الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكِلَابِ .
کتوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 6112 (کل: 9 مقامات، 7 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 4513
مسند احمد: 8342
سنن دارقطنی: 179
الفتح الربانی: 6529
المستدرک علی الصحیحین: 662
حدیث نمبر: 6112
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْتِي دَارَ قَوْمٍ مِنَ الْأَنْصَارِ وَدُونَهُمْ دَارٌ فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، [ سُبْحَانَ اللَّهِ ] تَأْتِي دَارَ قَوْمٍ، وَلَا تَأْتِي دَارَنَا؟! فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِأَنَّ فِي دَارِكُمْ كَلْبًا". قَالُوا: فَإِنَّ فِي دَارِهِمْ سِنَّوْرًا؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" [ إِنَّ ] السِّنَّوْرَ سَبُعٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ الْمُسَيَّبِ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ الْمُسَيَّبِ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انصار کے ایک محلے میں تشریف لائے ان سے پہلے والا جو محلہ تھا وہاں کے لوگوں کو یہ بات بہت گراں گزری۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! سبحان اللہ آپ ان لوگوں کے محلے میں آ گئے ہیں اور ہمارے محلے میں نہیں آئے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اس کی وجہ یہ ہے کہ تمہارے محلے میں کتا موجود ہے لوگوں نے عرض کی: ان کے محلے میں بھی بلی موجود ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بلی درندہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن مسیب ہے، جسے ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6112]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن مسیب ہے، جسے ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6112]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (327/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8142»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4513
4513 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْتِي دَارَ قَوْمٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، وَدُونَهُمْ دَارٌ، فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! تَأْتِي دَارَ فُلَانٍ، وَلَا تَأْتِي دَارَنَا. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"لِأَنَّ فِي دَارِكُمْ كَلْبًا. قَالُوا: إِنَّ فِي دَارِهِمْ سِنَّوْرًا. فَقَالَ: النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"السِّنَّوْرُ سَبْعٌ". رَوَاهُ الدَّارَقُطْنِيُّ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انصار کے ایک گھر میں تشریف لایا کرتے تھے، جبکہ ان کے قریب ایک گھر تھا (آپ ان کے ہاں نہیں جایا کرتے تھے) ان پر یہ شاق گزرا تو انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ فلاں کے گھر تشریف لاتے ہیں اور ہمارے گھر تشریف نہیں لاتے، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیونکہ تمہارے گھر میں کتا ہے“۔ انہوں نے عرض کیا: اور ان کے گھر میں بلا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بلا درندہ ہے“۔ اسنادہ ضعیف، رواہ الدارقطنی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4513]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الدارقطني (63/1 ح 176) [و صححه الحاکم (183/1) فتعقبه الذهبي]
٭ فيه عيسي بن المسيب، قال الدارقطني: ’’ھو صالح الحديث‘‘ قلت: بل ھو ضعيف ضعفه الجمھور، انظر ميزان الاعتدال وغيره .»
٭ فيه عيسي بن المسيب، قال الدارقطني: ’’ھو صالح الحديث‘‘ قلت: بل ھو ضعيف ضعفه الجمھور، انظر ميزان الاعتدال وغيره .»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 8342
حَدَّثَنَا هَاشِمٌ ، حَدَّثَنَا عِيسَى يَعْنِي بْنَ الْمُسَيَّبِ ، حَدَّثَنِي أَبُو زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِي دَارَ قَوْمٍ مِنَ الْأَنْصَارِ وَدُونَهُمْ دَارٌ، فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ، تَأْتِي دَارَ فُلَانٍ وَلَا تَأْتِي دَارَنَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لِأَنَّ فِي دَارِكُمْ كَلْبًا"، قَالُوا: فَإِنَّ فِي دَارِهِمْ سِنَّوْرًا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ السِّنَّوْرَ سَبُعٌ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک انصاری کے گھر تشریف لے جاتے تھے ان کے پیچھے بھی ایک گھر تھا ان لوگوں پر یہ بات گراں گذری اور وہ کہنے لگے یا رسول اللہ! آپ فلاں کے گھر تو تشریف لاتے ہیں ہمارے گھر تشریف نہیں لاتے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کی وجہ یہ ہے کہ تمہارے گھر میں کتا ہے وہ کہنے لگے کہ ان لوگوں کے گھر میں بھی تو بلی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بلی (ایسا) درندہ ہے (جو رحمت کے فرشتوں کو آنے سے نہیں روکتا) [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8342]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف عيسی
ترقیم العلمیہ : 175 ترقیم الرسالہ : -- 179
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا أَبُو النَّضْرِ ، نا عِيسَى بْنُ الْمُسَيَّبِ ، حَدَّثَنِي أَبُو زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِي دَارَ قَوْمٍ مِنَ الأَنْصَارِ وَدُونَهُمْ دَارٌ فَيَشُقُّ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ تَأْتِي دَارَ فُلانٍ وَلا تَأْتِي دَارَنَا؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لأَنَّ فِي دَارِكُمْ كَلْبًا". قَالُوا: فَإِنَّ فِي دَارِهِمْ سِنَّوْرًا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" السِّنَّوْرُ سَبْعٌ" . تَفَرَّدَ بِهِ عِيسَى بْنُ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، وَهُوَ صَالِحُ الْحَدِيثِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ انصاریوں کے گھر تشریف لے گئے، ان کے گھروں سے پہلے جو گھر تھے (وہاں آپ تشریف نہیں لے کر گئے) تو یہ بات ان لوگوں کو گراں گزری، انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! آپ فلاں صاحب کے گھر تشریف لے آئے ہیں اور ہمارے گھر تشریف نہیں لائے؟“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس کی وجہ یہ ہے: تمہارے گھر میں کتا موجود ہے۔“ انہوں نے عرض کی: ”ان کے گھر میں بلی موجود ہے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بلی درندوں میں شامل ہے۔“ اس روایت کو نقل کرنے میں عیسیٰ بن مسیب نامی راوی منفرد ہیں اور یہ احادیث نقل کرنے میں قابل اعتماد ہیں۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 179]
ترقیم العلمیہ: 175
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 654، 655، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1196، 1208، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 179، 180، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 8457، 9839، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 6090، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 345، والطحاوي فى ((شرح مشكل الآثار)) برقم: 2656»
«قال ابن عدي: وهذا لا يرويه غير عيسى بن المسيب بهذا الإسناد وهو ضعيف، الكامل فى الضعفاء: 443/6»
«قال ابن عدي: وهذا لا يرويه غير عيسى بن المسيب بهذا الإسناد وهو ضعيف، الكامل فى الضعفاء: 443/6»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 6529
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَأْتِي دَارَ قَوْمٍ مِنَ الْأَنْصَارِ وَدُونَهُمْ دَارٌ قَالَ فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ سُبْحَانَ اللَّهِ تَأْتِي دَارَ فُلَانٍ وَلَا تَأْتِي دَارَنَا قَالَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لِأَنَّ فِي دَارِكُمْ كَلْبًا قَالُوا فَإِنَّ فِي دَارِهِمْ سِنَّوْرًا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِنَّ السِّنَّوْرَ سَبُعٌ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک انصاری کے گھر تشریف لے جاتے تھے، اور اس کے گھر سے پہلے کچھ اور لوگوں کا گھر بھی پڑتا تھا، یہ بات اس گھر والوں پر بڑی گراں گزری اور انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! بڑا تعجب ہے کہ آپ فلاں کے گھر تو جاتے ہیں اور ہمارے گھر تشریف نہیں لاتے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کی وجہ یہ ہے کہ تمہارے گھر میں کتا ہے۔ انھوں نے کہا: ان کے گھر میں بھی تو بلی ہے، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ بلی بھی تو ایک درندہ ہے۔ [الفتح الربانی/مسائل القتل والجرائم الأخرى وأحكام الدماء/حدیث: 6529]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف عيسي بن المسيب۔ أخرجه الحاكم: 1/ 183، والدار قطني: 1/ 63، والبيھقي: 1/ 249، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8342 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8324»
وضاحت: فوائد: … کاٹنے والے درندے کو بھی ”کَلْب“ کہا جاتا ہے، اس لیے بلی پر ”کَلْب“ کے لفظ کا اطلاق کیا گیا۔ بلی حرام ہے، لیکن پاک ہے اور اس کا جوٹھا بھی پاک ہے، اس کو گھروں میں رکھنا جائز ہے۔ کتے کا معاملہ تو واضح ہے، پچھلے باب میں چار قسم کے کتوں کو مستثنی کیا گیا ہے، ان کے علاوہ ہر کتا فرشتوںکے دخول کو مانع ہو گا۔ تصویر سے مراد ذی روح چیز کی تصویر ہے، خواہ وہ آدمی کی ہو یا حیوان کی، مجسم ہو یا نقش و نگار کی صورت میں ہو، کپڑے پر بنائی گئی ہو یا وہ شمسی تصویر ہو، یہ سب اقسام حرام ہیں، لیکن اس سے وہ تصویریں مستثنی ہیں، جو ناگزیر مقاصد کے لیے ہوں اور جن کے بغیر کوئی چارۂ کار نہ ہو، مثلا پاسپورٹ، شناختی کارڈ، لائسنس وغیرہ کے لیے، لیکن بہتر یہ ہے کہ ان کو بھی محفوظ یا بند جگہ میں رکھا جائے اور آویزاں نہ کیا جائے۔ جو فرشتے کتے اور تصویر کی وجہ سے گھروں میں نہیں آتے، ان سے مراد رحمت کے فرشتے ہیں۔ اعمال لکھنے والے، موت والے اور حفاظت کرنے والے فرشتے انسان کے ساتھ ہیرہتے ہیں۔
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف عيسي بن المسيب۔ أخرجه الحاكم: 1/ 183
حدیث نمبر: 662
أخبرنا عبد الله بن الحسين القاضي، حَدَّثَنَا الحارث بن أبي أسامة، حَدَّثَنَا أبو النَّضر هاشم بن القاسم، حَدَّثَنَا عيسى بن المسيَّب، حَدَّثَنَا أبو زُرْعة، عن أبي هريرة قال: كان رسول الله ﷺ يأتي دار قوم من الأنصار ودونهم دُورٌ لا يأتيها، فشَقَّ ذلك عليهم فقالوا: يا رسول الله، تأتي دارَ فلان ولا تأتي دارَنا؟! فقال النَّبِيّ ﷺ:"إِنَّ في دارِكم كلبًا" قالوا: إنَّ في دارِهم سِنَّورًا، فقال النَّبِيّ ﷺ:"السِّنَّورُ سَبُع" (1) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انصار کے ایک گھر تشریف لائے اور ان کے قریب دوسرے گھروں میں نہیں گئے، ان پر یہ بات گراں گزری تو عرض کی: ”یا رسول اللہ! آپ فلاں کے گھر تشریف لے گئے لیکن ہمارے ہاں نہیں آئے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے گھر میں کتا ہے۔“ انہوں نے عرض کی: ”ان کے گھر میں بھی تو بلی ہے،“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلی درندہ (طہارت والا) ہے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطهارة/حدیث: 662]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لضعف عيسى بن المسيب، وبه ضعَّفه الذهبي في "تلخيصه"» [ترقيم الرساله 662] [ترقيم الشركة 654]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف عيسى بن المسيب
حدیث نمبر: 1176
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا أَبُو النَّضْرِ هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، ثنا عِيسَى يَعْنِي ابْنَ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِي دَارَ قَوْمٍ مِنَ الْأَنْصَارِ وَدُونَهُمْ دَارٌ يَعْنِي لَا يَأْتِيهَا فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ تَأْتِي دَارَ فُلَانٍ وَلَا تَأْتِي دَارَنَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ فِي دَارِكُمْ كَلْبًا" قَالَ: فَإِنَّ فِي دَارِهِمْ سِنَّوْرًا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" السِّنَّوْرُ سَبْعٌ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم انصار کے گھروں میں آئے اور ان کے علاوہ بھی گھر تھے ان میں نہیں آئے، ان پر یہ گراں گزرا، انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ فلاں فلاں کے گھروں میں جاتے ہیں اور ہمارے گھروں میں نہیں آتے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے گھروں میں کتے ہیں۔“ راوی کہتا ہے کہ ان کے گھروں میں بلی تھی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلی بھی درندہ ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1176]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ أخرجه احمد 2/327»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 1188
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْعَبَّاسُ الدُّورِيُّ، ثنا أَبُو النَّضْرِ، وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، ثنا الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ، ثنا أَبُو النَّضْرِ هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، ثنا عِيسَى يَعْنِي ابْنَ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِي دَارَ قَوْمٍ مِنَ الْأَنْصَارِ وَدُونَهُمْ دَارٌ لَا يَأْتِيهَا فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ تَأْتِي دَارَ فُلَانٍ وَلَا تَأْتِي دَارَنَا؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ فِي دَارِكُمْ كَلْبًا" قَالَ: فَإِنَّ فِي دَارِهِمْ سِنَّوْرًا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" السِّنَّوْرُ سَبُعٌ" أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ، قَالَ: قَالَ أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ الْحَافِظُ: عِيسَى بْنُ الْمُسَيِّبِ صَالِحٌ فِيمَا يَرْوِيهِ وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، قَالَ: قَالَ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ: عِيسَى بْنُ الْمُسَيِّبِ صَالِحُ الْحَدِيثِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم انصار کے گھروں میں آتے تھے اور ان کے علاوہ بھی گھر تھے لیکن ان میں نہیں آتے تھے، ان پر یہ گراں گزرا تو انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ فلاں کے گھروں میں جاتے ہیں اور ہمارے گھر نہیں آتے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے گھر میں کتا ہے۔“ انہوں نے کہا: ان کے گھروں میں تو بلی ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلی بھی درندہ ہے۔“ (ب) ابواحمد بن عدی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ روایت بیان کرنے میں عیسیٰ بن مسیب صالح ہے۔ (ج) حافظ علی بن عمر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ عیسیٰ بن مسیب صالح الحدیث ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1188]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 1585
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْتِي دَارَ قَوْمٍ مِنَ الْأَنْصَارِ وَدُونَهُمْ دَارٌ، فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، تَأْتِي دَارَ فُلَانٍ وَلَا تَأْتِي دَارَنَا؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِأَنَّ فِي دَارِكُمْ كَلْبًا". قَالُوا: فَإِنَّ فِي دَارِهِمْ سِنَّوْرًا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" السِّنَّوْرُ سَبُعٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ الْمُسَيِّبِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ تَقَدَّمَ الْوُضُوءُ بِفَضْلِهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ الْمُسَيِّبِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ تَقَدَّمَ الْوُضُوءُ بِفَضْلِهَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انصار کے ایک محلے میں تشریف لائے، جس سے پہلے ایک اور محلہ بھی تھا وہاں کے لوگوں کو یہ بات گراں گزری، اُنہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ فلاں محلے میں تشریف لائے ہیں، اور ہمارے محلے میں تشریف نہیں لائے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کی وجہ یہ ہے کہ تمہارے محلے میں کتا تھا، لوگوں نے عرض کی: تو اُن کے محلے میں بلی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بلی، ایک درندہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن مسیب ہے اور وہ ضعیف ہے، بلی کے بچائے ہوئے (یعنی جوٹھے) پانی کے ذریعے وضو کرنے سے متعلق حدیث پہلے گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1585]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن مسیب ہے اور وہ ضعیف ہے، بلی کے بچائے ہوئے (یعنی جوٹھے) پانی کے ذریعے وضو کرنے سے متعلق حدیث پہلے گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1585]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8142»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف