🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3820. 16- باب إخباره عن كذاب ثقيف ومبيره
قبیلہ ثقیف کے کذاب (بہت بڑے جھوٹے) اور اس کے مبیر (ہلاک کرنے والے خونخوار ظالم) کے متعلق نبی کریم ﷺ کی دی گئی خبر (پیش گوئی) کا بیان۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 9737 (کل: 6 مقامات، 3 کتب)
الجامع الكامل: 9737
صحیح مسلم: 6496
المعجم الکبیر للطبرانی: 13829، 20643، 20644، 20647
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9737
9737- عن أبي نوفل رأيت عبدالله بن الزبير على عقبة المدينة، قال فجعلت قريش تمر عليه والناس، حتى مر عليه عبدالله بن عمر، فوقف عليه، فقال: السلام عليك، أبا خبيب! السلام عليك، أبا خبيب! السلام عليك، أبا خبيب! أما والله! لقد كنت أنهاك عن هذا، أما والله! لقد كنت أنهاك عن هذا، أما والله! لقد كنت أنهاك عن هذا، أما والله! إن كنت، ما علمت، صواما، قواما، وصولا للرحم، أما والله! لأمة أنت أشرها لأمة خير، ثم نفذ عبدالله بن عمر، فبلغ الحجاج موقف عبدالله وقوله، فأرسل إليه، فأنزل عن جذعه، فألقي في قبور اليهود، ثم أرسل إلى أمه أسماء بنت أبي بكر، فأبت أن تأتيه، فأعاد عليها الرسول: لتأتيني أو لأبعثن إليك من يسحبك بقرونك، قال فأبت وقالت: والله! لا آتيك حتى تبعث إلي من يسحبني بقروني، قال فقال: أروني سبتي، فأخذ نعليه، ثم انطلق يتوذف، حتى دخل عليها، فقال: كيف رأيتني صنعت بعدو الله؟ قالت: رأيتك أفسدت عليه دنياه، وأفسد عليك آخرتك، بلغني أنك تقول له: يا ابن ذات النطاقين! أنا، والله! ذات النطاقين، أما أحدهما فكنت أرفع به طعام رسول الله صلى الله عليه وسلم، وطعام أبي بكر من الدواب، وأما الآخر فنطاق المرأة التي لا تستغني عنه، أما إن رسول الله صلى الله عليه وسلم حدثنا أن في ثقيف كذابا ومبيرا فأما الكذاب فرأيناه، وأما المبير فلا إخالك إلا إياه، قال فقام عنها ولم يراجعها.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في فضائل الصحابة (229:2545) عن عقبة بن مكرم العمي، حدثنا يعقوب (يعني ابن إسحاق الحضرمي) أخبرنا الأسود بن شيبان، عن أبي نوفل فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2545 ترقیم شاملہ: -- 6496
حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْعَمِّيُّ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ يَعْنِي ابْنَ إِسْحَاقَ الْحَضْرَمِيَّ ، أَخْبَرَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ شَيْبَانَ ، عَنْ أَبِي نَوْفَلٍ ، رَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ عَلَى عَقَبَةِ الْمَدِينَةِ، قَالَ: فَجَعَلَتْ قُرَيْشٌ تَمُرُّ عَلَيْهِ وَالنَّاسُ حَتَّى مَرَّ عَلَيْهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، فَوَقَفَ عَلَيْهِ، فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكَ أَبَا خُبَيْبٍ، السَّلَامُ عَلَيْكَ أَبَا خُبَيْبٍ، السَّلَامُ عَلَيْكَ أَبَا خُبَيْبٍ، أَمَا وَاللَّهِ لَقَدْ كُنْتُ أَنْهَاكَ عَنْ هَذَا، أَمَا وَاللَّهِ لَقَدْ كُنْتُ أَنْهَاكَ عَنْ هَذَا، أَمَا وَاللَّهِ لَقَدْ كُنْتُ أَنْهَاكَ عَنْ هَذَا، أَمَا وَاللَّهِ إِنْ كُنْتَ مَا عَلِمْتُ صَوَّامًا قَوَّامًا وَصُولًا لِلرَّحِمِ، أَمَا وَاللَّهِ لَأُمَّةٌ أَنْتَ أَشَرُّهَا لَأُمَّةٌ خَيْرٌ، ثُمَّ نَفَذَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، فَبَلَغَ الْحَجَّاجَ مَوْقِفُ عَبْدِ اللَّهِ وَقَوْلُهُ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ، فَأُنْزِلَ عَنْ جِذْعِهِ، فَأُلْقِيَ فِي قُبُورِ الْيَهُودِ، ثُمَّ أَرْسَلَ إِلَى أُمِّهِ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ ، فَأَبَتْ أَنْ تَأْتِيَهُ فَأَعَادَ عَلَيْهَا الرَّسُولَ لَتَأْتِيَنِّي أَوْ لَأَبْعَثَنَّ إِلَيْكِ مَنْ يَسْحَبُكِ بِقُرُونِكِ، قَالَ: فَأَبَتْ، وَقَالَتْ: وَاللَّهِ لَا آتِيكَ حَتَّى تَبْعَثَ إِلَيَّ مَنْ يَسْحَبُنِي بِقُرُونِي، قَالَ: فَقَالَ: أَرُونِي سِبْتَيَّ فَأَخَذَ نَعْلَيْهِ، ثُمَّ انْطَلَقَ يَتَوَذَّفُ حَتَّى دَخَلَ عَلَيْهَا، فَقَالَ: كَيْفَ رَأَيْتِنِي صَنَعْتُ بِعَدُوِّ اللَّهِ؟ قَالَتْ: رَأَيْتُكَ أَفْسَدْتَ عَلَيْهِ دُنْيَاهُ، وَأَفْسَدَ عَلَيْكَ آخِرَتَكَ بَلَغَنِي أَنَّكَ، تَقُولُ لَهُ: يَا ابْنَ ذَاتِ النِّطَاقَيْنِ، أَنَا وَاللَّهِ ذَاتُ النِّطَاقَيْنِ، أَمَّا أَحَدُهُمَا فَكُنْتُ أَرْفَعُ بِهِ طَعَامَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَطَعَامَ أَبِي بَكْرٍ مِنَ الدَّوَابِّ، وَأَمَّا الْآخَرُ فَنِطَاقُ الْمَرْأَةِ الَّتِي لَا تَسْتَغْنِي عَنْهُ، أَمَا إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حَدَّثَنَا " أَنَّ فِي ثَقِيفٍ كَذَّابًا، وَمُبِيرًا، فَأَمَّا الْكَذَّابُ: فَرَأَيْنَاهُ، وَأَمَّا الْمُبِيرُ: فَلَا إِخَالُكَ إِلَّا إِيَّاهُ، قَالَ: فَقَامَ عَنْهَا، وَلَمْ يُرَاجِعْهَا ".
ہمیں اسود بن شیبان نے ابونوافل سے خبر دی، کہا: میں نے حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ (کے جسد خاکی) کو شہر کی گھاٹی میں (کھجور کے ایک تنے سے لٹکا ہوا) دیکھا، کہا: تو قریش اور دوسرے لوگوں نے وہاں سے گزرنا شروع کر دیا، یہاں تک کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ وہاں سے گزرے تو وہ ان (ابن زبیر رضی اللہ عنہ) کے پاس کھڑے ہو گئے، اور (انہیں مخاطب کرتے ہوئے) کہا: ابوخبیب! آپ پر سلام! ابوخبیب! آپ پر سلام! ابوخبیب! آپ پر سلام! اللہ گواہ ہے کہ میں آپ کو اس سے روکتا تھا، اللہ گواہ ہے کہ میں آپ کو اس سے روکتا تھا، اللہ گواہ ہے کہ میں آپ کو اس سے روکتا تھا، اللہ کی قسم! آپ، جتنا مجھے علم ہے بہت روزے رکھنے والے، بہت قیام کرنے والے، بہت صلہ رحمی کرنے والے تھے۔ اللہ کی قسم! وہ امت جس میں آپ سب سے بُرے (قرار دیے گئے) ہوں، وہ امت تو پوری کی پوری بہترین ہو گی (جبکہ اس میں تو بڑے بڑے ظالم، قاتل اور مجرم موجود ہیں۔ آپ کسی طور پر اس سلوک کے مستحق نہ تھے۔) پھر عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ وہاں سے چلے گئے۔ حجاج کو عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے وہاں کھڑے ہونے کی خبر پہنچی تو اس نے کارندے بھیجے، ان (کے جسد خاکی) کو کھجور کے تنے سے اتارا گیا اور انہیں جاہلی دور کی یہود کی قبروں میں پھینک دیا گیا، پھر اس نے (ابن زبیر رضی اللہ عنہ کی والدہ) حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا کے پاس کارندہ بھیجا۔ انہوں نے اس کے پاس جانے سے انکار کر دیا۔ اس نے دوبارہ قاصد بھیجا کہ یا تو تم میرے پاس آؤ گی یا پھر میں تمہارے پاس ان لوگوں کو بھیجوں گا جو تمہیں تمہارے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے لے آئیں گے۔ حضرت اسماء رضی اللہ عنہا نے پھر انکار کر دیا اور فرمایا: میں ہرگز تیرے پاس نہ آؤں گی یہاں تک کہ تو میرے پاس ایسے شخص کو بھیجے جو مجھے میرے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے لے جائے۔ کہا: تو حجاج کہنے لگا: مجھے میرے جوتے دکھاؤ، اس نے جوتے پہنے اور اکڑتا ہوا تیزی سے چل پڑا، یہاں تک کہ ان کے ہاں پہنچا اور کہا: تم نے مجھے دیکھا کہ میں نے اللہ کے دشمن کے ساتھ کیا کیا؟ انہوں نے جواب دیا: میں نے تمہیں دیکھا ہے کہ تم نے اس پر اس کی دنیا تباہ کر دی جبکہ اس نے تمہاری آخرت برباد کر دی، مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ تو اسے دو پیٹیوں والی کا بیٹا (ابن ذات النطاقین) کہتا ہے۔ ہاں، اللہ کی قسم! میں دو پیٹیوں والی ہوں۔ ایک پیٹی کے ساتھ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کا کھانا سواری کے جانور پر باندھتی تھی اور دوسری پیٹی وہ ہے جس سے کوئی عورت مستغنی نہیں ہو سکتی (سب کو لباس کے لیے اس کی ضرورت ہوتی ہے۔) اور سنو! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بتایا تھا کہ بنو ثقیف میں ایک بہت بڑا کذاب ہو گا اور ایک بہت بڑا سفاک ہو گا۔ کذاب (مختار ثقفی) کو تو ہم نے دیکھ لیا اور رہا سفاک تو میں نہیں سمجھتی کہ تیرے علاوہ کوئی اور ہو گا، کہا: تو وہ وہاں سے اٹھ کھڑا ہوا اور انہیں کوئی جواب نہ دے سکا۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6496]
ابو نوفل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو (مکہ میں) مدینہ کی گھاٹی پر (سولی پر لٹکے ہوئے دیکھا) وہاں سے قریش اور دوسرے لوگ گزرنے لگے، حتیٰ کہ ان کے پاس سے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما گزرے تو وہ ان (ابن زبیر رضی اللہ عنہما) کے پاس کھڑے ہو گئے، اور (انہیں مخاطب کرتے ہوئے) کہا: «السَّلَامُ عَلَيْكَ أَبَا خُبَيْبٍ، السَّلَامُ عَلَيْكَ أَبَا خُبَيْبٍ، السَّلَامُ عَلَيْكَ أَبَا خُبَيْبٍ» ”ابو خبیب! آپ پر سلام! ابو خبیب! آپ پر سلام! ابو خبیب! آپ پر سلام!“ اللہ گواہ ہے کہ میں آپ کو اس سے روکتا تھا، اللہ گواہ ہے کہ میں آپ کو اس سے روکتا تھا، اللہ گواہ ہے کہ میں آپ کو اس سے روکتا تھا، اللہ کی قسم! آپ، جتنا مجھے علم ہے بہت روزے رکھنے والے، بہت قیام کرنے والے، بہت صلہ رحمی کرنے والے تھے۔ اللہ کی قسم! وہ امت جس میں آپ سب سے برے (قرار دیے گئے) ہوں، وہ امت تو پوری کی پوری بہترین ہوگی (جبکہ اس میں تو بڑے بڑے ظالم، قاتل اور مجرم موجود ہیں۔ آپ کسی طور پر اس سلوک کے مستحق نہ تھے۔) پھر عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما وہاں سے چلے گئے۔ حجاج کو عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے وہاں کھڑے ہونے کی خبر پہنچی تو اس نے کارندے بھیجے، ان (کے جسدِ خاکی) کو کھجور کے تنے سے اتارا گیا اور انہیں جاہلی دور کی یہود کی قبروں میں پھینک دیا گیا، پھر اس نے (ابن زبیر رضی اللہ عنہما کی والدہ) حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما کے پاس کارندہ بھیجا۔ انہوں نے اس کے پاس جانے سے انکار کر دیا۔ اس نے دوبارہ قاصد بھیجا کہ یا تو تم میرے پاس آؤ گی یا پھر میں تمہارے پاس ان لوگوں کو بھیجوں گا جو تمہیں تمہارے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے لے آئیں گے۔ حضرت اسماء رضی اللہ عنہما نے پھر انکار کر دیا اور فرمایا: میں ہرگز تیرے پاس نہ آؤں گی یہاں تک کہ تو میرے پاس ایسے شخص کو بھیجے جو مجھے میرے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے لے جائے۔ کہا: تو حجاج کہنے لگا: مجھے میرے جوتے دکھاؤ، اس نے جوتے پہنے اور اکڑتا ہوا تیزی سے چل پڑا، یہاں تک کہ ان کے ہاں پہنچا اور کہا: تم نے مجھے دیکھا کہ میں نے اللہ کے دشمن کے ساتھ کیا کیا؟ انہوں نے جواب دیا: میں نے تمہیں دیکھا ہے کہ تم نے اس پر اس کی دنیا تباہ کر دی جبکہ اس نے تمہاری آخرت برباد کر دی، مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ تو اسے «ابْنُ ذَاتِ النِّطَاقَيْنِ» ”دو پیٹیوں والی کا بیٹا“ کہتا ہے۔ ہاں، اللہ کی قسم! میں «ذَاتُ النِّطَاقَيْنِ» ”دو پیٹیوں والی“ ہوں۔ ایک پیٹی کے ساتھ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کا کھانا سواری کے جانور پر باندھتی تھی اور دوسری پیٹی وہ ہے جس سے کوئی عورت مستغنی نہیں ہو سکتی (سب کو لباس کے لیے اس کی ضرورت ہوتی ہے۔) اور سنو! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بتایا تھا کہ ”بنو ثقیف میں ایک بہت بڑا کذاب ہوگا اور ایک بہت بڑا سفاک ہوگا۔“ کذاب (مختار ثقفی) کو تو ہم نے دیکھ لیا اور رہا سفاک تو میں نہیں سمجھتی کہ تیرے علاوہ کوئی اور ہوگا، کہا: تو وہ وہاں سے اٹھ کھڑا ہوا اور انہیں کوئی جواب نہ دے سکا۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6496]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2545
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13829
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، قَالَ: ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، قَالَ: ثَنَا [ أَبُو الْمُحَيَّاةِ ] ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَدِمْتُ مَكَّةَ بَعْدَمَا صُلِبَ - أَوْ قُتِلَ - ابْنُ الزُّبَيْرِ بِثَلَاثَةِ أَيَّامٍ، فَكَلَّمَتْ أُمُّهُ أَسْمَاءُ بِنْتُ أَبِي بَكْرٍ الْحَجَّاجَ ، فَقَالَتْ: أَمَا آنَ لِهَذَا الرَّاكِبِ أَنْ يَنْزِلَ؟ قَالَ: الْمُنَافِقُ؟ قَالَتْ: لَا وَاللهِ، مَا كَانَ بِمُنَافِقٍ، فَلَقَدْ كَانَ صَوَّامًا قَوَّامًا. قَالَ: اسْكُتِي فَإِنَّكِ عَجُوزٌ قَدْ خَرِفْتِ، قَالَتْ: مَا خَرِفْتُ مُنْذُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: يَخْرُجُ مِنْ ثَقِيفَ كَذَّابٌ وَمُبِيرٌ، فَأَمَّا الْكَذَّابُ فَقَدْ رَأَيْنَاهُ - يَعْنِي: الْمُخْتَارَ - وَأَمَّا الْمُبِيرُ فَأَنْتَ.
ابن مختار رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کے سولی پر چڑھائے یا قتل کیے جانے کے تین دن بعد مکہ آئے، تو ان کی والدہ سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا نے حجاج سے بات کی اور کہا: کیا اس سوار کے اترنے کا وقت نہیں آیا؟ اس نے کہا: اس منافق کا؟ انہوں نے فرمایا: نہیں، اللہ کی قسم! وہ منافق نہیں تھا، وہ تو بہت روزے رکھنے والا اور بہت نماز پڑھنے والا تھا۔ اس نے کہا: چپ رہو، تم بوڑھی ہو چکی ہو اور تمہاری عقل ماند پڑ چکی ہے۔ انہوں نے فرمایا: میری عقل ماند نہیں پڑی جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”ثقیف میں ایک جھوٹا اور ایک فسادی پیدا ہوگا۔“ جھوٹا تو ہم دیکھ چکے - یعنی مختار - اور فسادی تو بس تو ہی ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13829]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 97، حدیث 232»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2545، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6400، 8697، 8698، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27609، 27616، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1746، والحميدي فى «مسنده» برقم: 328، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1890، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14814، 14816، 14817، 201، 214، 259، 271، 272، 276، 275، 273، 274، 283، (24/106) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4478، 6349»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20643
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الْأَسْلَمِيُّ أَبُو الْمُحَيَّاةِ ، عَنْ أَبِيهِ يَعْلَى بْنِ حَرْمَلَةَ ، ح، وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، ثَنَا أَبُو الْمُحَيَّاةِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَدِمْتُ مَكَّةَ بَعْدَمَا صُلِبَ أَوْ قُتِلَ ابْنُ الزُّبَيْرِ بِثَلَاثَةِ أَيَّامٍ، فَكَلَّمَتْ أُمُّهُ أَسْمَاءُ بِنْتُ أَبِي بَكْرٍ الْحَجَّاجَ ، فَقَالَتْ: أَمَا آنَ لِهَذَا الرَّاكِبِ أَنْ يَنْزِلَ؟ قَالَ: الْمُنَافِقُ، قَالَتْ: لَا وَاللهِ مَا كَانَ مُنَافِقًا، وَلَقَدْ كَانَ صَوَّامًا قَوَّامًا، قَالَ: اسْكُتِي فَإِنَّكِ عَجُوزٌ قَدْ خَرِفْتِ، قَالَتْ: مَا خَرِفْتُ، مُنْذُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: يَخْرُجُ مِنْ ثَقِيفَ كَذَّابٌ وَمُبِيرٌ " فَأَمَّا الْكَذَّابُ فَقَدْ رَأَيْنَاهُ تَعْنِي الْمُخْتَارَ ، وَأَمَّا الْمُبِيرُ فَأَنْتَ " زَادَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : فَقَالَ الْحَجَّاجُ فِي حَدِيثِهِ مُبِيرُ الْمُنَافِقِينَ.
یعلیٰ بن حرملہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں ابن زبیر رضی اللہ عنہما کے سولی دیے جانے یا قتل کیے جانے کے تین دن بعد مکہ آیا، تو ان کی والدہ سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا نے حجاج سے بات کی اور فرمایا: کیا ابھی اس سوار کے اترنے کا وقت نہیں آیا؟ اس نے کہا: (وہ) منافق؟ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”نہیں، اللہ کی قسم! وہ منافق نہیں تھا، بلکہ وہ بہت روزہ رکھنے والا اور بہت عبادت گزار تھا۔“ اس نے کہا: خاموش ہو جاؤ، تم بڑھیا ہو، تمہاری عقل ماؤف ہو چکی ہے۔ انہوں نے فرمایا: ”میری عقل ماؤف نہیں ہوئی، جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ثقیف میں ایک جھوٹا اور ایک تباہ کن نکلے گا۔ جہاں تک جھوٹے کا تعلق ہے تو ہم نے اسے دیکھ لیا“ - یعنی مختار کی مراد لیتے ہوئے - ”اور جہاں تک تباہ کن کا تعلق ہے تو وہ تم ہو۔“ ابوبکر بن ابی شیبہ نے اپنی روایت میں یہ اضافہ کیا کہ حجاج نے اپنی حدیث میں کہا: منافقوں کا تباہ کن۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20643]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 101، حدیث 272»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2545، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6400، 8697، 8698، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27609، 27616، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1746، والحميدي فى «مسنده» برقم: 328، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1890، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14814، 14815، 14816، 14817، 201، 214، 259، 271، 276، 275، 273، 274، 283، (24/106) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4478، 6349»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20644
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ الْمَكِّيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، ثَنَا أَبُو الْمُحَيَّاةِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: لَمَّا قَتَلَ الْحَجَّاجُ ابْنَ الزُّبَيْرِ دَخَلَ الْحَجَّاجُ عَلَى أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ فَقَالَ لَهَا: يَا أُمَّهْ، إِنَّ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَوْصَانِي بِكِ، فَهَلْ لَكِ مِنْ حَاجَةٍ؟ قَالَتْ: مَا لِي إِلَيْكَ مِنْ حَاجَةٍ، وَلَسْتُ لَكَ بِأُمٍّ، وَلَكِنْ أُمُّ الْمَصْلُوبِ، انْظُرْ حَتَّى أُحَدِّثَكَ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: يَخْرُجُ فِي ثَقِيفَ كَذَّابٌ وَمُبِيرٌ " فَأَمَّا الْكَذَّابُ فَقَدْ رَأَيْنَاهُ - تَعْنِي الْمُخْتَارَ - وَأَمَّا الْمُبِيرُ فَأَنْتَ "، قَالَ الْحَجَّاجُ : مُبِيرٌ لِلْمُنَافِقِينَ.
ابو المحیاۃ رحمہ اللہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: جب حجاج نے ابن زبیر رضی اللہ عنہما کو قتل کیا تو حجاج، سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا کے پاس گیا اور ان سے کہا: اے ماں! امیر المومنین نے مجھے آپ کے بارے میں وصیت کی ہے، تو کیا آپ کو کوئی ضرورت ہے؟ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے کہا: مجھے تم سے کوئی ضرورت نہیں، اور میں تمہاری ماں نہیں، بلکہ مصلوب (سولی چڑھائے گئے) کی ماں ہوں، سنو، میں تمہیں وہ حدیث سناتی ہوں جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”ثقیف میں ایک جھوٹا اور ایک تباہ کن نکلے گا۔“ جہاں تک جھوٹے کا تعلق ہے تو ہم نے اسے دیکھ لیا - یعنی مختار کی مراد لیتے ہوئے - اور جہاں تک تباہ کن کا تعلق ہے تو وہ تم ہو۔ حجاج نے کہا: منافقوں کا تباہ کن (ہوں)۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20644]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 101، حدیث 273»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2545، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6400، 8697، 8698، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27609، 27616، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1746، والحميدي فى «مسنده» برقم: 328، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1890، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14814، 14815، 14816، 14817، 201، 214، 259، 271، 272، 276، 275، 274، 283، (24/106) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4478، 6349»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20647
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، ثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الْحَسْنَاءِ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ الْبَرَّاءِ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ ، أَنَّ الْحَجَّاجَ ، لَمَّا دَخَلَ عَلَيْهَا قِيلَ لَهَا: هَذَا الْأَمِيرُ الْحَجَّاجُ ، فَقَالَتْ: أَمَا إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ فِي ثَقِيفَ كَذَّابًا وَمُبِيرًا " فَأَمَّا الْكَذَّابُ فَقَدْ رَأَيْنَاهُ، وَأَمَّا الْمُبِيرُ فَأَنْتَ هُوَ.
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب حجاج ان کے پاس آیا تو ان سے کہا گیا: یہ امیر حجاج ہیں۔ تو انہوں نے فرمایا: ”سن لو! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ثقیف میں ایک جھوٹا اور ایک تباہ کن ہوگا۔ جہاں تک جھوٹے کا تعلق ہے تو ہم اسے دیکھ چکے، اور جہاں تک تباہ کن کا تعلق ہے تو وہی تم ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20647]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 103، حدیث 276»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2545، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6400، 8697، 8698، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27609، 27616، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1746، والحميدي فى «مسنده» برقم: 328، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1890، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14814، 14815، 14816، 14817، 201، 214، 259، 271، 272، 275، 273، 274، 283، (24/106) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4478، 6349»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں