🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3137. -- باب: اللعان على الحمل
-- باب: حمل پر لعان کرنے کا بیان۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 15350 (کل: 31 مقامات، 13 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 15350، 15349
صحیح بخاری: 5310، 6855، 7238
صحیح مسلم: 3758، 3759، 3760
سنن ابن ماجہ: 2559، 2560
مسند احمد: 3106، 3360، 3449
مسند الحمیدی: 529
المنتقى ابن الجارود: 755
الفتح الربانی: 7203
سنن سعید بن منصور: 2741، 2742
مسند امام شافعی: 1334، 1338
الجامع الكامل: 6617، 6967، 14641
المعجم الکبیر للطبرانی: 10664، 10665، 10666، 10668، 10670، 11458
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2424، 2514
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3360
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا لِي عَهْدٌ بِأَهْلِي مُنْذُ عَفَارِ النَّخْلِ، قَالَ: وَعَفَارُ النَّخْلِ: أَنَّهَا إِذَا كَانَتْ تُؤْبَرُ تُعْفَرُ أَرْبَعِينَ يَوْمًا، لَا تُسْقَى بَعْدَ الْإِبَارِ فَوَجَدْتُ مَعَ امْرَأَتِي رَجُلًا. وَكَانَ زَوْجُهَا مُصْفَرًّا، حَمْشًا، سَبْطَ الشَّعْرِ، وَالَّذِي رُمِيَتْ بِهِ خَدْلٌ إِلَى السَّوَادِ، جَعْدٌ قَطَطٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُمَّ بَيِّنْ" ثُمَّ لَاعَنَ بَيْنَهُمَا، فَجَاءَتْ بِرَجُلٍ يُشْبِهُ الَّذِي رُمِيَتْ بِهِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کھجوروں کی پیوندکاری کے بعد جب سے ان کو پانی دینا روکا گیا ہے اس وقت سے میں اپنی بیوی کے قریب نہیں گیا، اور میں نے اپنی بیوی کے ساتھ ایک آدمی کو پایا ہے، اس عورت کا شوہر زرد رنگ، پتلی پنڈلیوں والا تھا اور اس کے بال سیدھے تھے، اس عورت کو جس شخص کے ساتھ متہم کیا گیا تھا وہ بھرے ہوئے جسم والا، سیاہی مائل، گھنگھریالے بالوں والا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس موقع پر دعا فرمائی: ”اے اللہ! حقیقت حال کو واضح فرما“، اور ان کے درمیان لعان کروا دیا، اور اس عورت کے یہاں اسی شخص کے مشابہہ بچہ پیدا ہوا جس کے ساتھ اسے متہم کیا گیا تھا۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 3360]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3449
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: مَا لِي عَهْدٌ بِأَهْلِي مُنْذُ عَفَارِ النَّخْلِ أَوْ عَقَاره، قَالَ: وَعَفَارُ النَّخْلِ أَوْ عَقَارها: أَنَّهَا كَانَتْ تُؤَبَّرُ ثُمَّ تُعْفَرُ، أَوْ تُغْفَرُ، أَرْبَعِينَ يَوْمًا لَا تُسْقَى بَعْدَ الْإِبَارِ، قَالَ: فَوَجَدْتُ رَجُلًا مَعَ امْرَأَتِي، وَكَانَ زَوْجُهَا مُصْفَرًّا، حَمْشًا، سَبْطَ الشَّعْرِ، وَالَّذِي رُمِيَتْ بِهِ رَجُلٌ خَدْلٌ إِلَى السَّوَادِ، جَعْدٌ قَطَطٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُمَّ بَيِّنْ، اللَّهُمَّ بَيِّنْ" ثُمَّ لَاعَنَ بَيْنَهُمَا، فَجَاءَتْ بِوَلَدٍ يُشْبِهُ الَّذِي رُمِيَتْ بِهِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! واللہ! درختوں کی پیوندکاری کے بعد جب سے ہم نے کھیت کو سیراب کیا ہے اس وقت سے میں اپنی بیوی کے قریب نہیں گیا، اور (اب) میں نے اپنی بیوی کے ساتھ ایک آدمی کو پایا ہے، اس عورت کا شوہر زرد رنگت والا اور پتلی پنڈلیوں والا تھا اور اس کے بال سیدھے تھے، اس عورت کو جس شخص کے ساتھ متہم کیا گیا تھا وہ بھرے ہوئے جسم والا، سیاہی مائل اور گھنگھریالے بالوں والا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس موقع پر دعا فرمائی کہ ”اے اللہ! حقیقت حال کو واضح فرما“، اور ان کے درمیان لعان کروا دیا، اور اس عورت کے یہاں اسی شخص کے مشابہہ بچہ پیدا ہوا جس کے ساتھ اسے متہم کیا گیا تھا۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 3449]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 529
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ , أَنَّهُ سَمِعَ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ ، يَقُولُ: ذَكَرَ ابْنُ عَبَّاسٍ الْمُتَلاعِنَيْنِ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادٍ: أَهِيَ الَّتِي قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْ كُنْتُ رَاجِمًا أَحَدًا بِغَيْرِ بَيِّنَةٍ لَرَجَمْتُهَا؟" , قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: لا تِلْكَ امْرَأَةٌ أَعْلَنَتْ .
قاسم بن محمد بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے لعان کرنے والے میاں بیوی کا تذکرہ کیا، تو عبداللہ بن شداد نے ان سے کہا: کیا یہی وہ عورت تھی جس کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا تھا: ”اگر میں نے کسی ثبوت کے بغیر کسی کو سنگسار کرنا ہوتا، تو اس عورت کو سنگسار کروا دیتا۔“ تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بولے: نہیں، ”وہ عورت تو اعلانیہ (گناہ کیا کرتی تھی)۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 529]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5310، 5316، 6855، 6856، 7238، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1497، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3467، 3470، 3471، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 5635، 7295، 7296، وابن ماجه فى «سننه» ، برقم: 2560»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 755
أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، أَنَّ ابْنَ وَهْبٍ ، حَدَّثَهُمْ قَالَ: أَنِي ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: ثني الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " لاعَنَ بَيْنَ الْعَجْلانِيِّ وَامْرَأَتِهِ، وَكَانَتْ حُبْلَى" .
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (عویمر) عجلانی اور ان کی بیوی کے درمیان لعان کرایا اور وہ حاملہ تھیں۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 755]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاري: 6855، صحيح مسلم: 1497»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7203
عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَاعَنَ بَيْنَ الْعَجْلَانِيِّ وَامْرَأَتِهِ قَالَ وَكَانَتْ حُبْلَى فَقَالَ وَاللَّهِ مَا قَرَبْتُهَا مُنْذُ عَفَرْنَا وَالْعَفْرُ أَنْ يُسْقَى النَّخْلُ بَعْدَ أَنْ يُتْرَكَ مِنَ السَّقْيِ بَعْدَ الْإِبَارِ بِشَهْرَيْنِ قَالَ وَكَانَ زَوْجُهَا حَمْشَ السَّاقَيْنِ وَالذِّرَاعَيْنِ أَصْهَبَ الشَّعَرَةِ وَكَانَ الَّذِي رُمِيَتْ بِهِ ابْنَ السَّحْمَاءِ قَالَ فَوَلَدَتْ غُلَامًا أَسْوَدَ أَجْلَى جَعْدًا عَبْلَ الذِّرَاعَيْنِ قَالَ فَقَالَ ابْنُ شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ لِابْنِ عَبَّاسٍ أَهِيَ الْمَرْأَةُ الَّتِي قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَوْ كُنْتُ رَاجِمًا بِغَيْرِ بَيِّنَةٍ لَرَجَمْتُهَا قَالَ لَا تِلْكَ امْرَأَةٌ قَدْ أَعْلَنَتْ فِي الْإِسْلَامِ
۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہمابیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عجلان قبیلہ کے عویمر اور ان کی بیوی کے درمیان لعان کروایا، اس کی بیوی حاملہ تھی، عویمر نے کہا: اللہ کی قسم! جب سے میں نے پہلی بار کھجوروں کو سیراب کیا تھا، اس وقت سے لے کر اب تک اس کے قریب نہیں گیا (تو پھر یہ حاملہ کیسے ہو گئی) اور میں نے کھجوروں کو پیوندکاری کے دو ماہ بعد پانی پلایا ہے۔ یہ عویمر جو اس عورت کا خاوند تھا باریک پنڈلیوں اورباریک بازؤں والا تھا، اس کے بالوں میں سرخی پن نمایاں تھا اور اس عورت کو جس آدمی کے ساتھ تہمت لگائی گئی وہ شریک بن سحماء تھا، اس عورت نے سیاہ رنگت والا، گھنگھریالے بالوں والا، موٹے بازؤں والا، اور مضبوط پنڈلیوں والا بچہ جنم دیا۔ ابن شداد بن ہا دنے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہماسے کہا: کیا یہ وہی عورت تھی، جس کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا: اگر میں نے کسی کو بغیر گواہوں کے رجم کرنا ہوتا تو میں اس عورت کورجم کرتا۔؟ انہوں نے کہا: نہیں، یہ وہ نہیں تھی، یہ کوئی اور عورت تھی،یہ اسلام میں ہونے کے باوجود بے حیائی کا اظہار کرتی تھی۔ [الفتح الربانی/كتاب اللعان/حدیث: 7203]
تخریج الحدیث: «أخرجه مطولا ومختصرا وبنحوه البخاري: 5310، 5316، 6855، 6856، 7238، ومسلم: 1497، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3106 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3106»

الحكم على الحديث:
أخرجه مطولا ومختصرا وبنحوه البخاري: 5310
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 1563 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 2741
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عنِ أَبِيهِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لاعَنَ بَيْنَ رَجُلٍ وَامْرَأَتِهِ , قَالَ زَوْجُ الْمَرْأَةِ: وَاللَّهِ مَا قَرَبْتُهَا مُنْذُ عَفَرْنَا، وَالْعَفْرُ أَنْ تَسْقِيَ النَّخْلَ بَعْدَمَا تَتْرُكُ مِنَ السَّقْيِ شَهْرَيْنِ، وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُمَّ بَيِّنْ"، فَكَانَ زَوْجُ الْمَرْأَةِ أَصْهَبَ الشَّعْرِ، حَمْشَ السَّاقَيْنِ وَالذِّرَاعَيْنِ فَجَاءَتْ بِغُلامٍ أَسْوَدَ جَعْدٍ قَطَطٍ عَبْلِ الذِّرَاعَيْنِ , فَقَالَ شَدَّادُ بْنُ الْهَادِ لابْنِ عَبَّاسٍ: أَهِيَ الْمَرْأَةُ الَّتِي قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْ كُنْتُ رَاجِمَهَا بِغَيْرِ بَيِّنَةٍ رَجَمْتُهَا"؟ قَالَ: لا، تِلْكَ امْرَأَةٌ كَانَتْ قَدِ اعْتَلَنَتْ فِي الإِسْلامِ فَنَادَاهُ رَجُلٌ آخَرُ، فَقَالَ: يَا أَبَا عَبَّاسٍ: كَيْفَ صِفَةُ الْغُلامِ؟ فَقَالَ: جَاءَتْ بِهِ عَلَى الْوَصْفِ السَّيِّئِ .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرد اور عورت کے درمیان لعان کروایا، مرد نے کہا: اللہ کی قسم میں نے اسے چھوا تک نہیں جب سے ہم نے کھجوروں کو (دو مہینے پانی روکنے کے بعد) دوبارہ پانی دیا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! ظاہر کر دے۔“ عورت کا شوہر سرخی مائل بالوں والا، پتلی پنڈلیوں اور پتلے بازوؤں والا تھا، پھر عورت نے ایسا بچہ جنا جو سیاہ، سخت گھنگریالے بالوں والا اور موٹے بازوؤں والا تھا، یعنی جس کی صفات مرد سے بالکل مختلف تھیں۔ شداد بن ہاد نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: کیا یہ وہی عورت ہے جس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”اگر میں کسی کو بغیر گواہی کے رجم کرتا تو اسے رجم کرتا“؟ فرمایا: نہیں، وہ ایک اور عورت تھی جو اسلام میں (برائی) علانیہ کرتی تھی۔ پھر ایک اور شخص نے انہیں پکار کر کہا: اے ابو عباس! بچے کی صفت کیسی تھی؟ فرمایا: وہ اسے بری صفت پر لائی۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب الطلاق/حدیث: 2741]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5310، 5316، 6855، 6856، 7238، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1497،، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3467، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2560، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 1563، 1564، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3165، والحميدي فى «مسنده» برقم: 529»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 1564 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 2742
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، قَالَ: ذَكَرَ ابْنُ عَبَّاسٍ الْمُتَلاعِنَيْنِ , فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ: وَهِيَ الَّتِي قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْ كُنْتُ رَاجِمًا امْرَأَةً بِغَيْرِ بَيِّنَةٍ لَرَجَمْتُهَا"؟ , قَالَ: لا , قَالَ: تِلْكَ الْمَرْأَةُ أَعْلَنَتْ .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ یہ وہ عورت نہیں تھی جس کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر بغیر گواہی کے کسی عورت کو رجم کرتا تو اسے کرتا، بلکہ وہ دوسری عورت تھی جو (برائی) علانیہ کرتی تھی۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب الطلاق/حدیث: 2742]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5310، 5316، 6855، 6856، 7238، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1497،، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3467، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2560، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 1563، 1564، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3165، والحميدي فى «مسنده» برقم: 529»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1334
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ: شَهِدْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يُحَدِّثُ بِحَدِيثِ الْمُتَلَاعِنَيْنِ، فَقَالَ لَهُ ابْنُ شَدَّادٍ: هِيَ الَّتِي قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"لَوْ كُنْتُ رَاجِمًا أَحَدًا بِغَيْرِ بَيِّنَةٍ رَجَمْتُهَا". فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: لَا تِلْكَ امْرَأَةٌ كَانَتْ قَدْ أَعْلَنَتْ.
قاسم بن محمد سے روایت ہے، فرمایا کہ میں اس وقت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس تھا جب انہوں نے لعان کرنے والوں کی بات بیان کی، تو عبداللہ بن شداد نے انہیں کہا: ”یہ وہی عورت تھی جس کے متعلق نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر میں کسی کو بغیر گواہی کے رجم کرتا تو اس عورت کو کرتا“؟ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”نہیں، وہ تو علانیہ فحش حرکات کرتی تھی۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب اللعان /حدیث: 1334]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، الحدود، باب من اظهر الفاحشة واللطخ والتهمة بغير بينة (6855)، (7238) ومسلم، لعان (1497).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1338
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَنَّ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ حَدَّثَهُ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَجُلًا جَاءَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولِ اللَّهِ، وَاللَّهِ مَا لِي عَهْدٌ بِأَهْلِي مُنْذُ عِفَارِ النَّخْلِ، قَالَ: وَعِفَارُهَا أَنَّهَا إِذَا كَانَتْ تُؤَبَّرُ أَرْبَعِينَ يَوْمًا لَا تُسْقَى بَعْدَ الْإِبَارِ، قَالَ: وَقَدْ وَجَدْتُ مَعَ امْرَأَتِي رَجُلًا، قَالَ: وَكَانَ زَوْجُهَا مُصَفَّرًا حَمْشَ السَّاقَيْنِ سَبْطَ الشَّعَرِ، وَالَّذِي رُمِيَتْ بِهِ خَدْلًا إِلَى السَّوَادِ جَعْدًا قَطَطًا مُسْتَهًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"اللَّهُمَّ بَيِّنْ". ثُمَّ لَاعَنَ بَيْنَهُمَا، فَجَاءَتْ بِرَجُلٍ يُشْبِهُ الَّذِي رُمِيَتْ بِهِ.
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا، اے اللہ کے رسول! اللہ کی قسم! جب سے کھجوروں کی تعفیر (پیوند کاری) ہوئی میں اپنے گھر والوں سے نہیں ملا۔ ابن عباس نے فرمایا، اعفار کا یہ مطلب ہے کہ کھجور کے درخت کو پیوند لگا کر چالیس روز تک یوں ہی چھوڑ دیتے پھر اسے پیوند لگانے کے بعد پانی نہیں دیتے تھے۔ اس آدمی نے کہا، (واقعہ یہ ہے) کہ میں نے اپنی بیوی کے ساتھ ایک آدمی کو پایا۔ فرمایا: اس کا خاوند زرد رنگ والا، پتلی پنڈلیوں والا، اور سیدھے بالوں والا تھا، اور جس کے ساتھ اس پر تہمت لگائی گئی وہ موٹا، سیاہی مائل رنگت والا اور سخت گھنگھریالے بالوں والا تھا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی: ”اے اللہ! اس معاملہ کو واضح کر دے۔“ پھر ان دونوں کے درمیان لعان کرایا، پھر اس نے بچہ اسی آدمی کی شکل کا جنا جس کے ساتھ زنا کی اس پر تہمت لگی تھی۔ [مسند امام شافعی/ كتاب اللعان /حدیث: 1338]
تخریج الحدیث: «صحيح من غير هذا الطريق اخرجه البخارى الطلاق، باب قول النبي صلى الله عليه وسلم، لو كنت راجماً بغير بينة (5310) ومسلم، اللعان (1497).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6617
6617- عن ابن عباس أن رسول الله صلى الله عليه وسلم لاَعَنَ بين العَجْلاني وامرأتِه قال: وكانت حبلى. فقال: والله ما قربتُها منذ عفَرْنا. قال: والعفرُ أن يُسْقَى النخلُ بعد أن يُتْرك من السقي بعد الإبار بشهرين.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه الإمام أحمد (3106) عن عبد الملك بن عمرو، حدثنا المغيرة بن عبدالرحمن، عن أبي الزناد، عن القاسم بن محمد، أنه سمع ابن عباس فذكره في حديث طويل. ورواه النسائي (3467) من وجه آخر عن أبي الزناد، وأصله في الصحيحين بغير هذا اللفظ.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں