الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
453. 14- باب النّهي عن كثرة المسألة عمّا لم يكن ولم ينزل به وحي
ان امور کے بارے میں کثرتِ سوال کی ممانعت جو تاحال وقوع پذیر نہیں ہوئے اور جن کے متعلق کوئی وحی نازل نہیں ہوئی۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 1291 (کل: 16 مقامات، 11 کتب)
صحیح بخاری: 7296
صحیح مسلم: 351
الادب المفرد: 1286
صحیح الادب المفرد: 976
مشکوۃ المصابیح: 76
مسند احمد: 11995
اللؤلؤ والمرجان: 83
الفتح الربانی: 10222
1 تا 10
حدیث نمبر: 1291
1291. عن أنس بن مالك، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لن يبرح النّاسُ يتساءلون حتى يقولوا: هذا الله خالقُ كلِّ شيءٍ، فمن خلق الله؟!.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاريّ في الاعتصام (7296) عن الحسن بن صباح، حدّثنا شبابة، حدّثنا ورقاء، عن عبدالله بن عبدالرحمن، سمعت أنس بن مالك، فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 7296
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ صَبَّاحٍ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ، حَدَّثَنَا وَرْقَاءُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَنْ يَبْرَحَ النَّاسُ يَتَسَاءَلُونَ حَتَّى يَقُولُوا هَذَا اللَّهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ فَمَنْ خَلَقَ اللَّهَ".
ہم سے حسن بن صباح نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے شبابہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ورقاء نے بیان کیا، ان سے عبداللہ بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا، انہوں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”انسان برابر سوال کرتا رہے گا، یہاں تک کہ سوال کرے گا کہ یہ تو اللہ ہے، ہر چیز کا پیدا کرنے والا لیکن اللہ کو کس نے پیدا کیا۔“ [صحيح البخاري/كتاب الاعتصام بالكتاب والسنة/حدیث: 7296]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگ برابر سوالات کرتے رہیں گے حتیٰ کہ یہ بھی کہہ دیں گے: یہ اللہ ہے جس نے ہر چیز کو پیدا کیا ہے، تو اللہ کو کس نے پیدا کیا ہے؟“ [صحيح البخاري/كتاب الاعتصام بالكتاب والسنة/حدیث: 7296]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 136 ترقیم شاملہ: -- 351
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ زُرَارَةَ الْحَضْرَمِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ مُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: إِنَّ أُمَّتَكَ لَا يَزَالُونَ يَقُولُونَ: مَا كَذَا، مَا كَذَا، حَتَّى يَقُولُوا: هَذَا اللَّهُ خَلَقَ الْخَلْقَ، فَمَنْ خَلَقَ اللَّهَ؟ ".
محمد بن فضیل نے مختار بن فلفل سے، انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی، آپ نے کہا: ”اللہ عز وجل نے فرمایا: آپ کی امت کے لوگ کہتے رہیں گے: یہ کیسے ہے؟ وہ کیسے ہے؟ یہاں تک کہ کہیں گے: یہ اللہ ہے، اس نے مخلوق کو پیدا کیا، پھر اللہ تعالیٰ کو کس نے پیدا کیا؟“ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 351]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عز وجل نے فرمایا: آپ کی امت ہمیشہ پوچھتی رہے گی: یہ کیا ہے؟ یہ کیا ہے؟ یہاں تک کہ وہ پوچھیں گے: یہ اللہ ہے، اس نے مخلوق کو پیدا کیا، تو اللہ کو کس نے پیدا کیا؟“ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 351]
ترقیم فوادعبدالباقی: 136
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم - انظر ((التحفة)) برقم (1580)»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 1286
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ خَالِدٍ السَّكُونِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو سَعْدٍ سَعِيدُ بْنُ مَرْزُبَانَ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”لَنْ يَبْرَحَ النَّاسُ يَسْأَلُونَ عَمَّا لَمْ يَكُنْ، حَتَّى يَقُولُوا: اللَّهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ، فَمَنْ خَلَقَ اللَّهَ.“
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگ مسلسل ان چیزوں کے بارے میں سوال کرتے رہیں گے جو ہونے والی نہیں، یہاں تک کہ وہ یہ کہیں گے: اللہ ہر چیز کا خالق ہے تو اللہ کو کس نے پیدا کیا؟“ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 1286]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 7296، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2563، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4917» 0
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 7296، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2563، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4917» 0
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 976
976/1286 (صحيح) عن أنس بن مالك قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" لن يبرح الناس يسألون عمّا لم يكن، حتى يقولوا: هذا الله (1) خالق كل شيء، فمن خلق الله؟!".
0 [صحيح الادب المفرد/حدیث: 976]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 7296، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2563، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4917» 0
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 7296، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2563، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4917» 0
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 76
الْفَصْلُ الثَّالِثُ 76 - عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - (لَنْ يَبْرَحَ النَّاسُ يَتَسَاءَلُونَ، حَتَّى يَقُولُوا: هَذَا اللَّهُ خَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ فَمَنْ خَلَقَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ؟) رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ، وَلِمُسْلِمٍ (قَالَ: قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: إِنَّ أُمَّتَكَ لَا يَزَالُونَ يَقُولُوا: مَا كَذَا؟ مَا كَذَا؟ حَتَّى يَقُولُوا: هَذَا اللَّهُ خَلَقَ الْخَلْقَ، فَمَنْ خَلَقَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ.؟.
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”لوگ ایک دوسرے سے سوال کرتے رہیں گے حتیٰ کہ وہ کہیں گے: ان سب چیزوں کو اللہ نے پیدا فرمایا، تو پھر اللہ عزوجل کو کس نے پیدا کیا؟“ اسے بخاری نے روایت کیا۔ متفق علیہ، رواہ البخاری (7296) و مسلم۔ اور مسلم کی روایت میں ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عزوجل نے فرمایا: آپ کی امت کے لوگ اس طرح کہتے رہیں گے: یہ کیا؟ اسے کیوں پیدا کیا ہے؟ حتیٰ کہ وہ کہیں گے: اس مخلوق کو تو اللہ نے پیدا فرمایا، تو پھر اللہ عزوجل کو کس نے پیدا کیا ہے؟“ اس حدیث کو بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الإيمان/حدیث: 76]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (7296) و مسلم (217 / 136)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 11995
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى قَالَ لِي:" إِنَّ أُمَّتَكَ لَا يَزَالُونَ يَتَسَاءَلُونَ فِيمَا بَيْنَهُمْ، حَتَّى يَقُولُوا هَذَا اللَّهُ خَلَقَ النَّاسَ، فَمَنْ خَلَقَ اللَّهَ؟".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے مجھ سے فرمایا ہے آپ کی امت کے لوگ آپس میں ایک دوسرے سے سوال کریں گے حتیٰ کہ یہاں تک کہنے لگیں گے کہ یہ تو اللہ نے لوگوں کو پیدا کیا ہے، پھر اللہ کو کس نے پیدا کیا ہے؟ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11995]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 400
حدیث نمبر: 83
83 صحيح حديث أَنَسِ بْنِ مالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَنْ يَبْرَحَ النَّاسُ يَتَساءَلُونَ حَتّى يَقُولوا: هذا اللهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ، فَمَنْ خَلَقَ اللهَ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انسان برابر سوال کرتا رہے گا یہاں تک کہ وہ یہ سوال کرے گا کہ یہ تو اللہ ہے ہر چیز کا پیدا کرنے والا، لیکن اللہ کو کس نے پیدا کیا؟“ (معاذ اللہ شیطان ان کے دلوں میں یہ وسوسہ ڈالے گا)۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الايمان/حدیث: 83]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 96 كتاب الاعتصام: 3 باب ما يكره من كثرة السؤال»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 10222
عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى قَالَ لِي إِنَّ أُمَّتَكَ لَا يَزَالُونَ يَتَسَاءَلُونَ فِيمَا بَيْنَهُمْ حَتَّى يَقُولُوا هَذَا اللَّهُ خَلَقَ النَّاسَ فَمَنْ خَلَقَ اللَّهَ
۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ نے مجھ سے فرمایا: تیری امت کے لوگ آپس میں ایک دوسرے سے سوال کرتے رہیں گے، یہاں تک کہ وہ یہ بھی کہہ دیں گے کہ اللہ تعالیٰ نے لوگوں کو پیدا کیا ہے، لیکن اللہ تعالیٰ کو کس نے پیدا کیا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب خلق العالم/حدیث: 10222]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 7296، ومسلم: 136، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11995 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12018»
وضاحت: فوائد: … اللہ تعالیٰ کی ذات ازل سے ہے اور ابد تک رہے گا، اس کی نہ کوئی ابتدا ہے اور نہ کوئی انتہا۔ اس وسیع و عریض کائنات کی ہر چیز اپنی تخلیق میں اُس کی محتاج ہے اور وہ ہر معاملے میں ہر ایک سے غنی ہے۔ مذکورہ بالا اور اس موضوع سے متعلقہ احادیث سے پتہ چلتا ہے کہ جب کسی مسلمان کے ذہن میں اللہ تعالیٰ کے پیدا ہونے کے بارے میں سوال پیدا ہو، وہ شیطان کے وسوسے کا نتیجہ ہو یا کسی انسان کی ایجاد، تو اس کو چاہیے کہ درج ذیل تین دعاؤں میں سے کوئی ایک دعا پڑھے اور اس وسوسے کو ردّ کر دے۔
۱۔ آمَنْتُ بِاللّٰہِ وَرُسُلِہٖ (میں اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لایا) پڑھنا۔
۲۔ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ پڑھنا اور ایسے وسوسوں کو دفع کرنا۔
۳۔ اَللّٰہُ أَحَدٌ، اَللّٰہُ الصَّمَدُ، لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُولَدْ، وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗکُفُوًاأَحَدٌ۔پڑھنا،بائیں جانب تھوکنا اور پھر اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم پڑھنا۔
شیخ البانی رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں: یہ احادیث ِ صحیحہ اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ جس کو شیطان کی طرف سے اللہ تعالیٰ کو کس نے پیدا کیا؟ جیسے سوال کا وسوسہ ہو، اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس کا جواب دینے سے پہلو تہی کرے اور ان احادیث میں بیان کیے گئے اذکار کا اہتمام کرے، ان تین احادیث کا خلاصہ یہ ہے کہ وہ درج ذیل دعا پڑھ لیا کرے (تاکہ تینوں احادیث پر عمل ہو جائے):
آمَنْتُ بِاللّٰہِ وَرُسُلِہٖ۔اَللّٰہُأَحَدٌ،اَللّٰہُالصَّمَدُ،لَمْیَلِدْ وَلَمْ یُولَدْ، وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗکُفُوًاأَحَدٌ۔ پھر تین دفعہ بائیں طرف تھوکے، اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم پڑھے اور اس وسوسے کو دفع کر دے۔
میرا خیال ہے کہ جو آدمی پرخلوص انداز میں اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت کرتے ہوئے یہ امور سرانجام دے گا، وہ اس قسم کے وسوسوں سے محفوظ رہے گا اور شیطان کو دھتکار دیا جائے گا۔
ایسے وسوسے کو دفع کرنے کے لیے نبوی تعلیم اس امر سے زیادہ مفید ہے کہ اس سوال کے جواب میں عقلی دلائل پیش کیے جائیں اور مقابل کے ساتھ مباحثہ و مجادلہ کیا جائے، کیونکہ ایسے معاملات میں بحث و تمحیص سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ لیکن افسوس ہے کہ اکثر مسلمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ان تعلیمات سے غافل ہیں۔
ان احادیث سے یہ بھی ثابت ہوا کہ ضروری نہیں کہ سائل کے ہر سوال کا جواب دیا جائے، بلکہ مشتبہ اور پیچیدہ امور کا جواب دینے کے بجائے احکامِ شریعت پر عمل کیا جائے۔

أخرجه البخاري: 7296
حدیث نمبر: 213
213. عن أنس بن مالك يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لن يبرحَ النّاسُ يتساءلون حتى يقولوا: هذا اللهُ خالقُ كلِّ شيءٍ، فمن خلق الله؟.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاريّ في الاعتصام بالكتاب والسنة (7296) عن الحسن ابن صبّاح، حدثنا شبابة، حدثنا ورقاءُ، عن عبدالله بن عبدالرحمن، سمعت أنس بن مالك، يقول: فذكره. ورواه مسلم في الإيمان (136) من وجه آخر عن مختار بن فُلْفُل، عن أنس، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ((قال الله عزّ وجلّ: إنّ أمّتَك لا يزالون يقولون: ما كذا؟ ما كذا؟ حتى يقولوا: هذا اللهُ خلق الخلقَ، فمن خلق الله؟)). وفي رواية لم يذكر: ((قال الله: إنّ أمّتك)).»
الحكم على الحديث:
متفق عليه