🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
108. عبيد بن أبي مليكة، عن ابن عباس
عبید بن ابی ملیکہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 11200 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 11200، 10717
سنن ابن ماجہ: 3061
سنن دارقطنی: 2736
المستدرک علی الصحیحین: 1756
الجامع الكامل: 5225
السنن الكبرى للبيهقي: 9656
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11200
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ : وَلَا أَعْلَمُ الثَّوْرِيَّ إِلَّا حَدَّثَنَا، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: آيَةُ مَا بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْمُنَافِقِينَ أَنَّهُمْ لَا يَتَضَلَّعُونَ مِنْ زَمْزَمَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”ہمارے اور منافقین کے درمیان نشانی یہ ہے کہ وہ زمزم سے سیر ہو کر نہیں پیتے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11200]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 124، حدیث 11246»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 94، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1744، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3061، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9758، 9759، 9760، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2736، 2737، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9110، 9111، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 24653، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10763»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3061
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ جَالِسًا، فَجَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: مِنْ أَيْنَ جِئْتَ؟، قَالَ: مِنْ زَمْزَمَ، قَالَ: فَشَرِبْتَ مِنْهَا كَمَا يَنْبَغِي، قَالَ: وَكَيْفَ؟، قَالَ: إِذَا شَرِبْتَ مِنْهَا، فَاسْتَقْبِلْ الكَعْبةَ وَاذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ، وَتَنَفَّسْ ثَلَاثًا، وَتَضَلَّعْ مِنْهَا، فَإِذَا فَرَغْتَ فَاحْمَدِ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ آيَةَ مَا بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْمُنَافِقِينَ، إِنَّهُمْ لَا يَتَضَلَّعُونَ مِنْ زَمْزَمَ".
محمد بن عبدالرحمٰن بن ابی بکر کہتے ہیں کہ میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا تھا کہ اتنے میں ان کے پاس ایک شخص آیا، تو انہوں نے پوچھا کہ تم کہاں سے آئے ہو؟ اس نے کہا: زمزم کے پاس سے، پوچھا: تم نے اس سے پیا جیسا پینا چاہیئے، اس نے پوچھا: کیسے پینا چاہیئے؟ کہا: جب تم زمزم کا پانی پیو تو کعبہ کی طرف رخ کر کے کھڑے ہو اور اللہ کا نام لو، اور تین سانس میں پیو، اور خوب آسودہ ہو کر پیو، پھر جب فارغ ہو جاؤ تو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرو، اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”ہمارے اور منافقوں کے درمیان فرق یہ ہے کہ وہ سیر ہو کر زمزم کا پانی نہیں پیتے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3061]
حضرت محمد بن عبدالرحمن بن ابی بکر رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ایک آدمی ان کے پاس آیا۔ انہوں نے پوچھا: ”کہاں سے آئے ہو؟“ اس نے کہا: ”زمزم سے۔“ فرمایا: ”کیا تم نے اس میں سے اس طرح پیا ہے جس طرح پینا چاہیے؟“ اس نے کہا: ”وہ کس طرح ہے؟“ فرمایا: ”جب تو اس چاہ (زمزم) سے پانی پیے تو قبلے کی طرف منہ کر، اللہ کا نام لے، تین سانس لے اور سیر ہو کر پی۔ جب تو پی چکے تو اللہ عزوجل کا شکر ادا کر کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”ہمارے اور منافقوں کے درمیان (پہچان کے لیے) یہ علامت ہے کہ وہ زمزم سیر ہو کر نہیں پیتے۔“““ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3061]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 6442، ومصباح الزجاجة: 1063) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (سند میں اختلاف کی وجہ سے یہ حدیث ضعیف ہے، ملاحظہ ہو: الإروا ء: 1125)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2699 ترقیم الرسالہ : -- 2736
ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارِ بْنِ الرَّيَّانِ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا أَبُو زِيَادٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، فَقَالَ لَهُ: مِنْ أَيْنَ جِئْتَ؟ فَقَالَ شَرِبْتُ: مِنْ زَمْزَمَ، فَقَالَ لَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَشَرِبْتَ مِنْهَا كَمَا يَنْبَغِي؟ قَالَ: وَكَيْفَ ذَاكَ يَا ابْنَ عَبَّاسٍ؟ قَالَ: إِذَا شَرِبْتَ مِنْهَا فَاسْتَقْبِلِ الْقِبْلَةَ وَاذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ، وَتَنَفَّسَ ثَلاثًا وَتَضَلَّعْ مِنْهَا، فَإِذَا فَرَغْتَ فَاحْمَدِ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " آيَةٌ بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْمُنَافِقِينَ أَنَّهُمْ لا يَتَضَلَّعُونَ مِنْ زَمْزَمَ" .
عبداللہ بن ابوملیکہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا عبداللہ بن عباس کی خدمت میں حاضر ہوا اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اس سے دریافت کیا: ”تم کہاں سے آئے ہو؟“ اس نے جواب دیا: ”میں آب زم زم پی کر آ رہا ہوں۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اس سے دریافت کیا: ”کیا تم نے اسے اسی طرح پیا ہے، جیسے پینا چاہیے تھا؟“ اس نے دریافت کیا: ”اے سیدنا ابن عباس! وہ کیسے (پیا جاتا ہے)؟“ تو سیدنا عبداللہ بن عباس نے فرمایا: ”جب تم اسے پینا ہو، تو قبلہ کی طرف رخ کرو اور اللہ کا نام لو، اور پھر تین سانسوں میں پیو اور زیادہ مقدار میں پیو، جب تم اسے پی لے لو، تو اللہ کی حمد بیان کرو، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ہمارے اور منافقین کے درمیان بنیادی فرق ہے، وہ (منافقین) زم زم زیادہ مقدار میں نہیں پیتے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2736]
ترقیم العلمیہ: 2699
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 94، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1744، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3061، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 9758، 9759، 9760، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2736، 2737، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 9110، 9111، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 24653، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 10763، 11246»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1756
أخبرنا أبو سعيد أحمد بن يعقوب الثَّقفي، حدثنا أحمد بن يحيى، حدثنا محمد بن الصبَّاح، حدثنا إسماعيل بن زكريا، عن عثمان بن الأسوَد، قال: جاء رجلٌ إلى ابن عباسٍ، فقال له: من أين جئتَ؟ فقال: شربتُ من زمزم، فقال له ابن عباس: أشربتَ منها كما ينبغي؟ قال: وكيف ذاك يا أبا عباس؟ قال: إذا شربتَ منها فاستقبِلِ القِبلةَ، واذكُر اسمَ الله، وتنفَّسْ ثلاثًا، وتضلَّعْ منها، وإذا فرغتَ فاحمَدِ الله، فإنَّ رسولَ الله ﷺ قال:"آيةٌ بينَنا وبينَ المنافقين أنَّهم لا يَتضلَّعون من زمزمَ" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه، إن كان عثمان بن الأَسوَد سَمِع من ابن عباس (2) .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان کے پاس ایک شخص آیا تو انہوں نے اس سے پوچھا: تم کہاں سے آئے ہو؟ اس نے کہا: میں نے زمزم کا پانی پیا ہے، ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: کیا تم نے اسے ویسے پیا جیسا پینے کا حق ہے؟ اس نے پوچھا: اے ابوعباس! وہ کیسے؟ انہوں نے فرمایا: جب تم اسے پیو تو قبلہ رخ ہو جاؤ، اللہ کا نام لو، تین سانسوں میں پیو، خوب پیٹ بھر کر پیو، اور جب فارغ ہو جاؤ تو اللہ کی حمد بیان کرو، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہمارے اور منافقین کے درمیان نشانی یہ ہے کہ وہ زمزم کا پانی پیٹ بھر کر نہیں پیتے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے اگر عثمان بن اسود کا سماع ابن عباس سے ثابت ہو، اور انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أول كتاب المناسك/حدیث: 1756]
تخریج الحدیث: «حديث ضعيف، وهذا إسناد سقط منه الواسطة بين عثمان بن الأسود وابن عباس في رواية "المستدرك" هذه، وهو ابن أبي مليكة، فقد أثبته البيهقي في "السنن الكبرى" 5/ 147 حيث رواه عن الحاكم نفسه بإسناده ومتنه. وقد اضطرب الرواة عن عثمان بن الأسود في تسمية ابن أبي مليكة، فسماه بعضهم: ...» [ترقيم الرساله 1756] [ترقيم الشركة 1744]

الحكم على الحديث:
حديث ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5225
5225. عن محمد بن عبدالرحمن بن أبي بكر، قال: كنت عند ابن عباس جالساً، فجاءه رجل فقال: من أين جئتَ؟ قال: من زمزم. قال: فشربتَ منها كما ينبغي؟ قال: وكيف؟ قال: إذا شربت منها فاستقبل القبلة، واذكر اسم الله، وتنفّس ثلاثاً، وتضلّع منها. فإذا فرغت فاحمد الله عزوجل، فإنّ رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: إنّ آية ما بيننا وبين المنافقين إنهم لا يتضلّعون من زمزم.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه ابن ماجه (3016) عن علي بن محمد، حدثنا عبيدالله بن موسى، عن عثمان بن الأسود، عن محمد بن عبدالرحمن بن أبي بكر، فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9656
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ الْأَسْوَدِ، حَدَّثَنِي جَلِيسٌ لِابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ لِي ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ مِنْ أَيْنَ جِئْتَ؟ قُلْتُ: شَرِبْتُ مِنْ زَمْزَمَ، قَالَ: شَرِبْتَ كَمَا يَنْبَغِي؟ قُلْتُ: كَيْفَ أَشْرَبُ؟ قَالَ: إِذَا شَرِبْتَ فَاسْتَقْبِلِ الْقِبْلَةَ ثُمَّ اذْكُرِ اسْمَ اللهِ ثُمَّ تَنَفَّسْ ثَلَاثًا وَتَضَلَّعْ مِنْهَا فَإِذَا فَرَغْتَ فَاحْمَدِ اللهَ فَإِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" آيَةُ مَا بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْمُنَافِقِينَ أَنَّهُمْ لَا يَتَضَلَّعُونَ مِنْ زَمْزَمَ".
عثمان بن اسود رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم کو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ایک ہم نشین نے کہا کہ مجھے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تو کہاں سے آیا ہے؟ میں نے کہا: میں نے زمزم پیا ہے، تو انہوں نے کہا: کیا تم نے «كَمَا حَقِّهِ» ”کما حقہ“ پیا ہے؟ میں نے کہا: میں کیسے پیوں؟ انہوں نے کہا: جب تو پینے لگے تو قبلے کی طرف منہ کر، پھر اللہ کا نام لے، پھر تین سانس لے اور جی بھر کے پی اور جب تو فارغ ہو جائے تو اللہ کی حمد بیان کر، بیشک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”ہمارے اور منافقوں کے درمیان نشانی یہ ہے کہ وہ پیٹ بھر کر زمزم نہیں پیتے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9656]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10717
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا السَّاجِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ هَارُونَ أَبُو عَلْقَمَةَ الْفَرْوِيُّ ، ثَنَا قُدَامَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَشْجَعِيُّ ، عَنْ مَخْرَمَةَ بْنِ بُكَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عَلَامَةُ مَا بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْمُنَافِقِينَ أَنَّهُمْ لَا يَتَضَلَّعُونَ مِنْ زَمْزَمَ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہمارے اور منافقین کے درمیان فرق کی نشانی یہ ہے کہ وہ زمزم سے شکم سیر ہو کر نہیں پیتے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10717]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 314، حدیث 10763»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 94، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1744، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3061، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9758، 9759، 9760، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2736، 2737، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9110، 9111، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 24653، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11246»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں