الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
150. بَابُ الْوَفَاءِ بِالْوَعْدِ .
وعدے کو پورا کرنا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 6836 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
مسند احمد: 23438
الفتح الربانی: 9760
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2827
حدیث نمبر: 6836
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ شَرَطَ لِأَخِيهِ شَرْطًا لَا يُرِيدُ أَنْ يَفِيَ لَهُ بِهِ فَهُوَ كَالْمُدْلِي جَارَهُ إِلَى غَيْرِ مَنَعَةٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اپنے بھائی کے ساتھ کوئی ایسی شرط طے کرے، جسے پورا کرنے کا اس کا ارادہ نہ ہو، تو وہ ایسے شخص کی مانند ہے، جو اپنے پڑوی کو کسی ایسے ضرر میں مبتلا کر دے، جس کو وہ (پڑوی اپنے آپ سے) نہ روک سکے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، وہ تدلیس کرنے والا ہے، لیکن ثقہ ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6836]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22928»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 23438
حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبرَنَا حَجَّاجٌ ، عَنْ عَبدِ الرَّحْمَنِ بنِ عَابسٍ ، عَنْ أَبيهٍِ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَنْ شَرَطَ لِأَخِيهِ شَرْطًا لَا يُرِيدُ أَنْ يَفِيَ لَهُ بهِ، فَهُوَ كَالْمُدْلِي جَارَهُ إِلَى غَيْرِ مَنَعَةٍ" .
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے جو شخص اپنے بھائی سے کوئی وعدہ کرے جسے پورا کرنے کا اس کا کوئی ارادہ نہ ہو تو یہ ایسے ہے جیسے کوئی شخص اپنے پڑوسی کو ایک ایسے شخص کے حوالے کر دے جس کی کوئی اہمیت نہ ہو۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23438]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف حجاج و عنعنته، وتفرده بهذا الحديث
حدیث نمبر: 9760
عَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ شَرَطَ لِأَخِيهِ شَرْطًا لَا يُرِيدُ أَنْ يَفِيَ لَهُ بِهِ فَهُوَ كَالْمُدْلِي جَارَهُ إِلَى غَيْرِ مَنَعَةٍ
۔ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے اپنے بھائی سے کوئی شرط لگائی، جبکہ اس کا اس کو پورا کرنے کا ارادہ نہ ہو تو وہ اس آدمی کی طرح ہے، جو اپنے بھائی کو ایسی ہمسایہ (قوم) کے سپرد کر رہا ہے، جن کے پاس (دشمن سے بچنے کی) کوئی قوت نہیں ہے۔ [الفتح الربانی/القسم الخامس: مسائل الترهيب من الكبائر وسائر المعاصي/حدیث: 9760]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، حجاج بن ارطاة مدلس وقد عنعن، وقد تفرد بھذا الحديث، وليس بذالك القوي، أخرجه ابن ابي شيبة: 7/ 96، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23438 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23831»
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
حدیث نمبر: 7060
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ شَرَطَ لِأَخِيهِ شَرْطًا لَا يُرِيدُ أَنْ يَفِيَ لَهُ بِهِ فَهُوَ كَالْمُدْلِي جَارَهْ إِلَى غَيْرِ مَنْعَةٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ ثِقَةُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ ثِقَةُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اپنے کسی بھائی کے ساتھ کوئی شرط طے کرتا ہے، اور اس کا یہ ارادہ نہیں ہوتا کہ وہ شرط کو پورا کرے گا، تو وہ ایسے شخص کی مانند ہے، جو اپنے پڑوسی کو کسی ایسی مشکل میں گرفتار کروا دیتا ہے، جس سے وہ نکل نہ سکے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، وہ ثقہ اور تدلیس کرنے والا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7060]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، وہ ثقہ اور تدلیس کرنے والا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7060]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22928»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 2827
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: "اشْتَرَى حُذَيْفَةُ نَاقَةً مِنْ رَجُلَيْنِ مِنَ النَّخَعِ، وَشَرَطَ لَهُمَا رِضَاهُمَا مِنَ النَّقْدِ، فَجَاءَ بِهِمَا إِلَى مَنْزِلِهِ، فَأَخْرَجَ لَهُمَا كِيسًا فَأَفْسَلَا عَلَيْهِ، ثُمَّ أَخْرَجَ لَهُمَا كِيسًا فَأَفْسَلَا، فَقَالَ حُذَيْفَةُ: أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْكُمَا، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ شَرَطَ عَلَى صَاحِبِهِ شَرْطًا لَمْ يَقْبَلْهُ بِهِ كَانَ كَالْمُدْلِي تِجَارَةً إِلَى غَيْرِ مَنْفَعَةٍ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: "اشْتَرَى حُذَيْفَةُ مِنْ رَجُلٍ نَاقَةً بِأَرْبَعِمِائَةٍ، وَشَرَطَ لَهُ رِضَاهُ مِنَ النَّقْدِ، فَأَتَاهُ بِرَجُلٍ مِنْ أَصْبَهَانَ كَانَ أَبْصَرَ بِالْوَرِقِ مِنْهُ، فَأَخْرَجَ لَهُ حُذَيْفَةُ كِيسًا فَفَسَلَ عَامَّتَهُ، ثُمَّ أَخْرَجَ إِلَيْهِ كِيسًا فَفَسَلَ عَامَّتَهُ، ثُمَّ أَخْرَجَ إِلَيْهِ كِيسًا فَفَسَلَ عَامَّتَهُ، فَقَالَ: إِنِّي أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْكُمْ - ثَلَاثًا يَقُولُهَا - إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ شَرَطَ لِأَخِيهِ شَرْطًا لَا يُرِيدُ أَنْ يَفِيَ لَهُ بِهِ فَهُوَ...".

سیدنا حذیفہ بن الیمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے قبیلہ نخع کے دو افراد سے ایک اونٹنی خریدی اور یہ شرط رکھی کہ وہ نقدی کی پرکھ پر مطمئن ہوں گے، پھر وہ انہیں اپنے گھر لے آئے اور ان کے سامنے رقم کی ایک تھیلی نکالی تو انہوں نے اسے ناقص قرار دے دیا، پھر دوسری تھیلی نکالی تو اسے بھی ناقص قرار دیا، اس پر سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: «أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْكُمَا» ”میں تم دونوں سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں“، بے شک میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس نے اپنے ساتھی کے ساتھ کوئی ایسی شرط رکھی جسے (پورا کیے جانے کے باوجود) اس نے قبول نہ کیا، تو وہ اس شخص کی طرح ہے جو نفع کے بغیر تجارت کی مشقت اٹھانے والا ہو۔“ امام حارث بن محمد بن ابی اسامہ کی روایت میں ہے کہ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ایک شخص سے چار سو درہم میں اونٹنی خریدی اور نقدی پر اس کی رضامندی کی شرط رکھی، وہ شخص اپنے ساتھ اصفہان کا ایک آدمی لایا جو سکوں کی پہچان میں اس سے زیادہ ماہر تھا، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اس کے سامنے باری باری تین تھیلیاں نکالیں لیکن اس نے ہر بار اکثر سکوں کو ناقص قرار دے دیا، جس پر انہوں نے تین مرتبہ «أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْكُمْ» ”میں تم لوگوں سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں“ کہا اور فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس نے اپنے بھائی کے لیے کوئی ایسی شرط رکھی جسے پورا کرنے کا اس کا ارادہ نہ ہو تو وہ...“۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب البيوع/حدیث: 2827]
تخریج الحدیث: «حجاج بن أرطاة: صدوق كثير الخطأ والتدليس (التقريب، من الحفظ) وقد عنعن، وتابعه يزيد بن هارون عنه عند الحارث بالعنعنة أيضا؛ أبو خالد الأحمر: صدوق يخطئ (من الحفظ)؛ عبد الرحمن بن عابس وأبوه ثقتان (من الحفظ)»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ فيه حجاج بن أرطاة مدلس وقد عنعن