الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
176. بَابُ فَضْلِ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 15654 (کل: 9 مقامات، 6 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 4930
المعجم الکبیر للطبرانی: 8285
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1967
حدیث نمبر: 15654
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا مَاتَ عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ قَالَتِ امْرَأَتُهُ: هَنِيئًا لَكَ الْجَنَّةَ، فَنَظَرَ إِلَيْهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَظْرَةَ غَضْبَانَ، وَقَالَ:" وَمَا يُدْرِيكِ؟". قَالَتْ: فَارِسُكَ وَصَاحِبُكَ! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَاللَّهِ مَا أَدْرِي مَا يُفْعَلُ بِي". فَاشْتَدَّ ذَلِكَ عَلَى أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ قَوْلِهِ لِعُثْمَانَ وَهُوَ أَفْضَلُهُمْ، فَلَمَّا مَاتَتْ رُقَيَّةُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْحَقِي بِسَلَفِنَا عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا، تو اُن کی اہلیہ نے کہا: آپ کو جنت کی مبارک ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غصے کے عالم میں اُس خاتون کی طرف دیکھا اور دریافت کیا: تمہیں کیسے پتا چلا؟ اُس خاتون نے عرض کی: یہ آپ کے شہسوار تھے اور آپ کے صحابی تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم! مجھے نہیں معلوم کہ میرے ساتھ کیا کیا جائے گا؟ راوی بیان کرتے ہیں: یہ بات آپ کے اصحاب کے لئے پریشانی کا باعث بنی، جو بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے لئے ارشاد فرمائی تھی، کیونکہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا شمار جلیل القدر صحابہ کرام میں ہوتا تھا، پھر جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کا انتقال ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (یعنی سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کی میت کو مخاطب کر کے) ارشاد فرمایا: تم ہمارے پیشرو عثمان بن مظعون کے ساتھ مل جاؤ!
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض رجال کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15654]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض رجال کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15654]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (8317) اخرجه احمد فى المسند (2127)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2128، 3093، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4921، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8317»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 2127
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: لَمَّا مَاتَ عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ، قَالَتْ امْرَأَةٌ: هَنِيئًا لَكَ الْجَنَّةُ عُثْمَانَ بْنَ مَظْعُونٍ , فَنَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهَا نَظَرَ غَضْبَانَ، فَقَالَ:" وَمَا يُدْرِيكِ؟" , قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , فَارِسُكَ وَصَاحِبُكَ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم:" وَاللَّهِ , إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ , وَمَا أَدْرِي مَا يُفْعَلُ بِي" , فَأَشْفَقَ النَّاسُ عَلَى عُثْمَانَ، فَلَمَّا مَاتَتْ زَيْنَبُ , ابْنَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْحَقِي بِسَلَفِنَا الصَّالِحِ الْخَيْرِ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ" , فَبَكَتْ النِّسَاءُ، فَجَعَلَ عُمَرُ يَضْرِبُهُنَّ بِسَوْطِهِ، فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ، وَقَالَ:" مَهْلًا يَا عُمَرُ" , ثُمَّ قَالَ:" ابْكِينَ , وَإِيَّاكُنَّ وَنَعِيقَ الشَّيْطَانِ" , ثُمَّ قَالَ:" إِنَّهُ مَهْمَا كَانَ مِنَ الْعَيْنِ وَالْقَلْبِ، فَمِنْ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَمِنْ الرَّحْمَةِ، وَمَا كَانَ مِنَ الْيَدِ وَاللِّسَانِ، فَمِنْ الشَّيْطَانِ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ جب سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو ایک خاتون کہنے لگی کہ عثمان! تمہیں جنت مبارک ہو، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کی طرف غصے بھری نگاہوں سے دیکھا اور فرمایا: ”تمہیں کیسے پتہ چلا؟“ اس نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ آپ کے شہسوار اور ساتھی تھے (اس لئے مرنے کے بعد جنت ہی میں جائیں گے)، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”واللہ! مجھے اللہ کا پیغمبر ہونے کے باوجود معلوم نہیں ہے کہ میرے ساتھ کیا ہوگا“، یہ سن کر لوگ سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کے بارے ڈر گئے لیکن جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑی صاحبزادی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کا انتقال ہوا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہمارے آگے جانے والے بہترین ساتھی عثمان بن مظعون سے جا ملو“ (جس سے ان کا جنتی ہونا ثابت ہوگیا)۔ اس پر عورتیں رونے لگیں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ انہیں کوڑوں سے مارنے لگے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا اور فرمایا: ”عمر! رک جاؤ“، پھر خواتین سے فرمایا کہ ”تمہیں رونے کی اجازت ہے لیکن شیطان کی چیخ و پکار سے اپنے آپ کو بچاؤ“، پھر فرمایا کہ ”جب تک یہ آنکھ اور دل کا معاملہ رہے تو اللہ کی طرف سے ہوتا ہے اور باعث رحمت ہوتا ہے اور جب ہاتھ اور زبان تک نوبت پہنچ جائے تو یہ شیطان کی طرف سے ہوتا ہے۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2127]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، على بن زيد ضعيف، يوسف بن مهران، لين الحديث.
حدیث نمبر: 3103
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ وَحَسَنُ بْنُ مُوسَى قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ . قَالَ أَبِي: حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ سَلَمَةَ ، أَخْبَرَنَا عَلَيُّ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: لَمَّا مَاتَ عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ قَالَتْ: امْرَأَتُهُ هَنِيئًا لَكَ يَا ابْنَ مَظْعُونٍ بِالْجَنَّةِ، قَالَ: فَنَظَرَ إِلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَظْرَةَ غَضَبٍ، فَقَالَ لَهَا:" مَا يُدْرِيكِ؟! فَوَاللَّهِ إِنِّي لَرَسُولُ اللَّهِ، وَمَا أَدْرِي مَا يُفْعَلُ بِي قَالَ عَفَّانُ: وَلَا بِهِ"، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَارِسُكَ وَصَاحِبُكَ! فَاشْتَدَّ ذَلِكَ عَلَى أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ قَالَ ذَلِكَ لِعُثْمَانَ، وَكَانَ مِنْ خِيَارِهِمْ، حَتَّى مَاتَتْ رُقَيَّةُ ابْنَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" الْحَقِي بِسَلَفِنَا الْخَيْرِ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ" قَالَ: وَبَكَتْ النِّسَاءُ، فَجَعَلَ عُمَرُ يَضْرِبُهُنَّ بِسَوْطِهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعُمَرَ:" دَعْهُنَّ يَبْكِينَ، وَإِيَّاكُنَّ وَنَعِيقَ الشَّيْطَانِ" ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَهْمَا يَكُنْ مِنَ الْقَلْبِ وَالْعَيْنِ، فَمِنْ اللَّهِ وَالرَّحْمَةِ، وَمَهْمَا كَانَ مِنَ الْيَدِ وَاللِّسَانِ، فَمِنْ الشَّيْطَانِ". وَقَعَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى شَفِيرِ الْقَبْرِ، وَفَاطِمَةُ إِلَى جَنْبِهِ تَبْكِي، فَجَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَيْنَ فَاطِمَةَ بِثَوْبِهِ، رَحْمَةً لَهَا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ جب سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو ایک خاتون کہنے لگی کہ عثمان! تمہیں جنت مبارک ہو، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کی طرف غصے بھری نگاہوں سے دیکھا اور فرمایا: ”تمہیں کیسے پتہ چلا؟“ اس نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ آپ کے شہسوار اور ساتھی تھے (اس لئے مرنے کے بعد جنت ہی میں جائیں گے)، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”واللہ! مجھے اللہ کا پیغمبر ہونے کے باوجود معلوم نہیں ہے کہ میرے ساتھ کیا ہوگا“، یہ سن کر لوگ سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کے بارے ڈر گئے لیکن جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کا انتقال ہوا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہمارے آگے جانے والے بہترین ساتھی عثمان بن مظعون سے جا ملو“ (جس سے ان کا جنتی ہونا ثابت ہوگیا)۔ اس پر عورتیں رونے لگیں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ انہیں کوڑوں سے مارنے لگے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا اور فرمایا: ”عمر! رک جاؤ“، پھر خواتین سے فرمایا کہ ”تمہیں رونے کی اجازت ہے لیکن شیطان کی چیخ و پکار سے اپنے آپ کو بچاؤ“، پھر فرمایا کہ ”جب تک یہ آنکھ اور دل کا معاملہ رہے تو اللہ کی طرف سے ہوتا ہے اور باعث رحمت ہوتا ہے، اور جب ہاتھ اور زبان تک نوبت پہنچ جائے تو یہ شیطان کی طرف سے ہوتا ہے“، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم قبر کے کنارے پر بیٹھ گئے اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا ان کے پہلو میں روتی رہیں، اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم شفقت سے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی آنکھیں اپنے کپڑے سے پونچھنے لگے۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 3103]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف على بن زيد
حدیث نمبر: 3075
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: لَمَّا مَاتَ عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَتْ امْرَأَةٌ: هَنِيئًا لَكَ الْجَنَّةُ عُثْمَانَ بْنَ مَظْعُونٍ! وَفِي رِوَايَةٍ قَالَتْ امْرَأَتُهُ: هَنِيئًا لَكَ يَا بْنَ مَظْعُونٍ! بِالْجَنَّةِ، فَنَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهَا نَظْرَةَ غَضَبٍ، فَقَالَ: ( (وَمَا يُدْرِيكِ؟) ) ، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! فَارِسُكَ وَصَاحِبُكَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ وَمَا أَدْرِي مَا يُفْعَلُ بِي (وَفِي رِوَايَةٍ وَلَا بِهِ) ) ) ، فَأَشْفَقَ النَّاسُ عَلَى عُثْمَانَ، فَلَمَّا مَاتَتْ زَيْنَبُ (وَفِي رِوَايَةٍ: رُقَيَّةُ) ابْنَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (الْحَقِي بِسَلَفِنَا الصَّالِحِ الْخَيِّرِ عُثْمَانَ بْنَ مَظْعُونٍ) ) ، فَبَكَتِ النِّسَاءُ، فَجَعَلَ عُمَرُ يَضْرِبُهُنَّ بِسَوْطِهِ فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ وَقَالَ: ( (مَهْلًا يَا عُمَرُ!) ) ، ثُمَّ قَالَ: ( (ابْكِينَ وَإِيَّاكُنَّ وَنَعِيقَ الشَّيْطَانِ) ) ، ثُمَّ قَالَ: ( (إِنَّ مَا كَانَ مِنَ الْعَيْنِ وَالْقَلْبِ فَمِنَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَمِنَ الرَّحْمَةِ، وَمَا كَانَ مِنَ الْيَدِ وَاللِّسَانِ فَمِنَ الشَّيْطَانِ) )
سیّدناعبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب سیّدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو ایک عورت نے کہا: اے عثمان بن مظعون! آپ کو جنت مبارک ہو۔دوسری روایت میں ہے: ان کی بیوی نے کہا: اے ابن مظعون! آپ کو جنت کی مبارک ہو۔ یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی طرف غصے سے دیکھا اور فرمایا: ((آپ کو کیسے معلوم ہوا؟)) اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ آپ کے شہ سوار اورصحابی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا، جبکہ میں اللہ کا رسول ہوں۔ ایک روایت میں ہے: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا ہو گا اور اس کے ساتھ کیا ہو گا۔ یہ سن کر لوگ سیّدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کے بارے میں فکر مند ہو گئے۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ زینب یاسیدہ رقیہ رضی اللہ عنہما کا انتقال ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم ہمارے پیش رو صالح اور نیک سیرت فرد عثمان بن مظعون کو جا ملو۔ پس عورتیں رونے لگیں اور سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں کوڑے سے مارنا شروع کر دیے، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کا ہاتھ روک لیا اور فرمایا: عمر ٹھہر جاؤ۔ پھر فرمایا: روؤ روؤ، البتہ شیطانی چیخ و پکار سے بچنا۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو رونا آنکھ اور دل سے ہو وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اور جذبۂ رحمت کی بنا پر ہوتا ہے، اور جو ہاتھ اور زبان سے ہو وہ شیطان کی طرف سے ہوتاہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الجنائز/حدیث: 3075]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، لضعف علي بن زيد بن جدعان، ولين يوسف بن مهران أخرجه الطيالسي: 2694، والطبراني: 8317، والحاكم: 3/ 190، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2127، 3103 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2127»
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
حدیث نمبر: 11838
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَمَّا مَاتَتْ زَيْنَبُ (وَفِي رِوَايَةٍ رُقَيَّةُ) ابْنَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”الْحَقِي بِسَلَفِنَا الصَّالِحِ الْخَيْرِ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ“
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا (یا سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا) کا انتقال ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی بیٹی سے مخاطب ہو کر فرمایا: تم جا کر ہمارے بہترین پیش رو عثمان بن مظعون سے جا ملو۔ [الفتح الربانی/أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 11838]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، علي بن زيد بن جدعان ضعيف، ويوسف بن مهران، قال ابن حجر: لين الحديث، اخرجه الطيالسي: 2694، والطبراني: 8317، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2127 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2127»
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
حدیث نمبر: 4930
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الصَّفّار، حدثنا أبو إسماعيل محمد بن إسماعيل، حدثنا حَبّان بن هِلال، حدثنا حمّاد بن سَلَمة، عن علي بن زيد، عن يوسف بن مِهْران، عن ابن عبّاس، قال: لما مات عُثمان بن مَطْعُون قالت امرأتُه: هنيئًا لكَ الجنةُ يا عثمانُ بنَ مَظعُون، فنظرَ إليها رسولُ الله ﷺ، فقال:"وما يُدريكِ؟" قالت: يا رسولَ الله، فارسُكَ وصاحِبُك، فقال رسول الله ﷺ:"إني رسولُ الله، وما أدري ما يُفعَلُ بي"، فأشفقَ الناسُ على عثمانَ، فلما ماتت زينبُ بنتُ رسول الله ﷺ قال رسولِ الله: ﷺ"الْحَقِي بِسَلفنا الخَيِّرِ عثمانَ بن مَظعُون"، فبكتِ النساءُ، فجعل عمرُ يَضْرِبُهنَّ بسَوطِه، فأخذَ رسول الله ﷺ بيده وقال:"مهلًا يا عمرُ" (3) ذكر مناقب جَعْدة بن هبيرة المخزومي ﵁ -
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب عثمان بن مظعون کی وفات ہوئی تو ان کی اہلیہ نے کہا: ”اے عثمان بن مظعون! تمہیں جنت مبارک ہو“، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف دیکھ کر فرمایا: ”تمہیں کیا معلوم؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! وہ آپ کے شہسوار اور آپ کے ساتھی تھے“، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اللہ کا رسول ہوں (اس کے باوجود) مجھے نہیں معلوم کہ میرے ساتھ کیا کیا جائے گا“، یہ سن کر لوگ عثمان کے بارے میں (اللہ کے خوف سے) ڈر گئے، پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی زینب کی وفات ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ہمارے بہترین پیش رو عثمان بن مظعون کے ساتھ جا ملو“، پس عورتیں رونے لگیں تو عمر انہیں اپنے کوڑے سے مارنے لگے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا اور فرمایا: ”اے عمر! ٹھہر جاؤ (نرمی اختیار کرو)۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4930]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف علي بن زيد - وهو ابن جُدعان - ضعيف، وقد وقع له في هذا الخبر عدّة أوهام، منها نسبته القول المذكور أولَ الحديث لامرأة عثمان بن مظعون، وهو خطأ، إنما قالته امرأةٌ من الأنصار ممَّن نزل عثمان بن مظعون عندهم بعد هجرته، تُدعى هذه المرأة أمَّ العلاء، وجاء ...» [ترقيم الرساله 4930] [ترقيم الشركة 4897]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف علي بن زيد - وهو ابن جُدعان - ضعيف
حدیث نمبر: 4046
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: لَمَّا مَاتَ عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ قَالَتِ امْرَأَتُهُ: هَنِيئًا لَكَ الْجَنَّةُ عُثْمَانَ بْنَ مَظْعُونٍ. فَنَظَرَ إِلَيْهَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَضْبَانَ فَقَالَ:" وَمَا يُدْرِيكِ؟" قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَارِسُكَ وَصَاحِبُكَ!! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَإِنِّي لَرَسُولُ اللَّهِ وَمَا أَدْرِي مَا يُفْعَلُ بِي"، فَأَشْفَقَ النَّاسُ عَلَى عُثْمَانَ، فَلَمَّا مَاتَتْ زَيْنَبُ ابْنَةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْحَقِي بِسَلَفِنَا الْخَيْرِ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ"، فَبَكَتِ النِّسَاءُ، فَجَعَلَ عُمَرُ يَضْرِبُهُنَّ بِسَوْطٍ، فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَدِهِ وَقَالَ:" مَهْلًا يَا عُمَرُ". ثُمَّ قَالَ:" ابْكِينَ، وَإِيَّاكُنَّ وَنَعِيقَ الشَّيْطَانِ". ثُمَّ قَالَ:" إِنَّهُ مَهْمَا كَانَ مِنَ الْقَلْبِ وَالْعَيْنِ فَمِنَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَمِنَ الرَّحْمَةِ، وَمَا كَانَ مِنَ الْيَدِ وَمِنَ اللِّسَانِ فَمِنَ الشَّيْطَانِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَهُوَ مُوَثَّقٌ، وَزَادَ فِي رِوَايَةٍ: وَقَعَدَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى شَفِيرِ الْقَبْرِ وَفَاطِمَةُ إِلَى جَنْبِهِ تَبْكِي، فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمْسَحُ عَنْ فَاطِمَةَ بِثَوْبِهِ رَحْمَةً لَهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَهُوَ مُوَثَّقٌ، وَزَادَ فِي رِوَايَةٍ: وَقَعَدَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى شَفِيرِ الْقَبْرِ وَفَاطِمَةُ إِلَى جَنْبِهِ تَبْكِي، فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمْسَحُ عَنْ فَاطِمَةَ بِثَوْبِهِ رَحْمَةً لَهَا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا تو ان کی اہلیہ نے کہا: اے عثمان بن مظعون آپ کو جنت کی مبارک ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غصے کی حالت میں اس خاتون کی طرف دیکھا اور فرمایا، تمہیں کیا پتہ اس خاتون نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ آپ کے شہسوار تھے، اور وہ آپ کے ساتھی تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں اللہ کا رسول ہوں، لیکن میں ازخود یہ نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا ہو گا، تو لوگ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے حوالے سے پریشان ہو گئے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کا انتقال ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (یعنی ان کی میت کو مخاطب کر کے فرمایا) تم ہمارے بہترین سلف عثمان بن مظعون سے جا ملو تو خواتین رونے لگیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے لاٹھی کے ذریعے انہیں مارنا چاہا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا اور ارشاد فرمایا: اے عمر رہنے دو پھر آپ نے ارشاد فرمایا: تم روؤ لیکن شیطان کی طرح آوازیں نکالنے سے بچنا پھر آپ نے ارشاد فرمایا: جو چیز دل اور آنکھ سے نکلتی ہے وہ اللہ تعالی کی طرف سے ہوتی ہے، اور رحمت کی وجہ سے ہوتی ہے، اور جو چیز ہاتھ اور زبان سے نکلتی ہے، تو وہ شیطان کی طرف سے ہوتی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ یہاں ایک روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قبر کے کنارے پر بیٹھ گئے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا آپ کے پہلو میں رو رہی تھیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کپڑے کے ذریعے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہ (کے آنسوؤں کو) پونچھنا شروع کیا ان کے ساتھ رحمت کی وجہ سے (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کیا)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4046]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ یہاں ایک روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قبر کے کنارے پر بیٹھ گئے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا آپ کے پہلو میں رو رہی تھیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کپڑے کے ذریعے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہ (کے آنسوؤں کو) پونچھنا شروع کیا ان کے ساتھ رحمت کی وجہ سے (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کیا)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4046]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2128»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8285
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَأَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، قَالَا: ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: لَمَّا مَاتَ عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ قَالَتِ امْرَأَتُهُ: هَنِيئًا لَكَ الْجَنَّةُ، فَنَظَرَ إِلَيْهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَظْرَةَ غَضْبَانٍ، فَقَالَ: وَمَا يُدْرِيكِ؟ " فَقَالَتْ: فَارِسُكَ وَصَاحِبُكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وَاللهِ مَا أَدْرِي مَا يُفْعَلُ بِي " فَاشْتَدَّ ذَلِكَ عَلَى أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ قَوْلِهِ لِعُثْمَانَ ، وَهُوَ مِنْ أَفْضَلِهِمْ، فَلَمَّا مَاتَتْ رُقَيَّةُ بِنْتُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " الْحَقِي بِسَلَفِنَا عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ ".
ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: جب عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو ان کی بیوی نے کہا: تمہیں جنت مبارک ہو۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے غصے کی نظر سے دیکھا اور فرمایا: ”تمہیں کیسے پتا؟“ اس نے کہا: (وہ تو) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے شہسوار اور رفیق تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم، مجھے نہیں معلوم کہ میرے ساتھ کیا کیا جائے گا۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ پر عثمان کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ بات بہت گراں گزری، حالانکہ وہ ان کے افضل لوگوں میں سے تھے۔ پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی رقیہ رضی اللہ عنہا کا انتقال ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہمارے پیش رو عثمان بن مظعون سے جا ملو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8285]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 37، حدیث 8317»
حدیث نمبر: 1967
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: "لَمَّا تُوُفِّيَ عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ قَالَتِ امْرَأَتُهُ: هَنِيئًا لَكَ يَا ابْنَ مَظْعُونٍ الْجَنَّةَ. قَالَ: فَنَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهَا نَظْرَةَ غَضْبَانَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَارِسُكَ وَصَاحِبُكَ. قَالَ: مَا أَدْرِي مَا يُفْعَلُ بِهِ. فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَى أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ يُعَدُّ مِنْ خِيَارِهِمْ حَتَّى تُوُفِّيَتْ رُقَيَّةُ ابْنَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْحَقِي بِسَلَفِنَا الْخَيِّرِ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ. قَالَ: وَبَكَتِ النِّسَاءُ عَلَى رُقَيَّةَ فَجَعَلَ عُمَرُ يَنْهَاهُنَّ - أَوْ يَضْرِبُهُنَّ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَهْ يَا عُمَرُ. ثُمَّ قَالَ: إِيَّاكُنَّ وَنَعِيقُ الشَّيْطَانِ؛ فَإِنَّهُ مَهْمَا كَانَ مِنَ الْعَيْنِ وَالْقَلْبِ فَمِنَ الرَّحْمَةِ، وَمَا يَكُونُ مِنَ اللِّسَانِ وَالْيَدِ فَمِنَ الشَّيْطَانِ. قَالَ: وَرَجَعَتْ فَاطِمَةُ تَبْكِي عَلَى شَفِيرِ قَبْرِ رُقَيَّةَ، فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ الدُّمُوعَ عَنْ وَجْهِهَا بِالْيَدِ - أَوْ قَالَ: بِالثَّوْبِ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ.
وَابْنُ أَبِي شَيْبَةَ فَذَكَرَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: "فَجَاءَ عُمَرُ فَجَعَلَ يَضْرِبُهُنَّ بِسَوْطِهِ، فَأَخَذَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ وَقَالَ: دَعْهُنَّ. وَقَالَ: ابْكِينَ، وَإِيَّاكُنَّ وَنَعِيقَ الشَّيْطَانِ".
وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَلَفْظُهُ: عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : "لَمَّا مَاتَتْ زَيْنَبُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَكَتِ النِّسَاءُ، فَجَعَلَ عُمَرُ يَضْرِبُهُنَّ بِسَوْطِهِ..." فَذَكَرَ مِثْلَ حَدِيثِ ابْنِ أَبِي شَيْبَةَ.
وَمَدَارُ طُرُقِ هَذَا الْحَدِيثِ عَلَى عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ.
وَابْنُ أَبِي شَيْبَةَ فَذَكَرَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: "فَجَاءَ عُمَرُ فَجَعَلَ يَضْرِبُهُنَّ بِسَوْطِهِ، فَأَخَذَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ وَقَالَ: دَعْهُنَّ. وَقَالَ: ابْكِينَ، وَإِيَّاكُنَّ وَنَعِيقَ الشَّيْطَانِ".
وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَلَفْظُهُ: عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : "لَمَّا مَاتَتْ زَيْنَبُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَكَتِ النِّسَاءُ، فَجَعَلَ عُمَرُ يَضْرِبُهُنَّ بِسَوْطِهِ..." فَذَكَرَ مِثْلَ حَدِيثِ ابْنِ أَبِي شَيْبَةَ.
وَمَدَارُ طُرُقِ هَذَا الْحَدِيثِ عَلَى عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تو ان کی اہلیہ نے کہا: اے ابن مظعون! آپ کو جنت مبارک ہو۔ راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف غضب ناک نظروں سے دیکھا، تو انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! وہ تو آپ کے شہسوار اور ساتھی تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے نہیں معلوم کہ ان کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا“۔ یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم پر نہایت شاق گزری جبکہ وہ انہیں اپنے بہترین لوگوں میں شمار کرتے تھے، یہاں تک کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کی وفات ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہمارے بہترین پیشرو عثمان بن مظعون سے جا ملو“۔ راوی کہتے ہیں کہ عورتیں سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا پر رونے لگیں تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ انہیں منع کرنے یا مارنے لگے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عمر! ٹھہر جاؤ“۔ پھر فرمایا: ”تم لوگ شیطان کی چیخ و پکار سے بچو؛ کیونکہ جو کچھ آنکھ اور دل سے ہو وہ اللہ کی رحمت سے ہے، اور جو کچھ زبان اور ہاتھ سے ہو وہ شیطان کی طرف سے ہے“۔ راوی کہتے ہیں کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کی قبر کے کنارے بیٹھی رو رہی تھیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دستِ مبارک یا اپنے کپڑے سے ان کے چہرے سے آنسو پونچھ رہے تھے۔ اس روایت کو امام ابو داؤد طیالسی (لفظ انہی کے ہیں) اور امام احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے۔ امام ابن ابی شیبہ کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ ”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے اور انہیں اپنے کوڑے سے مارنے لگے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا اور فرمایا: انہیں چھوڑ دو، تم رو سکتی ہو لیکن شیطان کی چیخ و پکار سے بچو“۔ جبکہ امام احمد بن منیع کی روایت کے الفاظ میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ ”جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی وفات ہوئی تو عورتیں رونے لگیں، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ انہیں اپنے کوڑے سے مارنے لگے...“ پھر انہوں نے ابن ابی شیبہ کی حدیث کی طرح ذکر کیا۔ اس حدیث کے تمام طرق کا مدار علی بن زید بن جدعان پر ہے اور وہ ضعیف راوی ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الجنائز/حدیث: 1967]
تخریج الحدیث: «مدار طرق هذا الحديث على علي بن زيد بن جدعان، وهو ضعيف»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 2128، 3093، وأخرجه فتح الباري برقم: 6615، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4921، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8317»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 2128، 3093، وأخرجه فتح الباري برقم: 6615، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4921، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8317»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف