الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
6038. 18- باب كتابة أسماء الناس في السجلات
”رجسٹروں میں لوگوں کے نام درج کرنے کے بیان میں۔“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 14542 (کل: 11 مقامات، 10 کتب)
صحیح بخاری: 3060
صحیح مسلم: 377
سنن ابن ماجہ: 4029
مسند احمد: 23259
اللؤلؤ والمرجان: 90
مصنف ابن ابی شیبہ: 40072
الفتح الربانی: 12883
صحیح ابن حبان: 6273
السنن الكبرى للبيهقي: 13069
1 تا 10
حدیث نمبر: 14542
14542- عن حذيفة، قال: كنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: أحصوا لي كم يلفظ الإسلام قال: فقلنا: يا رسول الله، أتخاف علينا ونحن ما بين الستمائة إلى السبعمائة؟ قال: إنكم لا تدرون لعلكم أن تبتلوا قال: فابتلينا حتى جعل الرجل منا لا يصلي إلا سرا.
وفي لفظ:"فكتبنا له ألفا وخمسمائة رجل، فقلنا: نخاف ونحن ألف وخمسمائة".
وفي لفظ:"فكتبنا له ألفا وخمسمائة رجل، فقلنا: نخاف ونحن ألف وخمسمائة".
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه مسلم في الإيمان (149: 235) من طريق أبي معاوية، عن الأعمش، عن شقيق، عن حذيفة فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 3060
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اكْتُبُوا لِي مَنْ تَلَفَّظَ بِالْإِسْلَامِ مِنَ النَّاسِ فَكَتَبْنَا لَهُ أَلْفًا وَخَمْسَ مِائَةِ رَجُلٍ فَقُلْنَا نَخَافُ وَنَحْنُ أَلْفٌ وَخَمْسُ مِائَةٍ، فَلَقَدْ رَأَيْتُنَا ابْتُلِينَا حَتَّى إِنَّ الرَّجُلَ لَيُصَلِّي وَحْدَهُ وَهُوَ خَائِفٌ"، حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ، عَنْ الْأَعْمَشِ فَوَجَدْنَاهُمْ خَمْسَ مِائَةٍ، قَالَ أَبُو مُعَاوِيَةَ: مَا بَيْنَ سِتِّ مِائَةٍ إِلَى سَبْعِ مِائَةٍ".
ہم سے محمد بن یوسف نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا ‘ ان سے اعمش نے ‘ ان سے ابووائل نے اور ان سے حذیفہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جو لوگ اسلام کا کلمہ پڑھ چکے ہیں ان کے نام لکھ کر میرے پاس لاؤ۔“ چنانچہ ہم نے ڈیڑھ ہزار مردوں کے نام لکھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کئے اور ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا ہماری تعداد ڈیڑھ ہزار ہو گئی ہے۔ اب ہم کو کیا ڈر ہے۔ لیکن تم دیکھ رہے ہو کہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد) ہم فتنوں میں اس طرح گھر گئے کہ اب مسلمان تنہا نماز پڑھتے ہوئے بھی ڈرنے لگا ہے۔ ہم سے عبدان نے بیان کیا ‘ ان سے ابوحمزہ نے اور ان سے اعمش نے (مذکورہ بالا سند کے ساتھ) کہ ہم نے پانچ سو مسلمانوں کی تعداد لکھی (ہزار کا ذکر اس روایت میں نہیں ہوا) اور ابومعاویہ نے (اپنی روایت میں) یوں بیان کیا ‘ کہ چھ سو سے سات سو تک۔ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 3060]
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جتنے لوگ بھی کلمہ اسلام پڑھتے ہیں ان کی مردم شماری کر کے میرے سامنے پیش کرو۔“ چنانچہ ہم نے ایک ہزار پانچ صد مردوں کے نام قلم بند کیے۔ پھر ہم نے (اپنے دل میں) کہا کہ کیا ہم اب بھی (کافروں سے) ڈریں، حالانکہ ہم پندرہ سو کی تعداد میں ہیں؟ پھر ہم نے اپنی جماعت کو دیکھا کہ ہم اس قدر خوف و ہراس میں مبتلا کر دیے گئے کہ ہم میں سے کوئی مارے خوف کے اکیلا ہی نماز پڑھ لیتا۔ امام اعمش رحمہ اللہ کی روایت میں ہے کہ ہم نے پانچ سو مسلمانوں کی تعداد لکھی اور ابو معاویہ رحمہ اللہ کی روایت ہے کہ وہ تعداد چھ سو سے سات سو تک تھی۔ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 3060]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 149 ترقیم شاملہ: -- 377
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ ، اللَّفْظُ لِأَبِي كُرَيْبٍ، قَالُوا: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَال: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: أَحْصُوا لِي كَمْ يَلْفِظُ الإِسْلَامَ؟ قَالَ: فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَتَخَافُ عَلَيْنَا وَنَحْنُ مَا بَيْنَ السِّتِّ مِائَةِ إِلَى السَّبْعِ مِائَةِ؟ قَالَ: " إِنَّكُمْ لَا تَدْرُونَ لَعَلَّكُمْ أَنْ تُبْتَلَوْا، قَالَ: فَابْتُلِيَنَا حَتَّى جَعَلَ الرَّجُلُ مِنَّا لَا يُصَلِّي إِلَّا سِرًّا ".
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، آپ نے فرمایا: ”میرے لیے شمار کرو کہ کتنے (لوگ) اسلام کے الفاظ بولتے ہیں (اسلام کا کلمہ پڑھتے ہیں)؟“ حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا: تب ہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! کیا آپ کو ہم پر (کوئی مصیبت نازل ہو جانے کا) خوف ہے جبکہ ہم چھ سات سو کے درمیان ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”تم نہیں جانتے، ہو سکتا ہے تم کسی آزمائش میں ڈال دیے جاؤ۔“ پھر ہم آزمائش میں ڈال دیے گئے یہاں تک کہ ہم میں سے کوئی شخص پوشیدہ رہے بغیر نماز بھی نہیں پڑھ سکتا تھا۔ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 377]
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اسلام کے نام لیوا لوگوں کی تعداد گن کر بتاؤ۔“ تو ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہمارے بارے میں اندیشہ ہے؟ اور ہماری تعداد چھ سات سو کے درمیان ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمھیں پتا نہیں، شاید تم آزمائش میں ڈال دیے جاؤ۔“ پھر ہم آزمائش میں مبتلا ہو گئے، یہاں تک کہ ہم میں بعض لوگ نماز بھی چھپ کر پڑھتے تھے۔ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 377]
ترقیم فوادعبدالباقی: 149
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه البخاري في ((صحيحه)) في الجهاد، باب: كتابة الامام الناس برقم (3060 و 3061) وابن ماجه في ((سننه)) في الفتن، باب: الصبر علی البلاء برقم (4029) انظر ((التحفة)) برقم (3338)»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 4029
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ , وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ , قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ , عَنْ الْأَعْمَشِ , عَنْ شَقِيقٍ , عَنْ حُذَيْفَةَ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَحْصُوا لِي كُلَّ مَنْ تَلَفَّظَ بِالْإِسْلَامِ" , قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ , أَتَخَافُ عَلَيْنَا , وَنَحْنُ مَا بَيْنَ السِّتِّ مِائَةِ إِلَى السَّبْعِ مِائَةِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّكُمْ لَا تَدْرُونَ لَعَلَّكُمْ أَنْ تُبْتَلُوا" , قَالَ: فَابْتُلِينَا حَتَّى جَعَلَ الرَّجُلُ مِنَّا مَا يُصَلِّي إِلَّا سِرًّا.
حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمام مسلمانوں کی تعداد شمار کر کے مجھے بتاؤ“، ہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا آپ ہم پر (اب بھی دشمن کی طرف سے) خطرہ محسوس کرتے ہیں، جب کہ اب ہماری تعداد چھ اور سات سو کے درمیان ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ نہیں جانتے شاید کہ تم آزمائے جاؤ“۔ حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو واقعی ہم آزمائے گئے، یہاں تک کہ ہم میں سے اگر کوئی نماز بھی پڑھتا تو چھپ کر پڑھتا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 4029]
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے وہ سب لوگ شمار کر دو جنہوں نے اسلام کا کلمہ پڑھا ہے۔“ ہم نے عرض کیا: ”اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا آپ کو ہمارے بارے میں خوف ہے جب کہ ہماری تعداد چھ اور سات سو کے درمیان ہے؟“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں نہیں معلوم، شاید تم پر آزمائش آئے۔“ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”پھر ہم پر آزمائش آئی حتیٰ کہ ہم چھپ چھپ کر نماز پڑھنے لگے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 4029]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الجہاد 181 (3060، 3061)، صحیح مسلم/الإیمان 67 (149)، (تحفة الأشراف: 3338)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/384) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 23259
حَدَّثَنَا أَبو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَحْصُوا لِي كَمْ يَلْفِظُ الْإِسْلَامَ"، قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَتَخَافُ عَلَيْنَا وَنَحْنُ مَا بيْنَ السِّتِّ مِائَةِ إِلَى السَّبعِ مِائَةِ؟! قَالَ: فَقَالَ:" إِنَّكُمْ لَا تَدْرُونَ لَعَلَّكُمْ أَنْ تُبتَلَوْا"، قَالَ: فَابتُلِينَا حَتَّى جَعَلَ الرَّجُلُ مِنَّا لَا يُصَلِّي إِلَّا سِرًّا .
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسلام کے نام لیوا افراد شمار کر کے ان کی تعداد مجھے بتاؤ ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ! کیا آپ کو ہمارے متعلق کوئی خطرہ ہے جبکہ ہم تو چھ سے سات سو کے درمیان ہیں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم نہیں جانتے ہوسکتا ہے کہ تمہاری آزمائش کی جائے چناچہ ہمارا امتحان ہوا تو ہم میں سے ہر آدمی چھپ کر ہی نماز پڑھ سکتا تھا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23259]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 3060، م: 149
حدیث نمبر: 90
90 صحيح حديث حُذَيْفَةَ رضي الله عنه قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اكْتُبُوا لِي مَنْ تَلَفَّظَ بِالإِسْلاَمِ مِنَ النَّاسِ فَكَتَبْنَا لَهُ أَلْفًا وَخَمْسَمِائَةِ رَجُلٍ فَقُلْنَا نَخَافُ وَنَحْنُ أَلْفٌ وَخَمْسُمِائَةٍ فَلَقَدْ رَأَيْتُنَا ابْتُلِينَا حَتَّى إِنَّ الرَّجُلَ لَيُصَلِّي وَحْدَهُ وَهُوَ خَائِفٌ
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو لوگ اسلام کا کلمہ پڑھ چکے ہیں ان کے نام لکھ کر میرے پاس لاؤ۔“ چنانچہ ہم نے ڈیڑھ ہزار مردوں کے نام لکھ کر آپ کی خدمت میں پیش کیے اور ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: ہماری تعداد ڈیڑھ ہزار ہو گئی ہے، اب ہم کو کیا ڈر ہے؟ لیکن تم دیکھ رہے ہو کہ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد) ہم فتنوں میں اس طرح گھر گئے کہ اب مسلمان تنہا نماز پڑھتے ہوئے بھی ڈرنے لگا ہے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الايمان/حدیث: 90]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 56 كتاب الجهاد 181 باب كتابة الإمام للناس»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
ترقیم عوامۃ: 38444 ترقیم الشثری: -- 40072
حدثنا ابو معاوية ، عن الاعمش ، عن شقيق ، عن حذيفة قال: كنا مع النبي صلى الله عليه وسلم فقال: احصوا كل من تلفظ بالإسلام. قال: قلنا: يا رسول الله! تخاف علينا ونحن ما بين الستمائة إلى السبعمائة؟ فقال: إنكم لا تدرون لعلكم ان تبتلوا. قال: فابتلينا حتى جعل الرجل منا ما يصلي إلا سرا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (قال).
(٢) في [أ، ب]: (يرفض).
(٣) في [أ، ب]: (لا تدرون).
(٤) في [أ، ب]: (إلا صبحًا).
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٠٦٠)، ومسلم (١٤٩).
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے آپ نے فرمایا ہر اسلام کا اقرار کرنے والے کو شمار کرو حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہم نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ہمارے بارے میں خوف کرتے ہیں اور ہم چھ سو سے سات سو تک ہیں آپ نے ارشاد فرمایا یقینا تم نہیں جانتے شاید کہ تمہیں آزمایا جائے راوی فرماتے ہیں ہم آزمائے گئے یہاں تک کہ ہم میں سے کوئی نماز نہیں پڑھ سکتا تھا سوائے چھپ کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40072]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3060، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 149، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6273، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8824، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4029، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13192، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23731، والبزار فى «مسنده» برقم: 2868، 2869، ترقيم محمد عوامة: 38444»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3060، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 149، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6273، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8824، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4029، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13192، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23731، والبزار فى «مسنده» برقم: 2868، 2869، ترقيم محمد عوامة: 38444»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 12883
وَعَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَيْضًا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”احْصُوا لِي كَمْ يَلْفِظُ الْإِسْلَامَ“ قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَتَخَافُ عَلَيْنَا وَنَحْنُ مَا بَيْنَ السِّتِّمِائَةِ إِلَى السَّبْعِمِائَةِ قَالَ فَقَالَ ”إِنَّكُمْ لَا تَدْرُونَ لَعَلَّكُمْ أَنْ تُبْتَلَوا“ قَالَ فَابْتُلِينَا حَتَّى جَعَلَ الرَّجُلُ مِنَّا لَا يُصَلِّي إِلَّا سِرًّا
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم میرے لیے اسلام کا کلمہ پڑھنے والوں کو شمار کرو۔ ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ کو ہمارے بارے میں کوئی ڈر ہے، جبکہ ہماری تعداد چھ سو سے سات سوکے درمیان ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم نہیں جانتے، ہو سکتا ہے کہ تم پر آزمائشیں آ پڑیں۔ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: چنانچہ ہمیں اس طرح آزمایا گیا کہ آدمی کو نماز بھی چھپ چھپ کر ادا کرنا پڑی۔ [الفتح الربانی/بيان القيامة وأحوال الآخرة والفتن والعلامات التى تسبقها/حدیث: 12883]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 3060، ومسلم: 149، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23259 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23648»
وضاحت: فوائد: … بنو امیہ کے زمانے میں یہ پیشین گوئی پوری ہو چکی ہے، حافظ ابن حجر نے کہا: یہ صحیح ثابت ہے کہ حجاج بن یوسف اور اس کا امیر ولید وغیرہ نماز کو اس کے پورے وقت سے لیٹ کر دیتے تھے، اس بارے میں آثار مشہور ہیں، مصنف عبد الرزاق میں ہے: امام عطاء رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں: ایک دن ولید نے نمازِ جمعہ اتنی لیٹ کر دی کہ شام ہو گئی، پس میں آیا اور بیٹھنے سے پہلے نمازِ ظہر پڑھ لی اور پھر بیٹھ کر اشارے سے نمازِ عصر پڑھی، جبکہ وہ ابھی تک جمعہ کا خطبہ دیے جا رہا تھا۔ امام عطاء نے قتل کے ڈر سے ایسے کیا تھا، ایک روایت امام بخاری کے شیخ ابو نعیم نے اپنی کتاب الصلاۃ میں بیان کی ہے، ابو بکر بن عتبہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ کے پہلو میں نماز پڑھی، اُدھر حجاج نے نماز پڑھنے میں شام کر دی، پس سیدنا ابو جحیفہ کھڑے ہوئے اور انھوں نے اپنی نماز پڑھ لی، انھوں نے یہ اثر بھی نقل کیا ہے کہ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما حجاج کے ساتھ نماز پڑھا کرتے تھے، لیکن جب اس نے نماز کو مؤخر کرنا شروع کیا تو وہ اس کے ساتھ پڑھنے کے لیے آتے ہی نہیں تھے، نیز محمد بن ابی اسماعیل نے کہا: میں مِنٰی میں تھا اور ولید پر صحیفے پڑھے جا رہے تھے، پس ان لوگوں نے نماز کو لیٹ کر دیا، میں نے سعید بن جبیر اور عطاء کو دیکھا کہ وہ بیٹھ کر اشاروں سے نماز ادا کر رہے تھے۔(فتح الباری: ۲/ ۱۴)
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 3060
حدیث نمبر: 6273
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: " أَحْصُوا كُلَّ مَنْ كَانَ تَلَفَّظَ بِالإِِسْلامِ"، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَتَخَافُ وَنَحْنُ بَيْنَ السِّتِّ مِائَةٍ إِِلَى السَّبْعِ مِائَةٍ؟ فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِِنَّكُمْ لا تَدْرُونَ، لَعَلَّكُمْ تُبْتَلَونَ" ، قَالَ: فَابْتُلِيَنَا، حَتَّى جَعَلَ الرَّجُلُ مِنَّا لا يُصَلِّي إِِلا سِرًّا.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ ان لوگوں کی گنتی کرو جو اسلام قبول کر چکے ہیں۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا آپ کو اندیشہ ہے، جب کہ ہماری تعداد چھ سو سے لے کر سات سو تک ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نہیں جانتے ہو، ہو سکتا ہے تمہیں آزمائش میں مبتلا کر دیا جائے۔“ راوی کہتے ہیں: تو ہمیں آزمائش میں مبتلا کیا گیا، (یہاں تک کہ ایسی نوبت آ گئی کہ) ہم میں سے ہر شخص صرف پوشیدہ طور پر ہی نماز ادا کر سکتا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6273]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3060، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 149، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6273، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8824، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4029، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13192، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23731» «رقم طبعة با وزير 6240»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (246): م، خ نحوه. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 131
131. عن حذيفة، قال: قال النبيُّ صلى الله عليه وسلم: اكتبوا لي من تلفّظ بالإسلام من الناس، فكتبنا له ألفاً وخمسمائة رجل، فقلنا: نخاف ونحن ألف وخمسمائة! فلقد رأيتُنا ابتلينا حتى إنّ الرّجل ليصلي وحده وهو خائف.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاريّ في الجهاد (3060) عن محمد بن يوسف، حدثنا سفيان، عن الأعمش، عن أبي وائل، عن حذيفة، فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه