الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1833. -- باب: الرجل يحرم بالحج تطوعا ولم يكن حج حجة الإسلام أو يحرم إحراما مطلقا ويقول: إحرامي كإحرام فلان وكان فلان مهلا بالحج فيكون حاجا ويجزئه عن حجة الإسلام
-- باب: اس شخص کا بیان جو نفلی حج کا احرام باندھے حالانکہ اس نے اسلام کا فرض حج نہ کیا ہو، یا مطلق طور پر احرام باندھے اور کہے: ”میرا احرام فلاں شخص کے احرام جیسا ہے“ اور وہ فلاں شخص حج کا احرام باندھے ہوئے ہو، تو وہ حاجی شمار ہوگا اور یہ اسے فرض حج کی طرف سے کفایت کر جائے گا۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 8688 (کل: 12 مقامات، 7 کتب)
صحیح مسلم: 2957
سنن دارمی: 1853
اللؤلؤ والمرجان: 766
المنتقى ابن الجارود: 432
11 تا 12
حدیث نمبر: 432
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، قَالَ: ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَيْسٍ يَعْنِي ابْنَ مُسْلِمٍ ، عَنْ طَارِقٍ ، عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُنِيخٌ بِالْبَطْحَاءِ، فَقَالَ لِي: أَحَجَجْتَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: كَيْفَ صَنَعْتَ؟، قَالَ: قُلْتُ: لَبَّيْكَ بِإِهْلالٍ كَإِهْلالِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: قَدْ أَحْسَنْتَ، اذْهَبْ فَطُفْ بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ ثُمَّ أَحَلَّ" ، قَالَ: فَطُفْتُ بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ.
سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا جب آپ بطحاء میں (حج کے لیے جاتے ہوئے) اترے ہوئے تھے۔ آپ نے پوچھا: کیا تم نے حج کا ارادہ کیا ہے؟ میں نے کہا: جی ہاں! آپ نے پوچھا: تم نے کیسا احرام باندھا؟ میں نے کہا: میں نے وہی احرام باندھا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے باندھا۔ آپ نے فرمایا: تم نے اچھا کیا، جا کر بیت اللہ کا طواف اور صفا و مروہ کی سعی کرو، پھر احرام کھول دو۔ چنانچہ میں نے بیت اللہ کا طواف اور صفا و مروہ کی سعی کی۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب المناسك/حدیث: 432]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحیح البخاری: 1559، صحیح مسلم: 1221»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحیح
حدیث نمبر: 9007
وَحَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ، أنبأ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَارِثِ الْبَغْدَادِيُّ، أنبأ يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، ثنا شُعْبَةُ، أَخْبَرَنِي قَيْسُ بْنُ مُسْلِمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ طَارِقَ بْنَ شِهَابٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا مُوسَى الْأَشْعَرِيَّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ: قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُنِيخٌ بِالْبَطْحَاءِ فَقَالَ لِي:" بِمَا أَهْلَلْتَ؟" قَالَ: قُلْتُ: لَبَّيْكَ بِإِهْلَالٍ كَإِهْلَالِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" أَحْسَنْتَ" فَأَمَرَنِي فَطُفْتُ بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ أَخْرَجَاهُ فِي الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بطحا میں سواری کو بٹھائے ہوئے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تو نے کیا تلبیہ کہا ہے؟“ تو میں نے عرض کیا: میں نے کہا ہے: «لَبَّيْكَ بِإِهْلَالٍ كَإِهْلَالِ النَّبِيِّ صلی اللہ علیہ وسلم » ”اے اللہ! میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم جیسا تلبیہ کہتے ہوئے حاضر ہوں“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے اچھا کیا ہے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا تو میں نے بیت اللہ اور صفا و مروہ کا طواف کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9007]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 1484۔ مسلم 1221»
الحكم على الحديث:
صحيح