🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
799. قتادة بن دعامة، عن مطرف عن عمران
قتادہ بن دعامہ کی، مطرف کے واسطے سے، سیدنا عمران رضی اللہ عنہ سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 15323 (کل: 27 مقامات، 12 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 15323، 15304، 15327، 15339
صحیح بخاری: 4518
صحیح مسلم: 2972، 2974، 2976، 2978، 2980
سنن دارمی: 1851
مسند احمد: 19833، 19841، 19850
اللؤلؤ والمرجان: 767
مصنف ابن ابی شیبہ: 13504، 14879
الفتح الربانی: 4187، 11874
صحیح ابن حبان: 3938
الجامع الكامل: 586، 4934، 10299، 11978
السنن الكبرى للبيهقي: 8731، 8850
المعجم الاوسط: 8529
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19850
حَدَّثَنَا بَهْزٌ , وَحَدَّثَنَا عَفَّانُ الْمَعْنَى، قَالَا: ثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، قَالَ: قَالَ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ : تَمَتَّعْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأُنْزِلَ فِيهَا الْقُرْآنُ , قَالَ عَفَّانُ: وَنَزَلَ فِيهِ الْقُرْآنُ فَمَاتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يَنْهَ عَنْهَا، وَلَمْ يَنْسَخْهَا شَيْءٌ، قَالَ رَجُلٌ بِرَأْيِهِ مَا شَاءَ" .
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج تمتع کیا اور اس کے متعلق قرآن بھی نازل ہوا، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وصال تک اس سے منع نہیں فرمایا اور نہ ہی کسی چیز نے اسے منسوخ کیا، اب جو آدمی اس کے متعلق کچھ کہتا ہے وہ اپنی رائے سے کہتا ہے۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 19850]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1571، م: 1226
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 767
767 صحيح حديث عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، قَالَ: أُنْزِلَتْ آيَةُ الْمُتْعَةِ فِي كِتَابِ اللهِ، فَفَعَلْنَاهَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَمْ يُنْزَلْ قُرْآنٌ يُحَرِّمُهُ، وَلَمْ يَنْهَ عَنْهَا حَتَّى مَاتَ قَالَ رَجُلٌ بِرَأْيِهِ مَا شَاءَ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ (حج میں) تمتع کا حکم قرآن میں نازل ہوا اور ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تمتع کے ساتھ (حج) کیا، پھر اس کے بعد قرآن نے اس سے نہیں روکا اور نہ اس سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے روکا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی (لہٰذا تمتع اب بھی جائز ہے)، یہ تو ایک صاحب نے اپنی رائے سے جو چاہا کہہ دیا ہے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحج/حدیث: 767]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 65 كتاب التفسير: 2 سورة البقرة 33 باب (فمن تمتع بالعمرة إلى الحج»
وضاحت: ایک صاحب سے مراد سیّدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ ہیں جن کی رائے تمتع کے خلاف تھی۔ سیّدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ کے اس خیال کو ان کی رائے قرار دیا اور قرآن و حدیث کے خلاف اسے تسلیم نہیں کیا۔(راز)

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 13203 ترقیم الشثری: -- 13504
حدثنا ابو بكر، قال: ثنا ابو اسامة ، عن الجريري ، عن يزيد ، عن اخيه ، قال: قال لي عمران بن حصين :" اعلم إن رسول الله صلى الله عليه وسلم قد اعمر طائفة من اهله في عشرة ذي الحجة , فلم ينه عنه ولم ينزل نسخه" , قال في ذلك قائل ما شاء

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [جـ، ز، ص].
(٢) في [ن]: (اعتمر).
(٣) في [ن]: (عشرة).
(٤) صحيح؛ يزيد هو ابن عبد اللَّه بن الشخير، وأخوه مطرف.

حضرت یزید اپنے بھائی سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمران بن حصین نے مجھ سے فرمایا: جان لو بیشک رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے گھر والوں میں سے کچھ افراد کو ذی الحجہ کے دس دنوں میں عمرہ کروایا، آپ نے اس سے منع نہیں فرمایا اور نہ ہی اس کا منسوخ ہونا نازل ہوا، اس کے متعلق کہنے والے نے جو چاہا وہ کہہ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13504]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1571، 4518، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1226، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3938، 3937، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2405، 8485، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2725 / 8، 2726 / 9، 2727 / 10، 2738 / 8، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3692، 3693، 3694، 3705، 10965، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2484، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1854، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2978، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8822، 8939، 8956، 8959، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2633، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20155، 20156، 20147، 20166، 20167، 20213، 20225، 20239، 20252، 20259، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 866، والبزار فى «مسنده» برقم: 3522، 3524، 3536، 3587، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1174، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 14882، 37418، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3669، 3670، 3706، 7168، والطبراني فى «الكبير» برقم: 211، 215، 214، 212، 213، 228، 233، 234، 231، 232، 235، 236، 243، 249، 250، 248، 251، 255، 252، 254، 283، 389، 436، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1532، 8529، ترقيم محمد عوامة: 13203»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 14502 ترقیم الشثری: -- 14879
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا شبابة ، عن شعبة ، قال: حدثني حميد بن هلال قال: سمعت مطرف بن عبد الله يقول: حدثني عمران بن حصين ، قال: " جمع رسول الله صلى الله عليه وسلم بين الحج والعمرة , ثم لم ينه عنه , ولم ينزل كتابا يحرمه"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [أ، ب، جـ، ص، ز].
(٢) في [ن]: (حدثنا).
(٣) في [جـ]: (يته).
(٤) في [ن]: (يترك كتابًا بحرمته)؛ وفي [ز]: (ينزل كتاب بتحريمه).
(٥) صحيح، أخرجه مسلم (١٢٢٦) وأحمد (١٩٨٣٣).

حضرت عمران بن حصین سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج وعمرہ کو جمع فرمایا (قران کیا) پھر نہ تو آپ نے اس سے منع کیا اور نہ ہی کتاب اللہ میں اس کی حرمت نازل ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14879]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1571، 4518، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1226، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3938، 3937، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2405، 8485، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2725 / 8، 2726 / 9، 2727 / 10، 2738 / 8، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3692، 3693، 3694، 3705، 10965، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2484، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1854، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2978، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8822، 8939، 8956، 8959، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2633، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20155، 20156، 20147، 20166، 20167، 20213، 20225، 20239، 20252، 20259، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 866، والبزار فى «مسنده» برقم: 3522، 3524، 3536، 3587، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1174، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 13507، 37418، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3669، 3670، 3706، 7168، والطبراني فى «الكبير» برقم: 211، 215، 214، 212، 213، 228، 233، 234، 231، 232، 235، 236، 243، 249، 250، 248، 251، 255، 252، 254، 283، 389، 436، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1532، 8529، ترقيم محمد عوامة: 14502»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4187
عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ قَالَ: سَمِعْتُ مُطَرِّفًا قَالَ: قَالَ لِي عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: إِنِّي أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا عَسَى اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يَنْفَعَكَ بِهِ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَدْ جَمَعَ بَيْنَ حَجٍّ وَعُمْرَةٍ ثُمَّ لَمْ يَنْهَ عَنْهُ حَتَّى مَاتَ وَلَمْ يَنْزِلْ قُرْآنٌ فِيهِ يُحَرِّمُهُ، وَإِنَّهُ كَانَ يُسَلَّمُ عَلَيَّ فَلَمَّا اكْتَوَيْتُ أُمْسِكَ عَنِّي، فَلَمَّا تَرَكْتُهُ عَادَ إِلَيَّ
۔ مطرف کہتے ہیں:سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے مجھے کہا: میں تمہیں ایک حدیث بیان کرتا ہوں، امید ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں اس سے نفع پہنچائے گا، بات یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج اور عمرہ کو جمع کر کے ادا کیا تھا،پھر نہ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دنیا سے رخصت ہونے تک اس سے منع فرمایا اور نہ کوئی قرآن مجید کا ایسا حصہ نازل ہوا، جس نے اسے حرام کر دیا ہو۔ نیز میں عمران کہتا ہوں: اللہ کے فرشتے مجھے سلام کہا کرتے تھے، لیکن جب میں نے (بواسیر کے زخم کا علاج کرنے کے لیے اس کو) داغا تو انھوں نے سلام کہنا بند کر دیا، پھر جب میں نے داغنے کا یہ عمل ترک کر دیا تو وہ مجھے دوبارہ سلام کہنے لگ گئے۔ [الفتح الربانی/كتاب الحج والعمرة/حدیث: 4187]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1226، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19833 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20071»
وضاحت: فوائد: … زخم کو داغنا جائز ہے، لیکن مکروہ ہے، کیونکہیہ توکل اور ایمان کے اعلی درجے کے منافی ہے، اسی کراہت کی بنا پر فرشتوں نے سلام کا سلسلہ منقطع کر دیا تھا۔

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1226
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11874
عَنْ قَتَادَةَ عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ بَعَثَ إِلَيَّ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي مَرَضِهِ فَأَتَيْتُهُ فَقَالَ لِي إِنِّي كُنْتُ أُحَدِّثُكَ بِأَحَادِيثَ لَعَلَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يَنْفَعُكَ بِهَا بَعْدِي وَاعْلَمْ أَنَّهُ كَانَ يُسَلَّمُ عَلَيَّ فَإِنْ عِشْتُ فَاكْتُمْ عَلَيَّ وَإِنْ مِتُّ فَحَدِّثْ إِنْ شِئْتَ وَفِي رِوَايَةٍ وَإِنَّهُ كَانَ يُسَلَّمُ عَلَيَّ فَلَمَّا اكْتَوَيْتُ أَمْسَكَ عَنِّي فَلَمَّا تَرَكْتُهُ عَادَ إِلَيَّ وَاعْلَمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَدْ جَمَعَ بَيْنَ حَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ ثُمَّ لَمْ يَنْزِلْ فِيهَا كِتَابٌ وَلَمْ يَنْهَ عَنْهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ رَجُلٌ فِيهَا بِرَأْيِهِ مَا شَاءَ
مطرف بن عبداللہ سے مروی ہے کہ سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ مرض الموت میں مبتلا تھے، انہوں نے مجھے پیغام بھیج کر بلوایا، جب میں ان کی خدمت میں آیا تو انہوں نے مجھ سے کہا: میں آپ کو احادیث سنایا کرتا تھا، امید ہے کہ میرے بعد اللہ تعالیٰ ان احادیث سے فائدہ پہنچائے گا، تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ شدت مرض کے دوران میرے صبر کرنے کی وجہ سے اللہ کے فرشتے آکر مجھے سلام کہا کرتے تھے، اگر میں زندہ رہوں تو تم میری اس بات کا لوگوں کے سامنے اظہار نہ کرنا اور اگر میرا انتقال ہو جائے تو چاہو تو لوگوں کو بتلا دینا۔ ایک روایت میں ہے: اللہ کے فرشتے مجھے سلام کہا کرتے تھے، مگر جب میں نے اپنے زخم کو داغ لگوایا تو سلام کا یہ سلسلہ مجھ سے رک گیا، پھر جب میں نے اس عمل کو ترک کیا تو یہ سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا۔ تم یہ بھی جان رکھو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج اور عمرہ کو ایک ہی احرام میں جمع کیا تھا اور اس کے بعد نہ کتاب اللہ میں اس سے منع کیا گیا اور نہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود اس سے منع فرمایا، بس ایک آدمی اس بارے میں اپنی رائے سے اس سے منع کرتا ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 11874]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم: 1226، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19841 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20080»
وضاحت: فوائد: … سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ ہجرت کے ساتویں سال خیبر کے موقع پر مشرف با سلام ہوئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ متعدد غزوات میں حصہ لیا، فتح مکہ کے موقعہ پر بنو خزاعہ کے علم بردار تھے، دین کے بہت بڑے عالم اور فقیہ تھے، امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے انہیں بصرہ کی طرف روانہ کیا تھا تاکہ وہاں کے لوگوں کو دین کے احکام سکھا یا کریں، مستجاب الدعوات تھے، اہل بصرہ کہا کرتے تھے کہ سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کو حفاظت کرنے والے فرشتوں دکھائی دیا کرتے تھے اور وہ ان سے ہم کلام بھی ہوا کرتے تھے، اللہ تعالیٰ نے ان کو اپنی حفاظت میں رکھا اور صحابۂ کرام کے مابین جو اختلافات اور لڑائیاں ہوتی رہیں،یہ ان میں ملوث نہ ہوئے۔بصرہ میں (۵۲) سن ہجری میں ان کی وفات ہوئی۔
اس حدیث کے آخر میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے، جوحج افراد کو افضل سمجھتے تھے اور حج تمتع سے منع کیا کرتے تھے، سیدنا عمران رضی اللہ عنہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ہی سفر میں حج اور عمرہ کو جمع کیا تھا اور اس سے منع بھی نہیں کیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو کیاحق حاصل ہے کہ وہ لوگوں کو اس سے منع کریں، حج کے مسائل میں یہ حکم اور اس کی وجہ گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
اخرجه مسلم: 1226
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3938
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَيَّانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ يَحْيَى بْنُ كَثِيرٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ لِي عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ : أَلا أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا لَعَلَّ اللَّهَ أَنْ يَنْفَعَكَ بِهِ:" إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمَعَ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ، وَلَمْ يَنْهَ عَنْهُ، وَلَمْ يَنْزِلْ فِيهِ، وَلَمْ يُحَرِّمْهُ، وَكَانَ يُسَلِّمُ عَلَيَّ، فَلَمَّا اكْتَوَيْتُ ذَهَبَ، أَوْ رُفِعَ عَنِّي، فَلَمَّا تَرَكْتُهُ رَجَعَ إِلَيَّ" .
مطرف بن عبداللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: میں تمہیں ایک حدیث نہ سناؤں، ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے تمہیں فائدہ دے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حج اور عمرے کو ایک ساتھ ادا کیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع نہیں کیا تھا اور اس بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر کوئی وحی نازل نہیں ہوئی تھی اور نہ ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حرام قرار دیا۔ (سیدنا عمران رضی اللہ عنہ نے مزید فرمایا:) مجھے (فرشتوں کی طرف سے) سلام کیا جاتا تھا، جب میں نے داغ لگوائے، تو وہ (سلام) ختم ہو گیا، (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) مجھ سے اٹھا لیا گیا، جب میں نے داغ لگوانے ترک کر دیے، تو وہ (سلام) میرے پاس پھر لوٹ آیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3938]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1571، 4518، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1226، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3937، 3938، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2405، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2725، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2484، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1854، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2978، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8822، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2633، وأحمد فى (مسنده) برقم: 20147» «رقم طبعة با وزير 3927»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 586
586. عن مطرّف قال: قال لي عمران بن حصين: أحدِّثُك حديثاً عسى الله أن ينفعك به: إنّ رسول الله صلى الله عليه وسلم جمع بين حجّة وعمرة ثم لم ينه عنه حتى مات، ولم ينـزل فيه قرآن يحرّمه. وقد كان يُسلَّم عليَّ حتى اكتويتُ، فتُرِكتْ، ثم تَركتُ الكيَّ فعاد.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الحجّ (1226: 167) من حديث شعبة، عن حميد ابن هلال، عن مطرف، به.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4934
4934. عن عمران بن حصين، قال: أُنْزِلَتْ آيَةُ المُتْعَةِ فِي كِتَابِ الله فَفَعَلْنَاهَا مَعَ رَسُولِ الله صلى الله عليه وسلم، وَلَمْ يُنْزَلْ قُرْآنٌ يُحَرِّمُهُ وَلَمْ يَنْهَ عَنْهَا حَتَّى مَاتَ قَالَ رَجُلٌ بِرَأْيِهِ مَا شَاءَ.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاريّ في التفسير (4518)، ومسلم في الحج (1226: 172) كلاهما من حديث عمران أبي بكر، حدّثنا رجاء، عن عمران بن حصين، فذكره،» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10299
10299- عن مطرف قال: قال لي عمران بن حصين: أحدثك حديثا عسى الله أن ينفعك به: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم جمع بين حجة وعمرة، ثم لم يَنْهَ عنه حتى مات، ولم ينزل فيه قرآن يحرمه، وقد كان يسلم عليّ حتى اكتويت فتركت، ثم تركت الكيّ فعاد.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الحج (167:1226) عن عبيد الله بن معاذ، حدثنا أبي، حدثنا شعبة، عن حميد بن هلال، عن مطرف قال: فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں