🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3567. -- باب: ما على الوالي من أمر الجيش
-- باب: لشکر کے معاملات میں حاکم پر کیا ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 17912 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 17912، 20412
مسند احمد: 301
الفتح الربانی: 9639
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2129
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 214
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4216
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17912
وَرُوِّينَا عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، أَنَّ عُتْبَةَ بْنَ فَرْقَدٍ بَعَثَ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ مِنْ أَذْرَبِيجَانَ بِخَبِيصٍ، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" أَيَشْبَعُ الْمُسْلِمُونَ فِي رِحَالِهِمْ مِنْ هَذَا؟". فَقَالَ الرَّسُولُ: اللهُمَّ لَا. فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" لَا أُرِيدُهُ". وَكَتَبَ إِلَى عُتْبَةَ: أَمَّا بَعْدُ، فَإِنَّهُ لَيْسَ مِنْ كَدِّكَ وَلَا مِنْ كَدِّ أَبِيكَ وَلَا مِنْ كَدِّ أُمِّكَ، فَأَشْبِعْ مَنْ قِبَلَكَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فِي رِحَالِهِمْ مِمَّا تَشْبَعُ مِنْهُ فِي رَحْلِكَ". أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا ⦗٧٤⦘ إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَحْمَدَ الْجُرْجَانِيُّ، أنبأ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ، ثنا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثنا جَرِيرٌ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، فَذَكَرَهُ.
ابو عثمان نہدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: عتبہ بن فرقد رضی اللہ عنہ نے کچھ حلوہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو آذربائیجان سے بھیجا تو آپ رضی اللہ عنہ نے قاصد سے پوچھا: ”کیا مسلمان اس سے سیر ہو گئے ہیں؟“ تو اس نے کہا: ”نہیں۔“ تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مجھے یہ نہیں چاہیے۔“ اور عتبہ رضی اللہ عنہ کو لکھا کہ ”یہ تیری کوشش و محنت سے نہیں ہے نہ تیرے ماں باپ کی کوشش سے ہے۔ پہلے ان مسلمانوں کو سیر کر جو تیرے پاس ہیں، اپنے گھر اتنا دے جتنا تو نے اپنے گھر کے لیے رکھا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 17912]
تخریج الحدیث: «حسن»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 301
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، أَنَّهُ قَالَ: اتَّزِرُوا وَارْتَدُوا وَانْتَعِلُوا، وَأَلْقُوا الْخِفَافَ وَالسَّرَاوِيلَاتِ، وَأَلْقُوا الرُّكُبَ وَانْزُوا نَزْوًا، وَعَلَيْكُمْ بِالْمَعَدِّيَّةِ، وَارْمُوا الْأَغْرَاضَ، وَذَرُوا التَّنَعُّمَ وَزِيَّ الْعَجَمِ، وَإِيَّاكُمْ وَالْحَرِيرَ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ نَهَى عَنْهُ، وَقَالَ:" لَا تَلْبَسُوا مِنَ الْحَرِيرِ إِلَّا مَا كَانَ هَكَذَا، وَأَشَارَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِإِصْبَعَيْهِ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ تہبند بھی باندھا کرو اور جسم کے اوپر والے حصے پر چادر بھی ڈالا کرو، جوتے پہنا کرو، موزے اور شلوار چھوڑ دو، سواری کو گھٹنوں کے بل بٹھا کر اس پر سوار ہونے کی بجائے کود کر سوار ہوا کرو تاکہ تمہاری بہادری اور ہمت میں اضافہ ہو، قبیلہ معد کی سواریوں کو اپنے اوپر لازم کر لو، ہدف پر نشانہ لگانا سیکھو، ناز و نعمت، عیش پرستی اور عجم کے طور طریقے چھوڑ دو اور ریشم سے اپنے آپ کو بچاؤ، کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے اور فرمایا ہے کہ ریشم مت پہنو، سوائے اتنی مقدار کے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دو انگلیوں سے اشارہ فرمایا۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 301]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5829، م: 2069
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9639
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ اتَّزِرُوا وَارْتَدُوا وَانْتَعِلُوا وَأَلْقُوا الْخِفَافَ وَالسَّرَاوِيلَاتِ وَأَلْقُوا الرُّكُبَ وَانْزُوا نَزْوًا وَعَلَيْكُمْ بِالْمَعَدِّيَّةِ وَارْمُوا الْأَغْرَاضَ وَذَرُوا التَّنَعُّمَ وَزِيَّ الْعَجَمِ وَإِيَّاكُمْ وَالْحَرِيرَ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَدْ نَهَى عَنْهُ وَقَالَ لَا تَلْبَسُوا مِنَ الْحَرِيرِ إِلَّا مَا كَانَ هَكَذَا وَأَشَارَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِإِصْبَعَيْهِ
۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کہا: تہبند باندھا کرو، چادر اوڑھا کرو اور جوتے پہنا کرو اور موزوں اور شلواروں کو ترک کر دو، اسی طرح (سواریوں سے) رکاب بھی پھینک دو اور کود کر چڑھا کرو، معد بن عدنان کی طرح کی زندگی گزارو، نشانوں پر تیر پھینکا کرو، عیش پرستی اور عجموں کے فیشن اپنانے سے بچو اور ریشم سے بھی دور رہو، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں اس سے منع کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ریشم نہ پہنا کرو، مگر اتنا۔ ساتھ ہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو انگلیوں کے ساتھ اشارہ کیا۔ [الفتح الربانی/كتاب جامع فى الترغيب: الآداب والمواعظ والحكم وجوامع الكلم، يبدأ بالثلاثيات/حدیث: 9639]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين، أخرجه من قوله واياكم والتنعّم الي آخره: البخاري: 5829، ومسلم: 2069، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 301 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 301»
وضاحت: فوائد: … موزے اور شلوار پہننا جائز ہیں، درج ذیل حدیث پر غور کریں:
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: خَرَجَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَلَی مَشْیَخَۃٍ مِنْ الْأَنْصَارٍ بِیضٌ لِحَاہُمْ فَقَالَ: ((یَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ! حَمِّرُوا وَصَفِّرُوا وَخَالِفُوا أَہْلَ الْکِتَابِ۔)) قَالَ فَقُلْتُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّ أَہْلَ الْکِتَابِ یَتَسَرْوَلَونَ وَلَا یَأْتَزِرُونَ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ((تَسَرْوَلُوا وَائْتَزِرُوا وَخَالِفُوا أَہْلَ الْکِتَابِ۔)) قَالَ: فَقُلْتُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّ أَہْلَ الْکِتَابِ یَتَخَفَّفُونَ وَلَا یَنْتَعِلُونَ، قَالَ فَقَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ((فَتَخَفَّفُوا وَانْتَعِلُوا وَخَالِفُوا أَہْلَ الْکِتَابِ۔)) قَالَ: فَقُلْنَا: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّ أَہْلَ الْکِتَابِ یَقُصُّونَ عَثَانِینَہُمْ وَیُوَفِّرُونَ سِبَالَہُمْ قَالَ فَقَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ((قُصُّوا سِبَالَکُمْ وَوَفِّرُوا عَثَانِینَکُمْ وَخَالِفُوا أَہْلَ الْکِتَابِ۔)) … نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انصار کے عمر رسیدہ لوگوں پر داخل
ہوئے، ان کی داڑھیاں سفید ہو چکی تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے انصار کے گروہ! اپنی داڑھیوں کو سرخ اور زرد کرو اور اہل کتاب کی مخالفت کرو۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے نبی!اہل کتاب شلواریں پہنتے ہیں، تہبند نہیں پہنتے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم شلواریں بھی پہنو اور تہبند بھی پہنو اور اہل کتاب کی مخالفت کرو۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے نبی! اہل کتاب موزے پہنتے ہیں اور جوتے نہیں پہنتے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم موزے بھی پہنو اور جوتے بھی پہنو اور اہل کتاب کی مخالفت کرو۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے نبی! اہل کتاب اپنی داڑھیاں کاٹتے ہیں اور مونچھیں لمبی کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم اپنی مونچھیں کاٹو اور داڑھیاں بڑھائو اور اہل کتاب کی مخالفت کرو۔ (مسند احمد: ۲۲۶۳۹)سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے قوت اور نشاط برقرار رکھنے کے لیے رکاب کے استعمال سے منع کیا۔
معد بن عدنان، عربوں کا دادا تھا،یہ تنگ دستی اور سختی والی زندگی گزارنے والا تھا، اس جملے میں دراصل خوشی عیشی سے منع کیا جا رہا ہے، جس کی مفسدت ظاہر ہیں۔
مختلف شارحین نے عجموں کی مختلف قبیح عادتیں بیان کی ہیں، چند ایک درج ذیل ہیں:
عورتوںکا سینے اور سرکو ننگا رکھنا، سرخ رنگ کی گدیاں اور لباس اور گدیوں کے لیے ریشم استعمال کرنا، عمدہ اور باریک لباسوں کا اظہار کرنا، تنگ لباس پہننا، خوشحالی اور عیش پرستی پر بہت توجہ دینا۔
اصل قانون یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی شریعت میں تمام عبادات اور جائز و ناجائز معاملات کا تعین کر دیا ہے، بس ان ہی کا پابند رہا جائے، نیز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں عربوں اور عجمیوں کی تہذیبوں میں واضح فروق تھے، اب تو عربوں کی عیش پرستی اور معصیتوں کا سلسلہ بھی بہت آگے بڑھ گیا ہے۔

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20412
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَحْمَدَ الْجُرْجَانِيُّ، أنبأ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ، ثنا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثنا جَرِيرٌ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، أَنَّ عُتْبَةَ بْنَ فَرْقَدٍ، بَعَثَ إِلَى عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ مَعَهَ، وَمَعَ غُلَامٍ لِعُتْبَةَ مِنْ أَذْرَبِيجَانَ بِخَبِيصٍ جَيِّدٍ صَنَعَهُ فِي السَّلَالِيِّ عَلَيْهَا اللُّبُودُ فَلَمَّا انْتَهَى إِلَى عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ كَشَفَ عُمَرُ عَنِ الْخَبِيصِ فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" أَيَشْبَعُ الْمُسْلِمُونَ فِي رِحَالِهِمْ مِنْ هَذَا؟"، فَقَالَ الرَّسُولُ: اللهُمَّ لَا، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" لَا أُرِيدُ"، وَكَتَبَ إِلَى عُتْبَةَ:" أَمَّا بَعْدُ، فَإِنَّهُ لَيْسَ مِنْ كَدِّكَ وَلَا مِنْ كَدِّ أَبِيكَ، وَلَا مِنْ كَدِّ أُمِّكَ، فَأَشْبِعْ مَنْ قِبَلَكَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فِي رِحَالِهِمْ مِمَّا تَشْبَعُ مِنْهُ فِي ⦗٢١٨⦘ رَحْلِكَ"، ثُمَّ قَالَ:" ائْتَزِرُوا وَارْتَدُوا وَانْتَعِلُوا وَأَلْقُوا السَّرَاوِيلَاتِ وَالْخِفَافَ وَارْمُوا الْأَغْرَاضَ وَأَلْقُوا الرُّكَبَ وَانْزُوا نَزْوًا وَعَلَيْكُمْ بِالْمَعَدِّيَّةِ وَالْعَرَبِيَّةِ وَذَرُوا التَّنَعُّمَ وَزِيَّ الْعَجَمِ وَإِيَّاكُمْ وَلِبْسَ الْحَرِيرِ، فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَهَانَا عَنْ لِبْسِ الْحَرِيرِ إِلَّا هَكَذَا، وَوَضَعَ أُصْبُعَهُ السَّبَابَةَ وَالْوُسْطَى" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي خَيْثَمَةَ، وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مُخْتَصَرًا كَمَا مَضَى.
ابوعثمان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا عتبہ بن فرقد رضی اللہ عنہ نے ان (ابوعثمان) کے اور اپنے ایک غلام کے ساتھ آذربائیجان سے عمدہ قسم کی مٹھائی (خبیص) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس روانہ کی، جو انہوں نے ٹوکریوں میں تیار کروائی تھی جن پر نمدے ڈھکے ہوئے تھے، جب وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا تو انہوں نے مٹھائی کو کھولا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: کیا مسلمان اپنے گھروں میں اس سے سیر ہوتے ہیں؟ قاصد نے نفی میں جواب دیا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہنے لگے: میں یہ نہیں چاہتا اور سیدنا عتبہ رضی اللہ عنہ کو خط لکھا کہ یہ تیری، تیرے باپ یا تیری ماں کی کمائی نہیں ہے، لہٰذا اپنے پاس کے مسلمانوں کو ان کے گھروں میں اسی چیز سے سیر کرو جس سے تم اپنے گھر میں سیر ہوتے ہو۔ پھر فرمایا: ازار باندھو، چادر اوڑھو، جوتے پہنو، شلواریں اور موزے اتار دو، تیر اندازی کرو، رکابیں چھوڑ دو اور کود کر سوار ہو، اور معد اور عربوں کے طور طریقے لازم پکڑو اور نعمتوں اور عجمیوں کے لباس کو چھوڑ دو اور ریشم پہننے سے بچو؛ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ریشم پہننے سے منع فرمایا ہے: ”صرف دو انگلی، درمیانی اور شہادت والی انگلی کے برابر جائز ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب آداب القاضي/حدیث: 20412]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2129
قَالَ إِسْحَاقُ : أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، [قَالَ] : إِنَّ عُتْبَةَ بْنَ فَرْقَدٍ [ قَالَ ] : بَعَثَ إِلَى عُمَرَ بِخَبِيصٍ قَدْ أُجِيدَ صَنْعَتُهُ، وَصَنَعُوهُ فِي السِّلَالِ وَعَلَيْهَا اللُّبُودُ، فَلَمَّا انْتَهَى إِلَى عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ كَشَفَ الرَّحْلَ عَنِ الْخَبِيصِ، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَيَشْبَعُ الْمُسْلِمُونَ فِي رِحَالِهِمْ مِنْ هَذَا؟ فَقَالَ الرَّسُولُ: لَا، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: لَا أُرِيدُهُ، وَكَتَبَ إِلَى عُتْبَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: I " أَمَّا بَعْدُ: فَإِنَّهُ لَيْسَ مِنْ كَدِّكَ وَلَا مِنْ كَدِّ أُمِّكِ، فَأَشْبِعْ مَنْ قِبَلَكَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فِي رِحَالِهِمْ مِمَّا تَشْبَعُ مِنْهُ فِي رَحْلِكَ I ".
بَاقِيِهِ أَخْرَجُوهُ.

قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، ثَنَا جَرِيرٌ بِهِ.

وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، ثَنَا عَاصِمٌ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ عُتْبَةَ بْنِ فَرْقَدٍ بِأَذْرَبِيجَانَ، فَبَعَثَ سُحَيْمًا وَآخَرَ إِلَى عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَلَى ثَلَاثِ رَوَاحِلَ بِسَفَطَيْنِ وَجَعَلَ فِيهِمَا خَبِيصًا، وَجَعَلَ عَلَيْهِمَا أُدْمًا، وَجَعَلَ فَوْقَ الْأُدْمِ لُبُودًا، فَلَمَّا قَدِمَا الْمَدِينَةَ، قِيلَ: جَاءَ سُحَيْمٌ مَوْلَى عُتْبَةَ وَآخَرُ عَلَى ثَلَاثِ رَوَاحِلَ، فَأَذِنَ لَهُمَا فَدَخَلَا، فَسَأَلَهُمَا عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَذَهَبًا، أَوْ وَرِقًا؟ قَالَا: لَا. قَالَ: فَمَا جِئْتُمَا بِهِ؟ قَالَا: طَعَامٌ. قَالَ: طَعَامُ رَجُلَيْنِ عَلَى ثَلَاثِ رَوَاحِلَ!! هَاتَا مَا جِئْتُمَا بِهِ، فَجِيءَ بِهِ، فَكَشَفَ اللُّبُودَ وَالْأُدْمَ. فَجَاءَ عُمَرُ، وَقَالَ بِيَدِهِ فِيهِ، فَوَجَدَهُ لَيِّنًا، فَقَالَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَكُلُّ الْمُهَاجِرِينَ يَشْبَعُ مِنْ هَذَا؟ قَالَ: لَا، وَلَكِنْ هَذَا شَيْءٌ اخْتُصَّ بِهِ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ. فَقَالَ: يَا فُلَانُ، هَاتِ الدَّوَاةَ. اكْتُبْ: مِنْ عَبْدِ اللهِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ إِلَى عُتْبَةَ بْنِ فَرْقَدٍ وَمَنْ مَعَهُ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، سَلَامٌ عَلَيْكُمْ، أَمَّا بَعْدُ: فَإِنِّي أَحْمَدُ إِلَيْكُمُ اللهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ.
أَمَّا بَعْدُ: فَإِنَّهُ لَيْسَ مِنْ كَسْبِكَ وَلَا كَسْبِ أَبِيكَ، وَلَا كَسْبِ أُمِّكِ يَا عُتْبَةُ بْنَ فَرْقَدٍ . فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. قَالَ: وَفِي كِتَابِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: I " اقْطَعُوا الرَّكْبَ، وَانْزُوا عَلَى الْخَيْلِ نَزْوًا، قَالَ أَبُو عُثْمَانَ : فَلَقَدْ رَأَيْتُ الشَّيْخَ يَنْزُو فَيَقَعُ عَلَى بَطْنِهِ، وَيَنْزُو فَيَقَعُ عَلَى بَطْنِهِ، ثُمَّ رَأَيْتُهُ بَعْدَ ذَلِكَ يَنْزُو كَمَا يَنْزُو الْغُلَامُ I ".

وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ السَّامِيُّ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، نَحْوَهُ.
سیدنا ابوعثمان رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عتبہ بن فرقد رضی اللہ عنہ نے امیر المومنین سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی خدمت میں «خَبِیْص» (کھجور اور گھی سے تیار کردہ ایک لذیذ حلوہ) بھیجا جو نہایت عمدگی سے تیار کیا گیا تھا، اسے «السِّلال» (ٹوکریوں) میں رکھ کر اوپر سے «اللُّبُود» (بالوں والے نمدوں) سے ڈھانپا گیا تھا، جب وہ ہدیہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچا تو آپ نے سامان پر سے کپڑا ہٹایا اور دریافت فرمایا: ”کیا تمام مسلمان اپنے گھروں میں پیٹ بھر کر یہی کچھ کھاتے ہیں؟“ قاصد نے جواب دیا: نہیں، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مجھے اس کی ضرورت نہیں ہے“، اور آپ نے سیدنا عتبہ رضی اللہ عنہ کو خط لکھا: ”امّا بعد! یہ نہ تمہاری اپنی کمائی ہے اور نہ تمہاری ماں کی مشقت کا ثمر ہے، لہٰذا جو تم خود کھاتے ہو وہی اپنے پاس موجود دیگر مسلمانوں کو بھی پیٹ بھر کر کھلایا کرو۔“
اس حدیث کا بقیہ حصہ دیگر محدثین نے بھی روایت کیا ہے۔
امام ابو یعلیٰ نے بھی اپنی سند سے اسے بیان کیا ہے۔
اور حارث نے اپنی سند سے ابوعثمان رحمہ اللہ سے روایت نقل کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں آذربائیجان میں سیدنا عتبہ بن فرقد رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا کہ انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں تین سواریوں پر دو بڑے ٹوکرے لدوا کر سحیم اور ایک دوسرے شخص کو روانہ کیا، ان ٹوکروں میں «خَبِیْص» (حلوہ) بھرا ہوا تھا جس پر «أُدْم» (چمڑا) اور پھر نمدے چڑھا دیے گئے تھے، جب وہ مدینہ منورہ پہنچے تو بتایا گیا کہ عتبہ کا غلام سحیم اور ایک دوسرا شخص تین اونٹوں کے ساتھ آئے ہیں، انہیں اجازت ملی تو وہ حاضر ہوئے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے پوچھا: ”کیا تم سونا یا چاندی لائے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: نہیں، آپ نے پوچھا: ”پھر کیا لائے ہو؟“ عرض کیا: کھانا ہے، آپ رضی اللہ عنہ نے (حیرت سے) فرمایا: ”دو آدمیوں کا کھانا اور تین اونٹوں پر!! لاؤ جو لائے ہو وہ دکھاؤ“، جب وہ لایا گیا اور آپ نے نمدے اور چمڑا ہٹایا تو اپنا دستِ مبارک اس میں ڈالا اور اسے نہایت نرم پایا، آپ رضی اللہ عنہ نے دریافت فرمایا: ”کیا تمام مہاجرین ایسا کھانا پیٹ بھر کر کھاتے ہیں؟“ اس نے عرض کیا: نہیں، بلکہ یہ تو خاص امیر المومنین کے لیے تیار کیا گیا ہے، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے فلاں! دوات لاؤ“ اور آپ نے تحریر فرمایا: ”اللہ کے بندے عمر امیر المومنین کی طرف سے عتبہ بن فرقد اور ان کے ساتھی مسلمانوں کے نام، تم پر سلام ہو، امّا بعد! میں تمہارے سامنے اس اللہ کی حمد بیان کرتا ہوں جس کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، امّا بعد! اے عتبہ بن فرقد! یہ (مال و نعمت) نہ تمہاری کمائی ہے اور نہ تمہارے باپ یا ماں کی کمائی ہے۔“ (راوی نے بقیہ حدیث ذکر کی) اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے اس خط میں یہ بھی درج تھا: ”گھوڑوں کی رکابیں کاٹ دو اور ان پر اچھل کر سوار ہوا کرو۔“ ابو عثمان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے بوڑھے شخص کو دیکھا کہ وہ گھوڑے پر اچھل کر سوار ہونے کی کوشش میں پیٹ کے بل گر جاتا، بار بار گرتا مگر کوشش جاری رکھتا، پھر میں نے بعد میں اسے دیکھا کہ وہ ایک نوجوان کی طرح اچھل کر گھوڑے پر سوار ہو جاتا تھا۔
امام ابو یعلیٰ نے اپنی سند سے عاصم کے واسطے سے ایسی ہی روایت نقل کی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 2129]
تخریج الحدیث: «0»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 214
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ: إِيَّاكُمْ وَلِبَاسَ الْحَرِيرِ، فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ لِبَاسِ الْحَرِيرِ إِلَّا هَكَذَا، وَرَفَعَ أَصَابِعَهُ السَّبَّابَةَ وَالْوُسْطَى.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”تم ریشمی لباس پہننے سے بچو، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشمی لباس پہننے سے منع فرمایا ہے سوائے اتنی مقدار کے، اور (یہ بتاتے ہوئے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی کو اٹھا کر دکھایا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 214]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5490، 5491، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2069، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5312، 5313، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2820، وأخرجه مسند أحمد برقم: 244، 303، 358، 367، وأخرجه فتح الباري برقم: 1729، 5492، 5496، 5503، 5731، وأخرجه مسند البزار برقم: 130، 180، 181، 307، 386، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19929، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5340، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 209»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4216
قَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ: وَأَبَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ أَنَّ عُتْبَةَ بْنَ غَزْوَانَ كَتَبَ إِلَى عُمَرَ بِخَبِيصٍ قَدْ أُجِيدَ صَنْعَتُهُ وَضَعُوهُ فِي السِّلَالِ وَعَلَيْهَا اللُّبُودُ، فَلَمَّا انْتَهَى إِلَى عُمَرَ كَشْفِ الرَّجُلِ عَنِ الْخَبِيصِ، فَقَالَ: أَيُشْبَعُ الْمُسْلِمِينَ فِي رِحَالِهِمْ مِنْ هَذَا؟ فَقَالَ الرَّسُولُ: لَا، فَقَالَ عُمَرُ: لَا أُرِيدُهُ وَكَتَبَ إِلَى عُتْبَةَ: أَمَّا بَعْدُ، فَإِنَّهُ لَيْسَ مِنْ كَدِّكَ وَلَا مِنْ كَدِّ أُمِّكَ، فَأَشْبِعْ مَنْ قِبْلَكَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فِي رِحَالِهِمْ مِمَّا تَشْبَعُ مِنْهُ فِي رَحْلِكَ.
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا يَزِيدُ - يَعْنِي ابْنَ هَارُونَ - ثَنَا عَاصِمٌ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، قَالَ: كُنْتُ وَعُتْبَةُ بْنُ فَرْقَدٍ بِأَذْرَبِيجَانَ، فَبَعَثَ سُحَيْمًا وَرَجُلًا آخَرَ إِلَى عُمَرَ عَلَى ثَلَاثِ رَوَاحِلَ، وَبَعَثَ بِسَفَطَيْنِ وَجَعَلَ فِيهِمَا خَبِيصًا، وَجَعَلَ عَلَيْهِمَا أُدْمًا، وَجَعَلَ فَوْقَ الْأُدْمِ لُبُودًا، فَلَمَّا قَدِمَا الْمَدِينَةَ قِيلَ: جَاءَ سُحَيْمٌ مَوْلَى عُتْبَةَ، وَآخَرُ عَلَى ثَلَاثِ رَوَاحِلَ، فَأَذِنَ لَهُمَا فَدَخَلَا، فَسَأَلَهُمَا عُمَرُ: أَذَهَبًا أَوْ وَرِقًا؟ قَالَا: لَا. قَالَ: فَمَا جِئْتُمَا بِهِ؟ قَالَا: طَعَامٌ. قَالَ: طَعَامُ رَجُلَيْنِ عَلَى ثَلَاثِ رَوَاحِلَ: هَاتُوا مَا جِئْتُمْ بِهِ، فَجِيءَ بِهِمَا فَكَشَفَ اللُّبُودَ وَالْأُدْمَ فَجَاءَ عُمَرُ، فَقَالَ بِيَدِهِ فِيهِ فَوَجَدَهُ لَيِّنًا فَقَالَ: أَكُلُّ الْمُهَاجِرِينَ يَشْبَعُ مِنْ هَذَا؟ قَالَا: لَا، وَلَكِنَّ هَذَا شَيْءٌ اخْتُصَّ بِهِ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ فَقَالَ: يَا فُلَانُ، هَاتِ الدَّوَاةَ، اكْتُبْ: مِنْ عَبْدِ اللَّهِ عُمَرَ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ إِلَى عُتْبَةَ بْنِ فَرْقَدٍ وَمَنْ مَعَهُ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ، سَلَامٌ عَلَيْكُمْ، أَمَّا بَعْدُ، فَإِنِّي أَحْمَدُ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، أَمَّا بَعْدُ، فَإِنَّهُ لَيْسَ مِنْ كَسْبِكَ وَلَا كَسْبِ أَبِيكَ وَلَا كَسْبِ أُمِّكَ، يَا عُتْبَةُ بْنَ فَرْقَدٍ فَأَعَادَهَا ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ: أَمَّا بَعْدُ، فَأَشْبِعِ الْمُسْلِمِينَ الْمُهَاجِرِينَ مِمَّا تَشْبَعُ مِنْهُ فِي بَيْتِكَ، فَأَعَادَهَا ثَلَاثًا، وَكَتَبَ أَنِ ائْتَزِرُوا، وَارْتَدُوا وَانْتَعِلُوا، وَارْمُوا الْأَغْرَاضَ وَأَلْقُوا الْخِفَافَ وَالسَّرَاوِيلَاتِ، وَعَلَيْكُمْ بِالْمُعَدِّيَةِ، وَنَهَى عَنْ لُبْسِ الْحَرِيرِ وَكَتَبَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْهُ إِلَّا هَكَذَا، وَأَشَارَ بِأُصْبُعَيْهِ اللَّتَيْنِ تَلِيَانِ الْإِبْهَامَ، وَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَصْبُعَيْهِ، وَجَمَعَ السَّبَّابَةَ وَالْوُسْطَى، وَفِي كِتَابِ عُمَرَ وَاقْطَعُوا الرَّكْبَ وَانْزُوا عَلَى الْخَيْلِ نَزْوًا. فَقَالَ أَبُو عُثْمَانَ: فَلَقَدْ رَأَيْتُ الشَّيْخَ يَنْزُو فَيَقَعُ عَلَى بَطْنِهِ، وَيَنْزُو فَيَقَعُ عَلَى بَطْنِهِ، ثُمَّ لَقَدْ رَأَيْتُهُ بَعْدَ ذَلِكَ يَنْزُو كَمَا يَنْزُو الْغُلَامُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ السَّامِيُّ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ... فَذَكَرَهُ بِاخْتِصَارٍ.
قَالَ: وَثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، ثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ أَنَّ عُتْبَةَ بْنَ فَرْقَدٍ بَعَثَ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ أَذْرَبِيجَانَ بِخَبِيصٍ، فَقَالَ عُمَرُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -: أَشَبِعَ الْمُسْلِمُونَ فِي رِحَالِهِمْ مِنْ هَذَا؟ فَقَالَ الرَّسُولُ: لَا. فَقَالَ عُمْرُ: لَا نُرِيدُهُ. وَكَتَبَ إِلَى عُتْبَةَ: أَمَّا بَعْدُ، فَإِنَّهُ لَيْسَ مِنْ كَدِّكَ وَلَا مَنْ كَدِّ أَبِيكَ وَمِنْ كَدِّ أُمِّكَ، فَأَشْبِعْ مَنْ عِنْدَكَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فِي رِحَالِهِمْ مِمَّا تَشْبَعُ مِنْهُ فِي رَحْلِكَ.
وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ : ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَحْمَدَ الْجُرْجَانِيُّ ، ثَنَا أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ، ثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ عَنِ الْحَاكِمِ بِهِ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ هَذَا الْحَدِيثُ فِي كِتَابِ اللِّبَاسِ فِي بَابِ لُبْسِ الْخَشِنِ، وَالنَّهْيِ عَنِ التَّنَعُّمِ وَالْإِرْفَاهِ.
ابو عثمان (نہدی) رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ سیدنا عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ نے امیر المؤمنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں ”خبیص“ (ایک لذیذ میٹھا پکوان) بھیجا جسے نہایت عمدگی سے تیار کر کے ٹوکریوں میں نمدے لگا کر محفوظ کیا گیا تھا۔ جب یہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچا اور آپ نے اس سے پردہ ہٹایا تو قاصد سے دریافت فرمایا: ”کیا تمہارے پاس تمام مسلمانوں کو ان کی قیام گاہوں پر ایسا کھانا پیٹ بھر کر میسر ہے؟“ قاصد نے عرض کیا: جی نہیں، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مجھے اس کی ضرورت نہیں“، اور آپ نے سیدنا عتبہ رضی اللہ عنہ کو خط لکھا کہ ”امابعد! یہ مال نہ تمہاری اپنی محنت و مشقت کا نتیجہ ہے اور نہ تمہاری ماں کی کمائی ہے، لہٰذا اپنے پاس موجود مسلمانوں کو ان کی قیام گاہوں پر وہی کھلایا کرو جو تم خود اپنے ڈیرے پر پیٹ بھر کر کھاتے ہو“۔ ایک دوسری روایت میں ابو عثمان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عتبہ بن فرقد رضی اللہ عنہ کے ساتھ آذربائیجان میں تھا کہ انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں تین اونٹوں پر لاد کر دو ٹوکروں میں حلوہ بھیجا جو چمڑے اور نمدے سے ڈھکا ہوا تھا۔ جب وہ دونوں (قاصد) مدینہ پہنچے تو کہا گیا: عتبہ کے آزاد کردہ غلام سحیم اور ایک دوسرا شخص تین سواریوں کے ساتھ آئے ہیں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں اجازت دی تو وہ اندر آئے، آپ نے ان سے پوچھا: ”کیا سونا یا چاندی لائے ہو؟“ انہوں نے کہا: نہیں۔ فرمایا: ”تو پھر کیا لائے ہو؟“ انہوں نے کہا: کھانا۔ فرمایا: ”دو آدمیوں کا کھانا تین سواریوں پر! جو لائے ہو وہ لے آؤ۔“ چنانچہ دونوں ٹوکرے لائے گئے اور نمدے اور چمڑا ہٹایا گیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس میں ہاتھ ڈال کر دیکھا تو وہ نہایت نرم اور لذیذ تھا، آپ نے پوچھا: ”کیا تمام مہاجرین اسے پیٹ بھر کر کھاتے ہیں؟“ قاصدوں نے کہا: نہیں، یہ تو خاص امیر المؤمنین کے لیے بھیجا گیا ہے۔ تب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے فلاں! دوات لاؤ اور لکھو: ”اللہ کے بندے عمر امیر المؤمنین کی طرف سے عتبہ بن فرقد اور ان کے ساتھ موجود تمام مؤمنین و مسلمین کے نام، تم پر سلامتی ہو، میں اس اللہ کی حمد بیان کرتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں «لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ» ”اس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں“، اما بعد! اے عتبہ بن فرقد! یہ مال نہ تمہاری کمائی ہے، نہ تمہارے باپ کی اور نہ تمہاری ماں کی (یہ جملہ تین بار دہرایا)، لہٰذا مہاجر مسلمانوں کو وہی سیر ہو کر کھلایا کرو جو تم اپنے گھر میں خود پیٹ بھر کر کھاتے ہو (یہ بھی تین بار دہرایا)“۔ نیز آپ نے یہ بھی تحریر فرمایا کہ ”تہبند باندھو، چادریں اوڑھو، جوتے پہنو، نشانہ بازی کی مشق کرو، موزے اور پاجامے ترک کر کے معد بن عدنان (عربوں کے مورثِ اعلیٰ) کی طرح سادہ اور جفاکش زندگی اپناؤ، اور ریشم پہننے سے بچو کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے سوائے اس قدر کے“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی شہادت اور درمیانی انگلی کو ملا کر اشارہ فرمایا۔ نیز سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے خط میں یہ بھی لکھا کہ ”گھوڑوں کی رکابیں کاٹ دو اور ان پر اچھل کر سوار ہوا کرو“۔ ابو عثمان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک معمر شخص کو دیکھا کہ وہ گھوڑے پر اچھل کر سوار ہونے کی کوشش میں پیٹ کے بل گر پڑتا تھا، لیکن پھر بعد میں وہ نوجوان لڑکوں کی طرح پھرتی سے اچھل کر سوار ہونے لگا۔ اس روایت کو امام حارث بن ابی اسامہ، ابو یعلی، حاکم اور بیہقی نے بھی روایت کیا ہے، اور یہ اصل میں مختصراً صحیح بخاری و مسلم میں بھی موجود ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الإمارة/حدیث: 4216]

الحكم على الحديث:
أصله في الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں