الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
94. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى مَنْ عَلَيْهِ دَيْنٌ .
ایسے شخص کی نماز جنازہ ادا کرنا، جس کے ذمہ قرض ہو
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 4208 (کل: 8 مقامات، 6 کتب)
بلوغ المرام: 739
مسند احمد: 14536
الفتح الربانی: 6069
الجامع الكامل: 3747
حدیث نمبر: 4208
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ رَجُلٌ، فَغَسَّلْنَاهُ، وَكَفَّنَّاهُ، وَحَنَّطْنَاهُ، ثُمَّ أَتَيْنَا بِهِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي عَلَيْهِ، فَقُلْنَا: تُصَلِّي عَلَيْهِ؟ فَخَطَا خُطْوَةً، ثُمَّ قَالَ:" أَعَلَيْهِ دَيْنٌ؟"، قُلْتُ: دِينَارَانِ، فَانْصَرَفَ، فَتَحَمَّلَهَا أَبُو قَتَادَةَ، فَأَتَيْنَاهُ، فَقَالَ أَبُو قَتَادَةَ: الدِّينَارَانِ عَلَيَّ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَدْ أَوْفَى اللَّهُ حَقَّ الْغَرِيمِ، وَبَرِئَ مِنْهَا الْمَيِّتُ"، قَالَ: نَعَمْ، فَصَلَّى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ بَعْدَ ذَلِكَ بِيَوْمٍ:" مَا فَعَلَ الدِّينَارَانِ؟"، قُلْتُ: إِنَّمَا مَاتَ مِنَ الْأَمْسِ، قَالَ: فَعَادَ إِلَيْهِ مِنَ الْغَدِ قَالَ: قَدْ قَضَيْتُهُمَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْآنَ بَرُدَتْ عَلَيْهِ جِلْدَتُهُ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص کا انتقال ہو گیا ہم نے اسے غسل دیا اسے کفن پہنایا اسے خوشبو لگائی پھر ہم اس کی میت لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تاکہ آپ اس کی نماز جنازہ پڑھائیں ہم نے عرض کی: آپ اس کی نماز جنازہ پڑھائیں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک قدم چلے پھر آپ نے دریافت کیا: کیا اس کے ذمہ قرض ہے؟ میں نے عرض کی: دو دینار ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپس مڑ گئے تو سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے ان کی ادائیگی اپنے ذمہ لی ہم دوبارہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: دونوں دیناروں کی ادائیگی میرے ذمہ ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ قرض کے خواہ کے حق کو ادا کر دے گا، اور میت اس سے آزاد ہو جائے گی سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ٹھیک ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن صاحب کی نماز جنازہ پڑھائی اس کے ایک دن بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: دو دیناروں کا کیا بنا میں نے عرض کی: اس شخص کا گزشتہ دن تو انتقال ہوا ہے راوی کہتے ہیں: پھر وہ اگلے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی: میں نے ان دونوں کو ادا کر دیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اب اس کی جلد اس پر ٹھنڈی ہوئی ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4208]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4208]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14127، وأخرجه فتح الباري برقم: 2169»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 739
وعن جابر رضي الله تعالى عنه قال: توفي رجل منا فغسلناه وحنطناه وكفناه ثم أتينا به رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فقلنا: تصلي عليه؟ فخطى خطا ثم قال:«أعليه دين؟» قلنا: ديناران فانصرف فتحملهما أبو قتادة فأتيناه فقال أبو قتادة: الديناران علي فقال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «حق الغريم وبرىء منهما الميت؟» قال: نعم، فصلى عليه. رواه أحمد وأبو داود والنسائي وصححه ابن حبان والحاكم.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم میں سے ایک آدمی فوت ہو گیا ہم نے اسے غسل دیا، خوشبو لگائی اور کفن پہنایا۔ پھر ہم اسے اٹھا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آئے اور عرض کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی نماز جنازہ پڑھائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چند قدم آگے بڑھنے کیلئے اٹھائے اور دریافت فرمایا کہ ”کیا اس کے ذمہ قرض ہے؟“ ہم نے عرض کیا دو دینار تھے۔ یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لے آئے۔ ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے دو دینار کی ادائیگی اپنے ذمہ لے لی۔ پھر ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے کہا دو دینار میرے ذمہ ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”قرض خواہ کا حق (تم پر) لازم ہو گیا اور میت اس سے بری الذمہ ہو گئی؟“ اس نے کہا کہ ہاں! پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی۔ اسے احمد، ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیا ہے۔ ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 739]
«وَعَنْ» اور سے – «جَابِرٍ» جابر – «رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ» اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «تُوُفِّيَ» فوت ہو گیا – «رَجُلٌ مِنَّا» ہم میں سے ایک آدمی – «فَغَسَّلْنَاهُ» تو ہم نے اسے غسل دیا – «وَحَنَّطْنَاهُ» اور اسے خوشبو (حنوط) لگائی – «وَكَفَّنَّاهُ» اور اسے کفن دیا – «ثُمَّ أَتَيْنَا بِهِ» پھر ہم اسے لے کر آئے – «رَسُولَ اللَّهِ» اللہ کے رسول کے پاس – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «فَقُلْنَا» تو ہم نے کہا: – «تُصَلِّي عَلَيْهِ» کیا آپ اس کی نماز جنازہ پڑھیں گے؟ – «فَخَطَا خُطًا» تو آپ چند قدم چلے – «ثُمَّ قَالَ» پھر فرمایا: – «أَعَلَيْهِ دَيْنٌ» کیا اس پر قرض ہے؟ – «قُلْنَا» ہم نے کہا: – «دِينَارَانِ» دو دینار – «فَانْصَرَفَ» تو آپ لوٹ گئے – «فَتَحَمَّلَهُمَا» تو ان دونوں کا ذمہ اٹھا لیا – «أَبُو قَتَادَةَ» ابو قتادہ نے – «فَأَتَيْنَاهُ» پھر ہم آپ کے پاس آئے – «فَقَالَ أَبُو قَتَادَةَ» تو ابو قتادہ نے کہا: – «الدِّينَارَانِ عَلَيَّ» دونوں دینار میرے ذمے ہیں – «فَقَالَ» تو فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «حُقَّ الْغَرِيمُ» قرض خواہ کا حق (تم پر) ثابت ہو گیا – «وَبَرِئَ مِنْهُمَا» اور ان دونوں سے بری ہو گیا – «الْمَيِّتُ» میت؟ – «قَالَ» انہوں نے کہا: – «نَعَمْ» ہاں – «فَصَلَّى عَلَيْهِ» تو آپ نے اس کی نماز جنازہ پڑھی۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَحْمَدُ» احمد – «وَأَبُو دَاوُدَ» اور ابو داود – «وَالنَّسَائِيُّ» اور نسائی نے – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح کہا – «ابْنُ حِبَّانَ» ابن حبان – «وَالْحَاكِمُ» اور حاکم نے۔
اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم میں سے ایک آدمی فوت ہو گیا، ہم نے اسے غسل دیا، حنوط (خوشبو) لگائی اور کفن دیا، پھر اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لائے اور عرض کیا: کیا آپ اس کی نماز جنازہ پڑھائیں گے؟ آپ چند قدم آگے بڑھے، پھر فرمایا: ”کیا اس پر قرض ہے؟“ ہم نے عرض کیا: دو دینار۔ تو آپ واپس پلٹ گئے۔ پھر سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کا ذمہ لے لیا۔ ہم آپ کے پاس آئے تو سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے کہا: دونوں دینار میرے ذمے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”قرض خواہ کا حق (تم پر) لازم ہو گیا اور میت ان دونوں سے بری ہو گئی؟“ انہوں نے کہا: ہاں۔ تو آپ نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی۔ اسے احمد، ابو داود اور نسائی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 739]
اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم میں سے ایک آدمی فوت ہو گیا، ہم نے اسے غسل دیا، حنوط (خوشبو) لگائی اور کفن دیا، پھر اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لائے اور عرض کیا: کیا آپ اس کی نماز جنازہ پڑھائیں گے؟ آپ چند قدم آگے بڑھے، پھر فرمایا: ”کیا اس پر قرض ہے؟“ ہم نے عرض کیا: دو دینار۔ تو آپ واپس پلٹ گئے۔ پھر سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کا ذمہ لے لیا۔ ہم آپ کے پاس آئے تو سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے کہا: دونوں دینار میرے ذمے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”قرض خواہ کا حق (تم پر) لازم ہو گیا اور میت ان دونوں سے بری ہو گئی؟“ انہوں نے کہا: ہاں۔ تو آپ نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی۔ اسے احمد، ابو داود اور نسائی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 739]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، البيوع، باب في التشديد في الدين، حديث:3343، والنسائي، الجنائز، حديث:1964، وأحمد:3 /330، 5 /297، 304، وابن حبان (الإحسان):5 /25،26، حديث:3048.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 14536
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، وَأَبُو سَعِيدٍ المعنى، قَالَا: حَدَّثَنَا زَائِدَةُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: تُوُفِّيَ رَجُلٌ فَغَسَّلْنَاهُ، وَحَنَّطْنَاهُ وَكَفَّنَّاهُ، ثُمَّ أَتَيْنَا بِهِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي عَلَيْهِ، فَقُلْنَا نُصَلِّي عَلَيْهِ، فَخَطَا خُطًى، ثُمَّ قَالَ:" أَعَلَيْهِ دَيْنٌ؟" قُلْنَا: دِينَارَانِ، فَانْصَرَفَ فَتَحَمَّلَهُمَا أَبُو قَتَادَةَ، فَأَتَيْنَاهُ، فَقَالَ أَبُو قَتَادَةَ الدِّينَارَانِ عَلَيَّ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أُحِقَّ الْغَرِيمُ، وَبَرِئَ مِنْهُمَا الْمَيِّتُ؟" قَالَ: نَعَمْ، فَصَلَّى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ بَعْدَ ذَلِكَ بِيَوْمٍ:" مَا فَعَلَ الدِّينَارَانِ؟" فَقَالَ: إِنَّمَا مَاتَ أَمْسِ، قَالَ: فَعَادَ إِلَيْهِ مِنَ الْغَدِ، فَقَالَ: قَدْ قَضَيْتُهُمَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْآنَ بَرَدَتْ عَلَيْهِ جِلْدُهُ"، وقَالَ مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو فِي هَذَا الْحَدِيثِ: فَغَسَّلْنَاهُ، وَقَالَ: فَقُلْنَا: تُصَلِّي عَلَيْهِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی فوت ہو گیا ہم نے اسے غسل دیا حنوط لگائی کفن پہنایا اور نماز جنازہ کے لئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے کر حاضر ہوئے چندقدم چل کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ اس پر کوئی قرض ہے لوگوں نے بتایا کہ دو دینار قرض ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم واپس چلے گئے سیدنا ابوقتادہ نے ان کی ذمہ داری اپنے اوپر لے لی ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے سیدنا ابوقتادہ نے عرض کیا: کہ یا رسول اللہ! اس کا قرض میرے ذمے ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قرض خواہ کا حق تم پر آگیا اور مرنے والا اس سے بری ہو گیا انہوں نے عرض کیا: جی ہاں اس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی پھر ایک دن گزرنے کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا کہ ان دو دیناروں کا کیا بنا انہوں نے عرض کیا: کہ وہ کل ہی تو مرا ہے بہر حال اگلے دن جب وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو عرض کیا: کہ میں نے اس کا قرض ادا کر دیا ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اب اس کا جسم ٹھنڈا ہوا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14536]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن من أجل عبد اللہ بن محمد بن عقیل
حدیث نمبر: 6069
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ تُوُفِّيَ رَجُلٌ فَغَسَّلْنَاهُ وَحَنَّطْنَاهُ ثُمَّ أَتَيْنَا بِهِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي عَلَيْهِ فَقُلْنَا تُصَلِّي عَلَيْهِ فَخَطَا خُطًى ثُمَّ قَالَ أَعَلَيْهِ دَيْنٌ قُلْنَا دِينَارَانِ فَانْصَرَفَ فَتَحَمَّلَهَا أَبُو قَتَادَةَ فَأَتَيْنَاهُ فَقَالَ أَبُو قَتَادَةَ الدِّينَارَانِ عَلَيَّ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَحَقَّ الْغَرِيمَ وَبَرِئَ مِنْهُمَا الْمَيِّتُ قَالَ نَعَمْ فَصَلَّى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ بَعْدَ ذَلِكَ بِيَوْمٍ مَا فَعَلَ الدِّينَارَانِ فَقَالَ إِنَّمَا مَاتَ أَمْسِ قَالَ فَعَادَ إِلَيْهِ مِنَ الْغَدِ فَقَالَ قَدْ قَضَيْتُهُمَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الْآنَ بَرَدَتْ عَلَيْهِ جِلْدُهُ
۔ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی فوت ہوا، پس ہم نے اسے غسل دیا اور خوشبو لگائی، پھر ہم اسے لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس گئے، تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کی نمازجنازہ ادا فرمائیں۔ ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا کہ آپ اس کی نمازِ جنازہ پڑھائیں، آپ چند قدم چل کررک گئے اور فرمایا: کیا اس پر قرض ہے؟ ہم نے کہا: جی ہاں، دودینار ہیں،یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو واپس چل پڑے،پھر سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے ان کی ادائیگی کی ذمہ داری اٹھائی اور ہم دوبارہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہا کہ سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے دودیناروں کی ذمہ داری لے لی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا اب قر ض خواہ تجھ سے یہ حق طلب کرے گا اور میت اس سے بری ہو گئی ہے؟ سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے کہا: جی ہاں، تب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی نمازجنازہ ادا کی۔ ایک دن کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: وہ دیناروں کا کیا بنا؟ سیدناابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ابھی کل تو وہ فوت ہوا ہے، پھر وہ لوٹے اور اگلے دن ان کی ادائیگی کر کے کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے ان کو ادا کر دیا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اب اس کی جلد ٹھنڈی ہوئی ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الحوالة والضمان/حدیث: 6069]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن۔ أخرجه ابوداود: 3343، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14536 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14590»
وضاحت: فوائد: … یہ حدیث واضح دلالت کرتی ہے کہ میت کا قرض کوئی اپنے ذمہ لے تو اسے جلدی ادا کردیناچاہیے اور ذمہ لینے کے باوجود میت پر اس وقت تک بوجھ رہتا ہے، جب تک اس کی جانب سے ادانہ کردیاجائے۔
الحكم على الحديث:
اسناده حسن۔ أخرجه ابوداود: 3343
حدیث نمبر: 3747
3747. عن جابر بن عبدالله قال: توفي رجل فغسَّلناه، وحنَّطناه وكفَّنَّاه، ثم أتينا به رسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي عليه، فقلنا: تُصلي عليه، فخطا خطىً ثم قال: أعليه دين؟ قلنا: ديناران، فانصرف، فتحملهما أبو قتادة: فأَتيناه. فقال أبو قتادة: الدنياران عليَّ. فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: حق الغريم، وبَرِئَ منهما الميت؟ قال: نعم، فصلى عليه، ثم قال بعد ذلك بيوم ما فعل الديناران؟ فقال: إنما مات أمس، قال: فعاد إليه من الغد، فقال: قد قضيتُهما، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: الآن برَّدْتَ عليه جِلْده.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الإمام أحمد (14536) عن عبد الصمد وأبي سعيد، المعنى، قالا: حدثنا زائدة، عن عبدالله بن محمد بن عَقيل، عن جابر بن عبدالله فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 11401
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الصَّفَّارُ، أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبِرْتِيُّ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا زَائِدَةُ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ قَالَ: قَالَ جَابِرٌ: تُوُفِّيَ رَجُلٌ فَغَسَّلْنَاهُ وَكَفَّنَّاهُ، ثُمَّ أَتَيْنَا بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُصَلِّيَ عَلَيْهِ، فَتَخَطَّى خُطًى ثُمَّ قَالَ:" عَلَيْهِ دَيْنٌ؟" قُلْنَا: نَعَمْ، دِينَارَانِ، قَالَ: فَانْصَرَفَ فَتَحَمَّلَهُمَا أَبُو قَتَادَةَ، فَأَتَيْنَاهُ، فَقَالَ أَبُو قَتَادَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: الدِّينَارَانِ عَلَيَّ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" حَقُّ الْغَرِيمِ، وَبَرِئَ مِنْهُمَا الْمَيِّتُ"، قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: فَصَلَّى عَلَيْهِ، فَقَالَ: بَعْدَ ذَلِكَ بِيَوْمٍ:" مَا فَعَلَ الدِّينَارَانِ؟" فَقَالَ: إِنَّمَا مَاتَ أَمْسِ، فَعَادَ عَلَيْهِ كَالْغَدِ فَقَالَ: قَدْ قَضَيْتُهُمَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْآنَ بَرَدَتْ عَلَيْهِ جِلْدُهُ" فَأَخْبَرَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذِهِ الرِّوَايَةِ أَنَّهُ بِالْقَضَاءِ بَرَدَ عَلَيْهِ جِلْدُهُ، وَقَوْلُهُ:" حَقُّ الْغَرِيمِ وَبَرِئَ مِنْهُمَا الْمَيِّتُ"، إِنْ كَانَ حَفِظَهُ ابْنُ عَقِيلٍ، فَإِنَّمَا عَنَى بِهِ وَاللهُ أَعْلَمُ لِلْغَرِيمِ مُطَالَبَتُكَ بِهِمَا وَحْدَكَ إِنْ شَاءَ، كَمَا لَوْ كَانَ لَهُ عَلَيْكَ حَقٌّ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ، وَالْمَيِّتُ مِنْهُ بَرِيءٌ، كَانَ لَهُ مُطَالَبَتُكَ بِهِ وَحْدَكَ إِنْ شَاءَ، وَاللهُ أَعْلَمُ.
عبداللہ بن محمد بن عقیل فرماتے ہیں کہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایک آدمی فوت ہو گیا، ہم نے اسے غسل دیا اور کفن دیا، پھر ہم اسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آئے تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی نمازِ جنازہ پڑھا دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کچھ قدم چلے اور پوچھا: ”کیا اس پر قرض ہے؟“ ہم نے کہا: جی ہاں، دو دینار ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس پلٹ گئے۔ سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے وہ دو دینار اپنے ذمہ لے لیے، پھر ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے۔ سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: دونوں دینار میرے ذمہ ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا قرض خواہ کا حق ثابت ہو گیا اور میت ان دیناروں سے بری ہو گئی؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازِ جنازہ پڑھائی۔ پھر اس کے ایک دن بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ان دو دیناروں کا کیا ہوا؟“ سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: وہ تو کل ہی فوت ہوا ہے۔ پھر اگلے دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دوبارہ پوچھا تو سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے وہ دونوں ادا کر دیے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «الْآنَ بَرَدَتْ عَلَيْهِ جِلْدَتُهُ» ”اب تم نے اس کے چمڑے کو اس پر ٹھنڈا کر دیا ہے۔“
(ب) ایک روایت میں ہے کہ قضا کے ساتھ اس کی جلد اس پر ٹھنڈی ہو گئی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضمان/حدیث: 11401]
(ب) ایک روایت میں ہے کہ قضا کے ساتھ اس کی جلد اس پر ٹھنڈی ہو گئی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضمان/حدیث: 11401]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 11405
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا زَائِدَةُ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ قَالَ: قَالَ جَابِرٌ: تُوُفِّيَ رَجُلٌ فَغَسَّلْنَاهُ وَحَنَّطْنَاهُ وَكَفَّنَّاهُ، ثُمَّ أَتَيْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْنَا لَهُ: تُصَلِّي عَلَيْهِ؟ فَقَامَ فَخَطَا خُطًى ثُمَّ قَالَ:" عَلَيْهِ دَيْنٌ؟" قَالَ: فَقِيلَ: دِينَارَانِ، قَالَ: فَانْصَرَفَ. قَالَ: فَتَحَمَّلَهُمَا أَبُو قَتَادَةَ، قَالَ: فَأَتَيْنَاهُ، قَالَ: فَقَالَ أَبُو قَتَادَةَ: الدِّينَارَانِ عَلَيَّ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" حَقُّ الْغَرِيمِ، وَبَرِئَ مِنْهُمَا الْمَيِّتُ"، قَالَ: نَعَمْ، فَصَلَّى عَلَيْهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَقَالَ لَهُ بَعْدَ ذَلِكَ بِيَوْمٍ:" مَا فَعَلَ الدِّينَارَانِ؟" قَالَ: إِنَّمَا مَاتَ أَمْسِ، قَالَ: فَعَادَ إِلَيْهِ كَالْغَدِ قَالَ: قَدْ قَضَيْتُهُمَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْآنَ بَرَدَتْ عَلَيْهِ جِلْدُهُ".
اس کا ترجمہ حدیث نمبر ۱۱۴۰۱ کے تحت گزر چکا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضمان/حدیث: 11405]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 6625
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ رَجُلٌ فَغَسَّلْنَاهُ، وَكَفَّنَّاهُ، وَحَنَّطْنَاهُ، ثُمَّ أَتَيْنَا بِهِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي عَلَيْهِ فَخَطَا خُطْوَةً، ثُمَّ قَالَ:" أَعَلَيْهِ دَيْنٌ؟" قُلْتُ: دِينَارَانِ. فَانْصَرَفَ فَتَحَمَّلَهُمَا أَبُو قَتَادَةَ، فَأَتَيْنَاهُ، فَقَالَ أَبُو قَتَادَةَ: الدِّينَارَانِ عَلَيَّ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَدْ أَوْفَى اللَّهُ حَقَّ الْغَرِيمِ وَبَرِئَ مِنْهَا الْمَيِّتُ؟". قَالَ: نَعَمْ. فَصَلَّى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ بَعْدَ ذَلِكَ بِيَوْمٍ:" مَا فَعَلَ الدِّينَارَانِ؟". قُلْتُ: إِنَّمَا مَاتَ أَمْسِ! قَالَ: فَعَادَ إِلَيْهِ مِنَ الْغَدِ، فَقَالَ: قَدْ قَضَيْتُهُمَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْآنَ بَرَدَتْ عَلَيْهِ جِلْدَتُهُ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص کا انتقال ہوا، ہم نے اسے غسل دیا اسے کفن دیا، اسے خوشبو لگائی پھر اسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، تاکہ آپ اس کی نماز جنازہ ادا کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک قدم اٹھایا پھر آپ نے دریافت کیا: کیا اس کے ذمہ قرض ہے؟ میں نے عرض کی: دو دینار ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپس مڑ گئے سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کی ادائیگی اپنے ذمہ لی پھر ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: دو دیناروں کی ادائیگی میرے ذمہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے قرض خواہ کے حق کو ادا کروا دیا اور میت اس سے لاتعلق ہو گئی، انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کی نماز جنازہ ادا کی، اس کے ایک دن بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: دو دیناروں کے معاملے کا کیا بنا؟ میں نے عرض کی: اس کا تو گزشتہ کل انتقال ہوا ہے، راوی بیان کرتے ہیں: اگلے دن وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: میں نے ان دونوں کو ادا کر دیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اب اس شخص پر اس کی جلد ٹھنڈی ہوئی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6625]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6625]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (330/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14127، وأخرجه فتح الباري برقم: 2169، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2393، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 11927»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔