سو تو ہمیں بارش عطا کر دے“، تو وہ بارش دے دیے جاتے۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں حسن بن محمد زعفرانی سے بیان کیا اور انہوں نے کہا: یہ روایت بغیر کسی شک کے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہمارے ابو محمد کی کتاب سے ان کا نام ساقط ہو گیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة الاستسقاء/حدیث: 6427]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ البخاري»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 83
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ عُمَرَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - خَرَجَ يَسْتَسْقِي، وَخَرَجَ بِالْعَبَّاسِ مَعَهُ يَسْتَسْقِي فَيَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنَّا كُنَّا إِذَا قُحِطْنَا عَلَى عَهْدِ نَبِيِّنَا - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَسَّلْنَا إِلَيْكَ بِنَبِيِّنَا - عَلَيْهِ السَّلَامُ -، وَإِنَّا نَتَوَسَّلُ إِلَيْكَ بِعَمِّ نَبِيِّنَا - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَضِيَ عَنْهُ ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عمر رضی اللہ عنہ بارش طلب کرنے کے لیے نکلے، اور عباس رضی اللہ عنہ کو بھی ساتھ لے کر دعا کے لیے نکلے، تو فرماتے: ”اے اللہ! ہم جب اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں قحط میں مبتلا ہوتے تو آپ کی طرف اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے سے دعا کرتے تھے، اور اب ہم آپ کی طرف اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا (عباس رضی اللہ عنہ) کے وسیلے سے دعا کرتے ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/العشرة/حدیث: 83]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 72، حدیث 84»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1010، 3710، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1421، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2861، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6520، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2437»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1010، 3710، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1421، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2861، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6520، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2437»