الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
1945. 13- باب ما جاء في خيار المجلس للمتبايعين
ان احادیث کے بیان میں جو خرید و فروخت کرنے والے دونوں فریقوں کے لیے خیارِ مجلس (یعنی جب تک وہ ایک دوسرے سے جدا نہ ہوں، سودا برقرار رکھنے یا ختم کرنے کا اختیار) کے ثبوت میں منقول ہیں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 5440 (کل: 64 مقامات، 23 کتب)
سنن ابوداود: 3454
سنن ابن ماجہ: 2181
بلوغ المرام: 692
مشکوۃ المصابیح: 2801
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1377
المنتقى ابن الجارود: 618
الفتح الربانی: 5922
المعجم الکبیر للطبرانی: 13572
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5822
51 تا 60
حدیث نمبر: 234
عَنْ سُفْيَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ: أَمْلَى عَلَيَّ نَافِعٌ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ أَخْبَرَهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا تَبَايَعَ الْمُتَبَايِعَانِ بِالْبَيْعِ فَكُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِالْخِيَارِ مِنْ بَيْعِهِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا أَوْ يَكُونُ بَيْعُهُمَا عَنْ خِيَارٍ وَإِذَا كَانَ عَنْ خِيَارٍ فَقَدْ وَجَبَ". فَكَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا بَاعَ الرَّجُلُ وَلَمْ يُخَيِّرْهُ فَأَرَادَ أَنْ لا يَقْبَلَهُ قَامَ فَمَشَى هُنَيْهَةً ثُمَّ رَجَعَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب بیع کرنے والے آپس میں سودا کریں تو دونوں کو جدا ہونے تک بیع ختم کرنے کا اختیار ہے یا ان کی بیع میں خیار ختم کر دیا گیا ہو اگر ایسی بات ہے تو بیع پکی ہوگئی۔“ نافع رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما جب کسی سے سودا کرتے خیار نہ دیا ہوتا تو چاہتے کہ وہ اقالہ یعنی بیع کی واپسی کا مطالبہ نہ کرے۔ تو ابن عمر رضی اللہ عنہما تھوڑا سا چلتے پھر اس کے پاس واپس آجاتے۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب في البيوع/حدیث: 234]
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم، البيوع، باب ثبوت خيار المجلس للمتبايعين، رقم: 1531»
حدیث نمبر: 235
عَنْ يَحْيَى بْنِ حَسَّانَ، عَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ:" إِذَا ابْتَاعَ الرَّجُلانِ فَكُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا إِلا بَيْعَ الْخِيَارِ وَكَانَا جَمِيعًا أَوْ يُخَيِّرُ أَحَدُهُمَا الآخَرَ فَإِنْ خَيَّرَ أَحَدُهُمَا الآخَرَ فَتَبَايَعَا عَلَى ذَلِكَ فَقَدْ وَجَبَ الْبَيْعُ وَإِنْ تَفَرَّقَا بَعْدَ أَنْ تَبَايَعَا وَلَمْ يَتْرُكْ وَاحِدٌ مِنْهُمَا الْبَيْعَ فَقَدْ وَجَبَ الْبَيْعُ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب دو آدمی خرید و فروخت کریں تو دونوں کو جدا ہونے تک بیع ختم کرنے کا اختیار ہے مگر بیع خیار (اختیار ختم کرتا ہے یا اختیار کی مدت مقرر کر دیتا ہے اس کا حکم جدائی سے متعلق نہ ہوگا) اور دونوں اکٹھے رہیں (الا یہ کہ) ان میں سے کوئی ایک دوسرے کو (بوقت بیع) اختیار دے دے اگر بیع کے وقت ہی ان دونوں نے ایک دوسرے کو اختیار دے دیا تو وہ اس پر سودا کر لیں تو بیع پکی ہوگئی اور اگر سودا کرنے کے بعد وہ ایک دوسرے سے جدا ہوئے اور اس وقت تک کسی نے بیع واپس نہیں کی تو بیع پکی ہوگئی (ناقابل واپسی ہے)“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب في البيوع/حدیث: 235]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، البيوع، باب اذا خير احدهما صاحبه بعد البيع فقد وجب البيع، رقم: 2112، صحیح مسلم، البيوع، باب ثبوت خيار المجلس للمتبايعين، رقم: 1531»
حدیث نمبر: 236
عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْمُتَبَايِعَانِ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِالْخِيَارِ عَلَى صَاحِبِهِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا إِلا بَيْعَ الْخِيَارِ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لین دین کرنے والے جدا ہونے سے قبل قبل بیع ختم کرنے کا اختیار رکھتے ہیں بیع خیار کے علاوہ۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب في البيوع/حدیث: 236]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، البيوع، باب البيعان بالخيار ما لم يتفرقا، رقم: 2111، صحیح مسلم، البيوع، باب ثبوت خيار المجلس للمتبايعين، رقم: 1531»
حدیث نمبر: 5441
5441. عن ابن عمر، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه قال: إذا تبايع الرجلان فكل واحد منهما بالخيار ما لم يتفرقا، وكانا جميعا، أو يخير أحدهما الآخر، فتبايعا على ذلك، فقد وجب البيع. وإن تفرقا بعد أن يتبايعا، ولم يترك واحد منهما البيع فقد وجب البيع.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في البيوع (2112)، ومسلم في البيوع (1531: 44) كلاهما مـن طريق الليث (وهو ابن سعد)، عـن نافع، عن ابن عمر فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 10430
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي وَغَيْرُهُمَا قِرَاءَةً، وَأَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ إِمْلَاءً، قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنا الشَّافِعِيُّ، أنا مَالِكٌ، ح قَالَ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، فِيمَا قَرَأَ عَلَى مَالِكٍ ح قَالَ: وَأَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الْإِمَامُ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْمُتَبَايِعَانِ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِالْخِيَارِ ⦗٤٤١⦘ عَلَى صَاحِبِهِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا إِلَّا بَيْعَ الْخِيَارِ" وَفِي رِوَايَةِ الشَّافِعِيِّ:" عَلَى صَاحِبِهِ بِالْخِيَارِ"، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يُوسُفَ، عَنْ مَالِكٍ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى.
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیچنے اور خریدنے والے ہر ایک کو جدا ہونے تک سودا توڑنے کا اختیار ہے، سوائے اس کے کہ ان کے درمیان اختیاری خریدو فروخت ہو۔“
(ب) شافعی کی روایت میں ہے کہ ”اس کو اپنے ساتھی پر اختیار ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10430]
(ب) شافعی کی روایت میں ہے کہ ”اس کو اپنے ساتھی پر اختیار ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10430]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري2005»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 10433
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا اللَّيْثُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا تَبَايَعَ الرَّجُلَانِ فَكُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا، وَكَانَا جَمِيعًا أَوْ يُخَيِّرُ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ فَتَبَايَعَا ⦗٤٤٢⦘ عَلَى ذَلِكَ فَقَدْ وَجَبَ الْبَيْعُ، وَإِنْ تَفَرَّقَا بَعْدَ أَنْ يَتَبَايَعَا وَلَمْ يَتْرُكْ وَاحِدٌ مِنْهُمَا الْبَيْعَ فَقَدْ وَجَبَ الْبَيْعُ"، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ قُتَيْبَةَ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ قُتَيْبَةَ وَمُحَمَّدِ بْنِ رُمْحٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب دو آدمی بیع کریں تو دونوں میں سے ہر ایک کو سودا ختم کرنے کا اختیار ہے جب تک وہ جدا نہ ہوں یا انہوں نے ایک دوسرے کو اختیار دے رکھا ہو، اس پر بیع کریں تو بیع واجب ہوگی۔ اگر بیع کے بعد دونوں الگ الگ ہو گئے، کسی نے بھی بیع کو ترک نہیں کیا، پھر بھی بیع واجب ہو جائے گی۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10433]
حدیث نمبر: 422
«إذا تبايع الرجلان فكل واحد منها بالخيار ما لم يتفرقا وكانا جميعا أو يخير أحدهما الآخر فإن خير أحدهما الآخر فتبايعا على ذلك فقد وجب البيع وإن تفرقا بعد أن تبايعا ولم يترك واحد منهما البيع فقد وجب البيع»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب دو آدمی آپس میں خرید و فروخت کریں تو ان میں سے ہر ایک کو (سودا منسوخ کرنے کا) اختیار حاصل ہے جب تک کہ وہ جدا نہ ہو جائیں اور ایک ساتھ موجود ہوں، یا ان میں سے کوئی ایک دوسرے کو اختیار دے دے۔ پس اگر ایک نے دوسرے کو اختیار دے دیا اور اسی پر انہوں نے بیع کر لی تو بیع لازم ہو گئی۔ اور اگر وہ خرید و فروخت کے بعد جدا ہو گئے اور ان میں سے کسی نے بھی بیع ترک نہیں کی تب بھی بیع لازم ہو گئی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 422]
”جب دو آدمی آپس میں خرید و فروخت کریں تو ان میں سے ہر ایک کو (سودا منسوخ کرنے کا) اختیار حاصل ہے جب تک کہ وہ جدا نہ ہو جائیں اور ایک ساتھ موجود ہوں، یا ان میں سے کوئی ایک دوسرے کو اختیار دے دے۔ پس اگر ایک نے دوسرے کو اختیار دے دیا اور اسی پر انہوں نے بیع کر لی تو بیع لازم ہو گئی۔ اور اگر وہ خرید و فروخت کے بعد جدا ہو گئے اور ان میں سے کسی نے بھی بیع ترک نہیں کی تب بھی بیع لازم ہو گئی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 422]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق ن هـ] عن ابن عمر. الإرواء 1310/1.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 4518
«كل بيعين لا بيع بينهما حتى يتفرقا إلا بيع الخيار»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بیچنے اور خریدنے والے دونوں کو، جب تک وہ الگ نہ ہوں، سودا منسوخ کرنے کا اختیار ہے، سوائے اس بیع کے جس میں پہلے سے خیار (شرط) طے ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4518]
”بیچنے اور خریدنے والے دونوں کو، جب تک وہ الگ نہ ہوں، سودا منسوخ کرنے کا اختیار ہے، سوائے اس بیع کے جس میں پہلے سے خیار (شرط) طے ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4518]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق ن] عن ابن عمر. الروض 541، أحاديث البيوع.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 6673
«المتبايعان بالخيار ما لم يتفرقا إلا أن يكون البيع كان عن خيار فإن كان البيع عن خيار فقد وجب البيع»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بیچنے اور خریدنے والے دونوں کو اس وقت تک اختیار حاصل ہے جب تک وہ جدا نہ ہوں، سوائے اس کے کہ سودا شرطِ اختیار پر ہو، اور اگر سودا شرطِ اختیار پر ہو تو سودا لازم ہو جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 6673]
”بیچنے اور خریدنے والے دونوں کو اس وقت تک اختیار حاصل ہے جب تک وہ جدا نہ ہوں، سوائے اس کے کہ سودا شرطِ اختیار پر ہو، اور اگر سودا شرطِ اختیار پر ہو تو سودا لازم ہو جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 6673]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ن] عن ابن عمر. المصدر السابق، الإرواء 1310/1.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 6674
«المتبايعان كل واحد منهما بالخيار على صاحبه ما لم يتفرقا إلا بيع الخيار»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بیچنے اور خریدنے والوں میں سے ہر ایک کو دوسرے پر اس وقت تک اختیار حاصل ہے جب تک وہ جدا نہ ہوں، سوائے شرطِ اختیار والے سودے کے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 6674]
”بیچنے اور خریدنے والوں میں سے ہر ایک کو دوسرے پر اس وقت تک اختیار حاصل ہے جب تک وہ جدا نہ ہوں، سوائے شرطِ اختیار والے سودے کے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 6674]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق د ن] عن ابن عمر. أحاديث البيوع.»
قال الشيخ الألباني: صحيح