🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1662. -- باب: بيان اليد العليا واليد السفلى
-- باب: اوپر والے ہاتھ (دینے والے) اور نیچے والے ہاتھ (مانگنے والے) کا بیان۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 7886 (کل: 11 مقامات، 10 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 7886
مسند احمد: 4261
مسند الشهاب: 370
صحیح ابن خزیمہ: 2435
الفتح الربانی: 3518
المستدرک علی الصحیحین: 1501
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4533
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 925
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5125
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2136، 3386
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7886
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أنبأ أَبُو عَلِيٍّ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا ⦗٣٣٣⦘ يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ، أنبأ إِبْرَاهِيمُ الْهَجَرِيُّ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْأَيْدِي ثَلَاثَةُ أَيْدِي فَيَدُ اللهِ الْعُلْيَا، وَيَدُ الْمُعْطِي الَّتِي تَلِيهَا، وَيَدُ السَّائِلِ أَسْفَلُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، فَاسْتَعِفُّوا مِنَ السُّؤَالِ مَا اسْتَطَعْتُمْ، وَمَنْ أَعْطَاهُ اللهُ خَيْرًا فَلْيُرَ عَلَيْهِ، وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ وَارْتَضِخْ مِنَ الْفَضْلِ وَلَا تُلَامُ عَلَى كَفَافٍ وَلَا تَعْجِزْ عَنْ نَفْسِكَ" تَابَعَهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنِ الْهَجَرِيِّ مَرْفُوعًا، وَرَوَاهُ جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ الْهَجَرِيِّ مَوْقُوفًا.
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاتھ تین ہیں، جو اللہ کا ہاتھ ہے وہ اوپر کا ہے اور دینے والا ہاتھ ساتھ ہے اور مانگنے والے کا ہاتھ قیامت تک نیچے ہے، سو جس قدر تم میں استطاعت ہے سوال کرنے سے بچو اور جسے اللہ نے بھلائی (خیروبرکت) عطا کی ہے اس پر نظر آنا چاہیے اور اپنے عیال سے آغاز کر اور بچا ہوا مال لٹادے اور بقدرِ کفایت (رکھنے) پر تجھے ملامت نہیں کی جائے گی اور اپنے سے تو عاجز نہ کر۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7886]
تخریج الحدیث: «منكر۔ اخرجه احمد»

الحكم على الحديث:
منكر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4261
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى أَبِي: حَدَّثَكُمْ الْقَاسِمُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الْهَجَرِيُّ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْأَيْدِي ثَلَاثَةٌ: فَيَدُ اللَّهِ الْعُلْيَا، وَيَدُ الْمُعْطِي الَّتِي تَلِيهَا، وَيَدُ السَّائِلِ السُّفْلَى".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہاتھ تین طرح کے ہوتے ہیں، اللہ کا ہاتھ سب سے اوپر ہوتا ہے، دینے والے کا ہاتھ اس کے بعد ہوتا ہے، اور لینے والے کا ہاتھ نیچے ہوتا ہے۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4261]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن فى الشواهد، إبراهيم الهجري لين الحديث.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 370
370 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، ثنا أَبُو الْحُسَيْنِ أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ إِسْحَاقَ النَّاقِدُ ثنا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَاطِبِيُّ ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَهْدِيٍّ الْبَزَّازُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ الْهَجَرِيِّ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ آتَاهُ اللَّهُ خَيْرًا فَلْيُرَ عَلَيْهِ، وَلْيَبْدَأْ بِمَنْ يَعُولُ، وَلْيَرْضَخْ مِنَ الْفَضْلِ، وَلَا تَلُمْ عَلَى كَفَافٍ، وَلَا تَعْجِزْ عَنْ نَفْسِكِ»
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کو اللہ تعالیٰ مال دے تو وہ اس پر ضرور نظر آئے اور اس پر لازم ہے کہ اپنے عیال سے آغاز کرے اور بچا ہوا مال (دیگر غریبوں) کی طرف لوٹا دے اور گزارے کے بقدر (مال روکنے) پر تجھے ملامت نہیں کی جائے گی اور اپنے آپ سے عاجز مت آئے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 370]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقى: 524/4، العيال لابن ابى الدنيا: 5» ۔ ابراہیم ہجری ضعیف ہے۔
وضاحت: فائده: -
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ٰ اپنے بندے پر اپنی نعمت کے اظہار کو پسند فرماتا ہے۔“ [ترمذي: 2819، حسن]
ابوالاحوص کے والد کا بیان ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا، آپ نے میرے بوسیدہ سے کپڑے دیکھے تو فرمایا: کیا تیرے پاس مال ہے؟ میں نے کہا: جی ہاں، اے اللہ کے رسول! ہر طرح کا مال ہے۔ آپ نے فرمایا: ”جب اللہ نے تجھے مال دیا ہے تو تجھ پر اس کے اثرات نظر آنے چاہئیں۔“ [نسائي: 5226، صحيح]
حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے اور اپنے اہل خانہ سے آغاز کر (یعنی پہلے انہیں دے) اور بہترین صدقہ وہ ہے جسے دے کر آدمی مالدار ر ہے اور جو کوئی سوال سے بچنا چاہے گا اللہ اسے بچائے گا اور جو دوسروں (کے مال) سے بے نیاز رہتا ہے اسے اللہ بے نیاز کر دیتا ہے۔“ [بخاري: 1427]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2435
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُسْلِمٍ الْهَجَرِيِّ . ح وَحَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ الْهَجَرِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: " الأَيْدِي الثَّلاثَةُ: يَدُ اللَّهِ الْعُلْيَا، وَيَدُ الْمُعْطِي الَّتِي تَلِيَهَا، وَيَدُ السَّائِلِ السُّفْلَى إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، فَاسْتَعِفَّ عَنِ السُّؤَالِ مَا اسْتَطَعْتَ" ، قَالَ يُوسُفُ: عَنْ أَبِي الأَحْوَصِ، وَقَالَ: الَّتِي تَلِيَهَا، وَقَالَ: فَاسْتَعِفُّوا عَنِ السُّؤَالِ مَا اسْتَطَعْتُمْ، هَذَا لَفْظُ حَدِيثِ بُنْدَارٍ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاتھ تین قسم کے ہیں، اللہ تعالیٰ کا ہاتھ بلند و برتر ہے۔ اس کے بعد صدقہ دینے والے کا ہاتھ ہے۔ اور سوال کرنے والے کا ہاتھ قیامت تک نیچے ہے لہذا تم حسب طاقت سوال کرنے سے بچو “ جناب یوسف کی روایت میں ہے کہ جو اس کے بعد ہے اور کہا، لہٰذا تم مانگنے سے بچو حتّیٰ الوسع بچو۔ یہ جناب بندار کی حدیث کے الفاظ ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صدقة التطوع/حدیث: 2435]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2435، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1489، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7981، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4347»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3518
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (الْأَيْدِي ثَلَاثَةٌ، فَيَدُ اللَّهِ الْعُلْيَا، وَيَدُ الْمُعْطِي الَّتِي تَلِيهَا، وَيَدُ السَّائِلِ السُّفْلَى) )
۔ سیدناعبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہاتھ تین قسم کے ہیں، اللہ تعالیٰ کا ہاتھ سب سے اوپر ہے، اس سے نیچے دینے والے کا ہاتھ اور مانگنے والے کا ہاتھ تو سب سے نیچے ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الزكاة/حدیث: 3518]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ اخرجه ابن خزيمة: 2435، والحاكم: 1/ 408، والبيھقي: 4/ 198، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4261 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4261»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره۔ اخرجه ابن خزيمة: 2435
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1501
وأخبرَناه أحمد بن جعفر، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حدثنا محمد، حدثنا شعبة، عن إبراهيم الهَجَري، عن أبي الأحوَص، عن عبد الله قال: قال رسولُ الله ﷺ:"الأيدي ثلاثةٌ: يدُ الله العُلْيا، ويدُ المُعطِي التي تَلِيها، ويدُ السائل السُّفلى إلى يوم القيامة، فاستَعِفَّ عن السُّؤال ما استطعتَ" (2) .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاتھ تین طرح کے ہیں: اللہ تعالیٰ کا ہاتھ سب سے بلند (عطا کرنے والا) ہے، اس کے بعد دینے والے (سخی) کا ہاتھ ہے، اور مانگنے والے کا ہاتھ قیامت کے دن تک سب سے نیچے ہے، لہٰذا جہاں تک تم سے ہو سکے لوگوں سے مانگنے سے بچو۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الزكاة/حدیث: 1501]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره كسابقه. محمد: هو ابن جعفر الملقب بغُندَر.» [ترقيم الرساله 1501] [ترقيم الشركة 1490]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4533
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْأَيْدِي ثَلَاثَةٌ: فَيَدُ اللَّهِ الْعُلْيَا، وَيَدُ الْمُعْطِي الَّتِي تَلِيهَا، وَيَدُ السَّائِلِ السُّفْلَى".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَزَادَ:" وَيَدُ السَّائِلِ السُّفْلَى إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، فَاسْتَعِفَّ عَنِ السُّؤَالِ وَعَنِ الْمَسْأَلَةِ مَا اسْتَطَعْتَ، فَإِنْ أُعْطِيتَ شَيْئًا - أَوْ قَالَ: خَيْرًا - فَلْيُرَ عَلَيْكَ، وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ، وَارْضَخْ مِنَ الْفَضْلِ، وَلَا تُلَامُ عَلَى الْعَفَافِ". وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ہاتھ تین قسم کے ہوتے ہیں، اللہ تعالیٰ کا ہاتھ اوپر والا ہے، دینے والے کا ہاتھ اس کے بعد والا ہے، اور مانگنے کے والے ہاتھ نیچے والا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”مانگنے والے کا ہاتھ، قیامت کے دن تک نیچے والا رہے گا، تم مانگنے سے اور سوال کرنے سے بچو! جہاں تک تم سے ہو سکے اگر تمہیں کچھ دیا جائے (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) اگر بھلائی دی جائے، تو وہ تم پر نظر آنی چاہیے اور تم اپنے زیر کفالت پر خرچ کا آغاز کرو، اور تم اضافی چیز کو عطیہ کر دو، اور مانگنے سے بچنے پر ملامت نہیں کی جاتی ہے“۔ اس روایت کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4533]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (5152) اخرجه الامام احمد فى المسند (4261)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 925
إِسْحَاقُ : أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُسْلِمٍ الْهَجَرِيِّ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: إِذَا أَعْطَاكَ اللهُ تَعَالَى خَيْرًا، فَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ، وَارْتَضِخْ مِنَ الْفَضْلِ، وَلَا تُلَامُ عَلَى الْكَفَافِ، وَلَا تَعْجِزْ عَنْ نَفْسِكَ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ تمہیں خیر (مال و دولت) عطا فرمائے تو (اس کے خرچ کی) ابتدا ان سے کرو جو تمہاری زیرِ کفالت ہیں، اور اپنی ضرورت سے زائد میسر مال میں سے (دوسروں کو بھی) کچھ نہ کچھ دیا کرو، اور محض بقدرِ ضرورت مال اپنے پاس روک لینے پر تم پر کوئی ملامت نہیں ہے، اور اپنی ذات کی ضروریات پوری کرنے سے عاجز نہ رہو۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الزكاة/حدیث: 925]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2435، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1489، 1490، 1491، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 7981، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4347، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 310، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5125، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 925، وأخرجه الطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3031، وأخرجه الطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3039، 3040»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5125
وَعَنْ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، قَالَ: الْأَيْدِي ثَلَاثَةٌ: فَيَدُ اللهِ تَعَالَى الْعُلْيَا، وَيَدُ الْمُعْطِي الَّتِي تَلِيهَا، وَيَدُ السَّائِلِ السُّفْلَى إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، فَاسْتَعِفَّ عَنِ السُّؤَالِ وَعَنِ الْمَسْأَلَةِ مَا اسْتَطَعْتَ، فَإِنْ أُعْطِيتَ شَيْئًا - أَوْ قَالَ: خَيْرًا - فَلْيُرَ عَلَيْكَ، وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ، وَارْضَخْ مِنَ الْفَضْلِ، وَلَا تُلَامُ عَلَى الْعَفَافِ.
سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاتھ تین طرح کے ہیں: اللہ تعالیٰ کا ہاتھ سب سے بلند ہے، اور اس کے بعد عطا کرنے والے کا ہاتھ ہے، جبکہ مانگنے والے کا ہاتھ قیامت کے دن تک سب سے نیچے والا ہاتھ ہے، لہذا تم سے جہاں تک ہو سکے سوال کرنے اور مانگنے سے بچو، پھر اگر تمہیں کچھ عطا کیا جائے — یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی بھلائی نصیب ہو — تو اس کا اثر تم پر دکھائی دینا چاہیے، اور خرچ کا آغاز ان سے کرو جو تمہاری کفالت میں ہیں، نیز اپنی ضرورت سے زائد مال میں سے بھی کچھ نہ کچھ (دوسروں کو) دیا کرو، اور مانگنے سے بچے رہنے پر تمہیں ملامت نہیں کی جائے گی۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5125]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا التمام»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 4460، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3928، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2136، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5103»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2136
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "الْأَيْدِي ثَلَاثَةٌ: فَيَدُ اللَّهِ الْعُلْيَا، وَيَدُ الْمُعْطِي الَّتِي تَلِيهَا، وَيَدُ السَّائِلِ السُّفْلَى إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، فَاسْتَعْفِفْ عَنِ السُّؤَالِ وَعَنِ الْمَسْأَلَةِ مَا اسْتَطَعْتَ; فَإِنْ أُعْطِيتَ شَيْئًا أَوْ خَيْرًا فَلْيُرَ عَلَيْكَ، وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ، وَارْضَخْ مِنَ الْفَضْلِ، وَلَا تُلَامُ عَلَى (الْعَفَافِ) ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، وَمُسَدَّدٌ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، وَإِسْحَاقُ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَالْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ، وَمَدَارُ أَسَانِيدِهِمْ عَلَى إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُسْلِمٍ الْهَجَرِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، لَكِنْ لَمْ يَنْفَرِدْ بِهَا الْهَجَرِيُّ; فَقَدْ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ يَحْيَى بْنِ وَثَّابٍ - وَهُوَ ثِقَةٌ - عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بِهِ. ارْضَخْ: أَعْطِ، قَالَهُ صَاحِبُ الْغَرِيبِ. وَأَصْلُهُ فِي صَحِيحِ مُسْلِمٍ مِنْ حَدِيثِ أَبِي أُمَامَةَ، وَرَوَاهُ ابْنُ خُزَيْمَةَ وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحَيْهِمَا مِنْ حَدِيثِ مَالِكِ بْنِ نَضْلَةَ.
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہاتھوں کی تین قسمیں ہیں: اللہ تعالیٰ کا دستِ قدرت سب سے بلند ہے، پھر (اس کے بعد) عطا کرنے والے کا ہاتھ ہے، اور مانگنے والے کا ہاتھ قیامت کے دن تک سب سے نیچے رہے گا، لہٰذا جہاں تک تم سے ہو سکے سوال کرنے اور مانگنے سے بچو؛ پھر اگر تمہیں کوئی چیز یا بھلائی عطا کی جائے تو اس (نعمت) کا اثر تمہاری ذات پر نظر آنا چاہیے، اور (صدقہ و خیرات میں) ان سے آغاز کرو جو تمہاری زیرِ کفالت ہیں، اور اپنی ضرورت سے زائد مال میں سے کچھ نہ کچھ ضرور عطا کرو، اور پاکدامنی و خودداری اختیار کرنے پر تم پر کوئی ملامت نہیں کی جائے گی“۔ اس حدیث کو امام ابو داؤد طیالسی، مسدد، ابو بکر بن ابی شیبہ، احمد بن منیع، اسحاق، امام احمد بن حنبل، طبرانی اور حاکم نے روایت کیا ہے اور امام حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے، ان محدثین کی اسانید کا مدار اگرچہ ابراہیم بن مسلم ہجری پر ہے جو کہ ضعیف ہے، لیکن ہجری اس روایت میں منفرد نہیں ہے بلکہ اسے امام بزار اور طبرانی نے ثقہ راوی یحییٰ بن وثاب کے طریق سے مسروق کے واسطے سے سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہی سے روایت کیا ہے؛ لفظ ”ارضخ“ کا معنی عطا کرنا ہے جیسا کہ صاحبِ غریب نے ذکر کیا، نیز اس حدیث کی اصل صحیح مسلم میں سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ کی روایت سے موجود ہے اور اسے امام ابن خزیمہ اور امام ابن حبان نے اپنی صحیحین میں سیدنا مالک بن نضلہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے بھی روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الزكاة/حدیث: 2136]
تخریج الحدیث: «رواه أبو داود الطيالسي، ومسدد، وأبو بكر بن أبي شيبة، وأحمد بن منيع، وإسحاق، وأحمد بن حنبل، والطبراني، والحاكم وصححه، ومدار أسانيدهم على إبراهيم بن مسلم الهجري، وهو ضعيف، لكن لم ينفرد بها الهجري; فقد رواه البزار والطبراني من طريق يحيى بن وثاب - وهو ثقة - ع…»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 4460، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3928»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں