🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1503. -- باب: النهي عن سب الأموات والأمر بالكف عن مساوئهم، إذا كان مستغنيا عن ذكرها
-- باب: مردوں کو برا بھلا کہنے کی ممانعت اور ان کی برائیوں سے رکنے کے حکم کا بیان، جب کہ ان کے ذکر کی ضرورت نہ ہو
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 7187 (کل: 5 مقامات، 3 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 7187
صحیح بخاری: 1393، 6516
بلوغ المرام: 482، 1300
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7187
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَحْمَوَيْهِ الْعَسْكَرِيُّ بِالْبَصْرَةِ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَلَانِسِيُّ، ثنا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، ثنا شُعْبَةُ، ثنا الْأَعْمَشُ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَائِشَةَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَسُبُّوا الْأَمْوَاتَ فَإِنَّهُمْ قَدْ أَفْضَوْا إِلَى مَا قَدَّمُوا" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ آدَمَ بْنِ أَبِي إِيَاسٍ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مردوں کو گالی نہ دو کیونکہ جو کچھ انہوں نے آگے بھیجا وہ اس کی طرف جا چکے ہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 7187]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1393
حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا شُعْبَة، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا , قَالَتْ: قَالَ الّنَبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَسُبُّوا الْأَمْوَاتَ فَإِنَّهُمْ قَدْ أَفْضَوْا إِلَى مَا قَدَّمُوا"، وَرَوَاهُ عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْقُدُّوسِ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَنَسٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، تَابَعَهُ عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، وَابْنُ عَرْعَرَةَ، وَابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ شُعْبَةَ.
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ‘ ان سے اعمش نے بیان کیا ‘ ان سے مجاہد نے بیان کیا اور ان سے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ‘ مردوں کو برا نہ کہو کیونکہ انہوں نے جیسا عمل کیا اس کا بدلہ پا لیا۔ اس روایت کی متابعت علی بن جعد ‘ محمد بن عرعرہ اور ابن ابی عدی نے شعبہ سے کی ہے۔ اور اس کی روایت عبداللہ بن عبدالقدوس نے اعمش سے اور محمد بن انس نے بھی اعمش سے کی ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الجنائز/حدیث: 1393]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مردوں کو بُرا بھلا نہ کہو، وہ جو کچھ کرچکے ہیں اس سے ہم آغوش ہوچکے ہیں۔“ اس روایت کو عبداللہ بن عبدالقدوس اور محمد بن انس نے بھی اعمش سے بیان کیا ہے۔ شعبہ سے روایت کرنے میں علی بن جعد، محمد بن عرعرہ اور ابن ابی عدی نے آدم کی متابعت کی ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الجنائز/حدیث: 1393]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6516
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَسُبُّوا الْأَمْوَاتَ، فَإِنَّهُمْ قَدْ أَفْضَوْا إِلَى مَا قَدَّمُوا".
ہم سے علی بن جعد نے بیان کیا، کہا ہم کو شعبہ بن حجاج نے خبر دی، انہیں اعمش نے، انہیں مجاہد نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جو لوگ مر گئے ان کو برا نہ کہو کیونکہ جو کچھ انہوں نے آگے بھیجا تھا اس کے پاس وہ خود پہنچ چکے ہیں، انہوں نے برے بھلے جو بھی عمل کئے تھے ویسا بدلہ پا لیا۔“ [صحيح البخاري/كتاب الرقاق/حدیث: 6516]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو لوگ مر گئے ہیں انہیں برا بھلا نہ کہو، کیونکہ انہوں نے جو کچھ اپنے آگے بھیجا تھا اس کے پاس وہ خود پہنچ چکے ہیں۔“ [صحيح البخاري/كتاب الرقاق/حدیث: 6516]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 482
وعن عائشة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا تسبوا الأموات،‏‏‏‏ فإنهم قد أفضوا إلى ما قد قدموا» .‏‏‏‏ رواه البخاري. وروى الترمذي عن المغيرة نحوه،‏‏‏‏ لكن قال: «‏‏‏‏فتؤذوا الأحياء» .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” مردوں کو گالی مت دو کیونکہ وہ اس تک پہنچ چکے ہیں جو انہوں نے آگے بھیجا۔ “ (بخاری)
ترمذی نے مغیرہ کے حوالہ سے اسی طرح روایت کیا ہے لیکن اس میں «فتؤذوا الأحياء» ‏‏‏‏ ہے یعنی تم (گالی دے کر) زندہ لوگوں کو تکلیف دیتے ہو۔ [بلوغ المرام/حدیث: 482]
«وَعَنْ» اور سے – «عَائِشَةَ» عائشہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَتْ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «لَا تَسُبُّوا» برا بھلا نہ کہو – «الْأَمْوَاتَ» مُردوں کو – «فَإِنَّهُمْ» کیونکہ بے شک وہ – «قَدْ أَفْضَوْا» پہنچ چکے ہیں – «إِلَى مَا» اس کی طرف جو – «قَدْ قَدَّمُوا» انہوں نے آگے بھیجا۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْبُخَارِيُّ» بخاری نے۔ – «وَرَوَى» اور روایت کیا – «التِّرْمِذِيُّ» ترمذی نے – «عَنِ الْمُغِيرَةِ» مغیرہ سے – «نَحْوَهُ» اسی طرح – «لَكِنْ قَالَ» لیکن کہا: – «فَتُؤْذُوا» کہ (اس طرح) تم تکلیف دو گے – «الْأَحْيَاءَ» زندوں کو۔
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مُردوں کو برا بھلا نہ کہو، کیونکہ وہ اپنے آگے بھیجے ہوئے اعمال تک پہنچ چکے ہیں۔“ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ اور ترمذی نے سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے اسی طرح روایت کیا ہے، لیکن اس میں یہ الفاظ ہیں: ”(ورنہ) تم (ان کے رشتہ دار) زندوں کو تکلیف پہنچاؤ گے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 482]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الجنائز، باب ما ينهي من سب الأموات، حديث:1393، وحديث المغيرة أخرجه الترمذي، البر والصلة، حديث:1982 وهو حديث حسن.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1300
وعن عائشة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا تسبوا الأموات فإنهم قد أفضوا إلى ما قدموا» ‏‏‏‏. أخرجه البخاري.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روايت ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” فوت شدگان کو گالی نہ دو کیونکہ انہوں نے جو کچھ کیا تھا اس تک وہ پہنچ چکے ہیں۔“ (بخاری) [بلوغ المرام/حدیث: 1300]
«وَعَنْ» اور سے – «عَائِشَةَ» عائشہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَتْ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «لَا تَسُبُّوا» گالی نہ دو (برا نہ کہو) – «الْأَمْوَاتَ» مُردوں کو – «فَإِنَّهُمْ» کیونکہ بے شک وہ – «قَدْ أَفْضَوْا» پہنچ چکے ہیں – «إِلَى مَا قَدَّمُوا» اس کی طرف جو انہوں نے آگے بھیجا۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «الْبُخَارِيُّ» بخاری نے۔
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مُردوں کو برا بھلا نہ کہو، کیونکہ وہ اپنے آگے بھیجے ہوئے (اعمال) تک پہنچ چکے ہیں۔“ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1300]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الرقاق، باب سكرات الموت، حديث:6516.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں