🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1959. 27- باب ما جاء في مهنة الحجامة
حجامہ (پچھنے لگانے) کے پیشے اور اس کی بابت مروی روایات کے بیان میں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 5466 (کل: 28 مقامات، 16 کتب)
الجامع الكامل: 5466، 5834، 11555
صحیح بخاری: 2102، 2210
صحیح مسلم: 4038، 4039، 4040، 5750
سنن ابوداود: 3424
سنن ترمذی: 1278
شمائل ترمذی: 359
سنن دارمی: 2658
مشکوۃ المصابیح: 2769
مسند احمد: 12785، 12883
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1782
الفتح الربانی: 6139، 7645
مسند امام شافعی: 1517
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 269، 270
السنن الكبرى للبيهقي: 15786، 19509، 19510
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3758، 3850
المعجم الاوسط: 2660
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2658
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "حَجَمَهُ أَبُو طَيْبَةَ وَأَمَرَ لَهُ بِصَاعَيْنِ مِنْ طَعَامٍ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ابوطیبہ (نافع یا میسرہ) نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سینگی لگائی اور آپ نے ان کو دو صاع غلہ اجرت دینے کا حکم دیا۔ [سنن دارمي/من كتاب البيوع/حدیث: 2658]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2664] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2102، 5696] ، [مسلم 1577] ، [ترمذي 1278] ، [أبويعلی 2835] ، [ابن حبان 5151] ، [مسند الحميدي 1251]
وضاحت: (تشریح حدیث 2657)
اس حدیث سے پچھنا لگوانا اور اس پر اجرت دینا ثابت ہوا۔
پچھنا یا سینگی لگوانا بہت سی بیماریوں سے چھٹکارے کا سبب ہے۔
[بخاري شريف 5696] میں ہے کہ خون کے دباؤ کا بہترین علاج پچھنا لگوانا ہے۔
اور سر درد و شقیقہ کا بہترین علاج بھی سینگی ہے۔
[بخاري: 5700] ۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح والحديث متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2769
2769 - وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: حَجَمَ أَبُو طَيْبَةَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَرَ لَهُ بِصَاعٍ مِنْ تَمْرٍ  ، وَأَمَرَ أَهْلَهُ أَنْ يُخَفِّفُوا عَنْهُ مِنْ خَرَاجِهِ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ابوطیبہ نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو پچھنے لگائے تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے ”ایک صاع (تقریباً اڑھائی کلو) کھجوریں دینے اور اس کے مالکوں کو اس کے خراج میں تخفیف کرنے“ کا حکم فرمایا۔ (متفق علیہ)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2769]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (2102) و مسلم (1577/62)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12785
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُؤَمَّلٌ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ أَبَا طَيْبَةَ حَجَمَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَمَرَ لَهُ بِصَاعٍ مِنْ تَمْرٍ، وَكَلَّمَ أَهْلَهُ، فَوَضَعُوا عَنْهُ مِنْ خَرَاجِهِ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ابوطیبہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سینگی لگائی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ایک صاع کھجور دینے کا حکم دیا اور اس کے مالک سے بات کی تو انہوں نے اس پر تخفیف کردی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12785]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 5696، م: 1577، وهذا إسناد ضعيف لضعف مؤمل بن إسماعيل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12883
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، قَالَ: سُئِلَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ عَنْ كَسْبِ الْحَجَّامِ، قَالَ: احْتَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حَجَمَهُ أَبُو طَيْبَةَ، فَأَمَرَ لَهُ بِصَاعٍ مِنْ شَعِيرٍ، وَكَلَّمَ مَوَالِيَهُ أَنْ يُخَفِّفُوا عَنْهُ مِنْ ضَرِيبَتِهِ، وَقَالَ:" أَمْثَلُ مَا تَدَاوَيْتُمْ بِهِ الْحِجَامَةُ وَالْقُسْطُ الْبَحْرِيُّ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ کسی شخص نے سینگی لگوانے کی اجرت کے متعلق پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ ابوطیبہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سینگی لگائی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ایک صاع جَو دینے کا حکم دیا اور اس کے مالک سے بات کی تو انہوں نے اس پر تخفیف کردی۔ اور فرمایا بہترین علاج سینگی لگوانا اور قسط بحری کا استعمال ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12883]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5696 م: 1577
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1782
حَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّهُ قَالَ:" احْتَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَمَهُ أَبُو طَيْبَةَ، فَأَمَرَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِصَاعٍ مِنْ تَمْرٍ، وَأَمَرَ أَهْلَهُ أَنْ يُخَفِّفُوا عَنْهُ مِنْ خَرَاجِهِ"
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنے لگوائے ابو طیبہ کے ہاتھ سے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزدوری میں ایک صاع کھجور کا دیا اور اس کے مالکوں کو حکم دیا کہ اس کے خراج میں کمی کر دیں۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1782]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2102، 2210، 2277، 2281، 5696، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1577، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5151، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 7537، 7538، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3424، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1278، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2664، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2164، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15887، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11988، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1251، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2835، فواد عبدالباقي نمبر: 54 - كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ-ح: 26»

الحكم على الحديث:
مرفوع صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6139
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ حَجَمَ أَبُو طَيْبَةَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَأَعْطَاهُ صَاعًا مِنْ طَعَامٍ وَكَلَّمَ أَهْلَهُ فَخَفَّفُوا عَنْهُ
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے راویت ہے کہ ابوطیبہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سینگی لگائی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے اناج کا ایک صاع دیا اور اس کے مالک سے اس پر آسانی کرنے کی سفارش کی، پس انھوں نے اس سے تخفیف کر دی۔ [الفتح الربانی/كتاب الإجارة/حدیث: 6139]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 5696، ومسلم: 1577، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11966 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11988»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 5696
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7645
عَنْ حُمَيْدٍ قَالَ سُئِلَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ كَسْبِ الْحَجَّامِ قَالَ احْتَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ حَجَمَهُ أَبُو طَيْبَةَ فَأَمَرَ لَهُ بِصَاعٍ مِنْ شَعِيرٍ وَكَلَّمَ مَوَالِيَهُ أَنْ يُخَفِّفُوا عَنْهُ مِنْ ضَرِيبَتِهِ وَقَالَ أَمْثَلُ مَا تَدَاوَيْتُمْ بِهِ الْحِجَامَةُ وَالْقُسْطُ الْبَحْرِيُّ
۔ حمید کہتے ہیں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے سینگی لگانے کی کمائی کے متعلق سوال کیا گیا،انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سینگی لگوائی اور سیدنا ابو طیبہ رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سینگی لگائی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں ایک صاع جو دینے کا حکم دیا اور ان کے آقاؤں سے مطالبہ کیا کہ انھوں نے اس پر آمدن کی جس مقدار کا تعین کر رکھا ہے، وہ اس میں کمی کریں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سب سے بہترین علاج جو تم کرتے ہو، وہ سینگی لگوانا اور قسط بحری کا استعمال ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الطب والرقي والعين والعدوى والتشاؤم والفال)/حدیث: 7645]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 5696، ومسلم: 1577، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12883 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12914»
وضاحت: فوائد: … سینگی لگوانا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قولی اور فعلی سنت ہے، اس سے جسم کا خراب اور فاسد خون خارج ہو جاتا ہے، جسم کو راحت ملتی ہے اورخون صاف ہو جاتا ہے۔ ہمارے ہاں اس چیز کا رواج ختم ہوتا جا رہا ہے، دوبارہ اس کا احیاء ہونا چاہئے۔

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 5696
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1517
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ: أَنَّهُ قِيلَ لَهُ: احْتَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَقَالَ: نَعَمْ حَجَمَهُ أَبُو طَيْبَةَ، فَأَعْطَاهُ صَاعَيْنِ، وَأَمَرَ مَوَالِيَهُ أَنْ يُخَفِّفُوا عَنْهُ مِنْ ضَرِيبَتِهِ، وَقَالَ:"إِنَّ أَمْثَلَ مَا تَدَاوَيْتُمْ بِهِ الْحِجَامَةُ وَالْقُسْطُ الْبَحْرِيُّ لِصِبْيَانِكُمْ مِنَ الْعُذْرَةِ، وَلَا تُعَذِّبُوهُمْ بِالْغَمْزِ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ان سے پوچھا گیا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگی لگوائی؟ تو انہوں نے فرمایا، ہاں! ابو طیبہ رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سینگی لگائی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دو صاع دیے، اور ان کے مالکوں سے کہا کہ ان کے خراج میں کچھ کمی کر دیں اور فرمایا: ”تمہارے بہترین علاجوں میں سے ایک پچھنے لگانا (سینگی) ہے اور قسطِ بحری تمہارے بچوں کے دردِ حلق کے لیے ہے، انہیں حلق دبا کر اذیت نہ دو۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الأطعمة والصيد والذبائح /حدیث: 1517]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم المساقاة، باب حل أجرة الحجامة (1577).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 269
عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ عَبْدِ الْمَجِيدِ الثَّقَفِيِّ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّهُ قِيلَ لَهُ: احْتَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ، حَجَمَهُ أَبُو طَيْبَةَ فَأَعْطَاهُ صَاعَيْنِ وَأَمَرَ مَوَالِيَهِ أَنْ يُخَفِّفُوا عَنْهُ مِنْ ضَرِيبَتِهِ، وَقَالَ:" إِنَّ أَمْثَلَ مَا تَدَاوَيْتُمْ بِهِ الْحِجَامَةُ وَالْقُسْطُ الْبَحْرِيُّ لِصِبْيَانَكُمْ مِنَ الْعُذْرَةِ وَلا تُعَذِّبُوهُمْ بِالْغَمْزِ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگی لگوائی؟ تو انہوں نے فرمایا: ہاں ابوطیبہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سینگی لگائی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دو صاع غلہ بطور اجرت دیا اور ان کے مالکان سے فرمایا: ”اس کے ٹیکس میں کمی کرو۔“ اور فرمایا: ”بلاشبہ بہترین جو تم علاج کرواؤ وہ سینگی ہے اور بچوں کے ٹانسل کا علاج قسط بحری کا استعمال ہے اور تم بچوں کا گلا دبا کر تکلیف مت دو۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب في البيوع/حدیث: 269]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، البيوع، باب ذکر الحجام، رقم: 2102، صحیح مسلم، المساقاة، باب حل أجرۃ الحجامۃ، رقم: 1577»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 270
عَنْ مَالِكٍ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ:" حَجَمَ أَبُو طَيْبَةَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَ لَهُ بِصَاعٍ مِنْ تَمْرٍ , وَأَمَرَ أَهْلَهُ أَنْ يُخَفِّفُوا عَنْهُ مِنْ خَرَاجِهِ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ابو طیبہ رضی اللہ عنہ نے سینگی لگائی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک صاع کھجور اجرت دی اور اس کے مالکان سے کہا کہ ”اس کے ٹیکس میں تخفیف کرو۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب في البيوع/حدیث: 270]
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ، برقم: 273»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں