الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
3806. 2- باب أن أسرع أزواجه لحوقا به أطولهن يدا
اس بیان میں کہ ”آپ ﷺ کی ازواجِ مطہرات میں سے آپ ﷺ سے (وفات کے بعد) جا ملنے میں سب سے زیادہ جلدی کرنے والی وہ خاتون ہوں گی جن کے ہاتھ سب سے زیادہ لمبے ہوں گے۔“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 9718 (کل: 6 مقامات، 4 کتب)
صحیح مسلم: 6316
مشکوۃ المصابیح: 1875
حدیث نمبر: 9718
9718- عن عائشة أم المؤمنين قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أسرعكن لحاقا بي أطولكن يدا.
قالت: فكن يتطاولن أيتهن أطول يدا. قالت: فكانت أطولنا يدا زينب؛ لأنها كانت تعمل بيدها، وتصدق.
قالت: فكن يتطاولن أيتهن أطول يدا. قالت: فكانت أطولنا يدا زينب؛ لأنها كانت تعمل بيدها، وتصدق.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في فضائل الصحابة (2452) عن محمود بن غيلان، حدثنا الفضل بن موسى السيناني، أخبرنا طلحة بن يحيى بن طلحة، عن عائشة بنت طلحة، عن عائشة أم المؤمنين فذكرته.»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم عبدالباقی: 2452 ترقیم شاملہ: -- 6316
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ أَبُو أَحْمَدَ ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى السِّينَانِيُّ ، أَخْبَرَنَا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَي بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَسْرَعُكُنَّ لَحَاقًا بِي أَطْوَلُكُنَّ يَدًا، قَالَتْ: فَكُنَّ يَتَطَاوَلْنَ أَيَّتُهُنَّ أَطْوَلُ يَدًا، قَالَتْ: فَكَانَتْ أَطْوَلَنَا يَدًا زَيْنَبُ، لِأَنَّهَا كَانَتْ تَعْمَلُ بِيَدِهَا وَتَصَدَّقُ ".
عائشہ بنت طلحہ نے ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سب سے جلدی میرے ساتھ آملنے والی (میری وہ اہلیہ ہو گی جو) تم میں سب سے لمبے ہاتھوں والی ہے۔“ انہوں نے کہا: ہم لمبائی ناپا کرتی تھیں کہ کس کے ہاتھ لمبے ہیں۔ انہوں نے کہا: اصل میں زینب ہم سب سے زیادہ لمبے ہاتھوں والی تھیں کیونکہ وہ اپنے ہاتھوں سے کام کرتیں اور (اس کی اجرت) صدقہ کرتی تھیں۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6316]
ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے سب سے پہلے مجھے لمبے ہاتھوں والی ملے گی۔“ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، چنانچہ ازواجِ مطہرات اپنے ہاتھوں کی پیمائش کرتی تھیں کہ ان میں سے سب سے لمبے ہاتھ کس کے ہیں؟ وہ بیان کرتی ہیں، ہم میں سے سب سے لمبے ہاتھ زینب رضی اللہ عنہا کے تھے، کیونکہ وہ اپنے ہاتھوں سے کام کر کے صدقہ کرتی تھیں۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6316]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2452
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 1875
الْفَصْلُ الثَّالِثُ 1875 - عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ بَعْضَ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قُلْنَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَيُّنَا أَسْرَعُ بِكَ لُحُوقًا؟ قَالَ:"أَطْوَلُكُنَّ يَدًا"، فَأَخَذُوا قَصَبَةً يَذْرَعُونَهَا، وَكَانَتْ سَوْدَةُ أَطْوَلَهُنَّ يَدًا، فَعَلِمْنَا بَعْدُ أَنَّمَا كَانَ طُولُ يَدِهَا الصَّدَقَةَ، وَكَانَتْ أَسْرَعَنَا لُحُوقًا بِهِ زَيْنَبُ، وَكَانَتْ تُحِبُّ الصَّدَقَةَ . رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ. وَفِي رِوَايَةِ مُسْلِمٍ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"أَسْرَعُكُنَّ لُحُوقًا بِي أَطْوَلُكُنَّ يَدًا". قَالَتْ: وَكَانَتْ يَتَطَاوَلْنَ أَيَّتُهُنَّ أَطْوَلُ يَدًا؟ قَالَتْ: فَكَانَتْ أَطْوَلَنَا يَدًا زَيْنَبُ ; لِأَنَّهَا كَانَتْ تَعْمَلُ بِيَدِهَا وَتَتَصَدَّقُ.
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعض ازواج مطہرات نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا: ہم میں سے سب سے پہلے آپ سے کون ملیں گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے جس کے ہاتھ زیادہ دراز ہیں۔“ وہ لکڑی لے کر اپنے بازو ناپنے لگیں تو سودہ رضی اللہ عنہا کے ہاتھ ان میں سے زیادہ دراز تھے، پھر ہمیں بعد میں پتا چلا کہ ان کے ہاتھ لمبے ہونے سے مراد صدقہ تھا، اور ہم میں سے زینب رضی اللہ عنہا سب سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جا ملیں اور وہ صدقہ کرنا پسند کرتی تھیں۔ بخاری، اور صحیح مسلم کی روایت میں ہے: عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں لمبے ہاتھ والی مجھے سب سے پہلے ملے گی۔“ وہ بیان کرتی ہیں کہ وہ یہ جاننے کے لیے کہ ان میں سے کس کے ہاتھ دراز ہیں، وہ باہم ہاتھ ناپا کرتی تھیں، پس زینب رضی اللہ عنہا کے ہاتھ ہم میں سے زیادہ لمبے تھے کیونکہ وہ اپنے ہاتھ سے کام کیا کرتی تھیں اور صدقہ کیا کرتی تھیں۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1875]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1420) و مسلم (2452/101)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 3314
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيَانَ ، حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلانَ ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا طَلْحَةُ بْنُ يَحِيَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَسْرَعُكُنَّ بِي لُحُوقًا أَطُوَلُكُنَّ يَدًا"، قَالَتْ: فَكُنَّ يَتَطَاوَلْنَ أَيُّهُنَّ أَطُوَلُ يَدًا، قَالَتْ: فَكَانَ أَطُوَلَنَا يَدًا زَيْنَبُ، لأَنَّهَا كَانَتْ تَعْمَلُ بِيَدِهَا وَتَتَصَدَّقُ .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم (یعنی ازواج مطہرات) میں سے مجھ سے سب سے پہلے وہ ملے گی، جس کے ہاتھ تم سب سے لمبے ہیں۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ازواج مطہرات نے اپنے ہاتھوں کی پیمائش کی کہ کس کا ہاتھ زیادہ لمبا ہے؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کا ہاتھ ہم سب سے لمبا تھا، کیونکہ وہ اپنے اس ہاتھ کے ذریعے خود کام کاج کرتی ہیں اور صدقہ و خیرات کرتی تھیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الزكاة/حدیث: 3314]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1420، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2452، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3314، 3315، 6665، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6857، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2540، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2333، وأحمد فى (مسنده) برقم: 25538» «رقم طبعة با وزير 3303»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «فقه السيرة» (63)، «الضعيفة» (6335): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 6665
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَسْرَعُكُنَّ لَحَاقًا بِي أَطْوَلُكُنَّ يَدًا" ، قَالَتْ: فَكُنَّ يَتَطَاوَلْنَ أَيُّهُنَّ أَطْوَلُ، قَالَتْ: فَكَانَ أَطْوَلَنَا يَدًا زَيْنَبُ، لأَنَّهَا كَانَتْ تَعْمَلُ بِيَدِهَا وَتَتَصَدَّقُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا: ”میرے بعد مجھ سے، سب سے پہلے تم میں سے وہ خاتون آ کر ملے گی، جس کے ہاتھ سب سے زیادہ لمبے ہیں۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ تمام ازواجِ مطہرات نے اپنے ہاتھوں کو ناپا کہ کس کا ہاتھ زیادہ لمبا ہے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کا ہاتھ سب سے زیادہ لمبا تھا، کیونکہ وہ اپنے ہاتھ کے ذریعے کام کرتی تھیں اور (اس کی آمدن کو) صدقہ کیا کرتی تھیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6665]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1420، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2452، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3314، 3315، 6665، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6857، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2540، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2333، وأحمد فى (مسنده) برقم: 25538» «رقم طبعة با وزير 6630»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م، وتقدم (3303). تنبيه!! رقم (3303) = (3314) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 10407
10407- عن عائشة قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أسرعكنّ لحاقا بي أطولكنّ يدًا.قالت: فكُنَّ يتطاولْنَ أيّتهنَّ أطولُ يدًا، قالت: فكانت أطولنا يدًا زينب، لأنها كانت تعمل بيدها.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم (2452) عن محمود بن غيلان أبو أحمد، حدثنا الفضل بن موسى السِّيْناني، أخبرنا طلحة بن يحيى بن طلحة، عن عائشة بنت طلحة، عن عائشة أم المؤمنين فذكرته.»
الحكم على الحديث:
صحيح