الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
152. 7- باب تحية الملائكة هي تحية آدم وذريّته
ملائکہ کا سلام ہی حضرت آدم علیہ السلام اور ان کی ذریت کا سلام ہے۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 508 (کل: 13 مقامات، 9 کتب)
صحیح مسلم: 7163
الادب المفرد: 978
صحیح الادب المفرد: 753
مشکوۃ المصابیح: 4628
اللؤلؤ والمرجان: 1807
صحیح ابن حبان: 6162
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3233
1 تا 10
حدیث نمبر: 508
508. عن أبي هريرة، عن النبيّ صلى الله عليه وسلم قال: خلق الله آدم على صورته، طوله ستون ذراعاً. فلما خلقه قال: اذهب فسلِّم على أولئك النّفر من الملائكة جلوس، فاستمع ما يحيّونك فإنّها تحيّة ذريّتك. فقال: السلام عليكم. فقالوا: السلام عليك ورحمة الله، فزادوا: ورحمة الله، فكلّ من يدخل الجنة على صورة آدم، فلم يزل الخلق ينقص بعدُ حتى الآن.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاريّ في كتاب الاستئذان (6227)، ومسلم في كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها (2841) كلاهما من حديث عبدالرزاق، أخبرنا معمر، عن همام بن منبه، عن أبي هريرة، فذكر الحديث.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 3326
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ هَمَّامٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" خَلَقَ اللَّهُ آدَمَ وَطُولُهُ سِتُّونَ ذِرَاعًا، ثُمَّ قَالَ: اذْهَبْ فَسَلِّمْ عَلَى أُولَئِكَ مِنَ الْمَلَائِكَةِ فَاسْتَمِعْ مَا يُحَيُّونَكَ تَحِيَّتُكَ وَتَحِيَّةُ ذُرِّيَّتِكَ، فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، فَقَالُوا: السَّلَامُ عَلَيْكَ وَرَحْمَةُ اللَّهِ فَزَادُوهُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ فَكُلُّ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَلَى صُورَةِ آدَمَ فَلَمْ يَزَلِ الْخَلْقُ يَنْقُصُ حَتَّى الْآنَ".
ہم سے عبداللہ بن محمد نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا، ان سے معمر نے، ان سے ہمام نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اللہ پاک نے آدم علیہ السلام کو پیدا کیا تو ان کو ساٹھ ہاتھ لمبا بنایا پھر فرمایا کہ جا اور ان ملائکہ کو سلام کر، دیکھنا کن لفظوں میں وہ تمہارے سلام کا جواب دیتے ہیں کیونکہ وہی تمہارا اور تمہاری اولاد کا طریقہ سلام ہو گا۔ آدم علیہ السلام (گئے اور) کہا، السلام علیکم فرشتوں نے جواب دیا، السلام علیک ورحمۃ اللہ۔ انہوں نے ورحمۃ اللہ کا جملہ بڑھا دیا، پس جو کوئی بھی جنت میں داخل ہو گا وہ آدم علیہ السلام کی شکل اور قامت پر داخل ہو گا، آدم علیہ السلام کے بعد انسانوں میں اب تک قد چھوٹے ہوتے رہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب أحاديث الأنبياء/حدیث: 3326]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو پیدا کیا تو ان کا قد ساٹھ ہاتھ تھا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے ان سے فرمایا کہ جاؤ اور ان فرشتوں کو سلام کرو، نیز غور سے سنو وہ تمہیں کیا جواب دیتے ہیں؟ وہی تمہارا اور تمہاری اولاد کا سلام ہوگا، چنانچہ آدم علیہ السلام نے کہا: «اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ» ”تم پر سلامتی ہو“، فرشتوں نے جواب دیا: «اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ» ”تجھ پر سلامتی اور اللہ کی رحمت ہو“، انہوں نے «وَرَحْمَةُ اللّٰهِ» کا اضافہ کیا۔ بہرحال جو لوگ جنت میں داخل ہوں گے وہ سب آدم علیہ السلام کی شکل و صورت پر ہوں گے، گویا یہ لوگ ابتدائے پیدائش سے اب تک جسامت میں کم ہو رہے ہیں۔“ [صحيح البخاري/كتاب أحاديث الأنبياء/حدیث: 3326]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 6227
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ هَمَّامٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «خَلَقَ اللَّهُ آدَمَ عَلَى صُورَتِهِ، طُولُهُ سِتُّونَ ذِرَاعًا، فَلَمَّا خَلَقَهُ قَالَ اذْهَبْ فَسَلِّمْ عَلَى أُولَئِكَ النَّفَرِ مِنَ الْمَلاَئِكَةِ جُلُوسٌ، فَاسْتَمِعْ مَا يُحَيُّونَكَ، فَإِنَّهَا تَحِيَّتُكَ وَتَحِيَّةُ ذُرِّيَّتِكَ. فَقَالَ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ. فَقَالُوا السَّلاَمُ عَلَيْكَ وَرَحْمَةُ اللَّهِ. فَزَادُوهُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ، فَكُلُّ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَلَى صُورَةِ آدَمَ، فَلَمْ يَزَلِ الْخَلْقُ يَنْقُصُ بَعْدُ حَتَّى الآنَ» .
ہم سے یحییٰ بن جعفر نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا، ان سے معمر نے، ان سے ہمام نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اللہ تعالیٰ نے آدم کو اپنی صورت پر بنایا، ان کی لمبائی ساٹھ ہاتھ تھی۔ جب انہیں پیدا کر چکا تو فرمایا کہ جاؤ اور ان فرشتوں کو جو بیٹھے ہوئے ہیں، سلام کرو اور سنو کہ تمہارے سلام کا کیا جواب دیتے ہیں، کیونکہ یہی تمہارا اور تمہاری اولاد کا سلام ہو گا۔ آدم علیہ السلام نے کہا: السلام علیکم! فرشتوں نے جواب دیا، السلام علیک ورحمۃ اللہ، انہوں نے آدم کے سلام پر ”ورحمۃ اللہ“ بڑھا دیا۔ پس جو شخص بھی جنت میں جائے گا آدم علیہ السلام کی صورت کے مطابق ہو کر جائے گا۔“ اس کے بعد سے پھر خلقت کا قد و قامت کم ہوتا گیا، اب تک ایسا ہی ہوتا رہا۔ [صحيح البخاري/كتاب الاستئذان/حدیث: 6227]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کو ان کی صورت پر بنایا، ان کی لمبائی ساٹھ ہاتھ تھی۔ جب انہیں پیدا کیا تو فرمایا: ”جاؤ ان بیٹھے ہوئے فرشتوں کو سلام کرو اور سنو وہ تمہارے سلام کا کیا جواب دیتے ہیں؟ کیونکہ وہ تمہارا اور تمہاری اولاد کا سلام ہوگا“، چنانچہ حضرت آدم علیہ السلام نے کہا: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ» ”السلام علیکم“، انہوں نے جواب دیا: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ» ”السلام علیکم ورحمة اللہ“، انہوں نے حضرت آدم علیہ السلام کے سلام پر «وَرَحْمَةُ اللّٰهِ» ”ورحمة اللہ“ کا اضافہ کیا۔ اب جو شخص بھی جنت میں جائے گا وہ آدم علیہ السلام کی صورت کے مطابق ہوکر جائے گا، اس کے بعد خلقت کا قد کم ہوتا گیا، اب تک ایسا ہی ہو رہا ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الاستئذان/حدیث: 6227]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2841 ترقیم شاملہ: -- 7163
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، قَالَ: هَذَا مَا حَدَّثَنَا بِهِ أَبُو هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا، وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " خَلَقَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ آدَمَ عَلَى صُورَتِهِ طُولُهُ سِتُّونَ ذِرَاعًا، فَلَمَّا خَلَقَهُ، قَالَ: اذْهَبْ فَسَلِّمْ عَلَى أُولَئِكَ النَّفَرِ وَهُمْ نَفَرٌ مِنَ الْمَلَائِكَةِ جُلُوسٌ، فَاسْتَمِعْ مَا يُجِيبُونَكَ، فَإِنَّهَا تَحِيَّتُكَ وَتَحِيَّةُ ذُرِّيَّتِكَ، قَالَ: فَذَهَبَ، فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، فَقَالُوا: السَّلَامُ عَلَيْكَ وَرَحْمَةُ اللَّهِ، قَالَ: فَزَادُوهُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ، قَالَ: فَكُلُّ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَلَى صُورَةِ آدَمَ وَطُولُهُ سِتُّونَ ذِرَاعًا، فَلَمْ يَزَلِ الْخَلْقُ يَنْقُصُ بَعْدَهُ حَتَّى الْآنَ ".
ہمام بن منبہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: یہ وہ احادیث ہیں جو ہمیں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیں، ان میں سے (ایک) یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عزوجل نے حضرت آدم علیہ السلام کو اپنی (پسندیدہ) صورت پر پیدا فرمایا، ان کا قد ساٹھ ہاتھ تھا، جب ان کو تخلیق فرما لیا تو فرمایا: جائیں اور اس (سامنے والی) جماعت کو سلام کہیں۔ اور وہ فرشتوں کی جماعت ہے جو بیٹھے ہوئے ہیں اور جس طرح وہ آپ کو سلام کہیں اسے غور سے سنیں، وہی آپ کا اور آپ کی اولاد کا سلام ہو گا۔ فرمایا وہ گئے اور کہا: ﴿السلام عليكم﴾، انہوں نے (جواب میں) کہا: ﴿السلام عليك ورحمة الله﴾، فرمایا: انہوں نے ان (آدم علیہ السلام) کے لیے ورحمۃ اللہ کا اضافہ کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر وہ شخص جو جنت میں داخل ہو گا آدم علیہ السلام کی (اسی) صورت پر ہو گا اور ان کی قامت (جنت میں) ساٹھ ہاتھ تھی، پھر ان کے بعد آج تک (ان کی اولاد کی) خلقت چھوٹی ہوتی رہی ہے“۔ [صحيح مسلم/كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها/حدیث: 7163]
حضرت ہمام بن منبہ رحمہ اللہ کو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بہت سی احادیث لکھوائیں ان میں سے ایک حدیث یہ ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عزوجل نے آدم کو اپنی صورت پر پیدا فرمایا، ان کا طول ساٹھ ہاتھ تھا، چنانچہ پیدا کرنے کے بعد فرمایا: جاؤ اس جماعت کو سلام کہو، وہ فرشتوں کی جماعت بیٹھی ہوئی تھی، چنانچہ سنو وہ تمھیں کس طرح سلام کہتے ہیں وہی تمھارا اور تمھاری اولاد کا سلام ہوگا، سو وہ گئے اور کہا: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ» ”تم پر سلامتی ہو“، انھوں نے کہا: «السَّلَامُ عَلَيْكَ وَرَحْمَةُ اللَّهِ» ”تم پر سلامتی اور اللہ کی رحمت ہو“ اس طرح انھوں نے «وَرَحْمَةُ اللَّهِ» کا اضافہ کیا، چنانچہ جو شخص جنت میں داخل ہو گا، اس کی صورت آدم والی ہو گی اور اس کا طول ساٹھ ہاتھ ہو گا، اس کے بعد اب تک لوگوں کا قد کم ہوتا رہا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها/حدیث: 7163]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2841
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 978
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ هَمَّامٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ”خَلَقَ اللَّهُ آدَمَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى صُورَتِهِ، وَطُولُهُ سِتُّونَ ذِرَاعًا، ثُمَّ قَالَ: اذْهَبْ، فَسَلِّمْ عَلَى أُولَئِكَ - نَفَرٌ مِنَ الْمَلاَئِكَةِ جُلُوسٌ - فَاسْتَمِعْ مَا يُحَيُّونَكَ بِهِ فَإِنَّهَا تَحِيَّتُكَ وَتَحِيَّةُ ذُرِّيَّتِكَ، فَقَالَ: السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ، فَقَالُوا: السَّلاَمُ عَلَيْكَ وَرَحْمَةُ اللهِ، فَزَادُوهُ: وَرَحْمَةُ اللهِ، فَكُلُّ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَلَى صُورَتِهِ، فَلَمْ يَزَلْ يَنْقُصُ الْخَلْقُ حَتَّى الآنَ.“
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو ان کی صورت پر پیدا فرمایا جبکہ ان کا قد ساٹھ ہاتھ تھا۔ پھر حکم دیا کہ جاؤ اور فرشتوں کے اس گروہ پر سلام کہو جو بیٹھے ہیں۔ وہ جو جواب دیں اسے غور سے سننا، وہ تمہارا اور تمہاری اولاد کا سلام ہوگا۔ چنانچہ انہوں نے کہا: «السلام علیکم» ! فرشتوں نے جواب دیا: «السلام علیک ورحمۃ اللہ» ! انہوں نے «ورحمۃ اللہ» کا اضافہ کیا۔ جنت میں داخل ہونے والا ہر شخص اسی قد و قامت کا ہوگا۔ اس وقت سے اب تک انسانوں کا قد مسلسل گھٹتا رہا ہے۔“ [الادب المفرد/كتاب السلام/حدیث: 978]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3326» 0
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3326» 0
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 753
753/978- (صحيح) عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" خلق الله آدم صلى الله عليه وسلم [ على صورته] (1) ، وطوله ستون ذراعاً، ثم قال: اذهب، فسلم على أولئك- نفرٌ من الملائكة جلوس- فاستمع ما يحيونك (2) به فإنها تحيتك وتحية ذريتك، فقال: السلام عليكم، فقالوا: عليك السلام ورحمة الله، فزادوه: ورحمة الله، فكل من يدخل الجنة على صورته، فلم يزل ينقص من الخلق حتى الآن".
0 [صحيح الادب المفرد/حدیث: 753]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3326» 0
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3326» 0
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 4628
(1) بَابُ السَّلَامِ الْفَصْلُ الْأَوَّلُ 4628 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"خَلَقَ اللَّهُ آدَمَ عَلَى صُورَتِهِ، طُولُهُ سِتُّونَ ذِرَاعًا، فَلَمَّا خَلَقَهُ قَالَ: اذْهَبْ فَسَلِّمْ عَلَى أُولَئِكَ النَّفَرِ ، وَهُمْ نَفَرٌ مِنَ الْمَلَائِكَةِ جُلُوسٌ، فَاسْتَمِعْ مَا يُحَيُّونَكَ، فَإِنَّهَا تَحِيَّتُكَ وَتَحِيَّةُ ذُرِّيَّتِكَ، فَذَهَبَ، فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ. فَقَالُوا: السَّلَامُ عَلَيْكَ وَرَحْمَةُ اللَّهِ"قَالَ: فَزَادُوهُ"وَرَحْمَةُ اللَّهِ". قَالَ:"فَكُلُّ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَلَى صُورَةِ آدَمَ وَطُولُهُ سِتُّونَ ذِرَاعًا، فَلَمْ يَزَلِ الْخَلْقُ يَنْقُصُ بَعْدَهُ حَتَّى الْآنَ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو ان کی صورت پر تخلیق فرمایا، ان کا قد ساٹھ ہاتھ تھا، جب اللہ تعالیٰ نے انہیں پیدا کیا تو فرمایا: جاؤ اس جماعت کو سلام کرو، اس جماعت میں چند فرشتے بیٹھے ہوئے تھے وہ آپ کو جو جواب دیں، وہ غور سے سنیں، چنانچہ وہی جواب تمہارا اور تمہاری اولاد کا ہو گا، وہ گئے اور انہوں نے ان سے کہا: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ» ”تم پر سلامتی ہو“، انہوں نے کہا: «السَّلَامُ عَلَيْكَ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ» ”تم پر سلامتی اور اللہ کی رحمت ہو“، انہوں نے انہیں لفظ «وَرَحْمَةُ اللّٰهِ» ”اور اللہ کی رحمت“ کا زائد جواب دیا۔“ فرمایا: ”جنت میں جانے والا ہر شخص صورتِ آدم علیہ السلام پر ہو گا، اس کا قد ساٹھ ہاتھ ہو گا، ان کے بعد پھر مسلسل اب تک قد و قامت میں کمی واقع ہوتی چلی آ رہی ہے۔“ (متفق علیہ) [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4628]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (6227) و مسلم (2841/28)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 1807
1807 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: خَلَقَ اللهُ آدَمَ، وَطُولُهُ سِتُّونَ ذِرَاعًا، ثُمَّ قَالَ: اذْهَبْ فَسَلِّمْ عَلَى أُولَئِكَ مِنَ الْمَلاَئِكَةِ، فَاسْتَمِعْ مَا يُحَيُّونَكَ تَحِيَّتُكَ وَتَحِيَّةُ ذُرِّيَّتِكِ فَقَالَ: السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ فَقَالُوا: السَّلاَمُ عَلَيْكَ وَرَحْمَةُ اللهِ فَزَادُوهُ، وَرَحْمَةُ اللهِ فَكُلُّ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَلَى صُورَةِ آدَمَ، فَلَمْ يَزَلِ الْخَلْقُ يَنْقُصُ حَتَّى الآنَ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ پاک نے آدم علیہ السلام کو پیدا کیا تو ان کو ساٹھ ہاتھ لمبا بنایا، پھر فرمایا کہ جاؤ اور ان ملائکہ کو سلام کرو اور دیکھنا کن لفظوں میں وہ تمہارے سلام کا جواب دیتے ہیں کیونکہ وہی تمہارا اور تمہاری اولاد کا طریقہ سلام ہوگا، آدم علیہ السلام نے (گئے اور) کہا: «اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ» ”تم پر سلامتی ہو“، فرشتوں نے جواب دیا: «اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ وَرَحْمَةُ اللَّهِ» ”تم پر سلامتی اور اللہ کی رحمت ہو“، انہوں نے «وَرَحْمَةُ اللَّهِ» ”اور اللہ کی رحمت“ کا جملہ بڑھا دیا، پس جو کوئی بھی جنت میں داخل ہوگا وہ آدم علیہ السلام کی شکل اور قامت پر داخل ہوگا اور آدم علیہ السلام کے بعد انسانوں میں اب تک قد چھوٹے ہوتے رہے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها/حدیث: 1807]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 60 كتاب الأنبياء: 1 باب خلق آدم، صلوات الله عليه، وذريته»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 6162
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " خَلَقَ اللَّهُ آدَمَ عَلَى صُورَتِهِ، وَطُولِهِ سِتُّونَ ذِرَاعًا، فَلَمَّا خَلْقَهُ، قَالَ: اذْهَبْ، فَسَلِّمْ عَلَى أُولَئِكَ النَّفْرِ، وَهُمْ مِنَ الْمَلائِكَةِ جُلُوسٌ، فَاسْتَمِعْ مَا يُحَيُّونَكَ، فَإِِنَّهَا تَحِيَّتُكَ وَتَحِيَّةُ ذُرِّيَّتِكَ، قَالَ: فَذَهَبَ فَقَالَ: السَّلامُ عَلَيْكَمْ، فَزَادُوهُ: وَرَحْمَةُ اللَّهِ، قَالَ: فَكُلُّ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَلَى صُورَةِ آدَمَ طُولُهُ سِتُّونَ ذِرَاعًا، فَلَمْ يَزَلِ الْخَلْقُ يَنْقُصُ حَتَّى الآنَ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: هَذَا الْخَبَرُ تَعَلَّقَ بِهِ مَنْ لَمْ يُحْكِمُ صِنَاعَةَ الْعِلْمِ، وَأَخَذَ يُشَنِّعُ عَلَى أَهْلِ الْحَدِيثِ الَّذِينَ يَنْتَحِلُونَ السُّنَنَ، وَيَذُبُّونَ عَنْهَا، وَيَقْمَعُونَ مَنْ خَالَفَهَا بِأَنْ قَالَ: لَيْسَتْ تَخْلُو هَذِهِ الْهَاءُ مِنْ أَنْ تُنْسَبَ إِِلَى اللَّهِ، أَوْ إِِلَى آدَمَ، فَإِِنْ نُسِبَتْ إِِلَى اللَّهِ، كَانَ ذَلِكَ كُفْرًا، إِِذْ لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ سورة الشورى آية 11، وَإِِنْ نُسِبَتْ إِِلَى آدَمَ، تَعَرَّى الْخَبَرُ عَنِ الْفَائِدَةِ، لأَنَّهُ لا شَكَّ أَنَّ كُلَّ شَيْءٍ خُلِقَ عَلَى صُورَتِهِ، لا عَلَى صُورَةِ غَيْرِهِ، وَلَوْ تَمَلَّقَ قَائِلُ هَذَا إِِلَى بَارِئِهِ فِي الْخَلْوَةِ، وَسَأَلَهُ التَّوْفِيقَ لإِِصَابَةِ الْحَقِّ وَالْهِدَايَةِ لِلطَّرِيقِ الْمُسْتَقِيمِ فِي لُزُومِ سُنَنِ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَكَانَ أَوْلَى بِهِ مِنَ الْقَدْحِ فِي مُنْتَحِلِي السُّنَنِ بِمَا يَجْهَلُ مَعْنَاهُ، وَلَيْسَ جَهْلُ الإِِنْسَانِ بِالشَّيْءِ دَالا عَلَى نَفْيِ الْحَقِّ عَنْهُ لِجَهْلِهِ بِهِ، وَنَحْنُ نَقُولُ: إِِنَّ أَخْبَارَ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِِذَا صَحَّتْ مِنْ جِهَةِ النَّقْلِ، لا تَتَضَادَّ، وَلا تَتَهَاتَرُ، وَلا تَنْسَخُ الْقُرْآنَ، بَلْ لِكُلِّ خَبَرٍ مَعْنًى مَعْلُومٌ يُعْلَمُ، وَفَصْلٌ صَحِيحٌ يُعْقَلُ، يَعْقِلُهُ الْعَالِمُونَ، فَمَعْنَى الْخَبَرِ عِنْدَنَا بِقَوْلِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خَلَقَ اللَّهُ آدَمَ عَلَى صُورَتِهِ": إِِبَانَةُ فَضْلِ آدَمَ عَلَى سَائِرِ الْخَلْقِ، وَالْهَاءُ رَاجِعَةٌ إِِلَى آدَمَ، وَالْفَائِدَةُ مِنْ رُجُوعِ الْهَاءِ إِِلَى آدَمَ دُونَ إِِضَافَتِهَا إِِلَى الْبَارِئِ جَلَّ وَعَلا، جَلَّ رَبُّنَا وَتَعَالَى عَنْ أَنْ يُشَبَّهُ بِشَيْءٍ مِنَ الْمَخْلُوقِينَ، إِِنَّهُ جَلَّ وَعَلا جَعَلَ سَبَبَ الْخَلْقِ الَّذِي هُوَ الْمُتَحَرِّكُ النَّامِي بِذَاتِهِ اجْتِمَاعَ الذَّكَرِ وَالأُنْثَى، ثُمَّ زَوَالَ الْمَاءِ عَنْ قَرَارِ الذَّكَرِ إِِلَى رَحِمِ الأُنْثَى، ثُمَّ تَغَيُّرَ ذَلِكَ إِِلَى الْعَلَقَةِ بَعْدَ مُدَّةٍ، ثُمَّ إِِلَى الْمُضْغَةِ، ثُمَّ إِِلَى الصُّورَةِ، ثُمَّ إِِلَى الْوَقْتِ الْمَمْدُودِ فِيهِ، ثُمَّ الْخُرُوجِ مِنْ قَرَارِهِ، ثُمَّ الرَّضَاعِ، ثُمَّ الْفِطَامِ، ثُمَّ الْمَرَاتِبِ الأُخَرِ عَلَى حَسَبِ مَا ذَكَرْنَا، إِِلَى حُلُولِ الْمَنِيَّةِ بِهِ، هَذَا وَصْفُ الْمُتَحَرِّكِ النَّامِي بِذَاتِهِ مِنْ خَلْقِهِ، وَخَلْقِ اللَّهِ جَلَّ وَعَلا آدَمَ عَلَى صُورَتِهِ الَّتِي خَلْقَهُ عَلَيْهَا، وَطُولُهُ سِتُّونَ ذِرَاعًا مِنْ غَيْرِ أَنْ تَكُونَ تَقْدُمُهُ اجْتِمَاعُ الذَّكَرِ وَالأُنْثَى، أَوْ زَوَالُ الْمَاءِ، أَوْ قَرَارُهُ، أَوْ تَغْيِيرُ الْمَاءِ عَلَقَةً أَوْ مُضْغَةً، أَوْ تَجْسِيمُهُ بَعْدَهُ، فَأَبَانَ اللَّهُ بِهَذَا فَضْلَهُ عَلَى سَائِرِ مَنْ ذَكَرْنَا مِنْ خَلْقِهِ، بِأَنَّهُ لَمْ يَكُنْ نُطْفَةً فَعَلَقَةً، وَلا عَلَقَةً فَمُضْغَةً، وَلا مُضْغَةً فَرَضِيعًا، وَلا رَضِيعًا فَفَطِيمًا، وَلا فَطِيمًا فَشَابًّا، كَمَا كَانَتْ هَذِهِ حَالَةُ غَيْرِهِ، ضِدَّ قَوْلِ مَنْ زَعَمَ أَنَّ أَصْحَابَ الْحَدِيثِ حَشْوِيَّةٌ يَرْوُونَ مَا لا يَعْقِلُونَ، وَيَحْتَجُّونَ بِمَا لا يَدْرُونَ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کو ان کی اپنی صورت پر پیدا فرمایا، ان کا قد ساٹھ گز تھا، جب اللہ تعالیٰ نے انہیں پیدا فرمایا تو کہا: جاؤ اور فرشتوں کے اس گروہ کو سلام کرو جو بیٹھے ہوئے ہیں اور غور سے سنو کہ وہ تمہیں کیا جواب دیتے ہیں، کیونکہ یہی تمہارا اور تمہاری اولاد کا سلام کرنے کا طریقہ ہو گا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”چنانچہ سیدنا آدم علیہ السلام گئے اور انہوں نے کہا: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ» ”تم پر سلامتی ہو“، تو فرشتوں نے جواب میں «وَرَحْمَةُ اللَّهِ» ”اور اللہ کی رحمت ہو“ کا اضافہ کیا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”جنت میں جو شخص بھی داخل ہو گا وہ سیدنا آدم علیہ السلام کی صورت پر ہو گا اور اس کا قد ساٹھ گز ہو گا، اس کے بعد سے مسلسل انسانوں کے قد کم ہوتے رہے، یہاں تک کہ موجودہ صورت حال آ گئی۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ وہ روایت ہے جس کے ساتھ وہ شخص چمٹ گیا جو علمِ حدیث میں مہارت نہیں رکھتا اور اس نے اس روایت کی وجہ سے ان محدثین پر اعتراضات کیے جو سنت کی خدمت کرتے ہیں، اس پر ہونے والے اعتراضات کو دور کرتے ہیں اور جو شخص سنت کی خلاف ورزی کرتا ہے وہ اس کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں۔ اس شخص نے یہ کہا کہ لفظ 'صورت' میں ضمیر یا تو اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب ہو گی یا سیدنا آدم علیہ السلام کی طرف منسوب ہو گی، اگر اس کی نسبت اللہ تعالیٰ کی طرف کی جائے تو یہ بات کفر ہو گی کیونکہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ﴾ [سورة الشورى: 11] ”اس کی مانند کوئی چیز نہیں ہے۔“ اور اگر اس کی نسبت سیدنا آدم علیہ السلام کی طرف کی جائے تو روایت میں کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو گا، کیونکہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہر چیز اپنی ہی صورت پر پیدا کی گئی ہے، کسی دوسرے کی صورت پر نہیں۔ اگر اس بات کا قائل شخص تنہائی میں بیٹھ کر اپنے پروردگار کی بارگاہ میں التجا کرتا اور اس سے حق اور ہدایت کی توفیق کا سوال کرتا، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کو لازم پکڑنے کی صورت میں سیدھا راستہ ہے، تو پھر اس کے لیے مناسب یہ تھا کہ وہ جس حدیث کا مفہوم نہیں جانتا اس کے حوالے سے سنت کے خادموں پر اعتراض نہ کرتا؛ اگر انسان کسی چیز کے بارے میں علم نہیں رکھتا، تو یہ چیز اس بات پر دلالت نہیں کرتی کہ اس کی ناواقفیت کی وجہ سے حق کی نفی کر دی جائے۔ ہم یہ کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول روایت جب نقل کے اعتبار سے مستند طور پر ثابت ہو جائے تو اس میں کوئی اعتراض اور اختلاف نہیں ہو گا اور نہ ہی وہ قرآن کو منسوخ کرے گی، بلکہ ہر روایت کا اپنا مخصوص مفہوم اور پس منظر ہوتا ہے جسے اہل علم سمجھ جاتے ہیں۔ ہمارے نزدیک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان: ”اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کو اپنی صورت میں پیدا کیا“ کا مطلب یہ ہے کہ سیدنا آدم علیہ السلام کی دیگر تمام مخلوق پر فضیلت کو ظاہر کیا جائے، اور اس میں ضمیر سیدنا آدم علیہ السلام ہی کی طرف راجع ہے، اور ضمیر کے سیدنا آدم علیہ السلام کی طرف راجع ہونے کا فائدہ یوں ہے کہ اس ضمیر کی نسبت اللہ تعالیٰ کی طرف نہیں کی جا سکتی، کیونکہ ہمارا پروردگار اس چیز سے بلند و برتر ہے کہ اسے مخلوق میں سے کسی کے مشابہ قرار دیا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے (دیگر انسانوں کی) تخلیق کا سبب ایک ایسی چیز کو قرار دیا ہے جو حرکت بھی کرتی ہے اور جس کے وجود میں نشوونما کی صلاحیت بھی پائی جاتی ہے، یہ مذکر اور مؤنث کے ملاپ کی صورت میں (نشوونما پاتی ہے)، اس کے بعد مادہِ تولید مذکر کے مخصوص عمل سے مؤنث کے رحم کی طرف منتقل ہو جاتا ہے، اس کے بعد وہ ایک متعین مدت تک جمے ہوئے خون کی شکل میں رہتا ہے، پھر وہ لوتھڑے کی شکل اختیار کر لیتا ہے، پھر شکل و صورت بن جاتی ہے، پھر ایک مخصوص وقت تک وہی رہتا ہے، پھر وہ اپنی جگہ سے نکلتا ہے، پھر دودھ پلانے کا مرحلہ آتا ہے، پھر دودھ چھڑانے کا مرحلہ آتا ہے، پھر دیگر مراتب ہیں جو ہم ذکر کر چکے ہیں، یہاں تک کہ اسے موت آ جاتی ہے۔ تو حرکت کرنے والے اور اپنی ذات کے اعتبار سے نشوونما کی صلاحیت رکھنے والے کی یہ صفت ہے، جبکہ اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کو ان کی صورت پر پیدا کیا ہے، یعنی ان کی تخلیق اس حالت میں ہوئی کہ ان کی لمبائی ساٹھ گز تھی، ان سے پہلے کسی مذکر اور مؤنث کا ملاپ نہیں ہوا تھا، مادہِ تولید کسی جگہ سے منتقل ہو کر کسی جگہ نہیں ٹھہرا تھا، نہ وہ مادہ جمے ہوئے خون یا گوشت کے لوتھڑے کی شکل میں تبدیل ہوا اور نہ ہی اس نے بعد میں جسم کی شکل اختیار کی، تو اللہ تعالیٰ نے اس چیز کے ذریعے ان کی فضیلت کو واضح کر دیا جو وہ دیگر تمام مخلوق پر رکھتے ہیں کہ وہ پہلے نطفے کی شکل میں نہیں تھے کہ پھر جما ہوا خون بن جاتے، نہ ہی جمے ہوئے خون کے بعد گوشت کا لوتھڑا بنے، نہ ہی انہیں دودھ پینے کی نوبت آئی اور نہ ہی دودھ چھڑانے کی نوبت آئی، اور نہ ہی وہ بچپن کے بعد نوجوان ہوئے جیسا کہ سیدنا آدم علیہ السلام کے علاوہ دیگر انسانوں کی صورت حال ہوتی ہے۔ یہ بات اس شخص کے موقف کے خلاف ہے جو اس بات کا قائل ہے کہ محدثین حشویہ فرقے جیسے نظریات رکھتے ہیں، وہ ایسی چیزیں روایت کر دیتے ہیں جن کا فہم حاصل نہیں ہو سکتا اور وہ ایسی چیزوں کے ذریعے استدلال کرتے ہیں جن کا انہیں علم نہیں ہوتا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6162]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3326، 6227، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2841، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5710، 6162، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8287» «رقم طبعة با وزير 6129»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (449)، «صحيح الأدب المفرد» (449): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
حدیث نمبر: 8322
8322- عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: خلق الله آدم على صورته طوله ستون ذراعا، فلما خلقه قال: اذهب فسلِّمْ على أولئك النفر من الملائكة جلوس، فاستمعْ ما يُحيونك؛ فإنها تحيتك، وتحية ذريتك فقال: السلام عليكم فقالوا: السلام عليك ورحمة الله فزادوه"ورحمة الله" فكل من يدخل الجنة على صورة آدم، فلم يزل الخلق ينقص بعد حتى الآن.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الاستئذان (6227)، ومسلم في صفة الجنة (2841) كلاهما من رواية عبد الرزاق عن معمر، عن همام بن منبه، عن أبي هريرة فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه