🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2577. 1- باب ما جاء في تحريم الزنا
ان مرویات کے بیان میں جو زنا کی تحریم و حرمت کے سلسلے میں وارد ہوئی ہیں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 6928 (کل: 7 مقامات، 5 کتب)
الجامع الكامل: 6928، 12651
مسند احمد: 22211
الفتح الربانی: 6648
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 543
المعجم الکبیر للطبرانی: 7648، 7728
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6928
6928- عن أبي أمامة قال: إن فتى شاباً أتى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: يا رسول الله، ائذن لي بالزنا، فأقبل عليه القوم فزجروه وقالوا: مه مه فقال: ادنه فدنا منه قريبا قال: فجلس قال: أتحبه لأمك؟ قال: لا، والله جعلني الله فداءك قال: ولا الناس يحبونه لأمهاتهم قال: أفتحبه لابنتك؟ صلى الله عليه وسلم قال: لا والله يا رسول الله، جعلني الله فداءك. قال: ولا الناس يحبونه لبناتهم قال: أفتحبه لأختك؟ قال: لا والله، جعلني الله فداءك، قال: ولا الناس يحبونه لأخواتهم قال: أفتحبه لعمتك؟ قال: لا والله، جعلني الله فداءك، قال: ولا الناس يحبونه لعماتهم قال: أفتحبه لخالتك؟ قال: لا والله، جعلني الله فداءك. قال: ولا الناس يحبونه لخالاتهم قال: فوضع يده عليه، وقال: اللهم اغفر لذنبه، وطهر قلبه، وحصّن فرجه قال: فلم يكن بعد ذلك الفتى يلتفت إلى شيء.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أحمد (22211) والطبراني (7679) كلاهما من طريق حَريز بن عثمان، ثنا سليم بن عامر، عن أبي أمامة فذكر الحديث.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 22211
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ , حَدَّثَنَا حَرِيزٌ , حَدَّثَنَا سُلَيْمُ بْنُ عَامِرٍ , عَنْ أَبِي أُمَامَةَ , قَالَ: إِنَّ فَتًى شَابًّا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , ائْذَنْ لِي بِالزِّنَا , فَأَقْبَلَ الْقَوْمُ عَلَيْهِ , فَزَجَرُوهُ , قَالُوا: مَهْ مَهْ , فَقَالَ:" ادْنُهْ" , فَدَنَا مِنْهُ قَرِيبًا , قَالَ: فَجَلَسَ , قَالَ: " أَتُحِبُّهُ لِأُمِّكَ؟" , قَالَ: لَا وَاللَّهِ , جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاءَكَ , قَالَ:" وَلَا النَّاسُ يُحِبُّونَهُ لِأُمَّهَاتِهِمْ" , قَالَ:" أَفَتُحِبُّهُ لِابْنَتِكَ؟" , قَالَ: لَا وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ , جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاءَكَ , قَالَ:" وَلَا النَّاسُ يُحِبُّونَهُ لِبَنَاتِهِمْ , قَالَ: أَفَتُحِبُّهُ لِأُخْتِكَ؟" , قَالَ: لَا وَاللَّهِ , جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاءَكَ , قَالَ:" وَلَا النَّاسُ يُحِبُّونَهُ لِأَخَوَاتِهِمْ , قَال: أَفَتُحِبُّهُ لِعَمَّتِكَ؟" , قَالَ: لَا وَاللَّهِ , جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاءَكَ , قَالَ:" وَلَا النَّاسُ يُحِبُّونَهُ لِعَمَّاتِهِمْ , قَالَ: أَفَتُحِبُّهُ لِخَالَتِكَ؟" , قَالَ: لَا وَاللَّهِ , جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاءَكَ , قَالَ:" وَلَا النَّاسُ يُحِبُّونَهُ لِخَالَاتِهِمْ , قَالَ: فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَيْهِ , وَقَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ ذَنْبَهُ , وَطَهِّرْ قَلْبَهُ , وَحَصِّنْ فَرْجَهُ" , فَلَمْ يَكُنْ بَعْدُ ذَلِكَ الْفَتَى يَلْتَفِتُ إِلَى شَيْءٍ ..
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک نوجوان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا یا رسول اللہ! مجھے زنا کرنے کی اجازت دے دیجئے لوگ اس کی طرف متوجہ ہو کر اسے ڈانٹنے لگے اور اسے پیچھے ہٹانے لگے، لیکن نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سے فرمایا میرے قریب آجاؤ، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب جا کر بیٹھ گیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا کیا تم اپنی والدہ کے حق میں بدکاری کو پسند کرو گے؟ اس نے کہا اللہ کی قسم! کبھی نہیں، میں آپ پر قربان جاؤں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لوگ بھی اسے اپنی ماں کے لئے پسند نہیں کرتے، پھر پوچھا کیا تم اپنی بیٹی کے حق میں بدکاری کو پسند کرو گے؟ اس نے کہا اللہ کی قسم! کبھی نہیں، میں آپ پر قربان جاؤں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لوگ بھی اسے اپنی بیٹی کے لئے پسند نہیں کرتے، پھر پوچھا کیا تم اپنی بہن کے حق میں بدکاری کو پسند کرو گے؟ اس نے کہا اللہ کی قسم! کبھی نہیں، میں آپ پر قربان جاؤں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لوگ بھی اسے اپنی بہن کے لے پسند نہیں کرتے، پھر پوچھا کیا تم اپنی پھوپھی کے حق میں بدکاری کو پسند کرو گے؟ اس نے کہا اللہ کی قسم! کبھی نہیں، میں آپ پر قربان جاؤں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لوگ بھی اسے اپنی پھوپھی کے لئے پسند نہیں کرتے، پھر پوچھا کیا تم اپنی خالہ کے حق میں بدکاری کو پسند کرو گے؟ اس نے کہا کہ اللہ کی قسم کبھی نہیں، میں آپ پر قربان جاؤں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لوگ بھی اسے اپنی خالہ کے لئے پسند نہیں کرتے، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک اس کے جسم پر رکھا اور دعاء کی کہ اے اللہ! اس کے گناہ معاف فرما، اس کے دل کو پاک فرما اور اس کی شرمگاہ کی حفاظت فرما، راوی کہتے ہیں کہ اس کے بعد اس نوجوان نے کبھی کسی کی طرف توجہ بھی نہیں کی۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22211]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6648
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ إِنَّ فَتًى مِنَ الْأَنْصَارِ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ائْذَنْ لِي بِالزِّنَا فَأَقْبَلَ الْقَوْمُ عَلَيْهِ فَزَجَرُوهُ وَقَالُوا مَهْ مَهْ فَقَالَ ادْنُهُ فَدَنَا مِنْهُ قَرِيبًا قَالَ فَجَلَسَ قَالَ أَتُحِبُّهُ لِأُمِّكَ قَالَ لَا وَاللَّهِ جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاكَ قَالَ وَلَا النَّاسُ يُحِبُّونَهُ لِأُمَّهَاتِهِمْ قَالَ أَفَتُحِبُّهُ لِابْنَتِكَ قَالَ لَا وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاكَ قَالَ وَلَا النَّاسُ يُحِبُّونَهُ لِبَنَاتِهِمْ قَالَ أَفَتُحِبُّهُ لِأُخْتِكَ قَالَ لَا وَاللَّهِ جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاكَ قَالَ وَلَا النَّاسُ يُحِبُّونَهُ لِأَخَوَاتِهِمْ قَالَ أَفَتُحِبُّهُ لِعَمَّتِكَ قَالَ لَا وَاللَّهِ جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاكَ قَالَ وَلَا النَّاسُ يُحِبُّونَهُ لِعَمَّاتِهِمْ قَالَ أَفَتُحِبُّهُ لِخَالَتِكَ قَالَ لَا وَاللَّهِ جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاكَ قَالَ وَلَا النَّاسُ يُحِبُّونَهُ لِخَالَاتِهِمْ قَالَ فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَيْهِ وَقَالَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ ذَنْبَهُ وَطَهِّرْ قَلْبَهُ وَحَصِّنْ فَرْجَهُ فَلَمْ يَكُنْ بَعْدَ ذَلِكَ الْفَتَى يَلْتَفِتُ إِلَى شَيْءٍ
۔ سیدنا ابو امامہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک انصاری نوجوان، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! آپ مجھے زنا کی اجازت دیں، لوگ اس پر پل پڑے اور کہا: خاموش ہو جا، خاموش ہو جا تو،لیکن آ پ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس نوجوان سے فرمایا: قریب ہو جا۔ پس وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب ہوکر بیٹھ گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تو اپنی ماں کیلئے اس چیز کو پسند کرتا ہے؟ اس نے کہا: اللہ کی قسم! ہرگز نہیں، اللہ تعالیٰ مجھے آپ پر قربان کرے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اسی طرح لوگ بھی اپنی ماؤں کیلئے اس برائی کو پسند نہیں کرتے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اچھا کیا تو اپنی بیٹی کے لئے اس چیز کو پسند کرے گا؟ اس نے کہا: نہیں، اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ مجھے آپ پر قربان کر دے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: لوگ بھی اس برائی کو اپنی بیٹیوں کے لئے پسند نہیں کرتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اچھا کیا تو زنا کو اپنی بہن کے لئے پسند کرتا ہے؟ اس نے کہا: اللہ تعالیٰ مجھے آپ پر فدا کرے، میں اپنی بہن کے لیے اس کو کبھی بھی پسند نہیں کروں گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: لوگ بھی اپنی بہنوں کے لئے اس برائی کو پسند نہیں کرتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تو اس کو اپنی پھوپھی کے لئے پسند کرے گا؟ اس نے کہا: نہیں، اللہ کی قسم میں اس کو پسند نہیں کروں گا، اللہ تعالیٰ مجھے آپ پر قربان کرے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو پھر لوگ بھی اپنی پھوپھیوں کے لئے پسند نہیں کرتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اچھا یہ بتاؤ کہ کیا تو اس برائی کو اپنی خالہ کے لیے پسند کرے گا؟ اس نے کہا: نہیں، اللہ کی قسم! میں اس کو پسند نہیں کروں گا، اللہ تعالیٰ مجھے آپ پر قربان کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو پھر لوگ بھی اپنی خالاؤں کے لئے اس برائی کو پسند نہیں کرتے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا دست مبارک اس پر رکھا اور اس کے حق میں یہ دعا فرمائی: اے میرے اللہ! اس کے گناہ بخش دے، اس کے دل کو پاک کر دے اور اس کی شرمگاہ کو محفوظ کر دے۔ اس کے بعد وہ نوجوان کسی چیز کی طرف مڑ کر بھی نہیں دیکھتا تھا۔ [الفتح الربانی/مسائل الحدود/حدیث: 6648]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه ابويعلي: 7275، والحاكم: 4/ 358، والبيھقي في ’’شعب الايمان‘‘: 5755، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19559 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22564»
وضاحت: فوائد: … نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حکیمانہ انداز ہے، جس کا استعمال بعض افراد کے لیے مناسب سمجھا گیا۔ بعض لوگ ایسے مزاج کے ہوتے ہیں کہ صرف لفظ ”حرام“ ان کی صحت پر کوئی خاص اثر نہیں رکھتا، ایسے لوگوں کو ان کی ذات سے متعلقہ مثالیں دے کر بات سمجھائی جا سکتی ہے، جیسا حکمت و دانائی جیسی صفات سے متصف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اِس موقع پر کیا۔

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره۔ أخرجه ابويعلي: 7275
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12651
12651- عن أبي أمامة قال: إن فتى شاباً أتى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: يا رسول الله، ائذن لي بالزنا، فأقبل عليه القوم فزجروه وقالوا: مه مه.فقال: ادنه فدنا منه قريبا قال: فجلس قال: أتحبه لأمك؟ قال: لا، والله جعلني الله فداءك قال: ولا الناس يحبونه لأمهاتهم قال: أفتحبه لابنتك؟ قال: لا والله يا رسول الله، جعلني الله فداءك.قال: ولا الناس يحبونه لبناتهم قال: أفتحبه لأختك؟ قال: لا والله، جعلني الله فداءك، قال: ولا الناس يحبونه لأخواتهم قال: أفتحبه لعمتك؟ قال: لا والله، جعلني الله فداءك، قال: ولا الناس يحبونه لعماتهم قال: أفتحبه لخالتك؟ قال: لا والله، جعلني الله فداءك.قال: ولا الناس يحبونه لخالاتهم قال: فوضع يده عليه، وقال: اللهم اغفر ذنبه، وطهر قلبه، وحصّن فرجه.قال: فلم يكن بعد ذلك الفتى يلتفت إلى شيء.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أحمد (22211)، والطبراني (7679) كلاهما من طريق حَريز بن عثمان، ثنا سليم بن عامر، عن أبي أمامة فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 543
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ: أَنَّ فَتًى مِنْ قُرَيْشٍ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ائْذَنْ لِي فِي الزِّنَا، فَأَقْبَلَ الْقَوْمُ عَلَيْهِ وَزَجَرُوهُ، فَقَالُوا: مَهْ مَهْ، فَقَالَ:" ادْنُهْ"، فَدَنَا مِنْهُ قَرِيبًا، فَقَالَ:" أَتُحِبُّهُ لِأُمِّكَ؟" قَالَ: لَا وَاللَّهِ، جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاكَ. قَالَ:" وَلَا النَّاسُ يُحِبُّونَهُ لِأُمَّهَاتِهِمْ". قَالَ:" أَفَتُحِبُّهُ لِابْنَتِكَ؟". قَالَ: لَا وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاكَ. قَالَ:" وَلَا النَّاسُ يُحِبُّونَهُ لِبَنَاتِهِمْ". قَالَ:" أَفَتُحِبُّهُ لِأُخْتِكَ؟" قَالَ: لَا وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاكَ. قَالَ:" وَلَا النَّاسُ يُحِبُّونَهُ لِأَخَوَاتِهِمْ". قَالَ:" أَتَحِبُّهُ لِعَمَّتِكَ؟". قَالَ: لَا وَاللَّهِ يَا رَسُولَ، جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاكَ. قَالَ:" وَلَا النَّاسُ يُحِبُّونَهُ لِعَمَّاتِهِمْ". قَالَ:" أَتُحِبُّهُ لِخَالَتِكَ؟". قَالَ: لَا وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاكَ. قَالَ:" وَلَا النَّاسُ يُحِبُّونَهُ لِخَالَاتِهِمْ". قَالَ: فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَيْهِ، وَقَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ ذَنْبَهُ، وَطَهِّرْ قَلْبَهُ، وَحَصِّنْ فَرْجَهُ". قَالَ: فَلَمْ يَكُنْ بَعْدَ ذَلِكَ الْفَتَى يَلْتَفِتُ إِلَى شَيْءٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”قریش سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے زنا کرنے کی اجازت دیں! لوگ اُس کی طرف متوجہ ہوئے اور اُنہوں نے اُسے ڈانٹا اور بولے: رک جاؤ رک جاؤ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم قریب آ جاؤ! وہ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اس (زنا کرنے کو) اپنی ماں کے لئے پسند کرو گے؟ (یعنی کیا تم یہ پسند کرو گے کہ تمہاری ماں یہ کام کرے؟ یا اسے اس کی اجازت دیدی جائے) اُس نے جواب دیا: جی نہیں! اللہ کی قسم! (یعنی میں یہ پسند نہیں) کروں گا اللہ تعالیٰ مجھے آپ پر فدا کرے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگ بھی اس (زنا) کو اپنی ماؤں کے لیے پسند نہیں کرتے ہیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اسے (یعنی زنا کو) اپنی بیٹی کے لئے پسند کرو گے؟ اُس نے جواب دیا: جی نہیں! یا رسول اللہ! اللہ کی قسم (میں پسند نہیں کروں گا) اللہ تعالیٰ مجھے آپ پر فدا کرے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگ بھی اس (زنا) کو اپنی بیٹیوں کے لیے پسند نہیں کرتے ہیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اسے (یعنی زنا کو) اپنی بہن کے لئے پسند کرو گے؟ اس نے جواب دیا: جی نہیں! اللہ کی قسم! یا رسول اللہ (میں پسند نہیں کروں گا) اللہ تعالیٰ مجھے آپ پر فدا کرے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگ بھی اس (زنا) کو اپنی بہنوں کے لیے پسند نہیں کرتے ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اسے (یعنی زنا کو) اپنی پھوپھی کے لئے پسند کرو گے؟ اُس نے جواب دیا: جی نہیں! اللہ کی قسم! یا رسول اللہ! (میں پسند نہیں کروں گا) اللہ تعالیٰ مجھے آپ پر فدا کرے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگ بھی اس (زنا) کو اپنی پھوپھیوں کے لیے پسند نہیں کرتے ہیں، پھر آپ نے دریافت کیا: کیا تم اسے (یعنی زنا کو) اپنی خالہ کے لئے پسند کرو گے؟ اس نے جواب دیا: جی نہیں! اللہ کی قسم! یا رسول اللہ! (میں پسند نہیں کروں گا) اللہ تعالیٰ مجھے آپ پر فدا کرے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگ بھی اس (زنا) کو اپنی خالاؤں کے لیے پسند نہیں کرتے ہیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک اُس پر رکھا اور دعاء کی: اے اللہ! اس کے گناہ کی مغفرت کر دے! اس کے دل کو پاک کر دے اور اس کی شرمگاہ کو محفوظ رکھنا“۔ راوی بیان کرتے ہیں: اُس کے بعد، وہ نوجوان کسی چیز کی طرف التفات نہیں کرتا تھا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 543]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 256/5، 257 اورده المؤلف فى زوائد المسند 201، أخرجه مسند أحمد برقم: 21708، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7679، 7759»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7648
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ ، ثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ ، (ح) .
وَحَدَّثَنَا أَبُو زَيْدٍ أَحْمَدُ بْنُ يَزِيدَ الْحَوْطِيُّ ، ثَنَا أَبُو الْيَمَانِ الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ ، قَالَا: ثَنَا حَرِيزُ بْنُ عُثْمَانَ ، عَنْ سُلَيْمِ بْنِ عَامِرٍ ، أَنَّ أَبَا أُمَامَةَ حَدَّثَهُ أَنَّ غُلَامًا شَابًّا أَتَى رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، ائْذَنْ لِي فِي الزِّنَا، فَصَاحَ النَّاسُ فَقَالَ: " مَهْ "، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " أَقِرُّوهُ ادْنُ "، فَدَنَا حَتَّى جَلَسَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " أَتُحِبُّهُ لِأُمِّكَ؟ " قَالَ: لَا. قَالَ: " وَكَذَلِكَ النَّاسُ لَا يُحِبُّونَهُ لِأُمَّهَاتِهِمْ، أَتُحِبُّهُ لِابْنَتِكَ؟ " قَالَ: لَا. قَالَ: " وَكَذَلِكَ النَّاسُ لَا يُحِبُّونَهُ لِبَنَاتِهِمْ، أَتُحِبُّهُ لِأُخْتِكَ؟ " قَالَ: لَا. قَالَ: " وَكَذَلِكَ النَّاسُ لَا يُحِبُّونَهُ لِأَخَوَاتِهِمْ، أَتُحِبُّهُ لِعَمَّتِكَ؟ " قَالَ: لَا. قَالَ: " وَكَذَلِكَ النَّاسُ لَا يُحِبُّونَهُ لِعَمَّاتِهِمْ؟ أَتُحِبُّهُ لِخَالَتِكَ؟ " قَالَ: لَا. قَالَ: " وَكَذَلِكَ النَّاسُ لَا يُحِبُّونَهُ لِخَالَاتِهِمْ ". فَوَضَعَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ عَلَى صَدْرِهِ، وَقَالَ: " اللَّهُمَّ كَفِّرْ ذَنْبَهُ، وَطَهِّرْ قَلْبَهُ، وَحَصِّنْ فَرْجَهُ.
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک نوجوان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے زنا کی اجازت دے دیجیے۔ لوگ (اس پر) چیخ پڑے اور کہا: رک جا! تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے رہنے دو۔ (اے نوجوان!) قریب آ جاؤ۔“ وہ قریب آ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھ گیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”کیا تو یہ اپنی ماں کے لیے پسند کرتا ہے؟“ اس نے کہا: نہیں۔ فرمایا: ”اسی طرح لوگ بھی اسے اپنی ماؤں کے لیے پسند نہیں کرتے، کیا تو یہ اپنی بیٹی کے لیے پسند کرتا ہے؟“ اس نے کہا: نہیں۔ فرمایا: ”اسی طرح لوگ بھی اسے اپنی بیٹیوں کے لیے پسند نہیں کرتے، کیا تو یہ اپنی بہن کے لیے پسند کرتا ہے؟“ اس نے کہا: نہیں۔ فرمایا: ”اسی طرح لوگ بھی اسے اپنی بہنوں کے لیے پسند نہیں کرتے، کیا تو یہ اپنی پھوپھی کے لیے پسند کرتا ہے؟“ اس نے کہا: نہیں۔ فرمایا: ”اسی طرح لوگ بھی اسے اپنی پھوپھیوں کے لیے پسند نہیں کرتے، کیا تو یہ اپنی خالہ کے لیے پسند کرتا ہے؟“ اس نے کہا: نہیں۔ فرمایا: ”اسی طرح لوگ بھی اسے اپنی خالاؤں کے لیے پسند نہیں کرتے۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دستِ مبارک اس کے سینے پر رکھا اور فرمایا: ”اے اللہ! اس کے گناہ کو بخش دے، اس کے دل کو پاک کر دے، اور اس کی شرمگاہ کو محفوظ رکھ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7648]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 162، حدیث 7679»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 2411، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2486، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18578، 18577، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22642، 22641، والطبراني فى «الكبير» برقم: 7708، 7759، 7760»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7728
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَمْزَةَ الدِّمَشْقِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَائِذٍ ، ثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، ائْذَنْ لِي فِي الزِّنَا، فَصَاحَ بِهِ النَّاسُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " أَقِرُّوهُ "، فَدَنَا حَتَّى جَلَسَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " أَتُحِبُّهُ لِأُمِّكَ؟ " قَالَ: لَا. قَالَ: وَكَذَلِكَ النَّاسُ لَا يُحِبُّونَهُ لِأُمَّهَاتِهِمْ. قَالَ: " أَتُحِبُّهُ لِابْنَتِكَ؟ " قَالَ: لَا. قَالَ: " وَكَذَلِكَ النَّاسُ لَا يُحِبُّونَهُ لِبَنَاتِهِمْ ". قَالَ: " أَتُحِبُّهُ لِأُخْتِكَ؟ " قَالَ: لَا. قَالَ: " وَكَذَلِكَ النَّاسُ لَا يُحِبُّونَهُ لِأَخَوَاتِهِمْ ". فَوَضَعَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ عَلَى صَدْرِهِ، فَقَالَ: " اللَّهُمَّ كَفِّرْ ذَنْبَهُ، وَطَهِّرْ قَلْبَهْ، وَحَصِّنْ فَرْجَهُ.
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے زنا کی اجازت دے دیجیے۔ لوگوں نے اسے ڈانٹا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے رہنے دو۔“ وہ قریب آ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھ گیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”کیا تو یہ اپنی ماں کے لیے پسند کرتا ہے؟“ اس نے کہا: نہیں۔ فرمایا: ”اسی طرح لوگ بھی اسے اپنی ماؤں کے لیے پسند نہیں کرتے۔“ فرمایا: ”کیا تو یہ اپنی بیٹی کے لیے پسند کرتا ہے؟“ اس نے کہا: نہیں۔ فرمایا: ”اسی طرح لوگ بھی اسے اپنی بیٹیوں کے لیے پسند نہیں کرتے۔“ فرمایا: ”کیا تو یہ اپنی بہن کے لیے پسند کرتا ہے؟“ اس نے کہا: نہیں۔ فرمایا: ”اسی طرح لوگ بھی اسے اپنی بہنوں کے لیے پسند نہیں کرتے۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ اس کے سینے پر رکھا اور فرمایا: ”اے اللہ! اس کا گناہ بخش دے، اس کا دل پاک کر دے، اور اس کی شرمگاہ محفوظ رکھ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7728]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 183، حدیث 7759»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 2411، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2486، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18578، 18577، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22642، 22641، والطبراني فى «الكبير» برقم: 7679، 7708، 7760»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں