الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
22. -- باب المنع من الشرب في آنية الذهب والفضة
-- باب: سونے اور چاندی کے برتنوں میں پینے کی ممانعت کا بیان
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 102 (کل: 26 مقامات، 12 کتب)
سنن ابوداود: 3723
بلوغ المرام: 416
مشکوۃ المصابیح: 4321
مسند الحمیدی: 444
الفتح الربانی: 7956
صحیح ابن حبان: 5339
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7335
21 تا 26
ترقیم العلمیہ : 4709 ترقیم الرسالہ : -- 4794
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَرْوَزِيُّ ، نَا سَعِيدُ بْنُ مَسْعُودٍ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، نَا أَبُو حَنِيفَةَ ، عَنْ أَبِي فَرْوَةَ . 25 ح وَنا الْحَسَنُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ يُوسُفَ الْمَرْوَرُّوذِيُّ، يُعْرَفُ بِابْنِ الْهَرْشِ ، قَالَ: وَجَدْتُ فِي كِتَابِ جَدِّي، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ ، نَا أَبُو حَنِيفَةَ ، نَا أَبُو فَرْوَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، قَالَ: نزلت مَعَ حُذَيْفَةَ عَلَى دِهْقَانَ فَأَتَانَا بِطَعَامٍ فَطَعِمْنَا، فَدَعَا حُذَيْفَةُ بِشَرَابٍ فَأَتَاهُ بِشَرَابٍ فِي إِنَاءٍ مِنْ فِضَّةٍ، فَأَخَذَ الإِنَاءَ فَضَرَبَ بِهِ وَجْهَهُ، فَسَاءَ بِالَّذِي صَنَعَ بِهِ، فَقَالَ: هَلْ تَدْرُونَ لِمَ صَنَعْتُ هَذَا؟، قُلْنَا: لا، قَالَ: نَزَلْنَا بِهِ فِي الْعَامِ الْمَاضِي، فَأَتَانِي بِشَرَابٍ فِيهِ فَأَخْبَرْتُهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَانَا أَنْ نَأْكُلَ فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ، وَأَنْ نَشْرَبَ فِيهِمَا، وَلا نَلْبَسَ الْحَرِيرَ، وَلا الدِّيبَاجَ، فَإِنَّهُمَا لِلْمُشْرِكِينَ فِي الدُّنْيَا، وَهُمَا لَنَا فِي الآخِرَةِ" .
امام محمد بن حسن شیبانی، امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے حوالے سے عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ ایک کسان کے پاس گیا، وہ ہمارے پاس کھانا لے کر آیا، ہم نے اسے کھا لیا، پھر سیدنا حذیفہ نے پانی منگوایا تو وہ شخص چاندی کے برتن میں ان کے پاس مشروب لے کر آیا، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے وہ برتن پکڑا اور اس کے منہ پر مار دیا، انہیں اس کی یہ حرکت بری لگی۔ پھر سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: ہم گزشتہ سال بھی اس کے ہاں آئے تھے تو یہ اسی برتن میں میرے پاس مشروب لے کر آیا تھا، میں نے اسے بتایا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ ہم سونے یا چاندی کے برتنوں میں کچھ کھائیں یا ان میں کچھ پییں یا ہم ریشمی لباس یا دیباج کا لباس پہنیں (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا:) ”یہ دونوں چیزیں دنیا میں مشرکین کے لیے ہیں، البتہ آخرت میں یہ ہمارے لیے ہوں گی۔“ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4794]
ترقیم العلمیہ: 4709
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 5426، 5632، 5633، 5831، 5837، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 2067، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5339، 5343، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 5316، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3723، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1878، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3414، 3590،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4794، 4795، 4796، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 23741، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 444، 445،وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 24615، 25138، 25140»
ترقیم العلمیہ : 4711 ترقیم الرسالہ : -- 4796
حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ الأَصْبَهَانِيُّ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، نَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، نَا أَبِي ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي نَجِيحٍ ، يُحَدِّثُ عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، أَنَّ حُذَيْفَةَ اسْتَسْقَى، فَأَتَاهُ دِهْقَانُ بِإِنَاءٍ مِنْ فِضَّةٍ فَأَخَذَهُ فَرَمَاهُ بِهِ، وَقَالَ:" إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا أَنْ نَشْرَبَ فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ، وَأَنْ نَأْكُلَ فِيهِمَا، وَعَنْ لُبْسِ الْحَرِيرِ وَالدِّيبَاجِ، وَأَنْ نَجْلِسَ عَلَيْهِ" .
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے پینے کے لیے پانی مانگا تو ایک کسان چاندی کے برتن میں ان کے لیے پانی لے کر آیا، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اسے پکڑا اور اسے پھینک دیا اور پھر فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس بات سے منع کیا ہے کہ ہم سونے یا چاندی کے برتن میں کچھ پییں یا ان میں کچھ کھائیں اور آپ نے ہمیں ریشم اور دیباج پہننے سے اور ان پر بیٹھنے سے بھی منع کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4796]
ترقیم العلمیہ: 4711
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 5426، 5632، 5633، 5831، 5837، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 2067، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5339، 5343، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 5316، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3723، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1878، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3414، 3590،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4794، 4795، 4796، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 23741، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 444، 445،وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 24615، 25138، 25140»
حدیث نمبر: 7956
عَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنْ لُبْسِ الْحَرِيرِ وَالدِّيبَاجِ وَآنِيَةِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ وَقَالَ هُوَ لَهُمْ فِي الدُّنْيَا وَلَنَا فِي الْآخِرَةِ
۔ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عام حریر، دیباج اور سونے اور چاندی کے برتنوں سے منع کیا اور فرمایا: یہ دنیا میں کافروں کے لئے ہیں اور ہمارے لئے آخرت میں ہیں۔ [الفتح الربانی/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 7956]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 5632، 5831، ومسلم: 2067، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23269 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23658»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 5632
حدیث نمبر: 5339
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي فَرْوَةَ الْجُهَنِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُكَيْمٍ ، قَالَ: اسْتَسْقَى حُذَيْفَةُ مِنْ دِهْقَانٍ بِالْمَدَائِنِ، فَأَتَاهُ بِشَرَابٍ فِي إِنَاءٍ مِنْ فِضَّةٍ، فَحَذَفَهُ بِهَا، فَهِبْنَا حُذَيْفَةَ أَنْ نُكَلِّمَهُ، فَلَمَّا سَكَنَ الْغَضَبُ عَنْهُ، قَالَ: أَعْتَذِرُ إِلَيْكُمْ مِنْ هَذَا، إِنِّي كُنْتُ تَقَدَّمْتُ إِلَيْهِ أَنْ لا يَسْقِيَنِي فِي هَذَا، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ فِينَا خَطِيبًا، قَالَ: " لا تَشْرَبُوا فِي إِنَاءِ الْفِضَّةِ وَلا الذَّهَبِ، وَلا تَلْبَسُوا الْحَرِيرَ وَالدِّيبَاجَ، فَإِنَّهُ لَهُمْ فِي الدُّنْيَا وَلَكُمْ فِي الآخِرَةِ" ، قَالَ سُفْيَانُ: كَانَ حَدَّثَنَا بِهِ أَوَّلاً ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، ثُمَّ سَمِعْتُهُ مِنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، ثُمَّ سَمِعْتُهُ مِنْ أَبِي فَرْوَةَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُكَيْمِ، قَالَ سُفْيَانُ: وَلا أَظُنُّ ابْنَ أَبِي لَيْلَى سَمِعَهُ إِلا مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُكَيْمِ ؛ لأَنَّهُ قَدْ أَدْرَكَ الْجَاهِلِيَّةَ.
عبداللہ بن عکیم بیان کرتے ہیں: سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے مدائن میں ایک کسان سے پانی مانگا تو وہ چاندی کے بنے ہوئے برتن میں پانی لے کر ان کے پاس آیا، انہوں نے اسے پھینک دیا، ہم نے ہیبت کی وجہ سے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے اس بارے میں کوئی بات نہیں کی، جب ان کا غصہ ٹھنڈا ہوا تو انہوں نے فرمایا: میں تمہارے سامنے اس کا عذر بیان کرتا ہوں، میں اس سے پہلے اسے یہ ہدایت کر چکا ہوں کہ اس طرح کے برتن میں مجھے پینے کے لیے نہ دے، پھر انہوں نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے اور آپ نے ارشاد فرمایا: ”چاندی اور سونے کے برتنوں میں نہ پیو اور حریر و دیباج نہ پہنو کیونکہ یہ ان (کفار) کے لیے دنیا میں ہیں اور تمہارے لیے آخرت میں ہوں گے۔“ سفیان نامی راوی کہتے ہیں: یہ روایت ابن ابونجیح نے مجاہد کے حوالے سے، ابن ابولیلیٰ کے حوالے سے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے ہمیں بیان کی تھی، پھر میں نے اسے یزید بن ابوزیاد سے سنا، انہوں نے ابن ابولیلیٰ کے حوالے سے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے اسے بیان کیا، پھر میں نے اسے ابوفروہ سے سنا وہ کہتے ہیں: میں نے عبداللہ بن عکیم کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا۔ سفیان یہ کہتے ہیں: میرا یہ خیال ہے ابن ابولیلیٰ نے یہ روایت عبداللہ بن عکیم ہی سے سنی ہوگی کیونکہ انہوں نے (یعنی عبداللہ بن عکیم نے) زمانہ جاہلیت پایا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الأشربة/حدیث: 5339]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5426، 5632، 5633، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2067، وابن الجارود فى "المنتقى"، 932، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5339، 5343، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5316، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3723، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1878، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2176، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3414، 3590، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 101، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4794، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23741، والحميدي فى (مسنده) برقم: 444» «رقم طبعة با وزير 5315»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (32): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
حدیث نمبر: 4205
أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، حَدَّثَنِي أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو مُسْلِمٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ هَارُونَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ الْجُرْجَانِيُّ، ثنا وَهْبُ بْنُ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ، ثنا أَبِي قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، أَنَّ حُذَيْفَةَ اسْتَسْقَى فَأَتَاهُ دِهْقَانٌ بِإِنَاءٍ مِنْ فِضَّةٍ، فَأَخَذَهُ فَرَمَا بِهِ وَقَالَ:" إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا أَنْ نَشْرَبَ فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ، وَالْفِضَّةِ، وَأَنْ نَأْكُلَ فِيهَا، وَعَنْ لُبْسِ الْحَرِيرِ وَالدِّيبَاجِ وَأَنْ نَجْلِسَ عَلَيْهِ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْمَدِينِيِّ، عَنْ وَهْبِ بْنِ جَرِيرٍ.
ابن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے پانی طلب کیا، دہقان چاندی کے برتن میں پانی لے کر آئے تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے برتن پھینک دیا اور فرمایا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو سونے اور چاندی کے برتن میں پینے اور کھانے سے منع فرمایا ہے اور باریک اور موٹا ریشم پہننے اور اس پر بیٹھنے سے بھی منع فرمایا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4205]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 5837»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 7335
«لا تشربوا في آنية الذهب والفضة ولا تأكلوا في صحافها ولا تلبسوا الحرير ولا الديباج فإنه لهم في الدنيا وهو لكم في الآخرة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”سونے اور چاندی کے برتنوں میں مت پیو اور ان کی رکابیوں میں مت کھاؤ، اور ریشم اور دیبا مت پہنو، کیونکہ یہ ان (کافروں) کے لیے دنیا میں ہیں اور تمہارے لیے آخرت میں ہوں گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7335]
”سونے اور چاندی کے برتنوں میں مت پیو اور ان کی رکابیوں میں مت کھاؤ، اور ریشم اور دیبا مت پہنو، کیونکہ یہ ان (کافروں) کے لیے دنیا میں ہیں اور تمہارے لیے آخرت میں ہوں گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7335]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق 4] عن حذيفة. مختصر مسلم 1288، الإرواء 32.»
قال الشيخ الألباني: صحيح