الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
5201. 2- باب قوله: يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنْ كُنْتُمْ فِي رَيْبٍ مِنَ الْبَعْثِ فَإِنَّا خَلَقْنَاكُمْ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُطْفَةٍ ثُمَّ مِنْ عَلَقَةٍ ثُمَّ مِنْ مُضْغَةٍ مُخَلَّقَةٍ وَغَيْرِ مُخَلَّقَةٍ لِنُبَيِّنَ لَكُمْ وَنُقِرُّ فِي الْأَرْحَامِ مَا نَشَاءُ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى ثُمَّ نُخْرِجُكُمْ طِفْلًا ثُمَّ لِتَبْلُغُوا أَشُدَّكُمْ وَمِنْكُمْ مَنْ يُتَوَفَّى وَمِنْكُمْ مَنْ يُرَدُّ إِلَى أَرْذَلِ الْعُمُرِ لِكَيْلَا يَعْلَمَ مِنْ بَعْدِ عِلْمٍ شَيْئًا وَتَرَى الْأَرْضَ هَامِدَةً فَإِذَا أَنْزَلْنَا عَلَيْهَا الْمَاءَ اهْتَزَّتْ وَرَبَتْ وَأَنْبَتَتْ مِنْ كُلِّ زَوْجٍ بَهِيجٍ (5)
اللہ تبارک و تعالیٰ کے اس ارشادِ گرامی کے بیان میں کہ ”اے لوگو! اگر تم دوبارہ جی اٹھنے کے متعلق کسی شک و شبہ میں مبتلا ہو تو (غور کرو کہ) ہم نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا، پھر نطفے سے، پھر خون کے لوتھڑے سے، پھر گوشت کی ایسی بوٹی سے جس کی جسمانی ساخت مکمل بھی ہوتی ہے اور غیر مکمل بھی، تاکہ ہم تمہارے لیے (اپنی قدرت و حکمت) واضح کر دیں، اور ہم رحمِ مادر میں جسے چاہتے ہیں ایک مدتِ معین تک ٹھہرائے رکھتے ہیں، پھر تمہیں ایک بچے کی صورت میں باہر نکال لاتے ہیں، پھر (تمہاری پرورش کرتے ہیں) تاکہ تم اپنی بھرپور جوانی کی عمر کو پہنچ جاؤ، اور تم میں سے کوئی تو (پہلے ہی) وفات پا جاتا ہے اور کوئی تم میں سے وہ ہے جو بدترین عمر (انتہائی بڑھاپے) کی طرف لوٹا دیا جاتا ہے تاکہ وہ علم حاصل کر لینے کے بعد (دوبارہ) کچھ بھی نہ جان سکے، اور تم زمین کو مردہ اور خشک دیکھتے ہو، پھر جب ہم اس پر پانی برسا دیتے ہیں تو وہ حرکت میں آ جاتی ہے اور ابھرنے لگتی ہے اور ہر قسم کی خوش منظر و خوشنما نباتات کے جوڑے اگاتی ہے“۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 12772 (کل: 13 مقامات، 7 کتب)
صحیح مسلم: 6730
اللؤلؤ والمرجان: 1696
السنن الكبرى للبيهقي: 15422
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1837
11 تا 13
حدیث نمبر: 1002
1002. عن أنس، أنّ النّبيّ صلى الله عليه وسلم قال: إنّ الله عزّ وجلّ وكَّل بالرَّحم ملكاً يقول: يا ربّ نطفة، يا ربّ علقة، يا ربّ مضغة، فإذا أراد أن يقضي خلقه قال: أذكر أم أنثى؟ شقي أم سعيد؟ فما الرّزق والأجل؟ فيكتب في بطن أمِّه.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاريّ في القدر (6595)، ومسلم في القدر (2646) كلاهما من حديث حمّاد بن زيد، حدّثنا عبيد الله بن أبي بكر، عن أنس بن مالك، فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 15422
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، أنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، نا حَجَّاجٌ، وَأَبُو النُّعْمَانِ قَالَا: نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، نا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللهَ وَكَّلَ بِالرَّحِمِ مَلَكًا يَقُولُ أَيْ رَبِّ نُطْفَةٌ أَيْ رَبِّ عَلَقَةٌ أَيْ رَبِّ مُضْغَةٌ فَإِذَا أَرَادَ اللهُ أَنْ يَقْضِيَ خَلْقَهَا قَالَ: يَا رَبِّ أَذَكَرٌ أَمْ أُنْثَى أَشَقِيٌّ أَمْ سَعِيدٌ فَمَا الرِّزْقُ فَمَا الْأَجَلُ فَيُكْتَبُ كَذَلِكَ فِي بَطْنِ أُمِّهِ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي النُّعْمَانِ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ، عَنْ أَبِي كَامِلٍ عَنْ حَمَّادٍ.
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے رحم کو فرشتے کے حوالہ کر دیا ہے، وہ کہتا ہے: اے میرے رب! نطفہ ہے، اے میرے رب! لوتھڑا ہے، اے میرے رب! بوٹی ہے۔ پس جب اللہ ارادہ کرتا ہے کہ وہ اس کو پیدا کرنے کا فیصلہ کرتا ہے وہ فرشتہ کہتا ہے: اے میرے رب! کیا مذکر یا مؤنث؟ کیا بدبخت ہو یا نیک بخت ہو؟ پس اس کا رزق کتنا ہو، اس کی موت کا کیا وقت ہو؟ یہ سب کچھ اس کی ماں کے پیٹ میں ہی لکھ دیا جاتا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العدد/حدیث: 15422]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1837
«إن الله تعالى وكل بالرحم ملكا يقول: أي رب نطفة أي رب علقة أي رب مضغة فإذا أراد الله أن يقضي خلقها قال: أي رب شقي أم سعيد؟ ذكر أو أنثى؟ فما الرزق؟ فما الأجل؟ فيكتب كذلك في بطن أمه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے رحمِ مادر پر ایک فرشتہ مقرر کیا ہوا ہے، جو کہتا ہے: اے میرے رب! (اب) یہ نطفہ ہے۔ اے میرے رب! (اب) یہ خون کا لوتھڑا ہے۔ اے میرے رب! (اب) یہ گوشت کی بوٹی ہے۔ پھر جب اللہ تعالیٰ اس کی پیدائش کا فیصلہ فرمانا چاہتا ہے تو فرشتہ پوچھتا ہے: اے میرے رب! یہ بدبخت ہوگا یا نیک بخت؟ لڑکا ہوگا یا لڑکی؟ اس کا رزق کتنا ہوگا؟ اور اس کی مدتِ حیات کیا ہوگی؟ چنانچہ یہ سب کچھ اس کی ماں کے پیٹ ہی میں لکھ دیا جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1837]
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے رحمِ مادر پر ایک فرشتہ مقرر کیا ہوا ہے، جو کہتا ہے: اے میرے رب! (اب) یہ نطفہ ہے۔ اے میرے رب! (اب) یہ خون کا لوتھڑا ہے۔ اے میرے رب! (اب) یہ گوشت کی بوٹی ہے۔ پھر جب اللہ تعالیٰ اس کی پیدائش کا فیصلہ فرمانا چاہتا ہے تو فرشتہ پوچھتا ہے: اے میرے رب! یہ بدبخت ہوگا یا نیک بخت؟ لڑکا ہوگا یا لڑکی؟ اس کا رزق کتنا ہوگا؟ اور اس کی مدتِ حیات کیا ہوگی؟ چنانچہ یہ سب کچھ اس کی ماں کے پیٹ ہی میں لکھ دیا جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1837]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق] عن أنس.»
قال الشيخ الألباني: صحيح