الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
1572. 11- باب من دُعي إلى طعام وهو صائم فلم يفطر عندهم
اس شخص کے متعلق بیان جسے کھانے کی دعوت دی گئی اور وہ روزے سے تھا، مگر اس نے ان کے ہاں روزہ نہیں کھولا۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 4418 (کل: 17 مقامات، 8 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 2077
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3878
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6811
11 تا 17
حدیث نمبر: 11634
عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَلَى أُمِّ سُلَيْمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَأَتَتْهُ بِتَمْرٍ وَسَمْنٍ وَكَانَ صَائِمًا فَقَالَ ”أَعِيدُوا تَمْرَكُمْ فِي وِعَائِهِ وَسَمْنَكُمْ فِي سِقَائِهِ“ ثُمَّ قَامَ إِلَى نَاحِيَةِ الْبَيْتِ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ وَصَلَّيْنَا مَعَهُ ثُمَّ دَعَا لِأُمِّ سُلَيْمٍ وَلِأَهْلِهَا بِخَيْرٍ فَقَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لِي خُوَيْصَّةً قَالَ ”وَمَا هِيَ“ قَالَتْ خَادِمُكَ أَنَسٌ قَالَ فَمَا تَرَكَ خَيْرَ آخِرَةٍ وَلَا دُنْيَا إِلَّا دَعَا لِي بِهِ وَقَالَ ”اللَّهُمَّ ارْزُقْهُ مَالًا وَوَلَدًا وَبَارِكْ لَهُ فِيهِ“ قَالَ فَمَا مِنَ الْأَنْصَارِ إِنْسَانٌ أَكْثَرُ مِنِّي مَالًا وَذَكَرَ أَنَّهُ لَا يَمْلِكُ ذَهَبًا وَلَا فِضَّةً غَيْرَ خَاتَمِهِ قَالَ وَذَكَرَ أَنَّ ابْنَتَهُ الْكُبْرَى أُمَيْنَةَ أَخْبَرَتْهُ أَنَّهُ دُفِنَ مِنْ صُلْبِهِ إِلَى مَقْدَمِ الْحَجَّاجِ نَيِّفًا عَلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لے گئے، انہوں نے آپ کی خدمت میں کھجوریں اور گھی پیش کیا،لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس دن روزے سے تھے، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم کھجوریں ان کے تھیلے میں اور گھی اس کے ڈبے میں واپس رکھ دو۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گھر کے ایک کونے میں کھڑے ہو کر دو رکعتیں ادا کیں، ہم نے بھی آپ کے ساتھ نماز ادا کی۔ پھر آپ نے سیدنا ام سلیم رضی اللہ عنہ اور ان کے اہل خانہ کے حق میں برکت کی دعا کی۔ ام سلیم رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میری ایک خصوصی درخواست ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: وہ کیا؟ انہوں نے کہا: یہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خادم سیدنا انس رضی اللہ عنہ ہے، اس کے حق میں خصوصی دعا کر دیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دنیا و آخرت کی ہر خیر کی میرے حق میں دعا کر دی اور فرمایا: یا اللہ! اسے بہت سا مال اور اولاد عنایت فرما اور اس کے لیے ان میں برکت فرما۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ تمام انصار میں سے کسی کے پاس مجھ سے زیادہ دولت نہیں، جبکہ ان کے پاس اپنی انگوٹھی کے سوا کوئی سونا چاندی نہ تھا اور ان کی بڑی بیٹی امینہ نے بتلایا کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے حجاج بن یوسف کے آنے سے پہلے تک اپنی اولاد میں سے تقریباً ایک سو پچیس چھبیس افراد کو اپنے ہاتھوں سے دفن کیا۔ [الفتح الربانی/أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 11634]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 1982، 6334، ومسلم: 2480، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12053 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12076»
وضاحت: فوائد: … امام البانی رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں: یہ حدیث کئی فوائد پر مشتمل ہے، بعض یہ ہیں:
(۱) مال و اولاد میں کثرت کی دعا مشروع ہے، امام بخاری نے اس حدیث پر یہ باب قائم کیا ہے: الدعاء بکثرۃ المال والولد مع البرکۃ۔
(۲) اگر اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی جائے تو مال و اولاد اللہ تعالیٰ کی نعمتیں اور بہترین چیزیں ہیں، وہ لوگ کتنے گمراہ ہیں جو بچوں کی تعداد کم کرنے کے لیے کئی حربے استعمال کرتے ہیں۔
(۳) سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حق میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعا قبول ہوئی اوروہ سب سے زیادہ مال و اولاد والے انصاری ثابت ہوئے۔ (صحیحہ: ۱۴۱)
! اتنے بچوں کے فوت ہونے کی برکت یہ ہے کہ یہ سب کے سب والدین کے لیے ذخیرہ آخرت بن جائیں گے۔ ان کی زندہ اولاد اور اولاد کی اولاد کی تعداد بھی ایک صد سے متجاوز تھی۔ (فتح الباری) (عبداللہ رفیق)
(۱) مال و اولاد میں کثرت کی دعا مشروع ہے، امام بخاری نے اس حدیث پر یہ باب قائم کیا ہے: الدعاء بکثرۃ المال والولد مع البرکۃ۔
(۲) اگر اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی جائے تو مال و اولاد اللہ تعالیٰ کی نعمتیں اور بہترین چیزیں ہیں، وہ لوگ کتنے گمراہ ہیں جو بچوں کی تعداد کم کرنے کے لیے کئی حربے استعمال کرتے ہیں۔
(۳) سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حق میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعا قبول ہوئی اوروہ سب سے زیادہ مال و اولاد والے انصاری ثابت ہوئے۔ (صحیحہ: ۱۴۱)
! اتنے بچوں کے فوت ہونے کی برکت یہ ہے کہ یہ سب کے سب والدین کے لیے ذخیرہ آخرت بن جائیں گے۔ ان کی زندہ اولاد اور اولاد کی اولاد کی تعداد بھی ایک صد سے متجاوز تھی۔ (فتح الباری) (عبداللہ رفیق)
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 1982
حدیث نمبر: 11988
عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَلَى أُمِّ سُلَيْمٍ فَأَتَتْهُ بِتَمْرٍ وَسَمْنٍ وَكَانَ صَائِمًا فَقَالَ ”أَعِيدُوا تَمْرَكُمْ فِي وِعَائِهِ وَسَمْنَكُمْ فِي سِقَائِهِ“ ثُمَّ قَامَ إِلَى نَاحِيَةِ الْبَيْتِ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ وَصَلَّيْنَا مَعَهُ ثُمَّ دَعَا لِأُمِّ سُلَيْمٍ وَلِأَهْلِهَا بِخَيْرٍ فَقَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لِي خُوَيْصَّةً قَالَ ”وَمَا هِيَ“ قَالَتْ خَادِمُكَ أَنَسٌ قَالَ فَمَا تَرَكَ خَيْرَ آخِرَةٍ وَلَا دُنْيَا إِلَّا دَعَا لِي بِهِ وَقَالَ ”اللَّهُمَّ ارْزُقْهُ مَالًا وَوَلَدًا وَبَارِكْ لَهُ فِيهِ“ قَالَ فَمَا مِنَ الْأَنْصَارِ إِنْسَانٌ أَكْثَرُ مِنِّي مَالًا وَذَكَرَ أَنَّهُ لَا يَمْلِكُ ذَهَبًا وَلَا فِضَّةً غَيْرَ خَاتَمِهِ قَالَ وَذَكَرَ أَنَّ ابْنَتَهُ الْكُبْرَى أُمَيْنَةَ أَخْبَرَتْهُ أَنَّهُ دُفِنَ مِنْ صُلْبِهِ إِلَى مَقْدَمِ الْحَجَّاجِ نَيِّفًا عَلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لے گئے، انہوں نے آپ کی خدمت میں کھجوریں اور گھی پیش کیا،لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس دن روزے سے تھے، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم کھجوریں ان کے تھیلے میں اور گھی اس کے ڈبے میں واپس رکھ دو۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گھر کے ایک کونے میں کھڑے ہو کر دو رکعتیں ادا کیں، ہم نے بھی آپ کے ساتھ نماز ادا کی۔ پھر آپ نے سیدنا ام سلیم رضی اللہ عنہ اور ان کے اہل خانہ کے حق میں برکت کی دعا کی۔ ام سلیم رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میری ایک خصوصی درخواست ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: وہ کیا؟ انہوں نے کہا: یہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خادم سیدنا انس رضی اللہ عنہ ہے، اس کے حق میں خصوصی دعا کر دیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دنیا و آخرت کی ہر خیر کی میرے حق میں دعا کر دی اور فرمایا: یا اللہ! اسے بہت سا مال اور اولاد عنایت فرما اور اس کے لیے ان میں برکت فرما۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ تمام انصار میں سے کسی کے پاس مجھ سے زیادہ دولت نہیں، جبکہ ان کے پاس اپنی انگوٹھی کے سوا سونا چاندی کچھ نہ تھا اور ان کی بڑی بیٹی امینہ نے بتلایا کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے حجاج بن یوسف کے آنے سے پہلے تک اپنی اولاد میں سے ایک سو بیس سے زائد افراد کو دفن کیا گیا۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11988]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 1982، 6334،ومسلم: 2480، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12053 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12076»
وضاحت: فوائد: … دیکھیں حدیث نمبر (۱۱۶۳۴)
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 1982
حدیث نمبر: 990
أَخْبَرَنَا أَبُو حَاتِمٍ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الثَّقَفِيُّ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكْرٍ السَّهْمِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أُمِّ سُلَيْمٍ، فَأَتَتْهُ بِتَمْرٍ وَسَمْنٍ، فَقَالَ: " أَعِيدُوا سَمْنَكُمْ فِي سِقَائِهِ، وَتَمْرَكُمْ فِي وِعَائِهِ، فَإِنِّي صَائِمٌ". فَصَلَّى صَلاةً غَيْرَ مَكْتُوبَةٍ، وَصَلَّيْنَا مَعَهُ، فَدَعَا لأُمِّ سُلَيْمٍ وَأَهْلِ بَيْتِهَا، فَقَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِي خُوَيْصَةً، قَالَ:" مَا هِيَ يَا أُمَّ سُلَيْمٍ؟"، قَالَتْ: خَادِمُكَ أَنَسٌ. فَدَعَا لِي بِخَيْرِ الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ، وَقَالَ:" اللَّهُمَّ ارْزُقْهُ مَالا وَوَلَدًا، وَبَارِكْ لَهُ" . قَالَ: فَإِنِّي مِنْ أَكْثَرِ النَّاسِ وَلَدًا، قَالَ: وَأَخْبَرَتْنِي ابْنَتِي أُمَيْنَةُ أَنَّهَا دَفَنَتْ مِنْ صُلْبِي إِلَى مَقْدِمِ الْحَجَّاجِ الْبَصْرَةَ بِضْعًا وَعِشْرِينَ وَمِائَةً.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لے گئے، وہ آپ کی خدمت میں کھجور اور گھی لے کر آئیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے گھی کو واپس اسی برتن میں ڈال دو اور اپنی کھجوروں کو واپس اسی برتن میں ڈال دو، کیونکہ میں نے روزہ رکھا ہوا ہے۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نفل نماز ادا کی، آپ کی اقتداء میں ہم نے بھی نماز ادا کی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا اور ان کے گھر کے افراد کے لیے دعا کی، تو سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! میری ایک درخواست ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ام سلیم! وہ کیا؟“ انہوں نے عرض کی: آپ کا خادم انس (آپ اس کے لیے دعا کر دیں)۔ (سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے حق میں دنیا اور آخرت کی بھلائی کی دعا کی، (آپ نے دعا کی:) «اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ وَبَارِكْ لَهُ فِيهِ» ”اے اللہ! اسے مال اور اولاد عطا کر اور اس کے لیے ان میں برکت رکھ دے۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں لوگوں میں اولاد کے اعتبار سے کثرت والا ہوں، سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میری بیٹی امینہ نے یہ بات بتائی ہے، حجاج کے بصرہ کا گورنر بننے تک میری اولاد اور (اولاد کی اولاد میں سے) ایک سو بیس سے زیادہ لوگوں کا انتقال ہو چکا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 990]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1982، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 660، 2481، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1538، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 990، 2206، 2207، 7186، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 801، وأبو داود فى (سننه) برقم: 608، 609، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 975، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4349، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12235» «رقم طبعة با وزير 986»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «مشكلة الفقر» (12): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح، على شرط الشيخين.
حدیث نمبر: 7186
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أُمِّ سُلَيْمٍ ، فَأَتَتْهُ بِتَمْرٍ وَسَمْنٍ، فَقَالَ:" أَعِيدُوا سَمْنَكُمْ فِي سِقَائِهِ، وَتَمْرَكُمْ فِي وِعَائِهِ، فَإِنِّي صَائِمٌ"، ثُمَّ قَامَ إِلَى نَاحِيَةِ الْبَيْتِ، فَصَلَّى صَلاةً غَيْرَ مَكْتُوبَةٍ، وَدَعَا لأُمِّ سُلَيْمٍ وَأَهْلِ بَيْتِهَا، فَقَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِي خُوَيْصَةً، قَالَ:" مَا هِيَ؟"، قَالَتْ: خُوَيْدِمُكَ أَنَسٌ فَمَا تَرَكَ خَيْرَ آخِرَةٍ وَلا دُنْيَا إِلا دَعَا لِي بِهِ، ثُمَّ قَالَ: " اللَّهُمَّ ارْزُقْهُ مَالا وَوَلَدًا وَبَارِكْ لَهُ" ، قَالَ: فَإِنِّي لَمِنْ أَكْثَرِ الأَنْصَارِ مَالا، قَالَ: وَحَدَّثَتْنِي ابْنَتِي أُمَيْنَةُ، قَالَتْ: قَدْ دُفِنَ لِصُلْبِي إِلَى مَقْدَمِ الْحَجَّاجِ الْبَصْرَةَ بِضْعٌ وَعِشْرُونَ وَمِائَةً.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کے ہاں آئے تو انہوں نے کھجوریں اور گھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنا گھی اس کے مشکیزے میں ڈال دو اور اپنی کھجوریں ان کی پوٹلی میں ڈال دو کیونکہ میں نے روزہ رکھا ہوا ہے۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر کے کونے کی طرف گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں نفل نماز ادا کی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا اور ان کے گھر والوں کے لیے دعا کی۔ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! میری ایک خصوصی درخواست ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”وہ کیا؟“ انہوں نے عرض کی: آپ کا ادنیٰ خادم انس (آپ اس کے لیے دعا کیجیے)۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا اور آخرت سے متعلق ہر بھلائی کے بارے میں میرے حق میں دعا کی اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اللَّهُمَّ ارْزُقْهُ مَالًا وَوَلَدًا، وَبَارِكْ لَهُ فِيهِ» ”اے اللہ! اسے مال اور اولاد عطا کر اور اس کے لیے اس میں برکت رکھ دے۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مال (یعنی زمینوں) کے حساب سے میں انصار میں سب سے زیادہ مالدار تھا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے یہ بھی بتایا کہ میری بیٹی امینہ نے یہ بات بتائی ہے کہ حجاج کے بصرہ آنے سے پہلے میری اولاد اور اولاد کی اولاد میں سے ایک سو بیس سے کچھ زیادہ لوگوں کا انتقال ہو چکا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7186]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1982، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 660، 2481، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1538، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 990، 2206، 2207، 7186، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 801، وأبو داود فى (سننه) برقم: 608، 609، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 975، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4349، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12235» «رقم طبعة با وزير 7142»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2241): خ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 10106
10106- عن أنس قال: دخل النبي صلى الله عليه وسلم على أم سليم، فأتته بتمر وسمن، قال: أعيدوا سمنكم في سقائه، وتمركم في وعائه؛ فإني صائم ثم قام إلى ناحية من البيت، فصلى غير المكتوبة، فدعا لأم سليم وأهل بيتها، فقالت أم سليم: يا رسول الله، إن لي خويصة.قال: ما هي؟ قالت: خادمك أنس، فما ترك خير آخرة ولا دنيا إلا دعا لي به.قال: اللهم ارزقه مالا وولدا، وبارك له فيه، فإني لمن أكثر الأنصار مالا، وحدثتني ابنتي أمينة أنه دُفِن لصلبي مقدم حجاج البصرةَ بضع وعشرون ومائة.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في الصوم (1982) عن محمد بن المثنى قال: ثني خالد هو ابن الحارث، ثنا حميد، عن أنس قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3878
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكْرٍ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى أُمِّ سُلَيْمٍ، فَأَتَتْهُ بِسَمْنٍ وَتَمْرٍ قَالَ: «أَعِيدِي سَمْنَكُمْ فِي سِقَائِهِ، وَتَمْرَكُمْ فِي وِعَائِهِ، فَإِنِّي صَائِمٌ» ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى صَلَاةً غَيْرَ مَكْتُوبَةٍ وَصَلَّيْنَا، فَدَعَا لِأُمِّ سُلَيْمٍ وَلِأَهْلِ بَيْتِهَا، فَقَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ: إِنَّ لِي خُوَيْصَةً، قَالَ: «وَمَا هِيَ؟» قَالَتْ: خَادِمُكَ أَنَسٌ، قَالَ: فَدَعَا لِي بِخَيْرِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، وَقَالَ: «اللَّهُمَّ ارْزُقْهُ مَالًا وَوَلَدًا وَبَارِكْ لَهُ فِيهِ» ، قَالَ: فَإِنِّي لَمِنْ أَكْثَرِ الْأَنْصَارِ وَلَدًا، قَالَ: وَأَخْبَرَتْنِي أُمَيْنَةُ أَنَّهُ دُفِنَ مِنْ صُلْبِي إِلَى مَقْدَمِ الْحَجَّاجِ الْبَصْرَةَ بِضْعٌ وَعِشْرُونَ وَمِئَةٌ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لائے، تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گھی اور کھجوریں پیش کرنے کے لیے لائیں، جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنا گھی اس کے مشکیزے میں اور اپنی کھجوریں ان کے برتن میں واپس رکھ دو کیونکہ میں روزے سے ہوں“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور غیر فرض (نفل) نماز ادا فرمائی اور ہم نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا اور ان کے گھر والوں کے لیے دعا فرمائی، جس پر سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے عرض کی: میری ایک خاص حاجت ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”وہ کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کی: آپ کا خادم انس، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے دنیا اور آخرت کی ہر بھلائی کی دعا فرمائی اور یوں التجا کی: «اللَّهُمَّ ارْزُقْهُ مَالًا وَوَلَدًا وَبَارِكْ لَهُ فِيهِ» ”اے اللہ! اسے مال اور اولاد عطا فرما اور اسے ان میں برکت عطا فرما“، سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ (اس دعا کی برکت سے) میں انصار میں سب سے زیادہ اولاد والا ہوں، اور مجھے میری صاحبزادی امینہ رحمہا اللہ نے بتایا کہ حجاج بن یوسف کے بصرہ آنے تک میری صلب سے پیدا ہونے والی اولاد میں سے ایک سو بیس سے زائد افراد دفن کیے جا چکے تھے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3878]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح على شرط الشيخين .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1881، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1055، 2480، 4531، 2481، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3827، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11642، 12541، وأخرجه فتح الباري برقم: 1881، 5680، 5975، 5984، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 710، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 990، 7186، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8534، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6601، وأخرجه شرح السنة برقم: 1820، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6811/3، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3866»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1881، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1055، 2480، 4531، 2481، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3827، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11642، 12541، وأخرجه فتح الباري برقم: 1881، 5680، 5975، 5984، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 710، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 990، 7186، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8534، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6601، وأخرجه شرح السنة برقم: 1820، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6811/3، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3866»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 6811
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "إِنِّي لَأَرْجُو اللَّهَ أَنْ أَلْقَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَقُولُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، خُوَيْدِمُكَ أَنَسٌ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .
وَفِي رِوَايَةٍ لِأَبِي يَعْلَى: قَالَ ثَابِتٌ: "كُنْتُ إِذَا أَتَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يُخْبَرُ بِمَكَانِي، فَأُدْخَلُ عَلَيْهِ، فَآخُذُ يَدَيْهِ فَأُقَبِّلُهَا، فَأَقُولُ: بِأَبِي هَاتَيْنِ الْيَدَيْنِ اللَّتَيْنِ مَسَّتَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأُقَبِّلُ عَيْنَيْهِ وَأَقُولُ: بِأَبِي هَاتَيْنِ الْعَيْنَيْنِ اللَّتَيْنِ رَأَتَا رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ صَحِيحَةٍ قَالَ أَنَسٌ: "دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أُمِّ سُلَيْمٍ، فَأَتَتْهُ بِسَمْنٍ وَتَمْرٍ، فَقَالَ: أَعِيدُوا سَمْنَكُمْ فِي سِقَائِكُمْ وَتَمْرَكُمْ فِي وِعَائِهِ؛ فَإِنِّي صَائِمٌ، ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي صَلَاةً غَيْرَ مَكْتُوبَةٍ، وَصَلَّيْنَا، وَدَعَا لِأُمِّ سُلَيْمٍ وَلِأَهْلِ بَيْتِنَا، فَقَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ: إِنَّ لِي (حُوَيْجَةً) قَالَ: وَمَا هِيَ؟ قَالَتْ: خُوَيْدِمُكَ أَنَسٌ، قَالَ: فَدَعَا لِي بِخَيْرِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، وَقَالَ: اللَّهُمَّ ارْزُقْهُ مَالًا وَوَلَدًا وَبَارِكْ لَهُ فِيهِ، قَالَ: فَإِنِّي لَمِنْ أَكْثَرِ الْأَنْصَارِ وَلَدًا، قَالَ: وَأَخْبَرَتْنِي بِنْتِي أَمِينَةُ أَنَّهُ دُفِنَ مِنْ صُلْبِي إِلَى مَقْدَمِ الْحَجَّاجِ نَيِّفًا وَعِشْرِينَ وَمِائَةً".
وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ صَحِيحَةٍ قَالَ أَنَسٌ: " انْطَلَقَتْ بِي أُمِّي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، خُوَيْدِمُكَ فَادْعُ اللَّهَ لَهُ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ، وَأَطِلْ عُمُرَهُ، وَاغْفِرْ لَهُ، قَالَ: فَكَثُرَ مَالِي حَتَّى صَارَ يُطْعِمُ فِي السَّنَةِ مَرَّتَيْنِ، وَكَثُرَ وَلَدِي حَتَّى دَفَنْتُ مِنْ صُلْبِي أَكْثَرَ مِنْ مِائَةٍ، وَطَالَ عُمُرِي حَتَّى اسْتَحْيَيْتُ مِنْ أَهْلِي، اشْتَقْتُ لِقَاءَ رَبِّي، وَأَمَّا الرَّابِعَةُ، يَعْنِي الْمَغْفِرَةَ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .
وَفِي رِوَايَةٍ لِأَبِي يَعْلَى: قَالَ ثَابِتٌ: "كُنْتُ إِذَا أَتَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يُخْبَرُ بِمَكَانِي، فَأُدْخَلُ عَلَيْهِ، فَآخُذُ يَدَيْهِ فَأُقَبِّلُهَا، فَأَقُولُ: بِأَبِي هَاتَيْنِ الْيَدَيْنِ اللَّتَيْنِ مَسَّتَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأُقَبِّلُ عَيْنَيْهِ وَأَقُولُ: بِأَبِي هَاتَيْنِ الْعَيْنَيْنِ اللَّتَيْنِ رَأَتَا رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ صَحِيحَةٍ قَالَ أَنَسٌ: "دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أُمِّ سُلَيْمٍ، فَأَتَتْهُ بِسَمْنٍ وَتَمْرٍ، فَقَالَ: أَعِيدُوا سَمْنَكُمْ فِي سِقَائِكُمْ وَتَمْرَكُمْ فِي وِعَائِهِ؛ فَإِنِّي صَائِمٌ، ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي صَلَاةً غَيْرَ مَكْتُوبَةٍ، وَصَلَّيْنَا، وَدَعَا لِأُمِّ سُلَيْمٍ وَلِأَهْلِ بَيْتِنَا، فَقَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ: إِنَّ لِي (حُوَيْجَةً) قَالَ: وَمَا هِيَ؟ قَالَتْ: خُوَيْدِمُكَ أَنَسٌ، قَالَ: فَدَعَا لِي بِخَيْرِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، وَقَالَ: اللَّهُمَّ ارْزُقْهُ مَالًا وَوَلَدًا وَبَارِكْ لَهُ فِيهِ، قَالَ: فَإِنِّي لَمِنْ أَكْثَرِ الْأَنْصَارِ وَلَدًا، قَالَ: وَأَخْبَرَتْنِي بِنْتِي أَمِينَةُ أَنَّهُ دُفِنَ مِنْ صُلْبِي إِلَى مَقْدَمِ الْحَجَّاجِ نَيِّفًا وَعِشْرِينَ وَمِائَةً".
وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ صَحِيحَةٍ قَالَ أَنَسٌ: " انْطَلَقَتْ بِي أُمِّي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، خُوَيْدِمُكَ فَادْعُ اللَّهَ لَهُ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ، وَأَطِلْ عُمُرَهُ، وَاغْفِرْ لَهُ، قَالَ: فَكَثُرَ مَالِي حَتَّى صَارَ يُطْعِمُ فِي السَّنَةِ مَرَّتَيْنِ، وَكَثُرَ وَلَدِي حَتَّى دَفَنْتُ مِنْ صُلْبِي أَكْثَرَ مِنْ مِائَةٍ، وَطَالَ عُمُرِي حَتَّى اسْتَحْيَيْتُ مِنْ أَهْلِي، اشْتَقْتُ لِقَاءَ رَبِّي، وَأَمَّا الرَّابِعَةُ، يَعْنِي الْمَغْفِرَةَ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”مجھے اللہ تعالی سے یہ قوی امید ہے کہ جب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کروں گا تو عرض کروں گا: اے اللہ کے رسول! آپ کا چھوٹا سا خادم انس حاضر ہے۔“ اسے امام ابو داؤد طیالسی اور امام ابو یعلی موصلی نے روایت کیا ہے۔ امام ابو یعلی ہی کی ایک اور روایت میں تابعیِ جلیل ثابت رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”میں جب بھی سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس آتا اور انہیں میری آمد کی خبر دی جاتی تو مجھے اندر بلا لیا جاتا، میں ان کے ہاتھ پکڑ کر چوم لیتا اور کہتا: میرے باپ ان ہاتھوں پر قربان جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسمِ اطہر کو چھوا ہے، اور میں ان کی آنکھوں کو چومتا اور کہتا: میرے باپ ان آنکھوں پر فدا جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدارِ مبارک کیا ہے۔“ نیز امام ابو یعلی کی ایک صحیح روایت میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (میری والدہ) سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گھی اور کھجوریں لائیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنا گھی مشکیزے میں اور کھجوریں برتن میں واپس رکھ دو کیونکہ میں روزے سے ہوں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور غیر فرض (نفل) نماز ادا فرمائی، ہم نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ نماز پڑھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا اور میرے گھر والوں کے لیے خیر کی دعا فرمائی۔ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میری ایک چھوٹی سی حاجت ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”وہ کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: آپ کا چھوٹا سا خادم انس (اس کے لیے دعا فرما دیں)۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے دنیا و آخرت کی ہر بھلائی کی دعا فرمائی اور یوں التجا کی: «اللَّهُمَّ ارْزُقْهُ مَالًا وَوَلَدًا وَبَارِكْ لَهُ فِيهِ» ”اے اللہ! اسے مال اور اولاد عطا فرما اور ان میں اس کے لیے برکت پیدا فرما۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ (اس دعا کی برکت سے) میں انصار میں سب سے زیادہ اولاد والا شخص ہوں، اور میری بیٹی امینہ نے مجھے بتایا کہ حجاج بن یوسف کے بصرہ آنے تک میری صلب سے پیدا ہونے والی اولاد میں سے ایک سو بیس سے زائد افراد وفات پا کر دفن ہو چکے تھے۔“ امام ابو یعلی ہی کی ایک اور صحیح روایت میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”میری والدہ مجھے لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ آپ کا چھوٹا سا خادم ہے، اس کے لیے اللہ سے دعا فرما دیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان الفاظ میں دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ، وَأَطِلْ عُمُرَهُ، وَاغْفِرْ لَهُ» ”اے اللہ! اس کے مال اور اولاد میں کثرت فرما، اس کی عمر دراز کر اور اسے بخش دے۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ (اس نبوی دعا کے نتیجے میں) میرا مال اتنا بڑھ گیا کہ میرا باغ سال میں دو مرتبہ پھل دینے لگا، اور میری اولاد اتنی بڑھی کہ میں نے اپنی صلب سے پیدا ہونے والے سو سے زائد افراد خود دفن کیے، اور میری عمر اتنی طویل ہوئی کہ مجھے اپنے گھر والوں سے (اتنے طویل قیام پر) حیا آنے لگی اور میں اپنے رب سے ملاقات کا مشتاق ہو گیا، اب مجھے چوتھی چیز یعنی مغفرت کا انتظار ہے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 6811]
تخریج الحدیث: «أبو يعلى (5/165) والطيالسي (المطالب): الطيالسي عن الحكم بن عطية عن ثابت عن أنس. الحكم بن عطية: صدوق له أوهام (التقريب، من الحفظ)، وأنكر السناري تفرده عن ثابت؛ وعند عبد بن حميد (المنتخب 1268) عن سليمان بن المغيرة عن ثابت بسند صحيح على شرط مسلم (السناري). وروايتا الدعاء لأنس أصلهما في الصحيحين»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1881، 2616، 5691، 6513، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1055، 2480، 4531، 2481، 2309، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3827، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11642، 12541، 12904، وأخرجه فتح الباري برقم: 1881، 5680، 5975، 5984، 2616، 5691، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 710، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 990، 7186، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8534، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6601، وأخرجه شرح السنة برقم: 1820، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6769»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1881، 2616، 5691، 6513، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1055، 2480، 4531، 2481، 2309، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3827، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11642، 12541، 12904، وأخرجه فتح الباري برقم: 1881، 5680، 5975، 5984، 2616، 5691، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 710، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 990، 7186، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8534، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6601، وأخرجه شرح السنة برقم: 1820، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6769»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ تفرد به الحكم بن عطية عن ثابت وفيه لين، وقد صح نحوه من طريق سليمان بن المغيرة عن ثابت