الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
151. أبو عمر يحيى بن عبيد، عن ابن عباس
ابوعمر یحییٰ بن عبید کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 12570 (کل: 14 مقامات، 8 کتب)
سنن ابوداود: 3713
بلوغ المرام: 1072
مسند احمد: 1963
مصنف ابن ابی شیبہ: 25401
الفتح الربانی: 7484
السنن الكبرى للبيهقي: 17421
1 تا 10
حدیث نمبر: 12570
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي عُمَرَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُنْقَعُ لَهُ الزَّبِيبُ فَيَشْرَبُهُ الْيَوْمَ وَالْغَدَ، وَبَعْدَ الْغَدِ إِلَى مَسَاءِ لَيْلَتِهِ، ثُمَّ يَأْمُرُ بِهِ يُسْقَى أَوْ يُهَرَاقُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کشمش بھگوئی جاتی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے اسی دن، اگلے دن اور اس کے بعد والے دن کی شام تک پیتے، پھر حکم دیتے کہ اسے پلا دیا جائے یا بہا دیا جائے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12570]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 111، حدیث 12624»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2004، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5384، 5386، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5754 / 4، 5755 / 5، 5753 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5227، 5228، 5229، 6820، 6821، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3713، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3399، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17509، 17508، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1988، 2097، 2176، 2649، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2837، 2838، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16954، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 24314، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11814، 12626، 12623، 12625، 12627، 12628، 12629، 12630، 12631، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1247»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2004، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5384، 5386، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5754 / 4، 5755 / 5، 5753 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5227، 5228، 5229، 6820، 6821، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3713، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3399، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17509، 17508، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1988، 2097، 2176، 2649، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2837، 2838، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16954، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 24314، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11814، 12626، 12623، 12625، 12627، 12628، 12629، 12630، 12631، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1247»
ترقیم عبدالباقی: 2004 ترقیم شاملہ: -- 5226
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدٍ أَبِي عُمَرَ الْبَهْرَانِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يُنْتَبَذُ لَهُ أَوَّلَ اللَّيْلِ فَيَشْرَبُهُ إِذَا أَصْبَحَ يَوْمَهُ ذَلِكَ، وَاللَّيْلَةَ الَّتِي تَجِيءُ، وَالْغَدَ وَاللَّيْلَةَ الْأُخْرَى، وَالْغَدَ إِلَى الْعَصْرِ، فَإِنْ بَقِيَ شَيْءٌ سَقَاهُ الْخَادِمَ أَوْ أَمَرَ بِهِ فَصُبَّ ".
معاذ عنبری نے کہا: ہمیں شعبہ نے یحییٰ بن عبید ابوعمر بہرانی سے روایت بیان کی، کہا: میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے رات کے ابتدائی حصے میں (کھجوریں) پانی میں ڈال دی جاتی تھیں، جب آپ صبح کرتے تو اسے (پیتے) اور جو رات آتی (اس میں) پیتے اور صبح کو اور اگلی رات کو اس کے بعد کا دن عصر تک، اگر کچھ بچ جاتا تو خادم کو پلا دیتے (تا کہ ختم ہو جائے) یا (اگر کوئی پینے والا نہ ہوتا یا بچ جاتی تو) اس کو گرا دینے کا حکم دیتے۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5226]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے رات کے آغاز میں پانی میں کھجوریں ڈالی جاتیں، جب صبح ہوتی، آپ اس کو پی لیتے، دن بھر پیتے، بعد والی رات پیتے، اگلا دن پیتے، اگلی رات پیتے، اس سے اگلا دن عصر تک پیتے، اگر کچھ بچ جاتا، اسے خادم کو پلا دیتے یا اس کو انڈیل دینے کا حکم دے دیتے۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5226]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2004
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2004 ترقیم شاملہ: -- 5227
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ يَحْيَى الْبَهْرَانِيِّ ، قَالَ: ذَكَرُوا النَّبِيذَ عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فَقَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يُنْتَبَذُ لَهُ فِي سِقَاءٍ، قَالَ شُعْبَةُ: مِنْ لَيْلَةِ الِاثْنَيْنِ فَيَشْرَبُهُ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَالثُّلَاثَاءِ إِلَى الْعَصْرِ، فَإِنْ فَضَلَ مِنْهُ شَيْءٌ سَقَاهُ الْخَادِمَ أَوْ صَبَّهُ ".
محمد بن جعفر نے کہا: ہمیں شعبہ نے یحییٰ بہرانی سے حدیث بیان کی، کہا: لوگوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کے سامنے نبیذ کا ذکر کیا تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے پیر کی رات کو مشکیزے میں (پانی کے ساتھ کھجور ڈال کر) نبیذ بنائی جاتی تھی تو آپ اسے پیر کو اور منگل کو عصر تک پیتے، اگر اس میں سے کچھ بچ جاتا تو خادم کو پلا دیتے یا گرا دیتے۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5227]
یحییٰ بہرانی بیان کرتے ہیں، لوگوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس نبیذ کا ذکر چھیڑا، تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مشکیزہ میں نبیذ بنایا جاتا تھا، شعبہ کہتے ہیں، سوموار کی رات، تو آپ اسے سوموار کی صبح سے منگل کی عصر تک پیتے، اگر اس سے کچھ بچ جاتا، خادم کو پلا دیتے، یا انڈیل دیتے۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5227]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2004
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2004 ترقیم شاملہ: -- 5228
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ ، وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَاللَّفْظُ لِأَبِي بَكْرٍ، وَأَبِي كُرَيْبٍ، قَالَ إِسْحَاقُ: أَخْبَرَنَا، وقَالَ الْآخَرَانِ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي عُمَرَ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُنْقَعُ لَهُ الزَّبِيبُ، فَيَشْرَبُهُ الْيَوْمَ وَالْغَدَ وَبَعْدَ الْغَدِ إِلَى مَسَاءِ الثَّالِثَةِ، ثُمَّ يَأْمُرُ بِهِ فَيُسْقَى أَوْ يُهَرَاقُ ".
ابومعاویہ نے اعمش سے، انہوں نے ابوعمر سے، انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کشمش کو پانی میں ڈال دیا جاتا، آپ اس نبیذ کو اس دن اور اس سے اگلے دن اور اس کے بعد والے تیسرے دن کی شام تک نوش فرماتے، پھر آپ حکم دیتے تو وہ دوسروں کو پلا دی جاتی تھی یا گرا دی جاتی تھی۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5228]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے منقہ پانی میں ڈالا جاتا، تو آپ اسے اس دن پیتے، اگلے دن پیتے اور تیسرے دن کی شام تک پیتے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو پلانے یا بہانے کا حکم دیتے۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5228]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2004
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2004 ترقیم شاملہ: -- 5229
وحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ يَحْيَي بْنِ أَبِي عُمَرَ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُنْبَذُ لَهُ الزَّبِيبُ فِي السِّقَاءِ، فَيَشْرَبُهُ يَوْمَهُ وَالْغَدَ وَبَعْدَ الْغَدِ، فَإِذَا كَانَ مَسَاءُ الثَّالِثَةِ شَرِبَهُ وَسَقَاهُ فَإِنْ فَضَلَ شَيْءٌ أَهَرَاقَهُ ".
جریر نے اعمش سے، انہوں نے یحییٰ ابوعمر سے، انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مشک میں کشمش ڈال دی جاتی تھی، آپ اس کو اس دن پیتے اور اس کے اگلے دن اور اس کے بعد والے دن تک پیتے اور جب تیسرے دن کی شام ہوتی تو آپ اس کو خود پیتے، کسی اور کو پلاتے، پھر اگر بچ جاتا تو اس کو بہا دیتے۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5229]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مشکیزے میں منقہ کا نبیذ بھگویا جاتا، تو آپ دن بھر پیتے، اگلا دن پیتے، تیسرے دن پیتے اور جب شام ہو جاتی تو خود پیتے، پلاتے، اگر کچھ بچ جاتا، تو اسے بہا دیتے۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5229]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2004
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2004 ترقیم شاملہ: -- 5230
وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَلَفٍ ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ بْنُ عَدِيٍّ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ زَيْدٍ ، عَنْ يَحْيَي أَبِي عُمَرَ النَّخَعِيِّ ، قَالَ: سَأَلَ قَوْمٌ ابْنَ عَبَّاسٍ ، عَنْ بَيْعِ الْخَمْرِ وَشِرَائِهَا وَالتِّجَارَةِ فِيهَا، فَقَالَ: أَمُسْلِمُونَ أَنْتُمْ؟ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: فَإِنَّهُ لَا يَصْلُحُ بَيْعُهَا وَلَا شِرَاؤُهَا وَلَا التِّجَارَةُ فِيهَا، قَالَ: فَسَأَلُوهُ عَنِ النَّبِيذِ، فَقَالَ: " خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ ثُمَّ رَجَعَ، وَقَدْ نَبَذَ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فِي حَنَاتِمَ وَنَقِيرٍ وَدُبَّاءٍ، فَأَمَرَ بِهِ فَأُهْرِيقَ، ثُمَّ أَمَرَ بِسِقَاءٍ فَجُعِلَ فِيهِ زَبِيبٌ وَمَاءٌ فَجُعِلَ مِنَ اللَّيْلِ، فَأَصْبَحَ فَشَرِبَ مِنْهُ يَوْمَهُ ذَلِكَ وَلَيْلَتَهُ الْمُسْتَقْبَلَةَ وَمِنَ الْغَدِ حَتَّى أَمْسَى، فَشَرِبَ وَسَقَى فَلَمَّا أَصْبَحَ أَمَرَ بِمَا بَقِيَ مِنْهُ فَأُهْرِيقَ ".
زید نے ابوعمر یحییٰ نخعی سے روایت کی، کہا: کچھ لوگوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے شراب بیچنے، خریدنے اور اس کی تجارت کے متعلق سوال کیا۔ تو انہوں نے پوچھا: کیا تم لوگ مسلمان ہو؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: شراب کا بیچنا، خریدنا اور اس کی تجارت کرنا جائز نہیں ہے۔ پھر انہوں نے نبیذ کے متعلق سوال کیا۔ حضرت ابن عباس نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک سفر پر تشریف لے گئے پھر آپ کی واپسی ہوئی۔ آپ کے ساتھیوں نے سبز گھڑوں، کریدی ہوئی لکڑی اور کدو کے برتنوں میں نبیذ بنائی ہوئی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے گرا دینے کا حکم دیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مشکیزہ لانے کا حکم دیا، اس میں کشمش اور پانی ڈال دیے گئے، یہ (نبیذ) رات کو بنائی گئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی تو اس دن اس کو پیا، اگلی رات کو پیا، پھر اگلے دن شام تک پیا، پیا اور پلایا، جب اگلی صبح ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بچ گیا تھا اس کے بارے میں حکم دیا تو اسے گرا دیا گیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5230]
ابوعمر نخعی بیان کرتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے شراب کی خرید و فروخت اور اس کی تجارت کے بارے میں سوال کیا؟ انہوں نے پوچھا: ”کیا تم مسلمان ہو؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں، تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: ”واقعہ یہ ہے کہ اس کو بیچنا، اس کو خریدنا اور اس کی تجارت کچھ بھی جائز نہیں ہے“، تو انہوں نے ان سے نبیذ کے بارے میں سوال کیا؟ تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جواب دیا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفر پر نکلے، پھر واپس آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ ساتھی سبز گھڑوں، تونبے اور چٹھو میں نبیذ بنا چکے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بہانے کا حکم دیا۔ پھر مشکیزہ لانے کا حکم دیا، اس میں منقہ اور پانی ڈالا گیا، رات بھر اسی طرح رہا، صبح ہوئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے وہ دن پیا اور اگلی رات پیا، اگلا دن شام تک پیا اور پلایا، جب صبح ہو گئی تو جو اس میں بچ گیا تھا، اس کو بہانے کا حکم دیا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5230]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2004
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 3713
حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي عُمَرَ يَحْيَى الْبَهْرَانِيِّ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:" كَانَ يُنْبَذُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الزَّبِيبُ، فَيَشْرَبُهُ الْيَوْمَ وَالْغَدَ وَبَعْدَ الْغَدِ إِلَى مَسَاءِ الثَّالِثَةِ، ثُمَّ يَأْمُرُ بِهِ، فَيُسْقَى الْخَدَمُ أَوْ يُهَرَاقُ"، قَالَ أَبُو دَاوُد: مَعْنَى يُسْقَى الْخَدَمُ: يُبَادَرُ بِه الْفَسَادَ، قَالَ أَبُو دَاوُد: أَبُو عُمَرَ يَحْيَى بْنُ عُبَيْدٍ الْبَهْرَانِيُّ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کشمش کی نبیذ تیار کی جاتی تو آپ اس دن پیتے، دوسرے دن پیتے اور تیسرے دن کی شام تک پیتے پھر حکم فرماتے تو جو بچا ہوتا اسے خدمت گزاروں کو پلا دیا جاتا یا بہا دیا جاتا۔ ابوداؤد کہتے ہیں: خادموں کو پلانے کا مطلب یہ ہے کہ خراب ہونے سے پہلے پہلے انہیں پلا دیا جاتا۔ [سنن ابي داود/كتاب الأشربة /حدیث: 3713]
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کشمش کی نبیذ بنائی جاتی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے اس دن، اگلے دن اور اس سے اگلے دن یعنی تیسرے دن کی شام تک استعمال کرتے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم حکم دیتے کہ ”خادموں کو پلا دی جائے یا گرا دی جائے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ”خادموں کو پلانے سے مقصود یہ ہے کہ خراب ہونے سے پہلے پہلے اسے استعمال کر لیا جائے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سند میں مذکور ابوعمر کا نام یحییٰ بن عبید البہرانی ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأشربة /حدیث: 3713]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الأشربة 9 (2004)، سنن النسائی/الأشربة 55 (5740)، سنن ابن ماجہ/الأشربة 12 (3399)، (تحفة الأشراف: 6548)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/232، 240، 287،355) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (2004)
حدیث نمبر: 1072
وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ينبذ له الزبيب في السقاء فيشربه يومه والغد وبعد الغد، فإذا كان مساء الثالثة شربه وسقاه فإن فضل شيء أهراقه. أخرجه مسلم.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے منقی کو مشکیزے میں ڈال کر نبیذ تیار کیا جاتا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو اس روز بھی اور دوسرے اور تیسرے روز بھی نوش فرماتے تھے۔ جب تیسرے روز کی شام ہوتی تو اسے نوش فرماتے اور دوسرے کو پلا دیتے اور باقی ماندہ کو گرا دیتے۔ (مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 1072]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «يُنْبَذُ لَهُ» آپ کے لیے بھگوئی جاتی تھی – «الزَّبِيبُ» کشمش – «فِي السِّقَاءِ» مشکیزے میں – «فَيَشْرَبُهُ» تو آپ اسے پیتے – «يَوْمَهُ» اسی دن – «وَالْغَدَ» اور اگلے دن – «وَبَعْدَ الْغَدِ» اور پرسوں – «فَإِذَا كَانَ» پھر جب ہوتی – «مَسَاءُ الثَّالِثَةِ» تیسرے دن کی شام – «شَرِبَهُ» تو اسے پیتے – «وَسَقَاهُ» اور (دوسروں کو) پلا دیتے – «فَإِنْ فَضَلَ شَيْءٌ» پھر اگر کچھ بچ جاتا – «أَهْرَاقَهُ» تو اسے بہا دیتے۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے مشکیزے میں کشمش بھگوئی جاتی تو آپ اسے اسی دن، اگلے دن اور اس سے اگلے دن پیتے، پھر جب تیسرے دن کی شام ہوتی تو اسے پیتے اور (دوسروں کو) پلا دیتے، پھر اگر کچھ بچ جاتا تو اسے بہا دیتے۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1072]
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے مشکیزے میں کشمش بھگوئی جاتی تو آپ اسے اسی دن، اگلے دن اور اس سے اگلے دن پیتے، پھر جب تیسرے دن کی شام ہوتی تو اسے پیتے اور (دوسروں کو) پلا دیتے، پھر اگر کچھ بچ جاتا تو اسے بہا دیتے۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1072]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الأشربة، باب إباحة النبيذ الذي لم يشتد...، حديث:2004.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1963
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي عُمَرَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" كَانَ يُنْقَعُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الزَّبِيبُ، قَالَ: فَيَشْرَبُهُ الْيَوْمَ وَالْغَدَ، وَبَعْدَ الْغَدِ إِلَى مَسَاءِ الثَّالِثَةِ، ثُمَّ يُؤْمَرُ بِهِ فَيُسْقَى أَوْ يُهَرَاقُ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کشمش پانی میں بھگوئی جاتی تھی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم اسے آج، کل اور پرسوں کی شام تک نوش فرماتے، اس کے بعد کسی دوسرے کو پلا دیتے یا پھر بہانے کا حکم دے دیتے۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 1963]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 2004.
ترقیم عوامۃ: 24314 ترقیم الشثری: -- 25401
حدثنا ابو معاوية عن الاعمش ، عن ابي عمر عن ابن عباس قال: كان رسول الله - صلى الله عليه وسلم - ينقع له الزبيب فيشربه اليوم والغد وبعد الغد إلى ان يمسي الثالثة، ثم يامر به فيسقى او يهراق.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أبو).
(٢) في [أ، ح، ز، ط]: (عمرو).
(٣) في [أ، هـ]: (إلا).
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٠٠٤)، وأحمد (١٩٦٣).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے کشمش بھگو دئیے جاتے تھے۔ چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس پانی کو پہلے، دوسرے اور تیسرے دن کی شام تک پیتے تھے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حکم دیتے تھے تو وہ بقیہ پی لیا جاتا یا گرا دیا جاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25401]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2004، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5384، 5386، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5754 / 4، 5755 / 5، 5753 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5227، 5228، 5229، 6820، 6821، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3713، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3399، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17509، 17508، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1988، 2097، 2176، 2649، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2837، 2838، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16954، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11814، 12626، 12623، 12624، 12625، 12627، 12628، 12629، 12630، 12631، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1247، ترقيم محمد عوامة: 24314»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2004، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5384، 5386، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5754 / 4، 5755 / 5، 5753 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5227، 5228، 5229، 6820، 6821، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3713، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3399، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17509، 17508، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1988، 2097، 2176، 2649، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2837، 2838، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16954، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11814، 12626، 12623، 12624، 12625، 12627، 12628، 12629، 12630، 12631، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1247، ترقيم محمد عوامة: 24314»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح