الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
76. بَابُ وَقْعَةِ الْإِسْكَنْدَرِيَّةِ
واقعہ اسکندریہ
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 10383 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
صحیح ابن حبان: 6564
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 4370
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7353
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4632
حدیث نمبر: 10383
عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ:
خَرَجَ جَيْشٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ أَنَا أَمِيرُهُمْ، حَتَّى نَزَلْنَا الْإِسْكَنْدَرِيَّةَ، فَقَالَ صَاحِبُهَا: أَخْرِجُوا إِلَيَّ رَجُلًا مِنْكُمْ أُكَلِّمُهُ وَيُكَلِّمُنِي، فَقُلْتُ: لَا يَخْرُجُ إِلَيْهِ غَيْرِي، فَخَرَجْتُ وَمَعِي تَرْجُمَانٌ، وَمَعَهُ تُرْجُمَانٌ، حَتَّى وُضِعَ لَهُ مِنْبَرَانِ، فَقَالَ: مَنْ أَنْتُمْ؟. فَقُلْنَا: نَحْنُ الْعَرَبُ، وَنَحْنُ أَهْلُ الشَّوْكِ وَالْقَرَظِ، وَنَحْنُ أَهْلُ بَيْتِ اللَّهِ، كُنَّا أَضْيَقَ النَّاسِ أَرْضًا، وَأَشَدَّهُ عَيْشًا، نَأْكُلُ الْمَيْتَةَ، وَيُغِيرُ بَعْضُنَا عَلَى بَعْضٍ، بَشَرِّ عَيْشٍ عَاشَ بِهِ النَّاسُ، حَتَّى خَرَجَ فِينَا رَجُلٌ لَيْسَ بِأَعْظَمِنَا يَوْمَئِذٍ شَرَفًا، وَلَا أَكْثَرِنَا مَالًا، فَقَالَ:" أَنَا رَسُولُ اللَّهِ"، يَأْمُرُنَا بِمَا لَا نَعْرِفُ، وَيَنْهَانَا عَمَّا كُنَّا عَلَيْهِ وَكَانَتْ عَلَيْهِ آبَاؤُنَا، فَشَنِفْنَا لَهُ، وَكَذَّبْنَاهُ، وَرَدَدْنَا عَلَيْهِ مَقَالَتَهُ، حَتَّى خَرَجَ إِلَيْهِ قَوْمٌ مِنْ غَيْرِنَا، فَقَالُوا: نَحْنُ نُصَدِّقُكَ وَنُؤْمِنُ بِكَ وَنَتَّبِعُكَ، وَنُقَاتِلُ مَنْ قَاتَلَكَ، فَخَرَجَ إِلَيْهِمْ وَخَرَجْنَا إِلَيْهِ فَقَاتَلْنَاهُ فَقَتَلَنَا، وَظَهَرَ عَلَيْنَا وَغَلَبَنَا، وَتَنَاوَلَ مَنْ يَلِيهِ مِنَ الْعَرَبِ، فَقَاتَلَهُمْ حَتَّى ظَهَرَ عَلَيْهِمْ، فَلَوْ يَعْلَمُ مَنْ وَرَائِي مَا أَنْتُمْ فِيهِ مِنَ الْعَيْشِ لَمْ يَبْقَ أَحَدٌ إِلَّا جَاءَكُمْ حَتَّى يُشْرِكَكُمْ فِيمَا أَنْتُمْ فِيهِ مِنَ الْعَيْشِ. فَضَحِكَ ثُمَّ قَالَ: إِنَّ رَسُولَكُمْ قَدْ صَدَقَ، قَدْ جَاءَتْنَا رُسُلُنَا بِمِثْلِ الَّذِي جَاءَكُمْ بِهِ رَسُولُكُمْ، فَكُنَّا عَلَيْهِ، حَتَّى ظَهَرَ فِينَا مُلُوكٌ، فَجَعَلُوا يَعْمَلُونَ فِينَا بِأَهْوَائِهِمْ، وَيَتْرُكُونَ أَمْرَ الْأَنْبِيَاءِ، فَإِنْ أَنْتُمْ أَخَذْتُمْ بِأَمْرِ نَبِيِّكُمْ، لَمْ يُقَاتِلْكُمْ أَحَدٌ إِلَّا غَلَبْتُمُوهُ، وَلَمْ يَتَنَاوَلْكُمْ أَحَدٌ إِلَّا ظَهَرْتُمْ عَلَيْهِ. فَإِذَا فَعَلْتُمْ مِثْلَ الَّذِي فَعَلْنَا، وَتَرَكْتُمْ أَمْرَ الْأَنْبِيَاءِ، وَعَمِلْتُمْ مِثْلَ الَّذِي عَمِلُوا بِأَهْوَائِهِمْ، خُلِّيَ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ، فَلَمْ تَكُونُوا أَكْثَرَ مِنَّا عَدَدًا، وَلَا أَشَدَّ مِنَّا قُوَّةً. قَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ: فَمَا كَلَّمْتُ رَجُلًا أَذْكَى مِنْهُ..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
خَرَجَ جَيْشٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ أَنَا أَمِيرُهُمْ، حَتَّى نَزَلْنَا الْإِسْكَنْدَرِيَّةَ، فَقَالَ صَاحِبُهَا: أَخْرِجُوا إِلَيَّ رَجُلًا مِنْكُمْ أُكَلِّمُهُ وَيُكَلِّمُنِي، فَقُلْتُ: لَا يَخْرُجُ إِلَيْهِ غَيْرِي، فَخَرَجْتُ وَمَعِي تَرْجُمَانٌ، وَمَعَهُ تُرْجُمَانٌ، حَتَّى وُضِعَ لَهُ مِنْبَرَانِ، فَقَالَ: مَنْ أَنْتُمْ؟. فَقُلْنَا: نَحْنُ الْعَرَبُ، وَنَحْنُ أَهْلُ الشَّوْكِ وَالْقَرَظِ، وَنَحْنُ أَهْلُ بَيْتِ اللَّهِ، كُنَّا أَضْيَقَ النَّاسِ أَرْضًا، وَأَشَدَّهُ عَيْشًا، نَأْكُلُ الْمَيْتَةَ، وَيُغِيرُ بَعْضُنَا عَلَى بَعْضٍ، بَشَرِّ عَيْشٍ عَاشَ بِهِ النَّاسُ، حَتَّى خَرَجَ فِينَا رَجُلٌ لَيْسَ بِأَعْظَمِنَا يَوْمَئِذٍ شَرَفًا، وَلَا أَكْثَرِنَا مَالًا، فَقَالَ:" أَنَا رَسُولُ اللَّهِ"، يَأْمُرُنَا بِمَا لَا نَعْرِفُ، وَيَنْهَانَا عَمَّا كُنَّا عَلَيْهِ وَكَانَتْ عَلَيْهِ آبَاؤُنَا، فَشَنِفْنَا لَهُ، وَكَذَّبْنَاهُ، وَرَدَدْنَا عَلَيْهِ مَقَالَتَهُ، حَتَّى خَرَجَ إِلَيْهِ قَوْمٌ مِنْ غَيْرِنَا، فَقَالُوا: نَحْنُ نُصَدِّقُكَ وَنُؤْمِنُ بِكَ وَنَتَّبِعُكَ، وَنُقَاتِلُ مَنْ قَاتَلَكَ، فَخَرَجَ إِلَيْهِمْ وَخَرَجْنَا إِلَيْهِ فَقَاتَلْنَاهُ فَقَتَلَنَا، وَظَهَرَ عَلَيْنَا وَغَلَبَنَا، وَتَنَاوَلَ مَنْ يَلِيهِ مِنَ الْعَرَبِ، فَقَاتَلَهُمْ حَتَّى ظَهَرَ عَلَيْهِمْ، فَلَوْ يَعْلَمُ مَنْ وَرَائِي مَا أَنْتُمْ فِيهِ مِنَ الْعَيْشِ لَمْ يَبْقَ أَحَدٌ إِلَّا جَاءَكُمْ حَتَّى يُشْرِكَكُمْ فِيمَا أَنْتُمْ فِيهِ مِنَ الْعَيْشِ. فَضَحِكَ ثُمَّ قَالَ: إِنَّ رَسُولَكُمْ قَدْ صَدَقَ، قَدْ جَاءَتْنَا رُسُلُنَا بِمِثْلِ الَّذِي جَاءَكُمْ بِهِ رَسُولُكُمْ، فَكُنَّا عَلَيْهِ، حَتَّى ظَهَرَ فِينَا مُلُوكٌ، فَجَعَلُوا يَعْمَلُونَ فِينَا بِأَهْوَائِهِمْ، وَيَتْرُكُونَ أَمْرَ الْأَنْبِيَاءِ، فَإِنْ أَنْتُمْ أَخَذْتُمْ بِأَمْرِ نَبِيِّكُمْ، لَمْ يُقَاتِلْكُمْ أَحَدٌ إِلَّا غَلَبْتُمُوهُ، وَلَمْ يَتَنَاوَلْكُمْ أَحَدٌ إِلَّا ظَهَرْتُمْ عَلَيْهِ. فَإِذَا فَعَلْتُمْ مِثْلَ الَّذِي فَعَلْنَا، وَتَرَكْتُمْ أَمْرَ الْأَنْبِيَاءِ، وَعَمِلْتُمْ مِثْلَ الَّذِي عَمِلُوا بِأَهْوَائِهِمْ، خُلِّيَ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ، فَلَمْ تَكُونُوا أَكْثَرَ مِنَّا عَدَدًا، وَلَا أَشَدَّ مِنَّا قُوَّةً. قَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ: فَمَا كَلَّمْتُ رَجُلًا أَذْكَى مِنْهُ..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مسلمانوں کا ایک لشکر روانہ ہوا میں ان کا امیر تھا ہم نے اسکندریہ میں پڑاؤ کیا وہاں کے حکمران نے کہا: کہ اپنے میں سے ایک شخص کو میری طرف بھیجو تاکہ میں اس کے ساتھ بات چیت کروں اور وہ میرے ساتھ بات چیت کرے سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے کہا: میرے علاوہ کوئی اور اس کی طرف نہیں جائے گا میں نکلا میرے ساتھ ایک ترجمان تھا، اور اس کے ساتھ بھی ایک ترجمان تھا وہاں دو منبر رکھے گئے اس نے دریافت کیا: تم کون لوگ ہو ہم نے کہا: ہم عرب ہیں ہم پتوں اور کانٹوں میں رہنے والے لوگ ہیں ہم اللہ کے گھر کے ساتھ رہنے والے لوگ ہیں ہم سب سے زیادہ تنگی والی زندگی گزارتے تھے اور سب سے زیادہ مشکل زندگی گزارتے تھے ہم مردار کھا لیتے تھے اور ایک دوسرے پر حملہ آور ہو جاتے تھے اور ہماری حالت بری تھی ایسی بری ترین حالت جس کے ساتھ لوگ زندہ رہ رہے ہوں، یہاں تک کہ ہمارے درمیان ایک صاحب کا ظہور ہوا جو اس وقت ہمارے درمیان نمایاں حیثیت نہیں رکھتے تھے اور نہ ہی زیادہ مال دار تھے انہوں نے یہ کہا: کہ میں اللہ کا رسول ہوں۔ انہوں نے ہمیں ان چیزوں کا حکم دیا جن سے ہم واقف نہیں تھے اور انہوں نے ہمیں ان چیزوں سے منع کیا جن پر ہم قائم تھے اور جس پر ہمارے آباؤ اجداد قائم تھے، تو ہم نے ان کی بات کی مخالفت کی اور انہیں غلط قرار دیا، اور ہم نے ان کی گفتگو کو مسترد کیا، یہاں تک کہ ایک اور قوم نکل کر ان کے پاس آئی انہوں نے کہا: کہ ہم آپ کی تصدیق کرتے ہیں، اور آپ پر ایمان لاتے ہیں ہم آپ کی پیروی کرتے ہیں جو شخص آپ کے ساتھ جنگ کرے گا ہم اس کے ساتھ جنگ کریں گے، تو وہ رسول نکل کر ان لوگوں کی طرف چلے گئے پھر ہم نکل کر ان کی طرف گئے ہم نے ان کے ساتھ جنگ کی انہوں نے ہمیں قتل کیا اور ہم پر غلبہ حاصل کر لیا پھر وہ عربوں کی طرف متوجہ ہوئے، اور انہوں نے ان کے ساتھ جنگ کی، یہاں تک کہ ان پر غلبہ پا لیا اگر میرے پیچھے موجود افراد کو یہ بات پتہ چل جائے کہ تم کس طرح کی زندگی گزار رہے ہو، تو ان میں سے ہر ایک شخص تمہارے پاس آ جائے گا اور تم جن نعمتوں سے لطف اندوز ہو رہے ہو وہ اس میں تمہارا حصہ دار بن جائے گا، تو اسکندریہ کا وہ حکمران ہنس پڑا اور بولا: تمہارے رسول نے سچ فرمایا تھا ہمارے پاس بھی رسول آئے تھے اور اسی طرح کی چیزیں لے کے آئے تھے جو تمہارے رسول تمہارے پاس لے کے آئے تھے ہم ان امور پر گامزن رہے، یہاں تک کہ ہمارے درمیان بادشاہوں کا غلبہ ہو گیا تو انہوں نے اپنی نفسانی خواہشات کی پیروی کرنا شروع کر دی اور انبیاء کے حکم کو ترک کر دیا اگر تم لوگ اپنے نبی کے حکم کی پیروی کرتے رہو گے، تو تم جس کے ساتھ بھی جنگ کرو گے اس پر غالب آ جاؤ گے، جو شخص تمہارے درپے ہو گا تم اس پر غالب آ جاؤ گے، اور جب تم بھی وہ کام کرو گے، جو ہم نے کرنے شروع کیے تھے، تو تم انبیاء کے حکم کو ترک کر دو گے، اور تم ان لوگوں کی طرح عمل کرنا شروع کر دو گے جنہوں نے اپنی نفسانی خواہشات کی پیروی کی تھی تو پھر تم بھی پسپا ہو جاؤ گے کیونکہ تم لوگ تعداد کے اعتبار سے ہم سے زیادہ نہیں ہو، اور قوت کے اعتبار سے ہم سے زیادہ نہیں ہو۔ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کبھی ایسے شخص کے ساتھ کلام نہیں کیا جو اس سے زیادہ سمجھ دار ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو بن علقمہ ہے، اور وہ حسن الحدیث ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10383]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو بن علقمہ ہے، اور وہ حسن الحدیث ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10383]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7353)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 6564
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: قَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ : خَرَجَ جَيْشٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ أَنَا أَمِيرُهُمْ، حَتَّى نَزَلْنَا، فَقَالَ عَظِيمٌ مِنْ عُظَمَائِهِمُ: اخْرِجُوا إِِلَيَّ رَجُلًَا يُكَلِّمُنِي وَأُكَلِّمُهُ، فَقُلْتُ: لا يَخْرُجُ إِِلَيْهِ غَيْرِي، فَخَرَجْتُ وَمَعِي تُرْجُمَانِي وَمَعَهُ تُرْجُمَانَهُ، حَتَّى وُضِعَ لَنَا مِنْبَرٌ، فَقَالَ: مَا أَنْتُمْ؟، فَقُلْتُ:" إِِنَّا نَحْنُ الْعَرَبُ، وَنَحْنُ أَهْلُ الشَّوْكِ وَالْقَرَظِ، وَنَحْنُ أَهْلُ بَيْتِ اللَّهِ، كُنَّا أَضْيَقَ النَّاسِ أَرْضًا، وَأَشَدَّهُمْ عَيْشًا، نَأْكُلُ الْمَيْتَةَ وَالدَّمَ، وَيَغِيرُ بَعْضُنَا عَلَى بَعْضٍ بِأَشَدِّ عَيْشٍ عَاشَ بِهِ النَّاسُ، حَتَّى خَرَجَ فِينَا رَجُلٌ لَيْسَ بِأَعْظَمِنَا يَوْمَئِذٍ شَرَفًا، وَلا أَكْثَرَنَا مَالا، وَقَالَ:" أَنَا رَسُولُ اللَّهِ إِِلَيْكُمْ"، يَأْمُرُنَا بِمَا لا نَعْرِفُ، وَيَنْهَانَا عَمَّا كُنَّا عَلَيْهِ، وَكَانَتْ عَلَيْهِ آبَاؤُنَا، فَكَذَّبْنَاهُ، وَرَدَدْنَا عَلَيْهِ مَقَالَتَهُ، حَتَّى خَرَجَ إِِلَيْهِ قَوْمٌ مِنْ غَيْرِنَا، فَقَالُوا: نَحْنُ نُصَدِّقُكَ، وَنُؤْمِنُ بِكَ، وَنَتَّبِعُكَ، وَنُقَاتِلُ مَنْ قَاتَلَكَ، فَخَرَجَ إِِلَيْهِمْ، وَخَرَجْنَا إِِلَيْهِ، فَقَاتَلْنَاهُ، فَقَتَلْنَا، وَظَهَرَ عَلَيْنَا وَغَلَبَنَا، وَتَنَاوَلَ مَنْ يَلِيهِ مِنَ الْعَرَبِ، فَقَاتَلَهُمْ حَتَّى ظَهَرَ عَلَيْهِمْ، فَلَوْ يَعْلَمُ مَنْ وَرَائِي مِنَ الْعَرَبِ مَا أَنْتُمْ فِيهِ مِنَ الْعَيْشِ، لَمْ يَبْقَ أَحَدٌ إِِلا جَاءَكُمْ حَتَّى يُشْرِكَكُمْ فِيمَا أَنْتُمْ فِيهِ مِنَ الْعَيْشِ، فَضَحِكَ، ثُمَّ قَالَ: إِِنَّ رَسُولَكُمْ قَدْ صَدَقَ، قَدْ جَاءَتْنَا رُسُلُنَا بِمِثْلِ الَّذِي جَاءَ بِهِ رَسُولُكُمْ، فَكُنَّا عَلَيْهِ حَتَّى ظَهَرَتْ فِينَا مُلُوكٌ، فَجَعَلُوا يَعْمَلُونَ بِأَهْوَائِهِمْ، وَيَتْرُكُونَ أَمْرَ الأَنْبِيَاءِ، فَإِِنْ أَنْتُمْ أَخَذْتُمْ بِأَمْرِ نَبِيِّكُمْ، لَمْ يُقَاتِلْكُمْ أَحَدٌ إِِلا غَلَبْتُمُوهُ، وَلَمْ يُشَارِكْكُمْ أَحَدٌ إِِلا ظَهَرْتُمْ عَلَيْهِ، فَإِِذَا فَعَلْتُمْ مِثْلَ الَّذِي فَعَلْنَا، وَتَرَكْتُمْ أَمْرَ نَبِيِّكُمْ، وَعَمِلْتُمْ مِثْلَ الَّذِي عَمِلُوا بِأَهْوَائِهِمْ، فَخَلَّى بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ، لَمْ تَكُونُوا أَكْثَرَ عَدَدًا مِنَّا، وَلا أَشَدَّ مِنَّا قُوَّةً، قَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ: فَمَا كَلَّمْتُ رَجُلا قَطُّ أَمْكَرَ مِنْهُ.
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مسلمانوں کا ایک لشکر روانہ ہوا، میں ان لوگوں کا امیر تھا، یہاں تک کہ ہم نے اسکندریہ میں پڑاؤ کیا تو ان کے رئیس نے یہ کہا: ایک شخص کو میرے پاس بھیجو جو میرے ساتھ بات چیت کرے اور میں اس کے ساتھ بات چیت کروں۔ تو میں نے کہا: اس کے پاس میرے علاوہ اور کوئی نہیں جائے گا۔ میں وہاں سے روانہ ہوا۔ میرے ساتھ میرا ترجمان تھا۔ اس کے ساتھ اس کا ترجمان تھا، یہاں تک کہ ہمارے لیے منبر رکھا گیا۔ اس نے دریافت کیا: تم کون لوگ ہو؟ میں نے جواب دیا: ہم عرب ہیں، ہم کانٹوں اور پتے والے لوگ ہیں (یعنی ہمارے علاقے میں سبزہ اور ہریالی نہیں ہوتی)، ہم اللہ کے گھر کے پاس رہنے والے لوگ ہیں۔ ہماری زمین سب سے زیادہ تنگ تھی اور ہماری زندگی سب سے زیادہ سخت تھی۔ ہم مردار اور خون بھی کھا لیا کرتے تھے۔ غرضیکہ ہم بدترین حالت میں تھے یہاں تک کہ ہمارے درمیان ایک صاحب کا ظہور ہوا جو اس وقت قدر و منزلت کے اعتبار سے ہم سب سے زیادہ عظیم نہیں تھے اور نہ ہی مال و دولت کے اعتبار سے زیادہ مال والے تھے۔ انہوں نے یہ کہا: ”میں اللہ کا رسول ہوں جو تمہاری طرف آیا ہوں۔“ انہوں نے ہمیں ان باتوں کا حکم دیا جن سے ہم آشنا نہیں تھے اور انہوں نے ہمیں ان چیزوں سے منع کیا جن پر ہم عمل پیرا ہوتے تھے اور جن پر ہمارے باپ دادا چلتے تھے۔ ہم نے ان کی تکذیب کی، ہم نے ان کی بات کو مسترد کر دیا، یہاں تک کہ ان کے پاس ایک قوم آئی جو ہم سے تعلق نہیں رکھتی تھی۔ انہوں نے کہا: ہم آپ کی تصدیق کرتے ہیں، ہم آپ پر ایمان لاتے ہیں، ہم آپ کی پیروی کرتے ہیں اور جو شخص آپ کے ساتھ لڑائی کرے گا، ہم اس کے ساتھ لڑیں گے۔ تو وہ رسول ان کی طرف تشریف لے گئے، پھر ہم ان کی طرف جانے کے لیے نکلے، ہم نے ان کے ساتھ جنگ کی۔ انہوں نے ہمیں قتل کیا اور ہم پر غالب آ گئے۔ اس کے بعد وہ آس پاس کے دیگر عرب قبائل کی طرف بڑھے، انہوں نے ان کے ساتھ جنگیں کیں، یہاں تک کہ ان پر بھی غالب آ گئے؛ اور میرے پیچھے موجود عربوں کو اس بات کا پتا چل جائے کہ تم لوگ کس طرح کی ناز و نعمت والی زندگی گزار رہے ہو تو وہاں موجود ہر شخص تمہارے پاس آ جائے گا اور تم لوگ جس ناز و نعمت میں ہو اس بارے میں تمہارا حصہ دار بن جائے گا۔ اس پر وہ (یعنی کفار کا امیر) ہنس پڑا، پھر وہ بولا: تمہارے رسول نے سچ کہا ہے؛ ہمارے پاس بھی اسی طرح رسول آئے تھے جس طرح تمہارے رسول تشریف لائے۔ ہم بھی ان کی ہدایت پر گامزن رہے، یہاں تک کہ ہمارے درمیان بادشاہوں نے غلبہ حاصل کر لیا، انہوں نے اپنی نفسانی خواہشات پر عمل کرنا شروع کر دیا اور انبیاء کے احکام کو ترک کر دیا؛ تو تم لوگ جب تک اپنے نبی کے حکم پر کاربند رہو گے تمہارے ساتھ جو بھی لڑے گا تم اس پر غالب آ جاؤ گے اور جو شخص تمہارا حصہ دار بننے کی کوشش کرے گا تم اس پر غالب آ جاؤ گے۔ اور جب تم لوگ وہ طرزِ عمل اختیار کرو گے جو ہم نے کیا اور تم لوگ نبی کے حکم کو ترک کر دو گے اور تم لوگ وہ عمل کرو گے جو ان لوگوں نے عمل کیا تھا جنہوں نے اپنی خواہشِ نفس کی پیروی کی تھی تو پھر تم ہمارا مقابلہ نہیں کر سکو گے، کیونکہ عددی اعتبار سے تم ہم سے زیادہ نہیں ہو اور قوت کے اعتبار سے تم ہم سے زیادہ زبردست نہیں ہو۔ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کبھی ایسے کسی شخص کے ساتھ گفتگو نہیں کی جو اس شخص سے زیادہ مکار ہو۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6564]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6564، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 7353، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 4370» «رقم طبعة با وزير 6530»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «تيسير الانتفاع» / عمرو بن علقمة. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
حدیث نمبر: 13896
وَعَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَقَّاصٍ قَالَ: قَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ: أُخْرِجَ جَيْشٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ أَنَا أَمِيرُهُمْ، حَتَّى نَزَلْنَا الْإِسْكَنْدَرِيَّةَ فَقَالَ عَظِيمٌ مِنْ عُظَمَائِهِمْ: أَخْرِجُوا إِلَيَّ رَجُلًا أُكَلِّمُهُ وَيُكَلِّمُنِي، فَقُلْتُ: لَا يَخْرُجُ إِلَيْهِ غَيْرِي، فَخَرَجْتُ مَعَ تُرْجُمَانِهِ حَتَّى وُضِعَ لَنَا مِنْبَرَانِ، فَقَالَ: مَا أَنْتُمْ؟ فَقُلْنَا: نَحْنُ الْعَرَبُ، وَنَحْنُ أَهْلُ الشَّوْكِ وَالْقَرَظِ، وَنَحْنُ أَهْلُ بَيْتِ اللَّهِ، كُنَّا أَضْيَقَ النَّاسِ أَرْضًا وَأَشَدَّهُ عَيْشًا، نَأْكُلُ الْمَيْتَةَ وَالدَّمَ، وَيُغِيرُ بَعْضُنَا عَلَى بَعْضٍ بِشَرِّ عَيْشٍ عَاشَ بِهِ النَّاسُ، حَتَّى خَرَجَ فِينَا رَجُلٌ لَيْسَ بِأَعْظَمِنَا يَوْمَئِذٍ شَرَفًا وَلَا بِأَكْثَرِنَا مَالًا، قَالَ: أَنَا رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ، يَأْمُرُنَا بِأَشْيَاءَ لَا نَعْرِفُ، وَيَنْهَانَا عَمَّا كُنَّا عَلَيْهِ وَكَانَ عَلَيْهِ آبَاؤُنَا، فَشَنِفْنَا لَهُ وَكَذَّبْنَاهُ وَرَدَدْنَا عَلَيْهِ مَقَالَتَهُ، حَتَّى خَرَجَ إِلَيْهِ قَوْمٌ مِنْ غَيْرِنَا فَقَالُوا: نَحْنُ نُصَدِّقُكَ وَنُؤْمِنُ بِكَ وَنَتَّبِعُكَ وَنُقَاتِلُ مَنْ قَاتَلَكَ، فَخَرَجَ إِلَيْهِمْ وَخَرَجْنَا إِلَيْهِ فَقَاتَلْنَاهُ، فَظَهَرَ عَلَيْنَا وَغَلَبَنَا، وَتَنَاوَلَ مَنْ يَلِيهِ مِنَ الْعَرَبِ فَقَاتَلَهُمْ حَتَّى ظَهَرَ عَلَيْهِمْ، فَلَوْ يَعْلَمُ مَنْ وَرَائِيَ مِنَ الْعَرَبِ مَا أَنْتُمْ فِيهِ مِنَ الْعَيْشِ لَمْ يَبْقَ أَحَدٌ حَتَّى جَاءَكُمْ حَتَّى يُشَارِكَكُمْ فِيمَا أَنْتُمْ فِيهِ مِنَ الْعَيْشِ، فَضَحِكَ ثُمَّ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ صَدَقَ، قَدْ جَاءَتْنَا رُسُلُنَا بِمِثْلِ الَّذِي جَاءَ بِهِ رَسُولُكُمْ، فَكُنَّا عَلَيْهِ حَتَّى ظَهَرَتْ فِينَا فِتْيَانٌ فَجَعَلُوا يَعْمَلُونَ فِينَا بِأَهْوَائِهِمْ وَيَتْرُكُونَ أَمْرَ الْأَنْبِيَاءِ، فَإِنْ أَنْتُمْ أَخَذْتُمْ بِأَمْرِ نَبِيِّكُمْ لَمْ يُقَاتِلْكُمْ أَحَدٌ إِلَّا غَلَبْتُمُوهُ، وَلَمْ يُشَارِرْكُمْ أَحَدٌ إِلَّا ظَهَرْتُمْ عَلَيْهِ، فَإِذَا فَعَلْتُمْ مِثْلَ الَّذِي فَعَلْنَا، وَتَرَكْتُمْ أَمْرَ نَبِيِّكُمْ، وَعَمِلْتُمْ مِثْلَ الَّذِي عَمِلُوا بِأَهْوَائِهِمْ، فَهُمْ لَمْ يَكُونُوا أَكْثَرَ عَدَدًا مِنَّا وَلَا أَشَدَّ قُوَّةً مِنَّا، فَقَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ: فَمَا كَلَّمْتُ رَجُلًا أَنْكَرَ مِنْهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
علقمہ بن وقاص بیان کرتے ہیں: سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی کہ مسلمانوں کا ایک لشکر بھیجا گیا، میں ان لوگوں کا امیر تھا، ہم نے اسکندریہ کے مقام پر پڑاؤ کیا، تو دشمن کے ایک بڑے فرد نے یہ کہا: کسی شخص کو میرے پاس بھیجو تاکہ میں اس کے ساتھ بات چیت کروں اور وہ میرے ساتھ بات کرے (سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:) تو میں نے کہا: میرے علاوہ اور کوئی اس کی طرف نہیں جائے گا، تو میں اس کے قاصد کے ہمراہ نکلا، یہاں تک کہ ہمارے لئے دو منبر رکھے گئے، اس نے دریافت کیا: تم لوگ کون ہو؟ میں نے جواب دیا: ہم عرب ہیں، ہم کانٹوں اور پتوں میں رہنے والے لوگ ہیں، ہم اللہ کے گھر کے پاس رہنے والے لوگ ہیں، ہم روئے زمین پر سب سے زیادہ تنگی کا شکار لوگ تھے، اور ہماری زندگی سب سے زیادہ مشکل تھی، ہم مردار اور خون کھا لیا کرتے تھے اور ایک دوسرے پر حملہ آور ہو جایا کرتے تھے، ہم اس سب سے برے طریقے سے زندہ رہے تھے جس کے ساتھ لوگ رہ سکتے ہیں، یہاں تک کہ ہمارے درمیان ایک صاحب کا ظہور ہوا، جو نہ تو معاشرتی طور پر سب سے زیادہ نمایاں حیثیت کے مالک تھے اور نہ ہی سب سے زیادہ مال دار تھے، انہوں نے کہا: میں تم لوگوں کی طرف اللہ کا رسول ہوں، انہوں نے ہمیں ایسی باتوں کا حکم دیا، جن سے ہم واقف نہیں تھے اور انہوں نے ہمیں ایسی چیزوں سے منع کیا جن پر ہم عمل پیرا تھے، اور ہمارے آباؤ اجداد ان پر عمل پیرا تھے، تو ہم نے ان کی مخالفت کی، ان کی تکذیب کی، ان کی بات کو مسترد کیا۔ یہاں تک کہ ہمارے علاوہ ایک اور قوم ان کے پاس آئی اور اس قوم کے لوگوں نے کہا: کہ ہم آپ کی تصدیق کرتے ہیں اور آپ پر ایمان لاتے ہیں اور آپ کی پیروی کرتے ہیں، جو شخص آپ کے ساتھ لڑائی کرے گا، ہم اس کے ساتھ جنگ کریں گے، تو وہ صاحب ان لوگوں کے پاس تشریف لے گئے، پھر ہم ان کے پیچھے گئے، ہم نے ان کے ساتھ لڑائی کی، تو وہ ہم پر غالب آ گئے اور پھر انہوں نے عربوں کے دیگر لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر ان سے لڑائی کی، یہاں تک کہ وہ ان پر بھی غالب آ گئے، اگر میرے پیچھے موجود عرب لوگوں کو یہ پتہ چل جائے کہ تم لوگ کس طرح کی خوشحال زندگی گزار رہے ہو، تو وہ سب لوگ تمہارے پاس آ جائیں گے اور تم لوگ جس خوشحال زندگی کو بسر کر رہے ہو، وہ اس میں تمہارے حصے دار بن جائیں گے۔ تو دشمن کا امیر ہنس پڑا اور بولا: بے شک اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ کہا: ہے، ہمارے پاس بھی رسول اسی کی مانند تعلیمات لے کے آئے تھے، جو تمہارے رسول لے کے آئے ہیں، اور ہمارے بڑے ان تعلیمات پر عمل پیرا رہے، یہاں تک کہ ہمارے درمیان کچھ لوگ آئے، جنہوں نے اپنی نفسانی خواہشات پر عمل کرنا شروع کر دیا اور انبیاء کے حکم کو ترک کر دیا، جب تک تم لوگ اپنے نبی کے حکم پر عمل پیرا رہو گے، جو بھی تمہارے مقابلے میں آئے گا، تم اس پر غالب آ جاؤ گے اور جو بھی تمہارے سامنے آئے گا، تم اس پر غلبہ پا لو گے اور جب تم لوگ اس طرح کے کام کرو گے، جس طرح کے ہم نے کیے اور تم لوگ اپنے نبی کے حکم کو ترک کر دو گے اور اس کی مانند عمل کرو گے جو ان لوگوں نے عمل کیا جو اپنی نفسانی خواہشات پر عمل کرتے تھے، تو پھر تمہیں تمہارے حال پر چھوڑ دیا جائے گا کیونکہ تم تعداد میں ہم سے زیادہ نہیں ہو، اور قوت میں ہم سے زیادہ مضبوط نہیں ہو۔ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اُس سے زیادہ سمجھ دار کسی شخص سے بات نہیں کی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عمرو بن علقمہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ راوی ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13896]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عمرو بن علقمہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ راوی ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13896]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7353)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4370
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، ثَنَا خَالِدٌ - هُوَ الطَّحَّانُ - عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِيهِ - هُوَ عَمْرُو بْنُ عَلْقَمَةَ بْنِ وَقَّاصٍ - عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا -: خَرَجَ جَيْشٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ أَنَا أَمِيرُهُمْ، حَتَّى نَزَلْنَا الْإِسْكَنْدَرِيَّةَ، فَقَالَ عَظِيمٌ مِنْ عُظَمَائِهِمْ: أَخْرِجُوا إِلَيَّ رَجُلًا أُكَلِّمُهُ وَيُكَلِّمُنِي، فَقُلْتُ: لَا يَخْرُجُ إِلَيْهِ غَيْرِي، فَخَرَجْتُ مَعِي بِتُرْجُمَانٍ، وَمَعَهُ تُرْجُمَانُهُ، حَتَّى وُضِعَ لَنَا مِنْبَرَانِ. فَقَالَ: مَا أَنْتُمْ؟ قُلْنَا: نَحْنُ الْعَرَبُ مِنْ أَهْلِ الشَّوْكِ وَالْقَرَظِ، وَنَحْنُ أَهْلُ بَيْتِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ، كُنَّا أَضْيَقَ النَّاسِ أَرْضًا، وَشَرَّهُ عَيْشًا، نَأْكُلُ الْمَيْتَةَ وَالدَّمَ، وَيُغِيرُ بَعْضُنَا عَلَى بَعْضٍ، كُنَّا بِشَرِّ عَيْشٍ عَاشَ بِهِ النَّاسُ، حَتَّى خَرَجَ فِينَا رَجُلٌ لَيْسَ بِأَعْظَمِنَا يَوْمَئِذٍ شَرَفًا، وَلَا أَكْثَرِنَا مَالًا، قَالَ: أَنَا رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ، يَأْمُرُنَا بِمَا لَا نَعْرِفُ، وَيَنْهَانَا عَمَّا كُنَّا عَلَيْهِ وَكَانَتْ عَلَيْهِ آبَاؤُنَا، فَشَنَّعْنَا بِهِ، وَكَذَّبْنَا، وَرَدَدْنَا عَلَيْهِ مَقَالَتَهُ، حَتَّى خَرَجَ إِلَيْهِ قَوْمٌ مِنْ غَيْرِنَا، فَقَالُوا: نَحْنُ نُصَدِّقُكَ، وَنُؤْمِنُ بِكَ، وَنَتَّبِعُكَ، وَنُقَاتِلُ مَنْ قَاتَلَكَ، فَخَرَجَ إِلَيْهِمْ، وَخَرَجْنَا إِلَيْهِ، وَقَاتَلَنَا وَقَاتَلْنَاهُ، فَقَتَلَنَا، وَظَهَرَ عَلَيْنَا وَغَلَبَنَا، وَتَنَاوَلَ مَنْ يَلِيهِ مِنَ الْعَرَبِ، فَقَاتَلَهُمْ حَتَّى ظَهَرَ عَلَيْهِمْ، فَلَوْ يَعْلَمُ مَنْ وَرَائِي مِنَ الْعَرَبِ مَا أَنْتُمْ فِيهِ مِنَ الْعَيْشِ لَمْ يَبْقَ أَحَدٌ إِلَّا جَاءَكُمْ حَتَّى يَشْرَكَكُمْ فِيمَا أَنْتُمْ فِيهِ مِنَ الْعَيْشِ، فَضَحِكَ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ رَسُولَكُمْ قَدْ صَدَقَ، وَقَدْ جَاءَتْنَا رُسُلُنَا بِمِثْلِ الَّذِي جَاءَ بِهِ رَسُولُكُمْ، وَكُنَّا عَلَيْهِ، حَتَّى ظَهَرَتْ فِينَا مُلُوكٌ، فَجَعَلُوا يَعْمَلُونَ فِينَا بِأَهْوَائِهِمْ، وَيَتْرُكُونَ أَمْرَ الْأَنْبِيَاءِ، فَإِنْ أَنْتُمْ أَخَذْتُمْ بِأَمْرِ نَبِيِّكُمْ لَمْ يُقَاتِلْكُمْ أَحَدٌ إِلَّا غَلَبْتُمُوهُ، وَلَمْ يُشَارِفْكُمْ أَحَدٌ إِلَّا ظَهَرْتُمْ عَلَيْهِ، فَإِذَا فَعَلْتُمْ مِثْلَ الَّذِي فَعَلْنَا، فَتَرَكْتُمْ أَمْرَ نَبِيِّكُمْ، وَعَمِلْتُمْ مِثْلَ الَّذِي عَمِلُوا بِأَهْوَائِهِمْ، فَخُلِّيَ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ، لَمْ تَكُونُوا أَكْثَرَ عَدَدًا مِنَّا، وَلَا أَشَدَّ قُوَّةً مِنَّا، قَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: فَمَا كَلَّمْتُ رَجُلًا قَطُّ أَمْكَرَ مِنْهُ.
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”مسلمانوں کا ایک لشکر روانہ ہوا جس کا امیر میں تھا، یہاں تک کہ ہم اسکندریہ جا اترے، وہاں کے بڑوں میں سے ایک بڑے سردار نے کہا: ”میری طرف ایک ایسا آدمی بھیجیں کہ میں اس سے گفتگو کروں اور وہ مجھ سے کلام کرے۔“ میں نے کہا: ”اس کے پاس میرے سوا کوئی نہیں جائے گا۔“ چنانچہ میں اپنے ایک مترجم کے ساتھ نکلا اور اس کے پاس بھی اپنا مترجم موجود تھا، یہاں تک کہ ہمارے لیے دو منبر بچھائے گئے۔ اس نے پوچھا: ”تم لوگ کون ہو؟“ ہم نے جواب دیا: ”ہم عرب ہیں، کانٹے دار جھاڑیوں اور ببول کے پھل والے بنجر علاقے کے رہنے والے ہیں، اور ہم اللہ عزوجل کے گھر (بیت اللہ) والے ہیں۔ ہم زمین کے اعتبار سے تنگ ترین اور زندگی کے لحاظ سے بدترین حال میں تھے، ہم مردار اور خون تک کھا لیتے تھے اور ہمارا ایک گروہ دوسرے پر غارت گری کرتا تھا، ہم انسانوں میں بدترین گزر بسر کر رہے تھے، یہاں تک کہ ہم میں ایک ایسا شخص نمودار ہوا جو اس وقت ہم میں نہ تو خاندانی وجاہت کے اعتبار سے سب سے بڑا تھا اور نہ ہی مال و دولت میں ہم سے زیادہ تھا۔ اس نے کہا: ”میں تمہاری طرف اللہ کا رسول ہوں“، وہ ہمیں ایسے احکامات دیتا تھا جن سے ہم ناواقف تھے اور ہمیں ان کاموں سے روکتا تھا جن پر ہم اور ہمارے آباؤ اجداد قائم تھے۔ ہم نے اس کی برائی بیان کی، اسے جھٹلایا اور اس کی بات رد کر دی، یہاں تک کہ ہمارے علاوہ دوسری قوم کے لوگ اس کے پاس آئے اور کہنے لگے: ”ہم آپ کی تصدیق کرتے ہیں، آپ پر ایمان لاتے ہیں، آپ کی پیروی کریں گے اور جو آپ سے لڑے گا ہم اس سے جنگ کریں گے۔“ پس وہ ان کے پاس چلے گئے، پھر ہم ان کے خلاف نکلے اور ہماری ان سے جنگ ہوئی، تو انہوں نے ہمیں قتل کیا، وہ ہم پر چھا گئے اور ہمیں زیر کر لیا۔ پھر انہوں نے اپنے قریبی عربوں کا رخ کیا اور ان سے قتال کیا یہاں تک کہ ان پر بھی غلبہ پا لیا۔ اب اگر میرے پیچھے رہ جانے والے عربوں کو تمہاری اس پرتعیش زندگی کا علم ہو جائے تو کوئی ایک بھی ایسا نہ بچے گا جو یہاں نہ آ جائے تاکہ تمہاری اس خوشحالی میں تمہارا شریک بن سکے۔“ یہ سن کر وہ سردار ہنسا، پھر کہنے لگا: ”تمہارے رسول نے یقیناً سچ کہا ہے، ہمارے پاس بھی ہمارے رسول ویسی ہی تعلیمات لے کر آئے تھے جیسی تمہارے رسول لائے اور ہم اسی پر کاربند تھے، یہاں تک کہ ہم میں بادشاہ ظاہر ہوئے جنہوں نے اپنی خواہشات کے مطابق ہم پر حکومت کرنا شروع کر دی اور انبیاء کے طریقے کو ترک کر دیا۔ پس جب تک تم اپنے نبی کے لائے ہوئے امر پر قائم رہو گے، جو بھی تم سے لڑے گا تم اسے مغلوب کر دو گے، اور جس کے بھی تم مقابل آؤ گے اس پر فتح یاب ہو گے۔ لیکن جب تم بھی ویسا ہی کرنے لگو گے جیسا ہم نے کیا، یعنی اپنے نبی کے حکم کو پسِ پشت ڈال دو گے اور ان (بادشاہوں) کی طرح اپنی خواہشات کے پیچھے چلو گے، تو پھر معاملہ ہمارے اور تمہارے درمیان برابر کر دیا جائے گا، اور تب تم تعداد میں ہم سے زیادہ ہو گے نہ ہی قوت میں ہم سے بڑھ کر۔“ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”میں نے اس شخص سے زیادہ زیرک اور معاملہ فہم آدمی کبھی نہیں دیکھا۔“
المطالب العالیہ، رقم الحدیث: 4370، اس کی سند حسن ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الفتوح/حدیث: 4370]
المطالب العالیہ، رقم الحدیث: 4370، اس کی سند حسن ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الفتوح/حدیث: 4370]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه محمد بن عمرو بن علقمة وهو حسن الحديث وبقية رجاله ثقات (مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 6، ص 218)»
«0»
«0»
الحكم على الحديث:
فيه محمد بن عمرو بن علقمة وهو حسن الحديث وبقية رجاله ثقات
حدیث نمبر: 7353
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، أَخْبَرَنَا خَالِدٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ خَرَجَ جَيْشٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ أَنَا أَمِيرُهُمْ حَتَّى نَزَلْنَا الْإِسْكَنْدَرِيَّةَ، فَقَالَ لِي عَظِيمٌ مِنْ عُظَمَائِهِمْ: أَخْرِجُوا إِلَيَّ رَجُلًا أُكَلِّمُهُ وَيُكَلِّمُنِي، فَقُلْتُ: لَا يَخْرُجُ إِلَيْهِ غَيْرِي فَخَرَجْتُ مَعَ تُرْجُمَانِهِ حَتَّى وُضِعَ لَنَا مِنْبَرَانِ فَقَالَ: مَا أَنْتُمْ؟ فَقُلْنَا: نَحْنُ الْعَرَبُ، وَنَحْنُ أَهْلُ الشَّوْكِ وَالْقَرَظِ وَنَحْنُ أَهْلُ بَيْتِ اللهِ. كُنَّا أَضْيَقَ النَّاسِ أَرْضًا، وَأَشَدَّهُ عَيْشًا نَأْكُلُ الْمَيْتَةَ وَالدَّمَ وَيُغِيرُ بَعْضُنَا عَلَى بَعْضٍ بِشَرِّ عَيْشٍ عَاشَ بِهِ النَّاسُ حَتَّى خَرَجَ فِينَا رَجُلٌ لَيْسَ بِأَعْظَمِنَا يَوْمَئِذٍ شَرَفًا وَلَا بِأَكْثَرِنَا مَالًا، فَقَالَ: أَنَا رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ يَأْمُرُنَا بِأَشْيَاءَ لَا نَعْرِفُ وَيَنْهَانَا عَمَّا كُنَّا عَلَيْهِ وَكَانَتْ عَلَيْهِ آبَاؤُنَا فَشَنَّفْنَا لَهُ، وَكَذَّبْنَاهُ وَرَدَدْنَا عَلَيْهِ مَقَالَتَهُ حَتَّى خَرَجَ إِلَيْهِ قَوْمٌ مِنْ غَيْرِنَا فَقَالُوا: نَحْنُ نُصَدِّقُكَ وَنُؤْمِنُ بِكَ وَنَتَّبِعُكَ وَنُقَاتِلُ مَنْ قَاتَلَكَ، فَخَرَجَ إِلَيْهِمْ، وَخَرَجْنَا إِلَيْهِ فَقَاتَلْنَاهُ فَقَتَلَنَا وَظَهَرَ عَلَيْنَا وَغَلَبَنَا وَتَنَاوَلَ مَنْ يَلِيهِ مِنَ الْعَرَبِ فَقَاتَلَهُمْ حَتَّى ظَهَرَ عَلَيْهِمْ فَلَوْ يَعْلَمُ مَنْ وَرَائِي مِنَ الْعَرَبِ مَا أَنْتُمْ فِيهِ مِنَ الْعَيْشِ لَمْ يَبْقَ أَحَدٌ إِلَّا جَاءَكُمْ حَتَّى يَشْرَكَكُمْ فِيمَا أَنْتُمْ فِيهِ مِنَ الْعَيْشِ فَضَحِكَ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ صَدَقَ قَدْ جَاءَتْنَا رُسُلُنَا بِمِثْلِ الَّذِي جَاءَ بِهِ رَسُولُكُمْ فَكُنَّا عَلَيْهِ حَتَّى ظَهَرَتْ فِينَا مُلُوكٌ فَجَعَلُوا يَعْمَلُونَ فِيهَا بِأَهْوَائِهِمْ، وَيَتْرُكُونَ أَمْرَ الْأَنْبِيَاءِ، فَإِنْ أَنْتُمْ أَخَذْتُمْ بِأَمْرِ نَبِيِّكُمْ لَمْ يُقَاتِلْكُمْ أَحَدٌ إِلَّا غَلَبْتُمُوهُ، وَلَمْ يُشَارِرْكُمْ أَحَدٌ إِلَّا ظَهَرْتُمْ عَلَيْهِ، فَإِذَا فَعَلْتُمْ مِثْلَ الَّذِي فَعَلْنَا فَتَرَكْتُمْ أَمْرَ نَبِيِّكُمْ وَعَمِلْتُمْ مِثْلَ الَّذِي عَمِلُوا بِأَهْوَائِهِمْ يُخَلَّى بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ، فَلَمْ تَكُونُوا أَكْثَرَ عَدَدًا مِنَّا وَلَا أَشَدَّ قُوَّةً مِنَّا. قَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ : فَمَا كَلَّمْتُ رَجُلًا أَذْكَرَ مِنْهُ.
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مسلمانوں کا ایک لشکر نکلا جس کا امیر میں تھا، یہاں تک کہ ہم اسکندریہ پہنچ گئے، وہاں کے بڑے سرداروں میں سے ایک نے مجھ سے کہا: ”میرے پاس کسی ایسے شخص کو بھیجیں جس سے میں بات کروں اور وہ مجھ سے بات کرے“، میں نے (اپنے ساتھیوں سے) کہا: ”اس کے پاس میرے سوا کوئی نہیں جائے گا“، چنانچہ میں اس کے ترجمان کے ہمراہ نکلا یہاں تک کہ ہمارے لیے دو منبر لگائے گئے، اس سردار نے پوچھا: ”تم کون ہو؟“ ہم نے کہا: ”ہم عرب ہیں، ہم خاردار جھاڑیوں اور ببول (صحرائی درخت) والے ہیں، ہم اللہ کے گھر کے پاسبان ہیں، ہم زمین کے اعتبار سے تنگ دست ترین اور معیشت میں سخت ترین لوگ تھے، ہم مردار اور خون کھا لیا کرتے تھے اور ایک دوسرے پر غارت گری کرتے تھے، ہم انسانوں کی بدترین زندگی گزار رہے تھے، یہاں تک کہ ہم میں ایک ایسا شخص ظاہر ہوا جو اس وقت ہم میں مرتبے کے لحاظ سے سب سے بڑا تھا نہ مال کے اعتبار سے سب سے زیادہ، اس نے کہا: ”میں تمہاری طرف اللہ کا رسول بن کر آیا ہوں“، وہ ہمیں ایسی چیزوں کا حکم دیتا تھا جنہیں ہم نہیں جانتے تھے اور ان کاموں سے روکتا تھا جن پر ہم اور ہمارے باپ دادا قائم تھے، ہم نے اس سے دشمنی مول لی، اسے جھٹلایا اور اس کی بات رد کر دی، یہاں تک کہ ہمارے علاوہ دیگر لوگوں کی ایک جماعت اس کے پاس آئی اور کہنے لگی: ”ہم آپ کی تصدیق کرتے ہیں، آپ پر ایمان لاتے ہیں، آپ کی اتباع کرتے ہیں اور جو آپ سے لڑے گا ہم اس سے لڑیں گے“، پھر وہ ان کی طرف نکل گئے اور ہم ان کے مقابلے پر آئے، ہم نے ان سے جنگ کی تو انہوں نے ہمیں مغلوب کر دیا، وہ ہم پر غالب آگئے اور ہمیں زیر کر لیا، پھر انہوں نے اپنے قریبی عرب قبائل کا رخ کیا اور ان سے جنگ کی یہاں تک کہ ان پر بھی غلبہ پا لیا، اب اگر میرے پیچھے موجود عربوں کو تمہاری اس پرتعیش زندگی کا علم ہو جائے تو کوئی بھی پیچھے نہ رہے بلکہ وہ سب یہاں آ جائیں تاکہ تمہاری اس خوشحال زندگی میں تمہارے شریک بن جائیں“، اس پر وہ سردار ہنسا اور کہنے لگا: ”بے شک تمہارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا ہے، ہمارے پاس بھی ہمارے پیغمبر وہی پیغام لے کر آئے تھے جو تمہارے رسول لے کر آئے ہیں، ہم بھی اسی پر قائم تھے یہاں تک کہ ہم میں ایسے بادشاہ پیدا ہوئے جنہوں نے اپنی خواہشات کے مطابق عمل کرنا شروع کر دیا اور انبیاء کے حکم کو چھوڑ دیا، پس اگر تم اپنے نبی کے حکم پر کاربند رہے تو جو بھی تم سے لڑے گا تم اس پر غالب آ جاؤ گے اور جو بھی تم سے دشمنی کرے گا تم اس پر فتح پاؤ گے، لیکن جب تم بھی وہی کرنے لگو گے جو ہم نے کیا، یعنی تم نے اپنے نبی کا حکم چھوڑ دیا اور اپنی خواہشات کی پیروی میں ویسے ہی عمل کیے جیسے ان بادشاہوں نے کیے، تو پھر اللہ ہمیں اور تمہیں تمہارے حال پر چھوڑ دے گا، پھر نہ تو تم تعداد میں ہم سے زیادہ ہو گے اور نہ ہی قوت میں ہم سے بڑھ کر ہو گے“، سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ”میں نے اس سے زیادہ عاقل اور دانا شخص سے کبھی کلام نہیں کیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عمرو بن العاص رضي الله عنه/حدیث: 7353]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه ابن حبان (6564)، وابن عساكر في "تاريخه" (46/ 159 - 160، 161، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7315»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه ابن حبان (6564)، وابن عساكر في "تاريخه" (46/ 159 - 160، 161، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7315»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 4632
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقَيَّةَ، أَبَنَا خَالِدٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -: " خَرَجَ جَيْشٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ أَنَا أَمِيرُهُمْ حَتَّى نَزَلْنَا الْإِسْكَنْدَرِيَّةَ فَقَالَ عَظِيمٌ مِنْ عُظَمَائِهِمْ: أَخْرِجُوا إِلَيَّ رَجُلًا أُكَلِّمُهُ وَيُكَلِّمُنِي. فَقُلْتُ: لَا يَخْرُجُ إِلَيْهِ غَيْرِي. فَخَرَجْتُ مَعِي تُرْجُمَانٌ وَمَعَهُ تُرْجُمَانٌ حَتَّى وُضِعَ لَنَا مِنْبَرَانِ، فَقَالَ: مَا أَنْتُمْ؟ قُلْتُ: نَحْنُ الْعَرَبُ مِنْ أَهْلِ الشَّوْكِ وَالْقَرَظِ، وَنَحْنُ أَهْلُ بَيْتِ اللَّهِ، كُنَّا أَضْيَقَ النَّاسِ أَرْضًا، وَأَشَدَّهُ عَيْشًا نَأْكُلُ (الْمَيْتَ) وَالدَّمَ، وَيُغِيرُ بَعْضُنَا عَلَى بَعْضٍ، كُنَّا بِشَرِّ عَيْشٍ عَاشَ بِهِ النَّاسُ، حَتَّى خَرَجَ فِينَا رَجُلٌ لَيْسَ بِأَعْظَمِنَا يَوْمَئِذٍ شَرَفًا، وَلَا أَكْثَرَنَا مَالًا، قَالَ: أَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْكُمْ. يَأْمُرُنَا بِمَا لَا نَعْرِفُ، وَيَنْهَانَا عَمَّا كُنَّا عَلَيْهِ وَكَانَتْ عَلَيْهِ آبَاؤُنَا، فَشَنَّفْنَا لَهُ وَكَذَّبْنَاهُ، وَرَدَدْنَا عَلَيْهِ مَقَالَتَهُ، حَتَّى خَرَجَ إِلَيْهِ قَوْمٌ مِنْ غَيْرِنَا، فَقَالُوا: نَحْنُ نُصَدِّقُكَ وَنُؤْمِنُ بِكَ وَنَتَّبِعُكَ، وَنُقَاتِلُ مَنْ قَاتَلَكَ. فَخَرَجَ إِلَيْنَا وَخَرَجْنَا إِلَيْهِ، وَقَاتَلْنَاهُ فَقَتَلَنَا وَظَهَرَ عَلَيْنَا وَغَلَبَنَا، وَتَنَاوَلَ مَنْ يَلِيهِ مِنَ الْعَرَبِ فَقَاتَلَهُمْ حَتَّى ظَهَرَ عَلَيْهِمْ، فَلَوْ يَعْلَمُ مَنْ وَرَائِي مِنَ الْعَرْبِ مَا أَنْتُمْ فِيهِ مِنَ الْعَيْشِ لَمْ يَبْقَ أَحَدٌ إِلَّا جَاءَكُمْ حَتَّى يُشْرِكُكُمْ فِيمَا أَنْتُمْ فِيهِ مِنَ الْعَيْشِ. فَضَحِكَ ثُمَّ قَالَ: إِنَّ رَسُولَكُمْ قَدْ صَدَقَ، وَقَدْ جَاءَتْنَا رُسُلُنَا بِمِثْلِ الَّذِي جَاءَ بِهِ رَسُولُكُمْ، وَكُنَّا عَلَيْهِ حَتَّى ظَهَرَتْ فِينَا مُلُوكٌ فَجَعَلُوا يَعْمَلُونَ فِينَا بِأَهْوَائِهِمْ، وَيَتْرُكُونَ أَمْرَ الْأَنْبِيَاءِ، فَإِنْ أَنْتُمْ أَخَذْتُمْ بِأَمْرِ نَبِيِّكُمْ لَمْ يُقَاتِلْكُمْ أَحَدٌ إِلَّا غَلَبْتُمُوهُ، وَلَمْ يُشَارِفْكُمْ أَحَدٌ إِلَّا ظَهَرْتُمْ عَلَيْهِ، فَإِذَا فَعَلْتُمْ مِثْلَ الَّذِي فَعَلْنَا فَتَرَكْتُمْ أَمْرَ نَبِيِّكُمْ، وَعَمِلْتُمْ مِثْلَ الَّذِي عَمِلُوا بِأَهْوَائِهِمْ فَخُلِّيَ بَيْنَنَا وَبَيْنِكُمْ، لَمْ تَكُونُوا أَكْثَرَ عَدَدًا مِنَّا وَلَا أَشَدَّ مِنَّا قُوَّةً. قَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ : فَمَا كَلَّمْتُ رَجُلًا قَطُّ أَمْكَرَ مِنْهُ ".
رَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى الْمَوْصِلِيُّ ... فَذَكَرَهُ.
رَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى الْمَوْصِلِيُّ ... فَذَكَرَهُ.
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مسلمانوں کا ایک لشکر نکلا جس کا امیر میں تھا، یہاں تک کہ جب ہم اسکندریہ پہنچے تو وہاں کے ایک بڑے سردار نے کہا کہ میری طرف ایک آدمی بھیجو تاکہ میں اس سے کلام کروں اور وہ مجھ سے بات کرے، میں نے کہا کہ اس کی طرف میرے سوا کوئی نہیں جائے گا، چنانچہ میں نکلا جبکہ میرے ساتھ ایک مترجم تھا اور اس کے سردار کے ساتھ بھی ایک مترجم تھا، یہاں تک کہ ہمارے لیے دو منبر رکھے گئے، اس نے پوچھا کہ تم لوگ کون ہو؟ میں نے کہا: ”ہم عرب ہیں، ببول اور کانٹے دار جھاڑیوں کے باسی ہیں اور اللہ کے گھر (کعبہ) والے ہیں، ہم زمین کے اعتبار سے تنگ ترین اور معیشت کے لحاظ سے سخت ترین لوگ تھے، ہم مردار اور خون کھاتے تھے اور ہمارا ایک گروہ دوسرے پر غارت گری کرتا تھا، ہم بدترین زندگی بسر کر رہے تھے، یہاں تک کہ ہم میں ایک ایسا شخص ظاہر ہوا جو اس وقت نہ تو ہم میں جاہ و منصب کے اعتبار سے سب سے بڑا تھا اور نہ ہی مال کے لحاظ سے سب سے زیادہ، اس نے کہا کہ ”میں تمہاری طرف اللہ کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہوں“، وہ ہمیں ان باتوں کا حکم دیتے تھے جنہیں ہم نہیں جانتے تھے اور ہمیں ان کاموں سے روکتے تھے جن پر ہم اور ہمارے آباء و اجداد قائم تھے، چنانچہ ہم نے ان سے دشمنی کی، انہیں جھٹلایا اور ان کی دعوت رد کر دی، یہاں تک کہ ہمارے علاوہ دوسری قومیں ان کے پاس آئیں اور انہوں نے کہا کہ ہم آپ کی تصدیق کرتے ہیں، آپ پر ایمان لاتے ہیں اور آپ کی اتباع کرتے ہیں، نیز جو آپ سے لڑے گا ہم اس سے قتال کریں گے، پھر وہ ہماری طرف نکلے اور ہم ان کے مقابلے پر آئے، انہوں نے ہم سے قتال کیا اور ہمیں قتل کیا، وہ ہم پر غالب آگئے اور اپنے قریبی عربوں سے جنگ کر کے ان پر بھی غلبہ پا لیا؛ اب اگر میرے پیچھے موجود دیگر عربوں کو تمہاری اس خوشحال زندگی کا علم ہو جائے تو کوئی ایک بھی پیچھے نہیں رہے گا بلکہ سب تمہارے پاس آ پہنچیں گے تاکہ تمہاری اس راحت و معیشت میں شریک ہو جائیں“، وہ سردار ہنسا اور کہنے لگا: ”تمہارے رسول نے سچ فرمایا ہے، ہمارے پاس بھی ہمارے پیغمبر ویسی ہی تعلیمات لائے تھے جیسی تمہارے رسول لائے، اور ہم بھی اسی پر قائم رہے یہاں تک کہ ہم میں بادشاہ پیدا ہوئے اور وہ اپنی خواہشات کے مطابق ہم میں فیصلے کرنے لگے اور انبیاء کے احکامات کو ترک کر دیا؛ پس اگر تم اپنے نبی کے حکم پر قائم رہے تو کوئی تم سے لڑ کر تم پر غالب نہیں آ سکے گا اور جو بھی تمہارے مقابل آئے گا تم اس پر حاوی رہو گے، لیکن جب تم بھی وہی کچھ کرو گے جو ہم نے کیا یعنی اپنے نبی کا حکم چھوڑ کر اپنی خواہشات کے مطابق عمل کرنے لگے، تو پھر ہمیں اور تمہیں برابر چھوڑ دیا جائے گا، تب نہ تم تعداد میں ہم سے زیادہ ہو گے اور نہ ہی قوت میں ہم سے بڑھ کر ہو گے“، سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ”میں نے اس سے زیادہ زیرک اور عقل مند آدمی سے کبھی کلام نہیں کیا“۔ اسے امام ابن حبان نے اپنی صحیح میں احمد بن علی بن مثنی الموصلی کی سند سے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب سيرة سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 4632]
الحكم على الحديث:
أخرجه ابن حبان في صحيحه